Sidebar

25
Thu, Jun
சமீபத்திய செய்திகள்

سورۃ : 73 سورۃ المزمل ۔ اوڑھنے والے

کل آیتیں : 20

یہ سورت مزمل (اے اوڑھنے والے) سے شروع ہو نے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ اے چادر اوڑھنے والے! 

2۔ رات میں تھوڑی دیر کے سوا کھڑے ہو کر عبادت کرو

3۔ اس میں آدھا یا اس سے کچھ کم کرلو۔ 

4۔ یا اس سے زیادہ کر لو۔ اور قرآن کو درستی سے پڑھو۔ 

5۔ تم پر ہم ایک بھاری بات ڈالیں گے۔ 

6۔ رات میں اٹھنا بہت ہی استقامت اور بات کو درست کرنے والا ہے۔ 

7۔ (اے محمد!) دن میں تمہیں بہت لمبی مصروفیت رہتی ہے

8۔ تم اپنے رب کے نام کا ذکر کرو۔ اس کے پاس پوری طرح سے سپرد ہوجاؤ۔ 

9۔ (وہ) مشرق اور مغرب کا رب ہے۔ اس کے سوا عبادت کے لائق (دوسرا) کوئی نہیں۔ پس تم اسی کو اپنا ذمہ دار بنالو۔ 

10۔ جو کچھ وہ کہیں اسے برداشت کرلو۔ انہیں اچھے طریقے سے بالکل متنفر ہوجاؤ۔ 

11۔ جھوٹ سمجھنے والے آسودگان کو میرے ساتھ چھوڑدو۔ انہیں مہلت بھی کم دو۔ 

13,12۔ ہمارے پاس بیڑیاں ، جہنم، حلق میں پھسنے والا کھانااور دردناک عذاب ہیں26۔ 

14۔ زمین اور پہاڑ اس دن ہلنے لگیں گے۔ پہاڑ مٹی کے انبار بن جا ئیں گے۔ 

15۔فرعون کے پاس جس طرح ہم نے ایک رسول کو بھیجا تھا تمہارے پاس بھی تمہارے بارے میں گواہی دینے والا رسول کو بھیجا۔

16۔ فرعون نے اس رسول کی نافرما نی کی، پس ہم نے اس کو سخت سزا دی۔ 

17۔ اگر تم (اللہ کا) انکار کروگے تو بچوں کو بوڑھا بنانے والے دن1 تم کس طرح بچوگے؟ 

18۔ جس میں آسمان 507پھٹ جائے گا۔ اس کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔ 

19۔ یہ نصیحت ہے۔ چاہنے والے اپنے رب کی طرف ایک راستہ اختیار کر لے۔ 

20۔ (اے محمد!) تمہارا رب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ رہنے والی جماعت دوتہائی رات کے قریب، رات میں آدھی اور ایک تہائی رات، کھڑے ہو کر عبادت کر تے ہو۔ اللہ ہی نے رات اور دن مقدارسے بنایا ہے۔وہ یہ بھی جانتا ہے کہ تم اس کو ٹھیک سے شمار نہیں کر سکتے ہو۔ پس وہ تمہیں معاف کردیا۔ اس لئے تم قرآن میں سے جتنا ہو سکے پڑھو۔ وہ جانتا ہے118 کہ تم میں بیمار بھی ہوں گے ، اللہ کے فضل کو تلاش کر تے ہوئے زمین میں سفر کر نے والے اور اللہ کی راہ میں جہاد کر نے والے بھی ظاہر ہوں گے۔ اس لئے تم اس میں سے جو ممکن ہو اسے پڑھو۔ نماز قائم کرو۔ زکوٰۃ ادا کرو۔ اللہ کو اچھا قرض 75دو۔ تمہارے لئے تم جو نیکی آگے بھیجتے ہو اس کو تم اللہ کے پاس پاؤگے۔ وہی بہتر ہے۔ بڑا اجر ہے۔ اللہ سے مغفرت چاہو۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔

سورۃ : 74 سورۃ المدثر ۔ اوڑھنے والے

کل آیتیں : 56

یہ سورت اے اوڑھنے والے (المدثر) سے شروع ہو نے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ اے چادر اوڑھنے والے!

2۔ اٹھو اورآگاہ کرو۔ 

3۔ اپنے رب کی بڑائی کرو۔

4۔ اپنے کپڑوں کو پاک رکھو۔

5۔ ناپاکی سے اجتناب کرو۔ 

6۔ (لوگوں سے) زیادہ امید رکھتے ہوئے احسان نہ کرو

7۔ اپنے رب کے لئے برداشت کرو۔ 

9,8۔ صور پھونکے جانے والا دن1 بڑا ہی سخت دن ہوگا26۔ 

10۔ (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو (وہ) آسان نہ ہوگا۔ 

11۔ (کسی کی شرکت کے بغیر) جس کو صرف میں نے پیدا کیا ہے، اس کو میرے ساتھ چھوڑ دو۔ 

13,12۔ اس کو میں نے بہت سا مال اور ساتھ ہی رہنے والے بیٹے دئے26۔ 

14۔ اس کے لئے کئی چیزیں مہیا کیں۔ 

15۔ پھر بھی وہ چاہتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں۔ 

16۔ ایسا نہیں ہے، وہ تو ہماری آیتوں کا انکار کر نے والا ہے

17۔ اس کو میں تکلیف دہ عذاب دوں گا۔ 

18۔ اس نے (ہمارے خلاف) سوچااور فیصلہ کیا۔ 

19۔ اس لئے وہ لعنت کیا گیا۔وہ کس طرح فیصلہ کیا؟ 

20۔ پھر بھی وہ لعنت کیا گیا۔ اس نے کس طرح فیصلہ کیا؟ 

21۔ پھر اس نے سوچا۔ 

22۔ پھر تیوری چڑھائی اور منہ بنایا۔

23۔ پھر جھٹلاتے ہوئے تکبر کیا۔ 

25,24۔ اور کہا کہ یہ تو بے ہوشی پیدا کر نے والا جادو357 کے سوا کچھ نہیں285۔ یہ انسانی کلام کے سوا کچھ نہیں26۔ 

26۔ اس کو سقر (نامی جہنم) میں جلاؤں گا۔ 

27۔ تم کیا جانو سقر کیا ہے؟ 

28۔ وہ نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی۔ 

29۔کھال (جھلسا کر)تبدیل کر دے گی۔ 

30۔ اس پر انیس (فرشتے) ہیں354۔ 

31۔ دوزخ کے محافظ ہم نے فرشتوں کے سوا نہیں بنایا۔ ان کی تعداد کو (ہمارے) انکار کرنے والوں کے لئے آزمائش کے سوا نہیں بنایا۔ (ہم نے یہ اس لئے کیا کہ) اہل کتاب27 یقین کر لیں، ایمان والے اپنا ایمان بڑھا لیں، ایمان والے اوراہل کتاب27 شک نہ کریں، جن کے دلوں میں بیماری ہے، وہ اور (ہمارا) انکار کر نے والے یہ پوچھ بیٹھیں کہ اس کے ذریعے اللہ کیا مثال دینا چاہتا ہے ۔ اسی طرح اللہ جسے چا ہے گمراہ کر دیتا ہے۔ اورجسے چاہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ یہ آدمی کے لئے نصیحت کے سوا کچھ نہیں۔

32۔ ہاں، چاند کی قسم! 

33۔ پیچھے کی طرف جانے والی رات کی قسم! 

34۔ روشنی دینے والی صبح کے وقت کی قسم!

35۔ وہ بڑی چیزوں میں سے ایک ہے۔ 

37,36۔ وہ آگے بڑھنے اور پیچھے رہنے کی چاہت والے آدمی کو خبردار کرنے والی ہے26۔ 

38۔ ہرشخص اپنے کئے کے بدلے میں گروی ہے265۔ 

39۔ سوائے دائیں جانب والوں کے۔ 

42,41,40۔ وہ لوگ جنت کے باغات میں رہیں گے۔ مجرموں سے وہ پوچھیں گے کہ تمہیں جہنم میں کس چیز نے پہنچایا26؟ 

44,43۔ وہ کہیں گے کہ ہم نمازپڑھنے والے اور غریبوں کو کھانا کھلانے والے نہیں تھے26۔ 

45۔ (بیہودگی میں) ڈوبے ہوئے لوگوں کے ساتھ ڈوبے ہوئے تھے۔ 

46۔ فیصلے کے دن کو جھوٹ سمجھ رہے تھے۔ 

47۔ (اور کہیں گے کہ) یقینی بات (موت)ہمارے پاس آنے تک۔ 

48۔ اس لئے سفارش 17کر نے والوں کی سفارش انہیں فائدہ نہیں دے گی۔ 

49۔ اس نصیحت کو جھٹلانے کے لئے انہیں کیا ہوگیا ہے؟ 

51,50۔ وہ شیر کو دیکھ کر ڈر کر بھاگنے والے گدھوں جیسے ہیں26۔ 

52۔ ہاں، ہرانسان یہی چاہتا ہے کہ کھلے ہوئے نوشتے انہیں دی جائیں۔

53۔ ایسا نہیں ہے، بلکہ وہ آخرت سے ڈرتے نہیں ہیں۔ 

54۔ ایسا نہیں ہے، یہ ایک نصیحت ہے۔ 

55۔ جو چاہے اس سے عبرت حاصل کر سکتے ہیں۔ 

56۔ اللہ کی مرضی کے بغیر وہ عبرت حاصل نہیں کرتے۔ وہی ڈرنے کے لائق ہے اورمغفرت والا ہے۔ 

سورۃ : 75 سورۃ القیامۃ ۔ رب کے سامنے کھڑے ہو نے کا دن

کل آیتیں : 40

اس سورت کی پہلی آیت میں قیامت کا دن کہنے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ قیامت کے دن1 پر میں قسم کھاتا ہوں۔ 

2۔ ملامت کر نے والے نفس پر میں قسم کھاتا ہوں۔

3۔ کیا وہ سمجھتا ہے کہ ہم انسان کی ہڈیوں کو جمع نہیں کر سکیں گے؟

4۔ ایسا نہیں ہے! اسکی انگلیوں کے پوروں کو بھی درست کر نے پر ہم قادر ہیں208۔ 

5۔ مگرانسان تو اس کے (رب کے) سامنے ہی گناہ کرنا چاہتا ہے۔ 

6۔ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن 1 کب آئے گا؟ 

10,9,8,7۔ آنکھ جب پتھرا جائے گی، چاند کو جب گرہن لگ جائے گی، سورج اور چاند جب اکٹھے کئے جائیں گے،اس دن انسان پوچھے گا کہ نکل بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟ 

11۔ ایسا نہیں ہے۔ کوئی بچاؤ کی جگہ نہیں ہے۔ 

12۔ اس دن تمہارے رب ہی کے پاس ٹھکانا ہوگا۔ 

13۔ اس دن انسان نے جو آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا اس کے بارے میں اس کو بتایا جائیگا۔

15,14۔ بلکہ انسان کتنے بھی بہانے پیش کرے ، وہ اپنے بارے میں اچھی طرح جانتا ہے26۔ 

16۔ (اے محمد!) اس کے لئے (قرآن کو جلد حفظ کر نے کے لئے) اپنی زبان کو عجلت سے حرکت نہ دو152۔ 

17۔ اس کو جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمہ ہے۔ 

18۔ اس لئے جب ہم اسے پڑھتے ہیں تواس پڑھنے کی پیروی کرو152۔ 

19۔ پھر اس کی وضاحت کر نا ہمارے ذمہ ہے۔ 

20۔ ایسا نہیں ہے، پھر بھی تم دنیا کو چاہتے ہو۔ 

21۔ آخرت کو چھوڑ دیتے ہو۔ 

22۔ اس دن چند چہرے کھلے ہوئے ہوں گے۔ 

23۔ اپنے رب کو دیکھ رہے ہوں گے488۔ 

24۔ چند چہرے اس دن غمگین ہوں گے۔ 

25۔ وہ سمجھتے ہوں گے کہ ان پر بھاری مصیبت آنے والی ہے۔

27,26۔ ایسا نہیں ہے۔ جب جان حلقوم تک پہنچ جاتی ہے توکہا جائے گا کہ جھاڑ پھونک کرنے والا کون ہے 26؟ 

28۔ وہ سمجھ جائے گا کہ یہی ہے جدائی۔ 

29۔ پاؤں سے پاؤں لپٹ جائے گی۔ 

30۔ اس دن کھنچے ہوئے چلا جا ناتمہارے رب ہی کے پاس

31۔ وہ نہ سچ مانا اور نہ نماز پڑھی۔ 

32۔ بلکہ اس نے تو جھوٹ سمجھ کر جھٹلانے لگا۔ 

33۔ پھر اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا گیا۔ 

34۔ تیرے قریب آگیااور بھی قریب آگیا۔ 

35۔ پھروہ تیرے قریب آگیا اور مزید قریب آگیا۔ 

36۔ کیا انسان سمجھتا ہے کہ اسے یونہی چھوڑدیا جائے گا؟ 

37۔ کیا وہ ٹپکائی جانے والی منی کا قطرہ نہ تھا؟ 

38۔ پھر وہ باردار بیضہ بن گیا365&506۔ پھر (رب نے) اس کو پیدا کر کے درست کیا۔

39۔ پھر اس سے437 مرد اور عورت کا جوڑاپیدا کیا۔ 

40۔ کیا یہ مردوں کو زندہ کرنے کی قدرت والا نہیں ہے؟

سورۃ : 76 سورۃ الدھر ۔ زمانہ

کل آیتیں : 31

اس سورت کی پہلی آیت میں دھر کالفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ کیا انسان پر ایسا بھی ایک زمانہ نہیں گزرا کہ وہ کچھ خاص کہلانے کی چیز(بھی) نہ تھا506۔ 

2۔ انسان کو آزمانے کے لئے484 مخلوط نطفے کی بوندسے 207ہم نے اس کو پیدا کیا368۔ اسے ہم نے سننے والا488، دیکھنے والا488 بنایا506۔ 

3۔ اس کو ہم نے سیدھی راہ دکھائی۔ وہ شکر گزار بھی ہے اور ناشکرا بھی۔ 

4۔ (ہمارا) انکار کر نے والوں کے لئے زنجیریں، بیڑیاں اور دوزخ تیار کر رکھا ہے۔

5۔ نیک لوگ پیالے سے پئیں گے، اس میں کافور کی آمیزش ہوگی۔ 

6۔ ایک چشمہ، اس میں سے اللہ کے بندے پئیں گے۔ وہ لوگ (اپنے)رہنے کی جگہ ہی سے اس کو حاصل کر لیں گے۔ 

7۔ وہ لوگ اپنی نذریں پوری کریں گے۔ برائی پھیلے ہوئے دن 1کے متعلق ڈریں گے۔ 

8۔ اس کو چاہتے تھے اس لئے غریب، یتیم اورقیدی کو کھانا کھلائیں گے۔

9۔ (اور کہیں گے کہ) اللہ کے چہرے کی خاطر ہم تمہیں کھانا کھلاتے ہیں۔ تم سے ہم کوئی بدلہ اور نہ کوئی شکر گزاری کے منتظر ہیں۔ 

10۔ (اور کہیں گے کہ) ہم اپنے رب کی جانب سے سختی اور تنگ بھرے دن 1سے ڈرتے ہیں۔ 

11۔ اس لئے اس دن1 کی برائی سے انہیں اللہ نے بچالیا۔ اور انہیں تازگی اور خوشی عطا کی۔ 

12۔ وہ لوگ صبر کر نے کی وجہ سے انہیں جنت اور ریشمی لباس عطا کیا گیا۔ 

13۔ اس میں وہ اونچے مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے۔ وہاں وہ سورج کو اور نہ سخت سرد ی دیکھیں گے۔ 

14۔ اس کے سائے ان کے بالکل قریب ہوں گے۔ اس کے پھل بہت نیچے لٹک رہے ہوں گے۔ 

15۔ چاندی کے برتنوں اور بلور کے پیالے ان کے گرد گھما کر لایا جائے گا۔ 

16۔ وہ چاندی جیسے شیشے کے ساغر۔ جن کو وہ اندازے کے مطابق بنا لیں گے۔ 

17۔ وہاں وہ پیالے سے پلائے جائیں گے۔ اس میں ادرک کی آمیزش ہوگی۔ 

18۔ وہاں کے سلسبیل نامی چشمے سے پلائے جائیں گے

19۔ کمسنی سے نہ بدلنے والے لڑکے انہیں گھوم کر آئیں گے۔ انہیں جب تم دیکھوگے تو بکھرے ہوئے موتی سمجھوگے۔ 

20۔ تم جب دیکھوگے تو وہاں آرام دہ نعمت اور بڑی سلطنت ہی دیکھوگے۔ 

21۔ ان پر سبز رنگ کے سندس اوراستبرق نامی ریشمی لباس ہوگا۔ چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے۔ ان کا پروردگار انہیں پاکیزہ مشروب پینے دے گا۔ 

22۔ یہی تمہاری اجرت ہے۔ تمہاری محنت کا شکر ادا کیا جائے گا6۔ 

23۔ (اے محمد!) ہم ہی تم پر اس قرآن کو تھوڑا تھوڑا نازل کیا ہے447۔ 

24۔ پس تم اپنے رب کے حکم کے لئے منتظر رہو۔ ان میں گناہ کر نے والوںیا(اللہ کا) انکار کر نے والوں کے پابند نہ بنو۔ 

25۔ اپنے رب کا نام صبح اور شام یاد کر تے رہو۔ 

26۔ رات میں اس کو سجدہ کرواور رات میں لمبی دیر تک اس کی تسبیح کرو۔ 

27۔ وہ لوگ اس دنیا کو چاہتے ہیں۔ اپنے پیچھے (آنے والے) سخت دن 1کو چھوڑ دیتے ہیں۔

28۔ ہم ہی نے ان کو پیدا کیا۔ ان کی بناوٹ کو مضبوط کیا۔ اگر ہم چاہتے تو ان کے عوض انہیں جیسوں سے بدل دیں گے۔ 

29۔ یہ نصیحت ہے، جو چاہے اپنے رب کی طرف ایک راستہ اختیار کر لیتا ہے۔ 

30۔ اللہ چاہنے کے سوا تم نہیں چاہو گے289۔ اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔ 

31۔ جسے چاہے وہ اپنی رحمت میں داخل کر لیتا ہے۔ ظالموں کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

سورۃ : 77 سورۃ المرسلٰت ۔ بھیجی جانے والی ہوا

کل آیتیں : 50

اس سورت کی پہلی آیت میں بھیجی جانے والی ہوا کی قسم کہا گیا ہے، اس لئے اس سورت کا نام وہی رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

2,1۔ لگاتار بھیجی جانے والی (ہواؤں) کی اور تیزو تند چلنے والی آندھی کی قسم379&26! 

4,3۔ پھیلا دینے والیوں اور ایکدم جدا کر دینے والیوں کی قسم379&26! 

6,5۔ معافی یا خبردار کر نے کی صورت میں عبرت ڈالنے والی (ہواؤں کی) قسم379&26!

7۔ تمہیں جو تنبیہ کیا جا رہا ہے وہ واقع ہوگا۔ 

8۔ جب ستارے بے نور ہوجائیں گے،

9۔ اور جب آسمان 507پھٹ جائے گا، 

10۔ اور جب پہاڑ ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا،

11۔ اور جب رسولوں کو وقت مقرر کیا جائے گا(تو وہ واقع ہوگا)۔

12۔ (وہ) کس دن کے لئے تاخیر کی گئی ہے؟ 

13۔ فیصلے کے دن کے لئے۔ 

14۔ تم کیا جانو فیصلے کا دن کیا ہے؟ 

15۔ جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

16۔ کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟ 

17۔ پیچھے آنے والوں کو کیاان کے پیچھے آنے نہ دیا؟ 

18۔ ایسے ہی ہم مجرموں کو چلائیں گے۔ 

19۔جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

20۔ کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے پیدانہیں کیا؟ 

22,21۔ ایک مقررہ مدت تک کیا ہم نے اس کو ایک محفوظ جگہ میں نہیں رکھا26؟

23۔ ہم ہی نے مقرر کیا، مقرر کر نے والوں میں ہم ہی بہتر ہیں۔ 

24۔ جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

26,25۔ کیا ہم نے زمین کو زندوں اور مردوں کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا26؟

27۔اس میں بلند کھونٹے نسب کئے248۔ اور تمہیں میٹھا پانی بھی پلایا۔ 

28۔ جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

30,29۔ تم نے جس کو جھوٹ سمجھا تھا اس کی طرف تین شاخوں والے سائے کی طرف چلو26۔

31۔ وہ سایہ دینے والانہیں اور وہ آگ سے بچانہیں سکے گا

32۔ وہ محل کی طرح آگ کے شعلے پھینکے گا۔

33۔ وہ رنگ میں زرد رنگ کے اونٹ کی طرح ہوگا۔ 

34۔ جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

35۔ یہ وہ دن ہے کہ وہ بات نہیں کر سکیں گے۔ 

36۔ عذر خواہی کے لئے انہیں اجازت نہیں دی جائے گی

37۔ جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

38۔ یہی فیصلے کا دن ہے۔ تم کو اور اگلوں کو ایک ساتھ جمع کیا ہے۔ 

39۔ اگر تمہارے پاس کچھ چال ہو تو میرے خلاف چال چلو

40۔ جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

41۔ (اللہ سے) ڈرنے والے سایوں میں اور چشموں میں ہوں گے۔ 

42۔ وہ اپنی پسند کے پھلوں کے ساتھ ہوں گے۔ 

43۔ (کہا جائے گا کہ) تم جو عمل کر رہے تھے اس کی وجہ سے مزے سے کھاؤ اور پیو۔ 

44۔ اسی طرح ہم نیکی کر نے والوں کو اجرت دیتے ہیں۔ 

45۔ جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

46۔ تھوڑے دن کھالو، مزے کرلو۔ تم لوگ مجرم ہو۔ 

47۔ جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

48۔ جب ان سے کہا جاتا ہے رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کریں گے۔ 

49۔ جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

50۔ اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟ 

سورۃ : 78 سورۃ النبا ۔ وہ خبر

کل آیتیں : 40

اس سورت میں نوح نبی کی تبلیغ کے بارے میں بتائے جانے کی وجہ سے اس سورت کا نام نوح رکھا گیا ہے۔ 

پارہ : 30

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ کس بارے میں وہ سوال کر رہے ہیں؟

3,2۔ جس میں وہ اختلاف کر ہے ہیں، اس بڑی خبر کے بارے میں26۔ 

4۔ ایسا نہیں ہے۔ وہ جان لیں گے۔ 

5۔ پھر بھی ایسا نہیں ہے، وہ جان لیں گے۔ 

7,6۔ کیا ہم نے زمین کو گہوارہ284 اور پہاڑ وں کو کھونٹے248 نہیں بنائے26؟ 

8۔ اور تمہیں جوڑے پیدا کئے۔

9۔ تمہاری نیند کو آرام بنایا۔ 

10۔ رات کو لباس بنایا۔ 

11۔ دن کو معاش کا وقت بنایا۔ 

12۔ تمہارے اوپر مضبوط سات (آسمان) بنائے۔ 

13۔ چمکتا ہوا چراغ بھی بنائے۔ 

16,15,14۔ اناج، سبزی اور گھنے باغات اگانے کے لئے ہم نے بادلوں سے بکثرت پانی اتارا26۔ 

17۔ فیصلے کے دن1 کا وقت مقررہے۔ 

18۔ صور پھونکنے کے دن تم گروہ در گروہ آؤگے۔ 

19۔ آسمان 507کھول دیا جائے گا اور کئی دروازے ہوجائیں گے۔ 

20۔ پہاڑ اکھڑ کر سراب ہوجا ئیں گے۔ 

22,21۔ دوزخ گھات میں ہے جو سرکشوں کا ٹھکانا ہے26

23۔ اس میں وہ مدتوں ٹہرے رہیں گے۔ 

24۔ وہاں وہ ٹھنڈک اور (ٹھنڈے) مشروب کا مزا نہ چکھیں گے۔ 

25۔ کھولتا ہوا پانی اور پیپ کے سوا۔ 

26۔ عمل کے لائق اجرت۔ 

27۔ وہ لوگ (ہمارے) مواخذے کی امید نہیں رکھتے تھے

28۔ ہماری آیتوں کو یکسر جھوٹ سمجھ رہے تھے۔ 

29۔ ہر چیز کو ہم نے حرفوں میں احاطہ کر رکھا ہے۔ 

30۔ چکھ کر دیکھو! ہم تمہیں عذاب کے سوا دوسرا کچھ نہ بڑھائیں گے۔ 

34,33,32,31۔ اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے کامیابی، باغات، انگور، ہم عمر کنواری لڑکیاں اور چھلکتے ہوئے جام ہیں26۔ 

35۔ وہاں بیہودہ اور جھوٹ بات نہیں سنیں گے۔ 

36۔ یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب سے عطاکیا ہوا اجرت ہے۔ 

37۔ وہ آسمانوں507 ، زمین اور اس کے درمیان میں جو کچھ ہے سب کا رب ہے۔ وہ رحمن ہے ، اس سے بات کرنا انہیں ممکن نہ ہوگا۔

38۔ روح444 اور فرشتے صف باندھے کھڑے ہونے کے دن رحمن کے اجازت کے بغیر ٹھیک بات کے سوا کوئی نہیں بول سکتا۔ 

39۔ یہی برحق دن 1ہے۔ جو چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے۔ 

40۔ قریب کے عذاب سے ہم تمہیں آگاہ کر تے ہیں۔ اس دن انسان اپنے کئے کاموں کو دیکھ لے گا۔( اللہ کا) انکار کر نے والا کہے گا کہ اے کاش! میں مٹی ہوتا! 

سورۃ : 79 سورۃ النازعات ۔ کھینچنے والے

کل آیتیں : 46

روح قبض کر نے والے فرشتوں کے بارے میں اس سورت میں کہا گیا ہے، اس لئے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ سختی سے کھینچنے والوں165 (فرشتوں )کی قسم!

2۔ آسانی سے کھینچنے والوں165 کی قسم!

5,4,3۔ تیرتے پھر نے والوں، آگے بڑھ جانے والوں اور کاموں کی تدبیر کر نے والوں کی قسم26! 

6۔ بہت لرزا دینے والا(صور پھونکنا) واقع ہونے والا دن!

7۔ اس کے بعد (دوسرا صور) اس کے پیچھے آئے گا۔ 

8۔ اس دن بعض دل دھڑکتے ہوں گے۔ 

9۔ ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔ 

10۔ پوچھتے ہیں کہ کیا ہم گڑھے سے اٹھائے جائیں گے؟

11۔ کیابوسیدہ ہڈیاں ہوجانے کے بعد بھی؟ 

12۔ اور کہتے ہیں کہ تب تو وہ خسارے والی واپسی ہی ہے

13۔ وہ بس ایک آواز ہی ہے۔ 

14۔ وہ فوراً کھلے میدان میں کھڑے ہوں گے۔ 

15۔ کیا موسیٰ کے بارے میں خبر تمہیں پہنچی؟ 

16۔ انہیں ان کے رب نے طویٰ نامی مقدس وادی میں پکارا۔ 

17۔ تم فرعون کے پاس جاؤ، وہ حد سے تجاوز کر گیا ہے۔ 

19,18۔ (اللہ نے فرمایاکہ) اس سے کہو کہ کیا تم پاکیزہ ہونا چاہتے ہو؟ میں تمہیں تمہارے رب کی طرف راستہ دکھا تا ہوں۔پس تم (اللہ سے) ڈرو26۔ 

20۔ اس کو( موسیٰ نے) بڑی نشانی دکھائی۔ 

21۔ اس نے جھوٹ سمجھا اور نافرمانی کی۔ 

22۔ پھر وہ تیزی سے پیچھے ہٹا۔

23۔ (لوگوں کو) جمع کر کے اعلان کیا۔ 

24۔کہا کہ میں ہی تمہارا بہت بڑا رب ہوں۔

25۔اللہ نے اس کو دنیا اور آخرت میں عذاب کے ذریعے پکڑا۔ 

26۔ (اللہ سے) ڈرنے والوں کو اس میں عبرت ہے۔ 

27۔ پیدا کر نے میں تم دشوار ہو یا آسمان507؟ اسی نے اس کو بنایا۔

28۔ اس کی چھت کو بلند کیا ، پھر درست کیا۔ 

29۔ اس کی رات کو ڈھانک کر دن کو ظاہر کیا۔ 

30۔ اس کے بعد زمین کو بچھایا۔ 

31۔اس میں سے اس کے لئے پانی اور چارے کے کھیتوں کو ظاہر کیا۔ 

32۔ پہاڑوں کو کھونٹیاں لگادیا248۔ 

33۔ تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے لئے سامان زندگی کے طور پر (اسے بنایا)۔ 

35,34۔ جب بڑا ہنگامہ برپا ہو گا تو اس دن انسان اپنے کئے ہوئے کاموں کے بارے میں سوچے گا26۔ 

36۔ دیکھنے والوں کو (قریب سے) دوزخ ظاہر کی جائے گی

39,38,37۔ سرکشی کر تے ہوئے جس نے اس دنیوی زندگی کو منتخب کرلیا اس کے لئے دوزخ ہی ٹھکانا ہے26۔ 

41,40۔ جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہو نے سے ڈرااور نفسانی خواہش سے اپنے آپ کو روکے رکھا تو جنت ہی (اس کا) ٹھکانا ہے26۔ 

42۔ (اے محمد!) وہ تم سے قیامت کے وقت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب واقع ہوگا؟ 

43۔ اس کے متعلق وضاحت تمہارے پاس کہاں ہے؟ 

44۔ اس کا انجام تو تمہارے رب کے پاس ہی ہے۔ 

45۔تم توبس اس سے ڈرنے والوں کو خبردار کر نے والے ہو۔ 

46۔ جب وہ اس کو دیکھیں گے تو انہیں ایسا لگے گا کہ ہم تو بس ایک شام یا ایک صبح کے سوا نہیں ٹہرے۔

سورۃ : 80 سورۃ عبس ۔ ترش رو ہوئے

کل آیتیں : 42

اس سورت کی پہلی آیت میں ترش رو ہونے کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی نام اس سورت کا رکھ دیا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

2,1۔ اپنے پاس نابینا آنے کی وجہ سے168 وہ (محمدنے) ترش رو ہوئے اور بے رخی کی26۔ 

3۔ (اے محمد!) تمہیں کیا معلوم کہ وہ پاک ہو سکتے ہیں۔ 

4۔ یا وہ نصیحت حاصل کر سکتے ہیں اور وہ نصیحت انہیں فائدہ دے سکتا ہے۔ 

6,5۔ جو بے پرواہی برتتا ہے تم اس کے پاس زبردستی جاتے ہو26۔ 

7۔ اگر وہ پاک نہ ہوئے تو تم پر کوئی ذمہ نہیں۔ 

10,9,8۔ (اللہ سے) ڈرتے ہوئے جو تمہاے پاس دوڑکر آتا ہے اس سے تم بے رخی برتتے ہو26۔ 

11۔ ایسا نہیں ہے، یہ ایک نصیحت ہے۔ 

12۔ چاہنے والے اس میں عبرت حاصل کر سکتے ہیں۔ 

16,15,14,13۔ یہ پاکیزہ کرکے بلند کی ہوئی پُرعظمت صحیفوں461 میں ہے۔ با عزت نیکو کار لکھنے والوں (فرشتوں) کے ہاتھوں میں ہے26۔ 

17۔ انسان لعنت کردیا گیا ہے۔ وہ کیسا ناشکرا ہے؟ 

18۔ کس چیز سے (رب نے) اس کو پیدا کیا؟ 

19۔ منی کے بوند سے اس کو پیدا کیا گیا ، پھر اس(کی تقدیر) کو مقرر کیا506۔

20۔ پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا۔ 

21۔ پھر اس کو موت دے کر قبر کو بھیجتا ہے۔ 

22۔ پھر جب وہ چاہے گا اس کو اٹھائے گا۔ 

23۔ ایسا نہیں ہے، (اللہ نے) جو حکم دیا ، اسے وہ پورا نہیں کیا۔ 

24۔ انسان اپنے کھانے پر غور کرے۔ 

25۔ ہم نے ہی (آسمان سے) پانی برسایا۔ 

26۔ پھر زمین کو سلیقے سے پھاڑا۔ 

32,31,30,29,29,27۔ تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدے کے لئے اس میں اناج، انگور، ترکاری، زیتون کے درخت، کھجور کے درخت، گھنے باغات ،پھل اور چارہ وغیرہ اگائے26۔ 

36,35,34,33۔ وہ آواز واقع ہو نے والے اس دن آدمی اپنے بھائی ، اپنے ماں باپ ، اپنی بیوی اور اپنی اولاد سب کو چھوڑ کر بھاگے گا26۔ 

37۔ اس دن ان میں سے ہر انسان کو پوری طرح متوجہ کر نے والا ایک کام ہوگا۔ 

38۔ اس دن کچھ چہرے چمکتے ہوں گے۔ 

39۔ خوشی سے ہنستے ہوں گے۔ 

40۔ اس دن کچھ چہروں پر گرد جمی ہوئی ہوگی۔ 

41۔ جن پر سیاہی چھائی ہوئی ہوگی۔ 

42۔ وہی (اللہ کے) انکار کر نے والے گناہ گار ہیں۔

More Articles …