Sidebar

27
Sat, Jun
சமீபத்திய செய்திகள்

11۔کیا انسان کو سجدہ کر سکتے ہیں؟

اللہ نے پہلے انسان آدم کو پیدا کر نے کے بعدان کی فراست کو ظاہر کیا اور فرشتوں سے کہا کہ انہیں سجدہ کرو، یہ ان آیتوں میں 2:34، 7:11، 15:29-31،17:61، 18:50، 20:116، 38:72فرمایا گیا ہے۔ 

ان آیتوں کو سند مان کربعض لوگ دعویٰ کر تے ہیں کہ بزرگوں اور بڑوں کو سجدہ کر سکتے ہیں، یہ بالکل غلط ہے۔ 

نبی کریم ؐ کی تشکیل کی ہوئی اس امت میں ایسی ایک عادت بالکل نہیں رہی۔ اس کے بارے میں ہم وضاحت سے معلوم کر لینا ضروری ہے۔ 

سب سے پہلے یہ دیکھنا ہے کہ لفظ سجدہ کامعنی کیا ہے۔

صلوٰۃ :نماز، صوم: روزہ، اور زکوٰۃ وغیرہ الفاظ نبی کریم ؐ پیدا ہو نے کے پہلے ہی سے عربوں میں مروج رہا۔ تاہم ہم جس طرح استعمال کرتے ہیں ان معنوں میں وہ الفاظ استعمال نہیں کیا گیا۔

نماز کے لئے اب ہم صلوٰۃ کا لفظ استعمال کر تے ہیں۔ لیکن اس لفظ کا براہ راست معنٰی عبادت ہے۔ اسی معنی میں عربوں نے اس لفظ کو استعمال کیا کرتے تھے۔ 

چند مخصوص عمل کی مخصوص عبادت کے لئے صلوٰۃ کے لفظ کواسلام استعمال کر تا ہے۔ 

لفظ صوم روزے کے لئے آج استعمال کیا جا رہا ہے۔ لیکن نبی کریم ؐ سے پہلے ’’پابند رہنا‘‘ کے معنی میں استعمال ہو رہا تھا۔ 

عبادت کے لئے اسلام نئے لفظوں کو چن کرنام نہیں رکھا۔ بلکہ مروجہ لفظوں میں جومناسب ہے اس کو انتخاب کر کے عبادتوں کا نام رکھا ۔ 

اسی طرح لفظ سجدہ بھی عربی زبان میں نبی کریم ؐ کے زمانے سے پہلے ہی سے استعمال ہو تے آرہا ہے۔ 

نبی کریم ؐنے تشریح فرمایا ہے کہ پیشانی، ناک، دونوں ہتھیلیاں ، دونوں پاؤں کے جوڑاور دونوں پاؤں کی انگلیاں زمین سے لگا کر سر جھکانا ہی سجدہ کہلاتا ہے۔ 

نبی کریم ؐ نے یہ وضاحت کر نے سے پہلے اس لفظ کا معنی وہ نہیں تھا۔ ’’اچھی طرح جھکنا‘‘ہی اس لفظ کا معنی تھا۔ عاجزی ظاہر کرنے والا ہر کام سجدہ کہلاتا تھا۔ 

صرف لغات ہی میں نہیں بلکہ قرآن مجید میں بھی ’’اچھی طرح جھکنا‘‘ کے معنی سے یہ لفظ کئی جگہوں میں استعمال ہوا ہے۔ 

یہ آیتیں 2:58، 4:154، 7:161کہتی ہیں کہ تم اس شہر میں سجدہ کر تے ہوئے دروازے کے راستے سے گزرنا۔

لغات میں جو ہے وہی عاجزی کا معنٰی ہی ان آیتوں میں موجودسجدے کے لفظ کو دے سکتے ہیں۔ اسلامی طریقے کا سجدے کا معنیٰ نہیں لے سکتے۔کیونکہ یہاں سجدہ کر تے ہوئے دروازے سے گزر نہیں سکتے۔

قرآن مجید کی آیت نمبر 22:18 کہتی ہے کہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ سورج، چاند، ستارے، درخت، رینگنے والی اور پہاڑ وغیرہ سب کے سب اللہ کو سجدہ کر تے ہیں۔ 

ان کو چہرہ، ناک، ہاتھ یا پاؤں کے جوڑ کچھ بھی نہیں ہیں۔جھک کر تعظیم کر نے کیلئے پیٹھ بھی نہیں ہے۔ پہاڑیا درخت اپنی جگہ سے ہٹ بھی نہیں سکتیں۔ پھر بھی اللہ کہتا ہے کہ وہ اسکو سجدہ کررہے ہیں۔ 

سورج، چاند اور ستارے وغیرہ بغیر تھکے ہوئے اللہ کی مقرر کردہ حکمت کے مطابق گردش کر رہی ہیں۔ وہی ان کا سجدہ ہے۔ درخت سر سبزوشاداب پھلنا اور پھولنا ہی اس کا سجدہ ہے۔ 

اس زمین کو ہلے جلے بغیر روکے رکھنے کا کام اللہ کے حکم کے مطابق پہاڑ کر تے آرہے ہیں، یہ ان کا سجدہ ہے۔ 

تخلیق شدہ تمام چیزیں اللہ کی برتری ور اپنی عاجزی کو مانتے ہوئے مطیع ہو رہے ہیں۔ عاجزی سے پیش آنا ہی یہاں سجدہ کہلاتاہے۔ 

قرآن مجید کی ان آیتوں میں 12:4، 13:15، 16:48,49 تم واضح طور سے دیکھ سکتے ہوکہ عاجز ہو نے کے معنی ہی میں سجدہ کا لفظ استعمال ہو ا ہے۔ 

فرشتے آدم کو سجدہ کر نے کے بارے میں جو آیتیں نازل ہوئی ہیں انہیں بھی اسی طرح سمجھ لینا چاہئے۔ اس کو مستحکم کر نے کے لئے اور بھی کئی وجوہات ہیں ۔ 

فرشتے انسانوں جیسے نہیں ہیں۔ ان کے لئے کوئی قطعی شکل بھی نہیں ہے۔ بعض اوقات جبرئیل نے نبی کریم ؐ کے سامنے انسانی شکل میں آئے ہیں۔ یہ کہا نہیں جا سکتا کہ وہی ان کی اصلی شکل ہے۔ کیونکہ آسمان اور زمین کوسرایت کرنے والی شکل میں بھی وہ نبی کریم ؐ کے سامنے ظاہر ہوئے ہیں۔ (دیکھئے: بخاری 4)

آیت نمبر 35:1 کہتی ہے کہ فرشتوں کو پر بھی ہیں۔ 

اس لئے فرشتوں کو ہمارے جیسا سمجھنا نہیں چاہئے۔ ہم یہی سمجھنا چاہئے کہ ان سے جس طرح عاجزی ظاہر کر نا تھا اس انداز سے انہوں نے عاجزی ظاہر کیا۔ 

اگر یہ فرض بھی کرلیا جائے کہ ہم جس طرح اب جو سجدہ کر رہے ہیں اسی طرح انہوں نے بھی کی ہے تو بھی ہم ان کی پیروی نہیں

کرسکتے۔ وجہ یہ ہے کہ اللہ نے انہیں سجدہ کر نے کو کہا تھا ، اس لئے انہوں نے آدم کو سجدہ کیا۔ 

اللہ نے یا اللہ کے رسول نے ہمیں حکم نہیں دیاکہ بڑوں کو سجدہ کرو، بلکہ ایسا کر نے سے منع کیا ہے۔

رات، دن،سورج اور چاند اس کی نشانیوں میں سے ہیں۔ سورج یا چاند کو سجدہ نہ کرو۔ اگر تم اسی کی عبادت کر نے والے ہو تواس کو پیدا کر نے والے اللہ ہی کو سجدہ کرو۔ (قرآن 41:37)

جو پیدا کیا گیا ہے اس کو سجدہ نہ کرو۔ہمیں یہی حکم دیا گیا ہے کہ پیدا کر نے والے ہی کی سجدہ کریں۔

جب معاذؓ اور سلمانؓ جیسے اصحاب رسول سجدہ کر نے کے لئے آگے بڑھے تو نبی کریم ؐ نے انہیں روک دیا۔ اور اعلان کر دیا کہ انسان کو انسان سجدہ نہ کریں۔ 

(ترمذی:1079، ابن ماجہ: 1843، احمد: 12153، 18591، 20983، 23331)

جب اس طرح ہمیں قطعی طور پر منع کیا گیا ہے تو ہم اس حکم پر عمل نہیں کر سکتے جو فرشتوں کو دیا گیا تھا۔ بزرگوں کے پاس ادب اور احترام سے پیش آسکتے ہیں۔لیکن ان کے پاؤں چھونے اور انہیں سجدہ کرنے کی اجازت اسلام ہرگز نہیں دیتا۔ 

کیا یوسف نبی کو ان کے بھائیوں نے سجدہ کیا؟ 

یاد کرو جبکہ یوسف نے اپنے والد سے کہا کہ ابا جان! میں نے گیارہ ستارے ، سورج اور چاند کو خواب میں دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں۔ (قرآن 12:4)

یہ آیت کہتی ہے کہ ستارے، سورج اور چاند یوسف نبی کو سجدہ کیا۔سورج سے مراد یوسف نبی کے والد، چاند سے مراد یوسف نبی کی ماں ، گیارہ ستاروں سے مراد یوسف نبی کے بھائی ہیں۔اس لئے بعض لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہی بزرگوں کو سجدہ کرنیکی دلیل ہے۔

اگر اس کا مطلب یوسف نبی کے والدین اور بھائی بھی ہوں تویوسف نبی نے سورج، چاند اور ستاروں ہی کو خواب میں سجدہ کر تے ہوئے دیکھا۔ وہ تمام سجدہ نہیں کرسکتیں، اس لئے وہ سب عاجز ہوئے کا مطلب لے سکتے ہیں۔ 

نیز وہ خواب کس طرح پورا ہوا، اس کے بارے میں یہ آیت واضح کر تی ہے:

اپنے والدین کو تخت پر بٹھایا۔ وہ لوگ تمام ان کے آگے جھک گئے۔ ابا جان! پہلے جو میں نے خواب دیکھا اس کی تعبیر یہی ہے۔ اس کو میرے پروردگار نے سچ کر دکھادیا۔ (قرآن 12:100)

12:4آیت کی تشریح ہی اب پوری ہوئی ہے۔

ستارے بھائیوں کی طرف، سورج والدکی طرف اورچاند ماں کی طرف اشارہ کر تی ہے۔ اگر جو خواب میں دیکھا گیا وہ اسی طرح پورا ہو نا ہو تو ’’ سب انہیں سجدہ کئے‘‘ کے معنی میں یوسف نبی کے والدین بھی شامل ہوں گے۔ یہ آیت نہیں کہتی ہے کہ یوسف نبی کے والدین نے یوسف نبی کو سجدہ کیا۔ یہی مفہوم دیتا ہے کہ انہوں نے سجدہ نہیں کیا۔ وہ دونوں اونچے تخت پر بٹھائے گئے۔ ان کے آگے سب جھک گئے ہی میں اس کو سمجھ سکتے ہیں۔ 

جس کو سجدہ کیا جاتا ہے وہ، یعنی یوسف نبی اگر تخت پر بیٹھے ہو تے اورکہا جاتا کہ ان کے والدین اور بھائی نیچے کھڑے رہے تو سمجھ سکتے ہیں کہ والدین اور بھائی سجدہ کیا تھا۔ 

لیکن یہ آیت کہتی ہے کہ سجدہ کر نے والے یوسف نبی کے والدین تخت پر بٹھائے گئے تھے، اس لئے اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ سر جھکائے نہیں۔ 

اگر ایسا ہو تا تو ایسا لگے گا کہ 12:4 آیت میں اللہ نے جو کہا تھا وہ ہوا نہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ سجدے کے لفظ کو ہم نے غلطی سے سر جھکانا جیسے نامناسب معنٰی دے رکھا ہے۔ 

اگر ہم اس 12:4آیت کو سجدہ کیا کا معانی دینے کے بجائے عاجز ہوئے کا معنی دیتے تو دونوں آیتیں ایک دوسرے کو ثابت کرتیں۔ 

یوسف نبی کے والدین تخت پر بٹھائے جانے کے باوجود یوسف نبی کو جو بادشاہی کی حیثیت تھی اس کو مان لینے کے ذریعے عاجزی ثابت ہو سکتی ہے۔’’سب لوگ عاجز ہوئے ‘‘سے وہ ثابت ہوجا تا ہے۔

جس طرح یوسف نبی تھے اسی طرح ان کے والد یعقوب بھی نبی تھے۔ اس پر یوسف کے والد کا بھی وہ سزاوار تھے۔ اس لئے یعقوب نبی کیسے سجدہ کئے ہوں گے؟ اگر اس پر غور کریں توسمجھ سکتے ہیں کہ انسان کے پاؤں پر انسان گرنے کی کوئی سند نہیں ہے۔ 

پیدائشی معاملے میں سب لوگ برابر ہیں۔ چال چلن سے ہی ایک انسان دوسرے انسان سے بڑھ سکتا ہے ۔ اس کو سمجھنے کے لئے اور اسلام کی مساوات اور بھائی بندی معلوم کر نے کے لئے حاشیہ نمبر 32، 49، 59، 141، 168، 182، 227، 290، 368، 508 دیکھئے! 

تفصیلات آیتوں کے درمیان جو چھوٹے چھوٹے ہندسے درج ہیں ان کی تفصیلات (اس عنوان پر جو خبریں درج ہیں اس میں سائنس کے متعلق آیتوں کی تشریح ہم نے بالکل سطحی طور پر کیا ہے۔ سائنس کے متعلق شوق رکھنے والے اس کی پوری تفصیل جاننے کے لئے اس کے متعلق کتابوں میں دیکھ لیں) تفصیلات کی فہرست

1۔ قیامت کا دن

2۔ معانی نہ کئے جانے والے حروف

3۔ غیب پر ایمان لانا

4۔ پہلے جو نازل ہوئیں

5۔ انسانی شیاطین

6۔ کیا اللہ مجبو رہے؟ 

7۔ قرآن کی للکار

8۔ کیا جنت میں عورتوں کے لئے جوڑی ہے؟

9۔ قرآن گمراہ نہیں کرتا

10۔ اللہ پاک ہے، اس کا مطلب

11۔ کیا انسان کو سجدہ کر سکتے ہیں؟

12۔ وہ جنت کونسی ہے جہاں آدم نبی بسے تھے؟

13۔ وہ درخت کونسا ہے جس سے روکا گیا؟ 

14۔ آدم نے کس طرح معافی چاہا؟ 

15۔ سب باہر نکلو، یہ کس لئے کہا گیا؟ 

16۔ فضیلت دئے گئے اسرائیل

17۔ سفارش کیا کام آئے گی؟ 

18۔ کئی عرصے تک بغیر کتاب کے موسیٰ نبی 

19۔ سامری نے کس طرح معجزہ دکھایا؟ 

20۔ کیا خودکشی کے لئے حکم ہے؟

21۔ کیا اس دنیا میں اللہ کو دیکھ سکتے ہیں؟ 

22۔ کیا کوہ طور بلند کیا گیا؟ 

23۔ کیوں بندر بنادیا گیا؟ 

24۔ قاتل کو جاننے کے لئے گائے ذبح کرنا

25۔ محمد نبی کے بارے میں پیشنگوئی

26۔ نا مناسب آیتوں کے نمبر

27۔ کیا ہر عیسائی کو کتاب دی گئی ہے؟ 

28۔ جادو کے بارے میں یہودیوں کے جھوٹے دعوے

29۔ دوہری معنوں میں نبی کو بلانے والے منافقین

30۔ بعض آیتیں کیوں بدل دی گئیں؟ 

31۔ موسیٰ نبی سے پوچھے گئے نامناسب سوالات

32۔ مسجدوں سے کسی کو روکنا نہیں

33۔ وہ گھر سے مراد کیا ہے؟

34۔ حفاظت کیا گیا پاکیزہ جگہ

35۔ مقام ابراھیم کیا ہے؟

36۔ نبی کریم ؐ کا چار کام

37۔ نبیوں کے درمیان فرق نہ کرے

38۔ اللہ کا رنگ

39۔ راہِ نبی کی ضرورت کو احساس دلانے والی قبلہ کی تبدیلی

40۔ قبلہ کے متعلق دو مختلف تبصرے

41۔ کیا مر نے کے بعد زندہ رہتے ہیں؟ 

42۔ حرام کی ہوئی غذائیں

43۔ اسلامی جرمیاتی قوانین

44۔ کیا چانددیکھنے میں اختلاف رائے ٹھیک ہے؟ 

45۔ وصیت نامہ کوتبدیل کر نے والی وراثتی قانون

46۔ کیا انسان کو اللہ کا خلیفہ کہہ سکتے ہیں؟

47۔ روزہ چھوڑنے کے لئے کفارہ

48۔ حیض کے وقت اجتناب کر نے والی چیزیں

49۔ اللہ کا کوئی دلال نہیں

50۔ راہِ نبی کی ضرورت کو احساس دلانے والاروزے کا قانون

51۔ چاند کو کیوں جمع کے صیغہ میں کہا گیا ہے؟

52۔ عربوں کا اندھا عقیدہ

53۔ کیا دوسرے مذہب والوں کو اسلام مارنے کو کہتا ہے؟ 

54۔ مذہب بدلانے کے لئے جنگ نہ کریں

55۔ حرمت والے مہینے کونسے ہیں؟ 

56۔ حج کے تین اقسام

57۔ حج کے مہینے

58۔ حج کے وقت تجارت

59۔ چھوت چھات سے دور کر نے والا اسلام

60۔ دو دن میں نکلنے کا مطلب

61۔ اللہ آئے گا کہنے کا مطلب کیا ہے؟ 

62۔ خرچ کر نے کا طریقہ

63۔ بیویاں کھیتیاں ہیں

64۔ انجام دئے جانے والی قسمیں

65۔ بیوی کے خلاف قسم کھانا

66۔ کیا طلاق کا قانون انصاف ہے؟

67۔ نبی کریمؐ کوکتاب کے ساتھ حکمت بھی دی گئے

68۔ طاقت کے مناسب قوانین

69۔ عورتوں کو عدت کیوں؟ 

70۔ مہرکو درگزر کر دینا اچھا ہے

71۔ پانچ وقت کی نماز کو درمیانی نماز دلیل ہے

72۔ امن کی حالت میں کس طرح نماز پڑھیں؟ 

73۔ قرض کو منسوخ کردینا

74۔ کیا طلاق کے بعد نان و نفقہ ہے؟ 

75۔ قرض حسنہ کا مطلب کیا ہے؟ 

76۔ حکومت کے بغیر جنگ نہیں

77۔ آراستگی کا صندوق اور تقدس

78۔ کیا چاہت کی چیزوں کو خیرات کر دینا چاہئے؟ 

79۔ کیا مرے ہوئے کو طاقت ہے؟ 

80۔ کیا کمتر چیزیں دوسروں کو دے سکتے ہیں؟ 

81۔ نیک راہ میں خرچ کرنا اللہ کے ہاتھوں میں

82۔ دینی کاموں میں مبتلا ہو نے والوں کو اجرت

83۔ کیا دیوانگی شیطان کی وجہ سے ہے؟

84۔ کیا چھوٹے سود کے لئے اجازت ہے؟ 

85۔ گواہی میں مر، عورت کا فرق کیوں؟ 

86۔ ذو معنی والے الفاظ

87۔ کمزوری کی حالت میں بھی جنگ بدر کامیاب

88۔ کیا مرد سونے کے زیورات پہن سکتے ہیں؟

89۔ کیادوسرے مذہب والوں کو دوست نہیں بنا سکتے؟ 

90۔ عیسیٰ نبی اللہ کاکلام کہنے سے کیا مطلب ہے؟ 

91۔ غیر مسلموں سے شادی کیوں نہیں کرسکتے؟

92۔ کیا مسیح عربی لفظ ہے؟ 

93۔ کیا عیسیٰ نبی زندہ ہی اٹھالئے گئے؟

94۔ مباہلہ نامی حلف نامہ کے لئے للکارنا

95۔ نبیوں سے لیا گیا عہد

96۔ کیا سب اللہ کے مطیع ہیں؟ 

97۔ تورات میں یہودیوں کا چال

98۔ٍ کیا اتفاق نامی کوئی رسی ہے؟ 

99۔ اسرائیلوں پر ڈالی گئی محتاجی

100۔ اختیارات میں نبی کریم ؐ کو بھی حصہ نہیں

101۔ پہلے کئی گزرگئے کا مطلب کیا ہے؟

102۔ چھوٹے غم سے رہائی کے لئے بڑا غم

103۔ ایک سے ایک مل جل کر رہنے والے منافقین

104۔ اللہ کا دیا ہوا غیبی علم

105۔ کتاب کے ساتھ صحیفے بھی دئے گئے پیغمبراں

106۔ کیاکثیر ازواج انصاف ہے؟ 

107۔ کنیزوں کے ساتھ خانگی چلانے کے لئے اسلام نے کیوں اجازت دی؟ 

108۔ مہر

109۔ وراثت میں مر دعورت کافرق

110۔ بدلا ہوا کلالہ کا قانون

111۔ مزاحمت کے بغیر تقسیم

112۔ زناکاری کے جرم کو چار گواہ

113۔ بدلی ہوئی زنا کی سزا

114۔ نکاح کے ناقابل لوگوں سے اگر نکاح کی ہوتو

115۔ زناکاری کے لئے سزا

116۔ بتدریج مٹائے گئے نشہ کی عادت

117۔ اگر پانی نہ ملے تو تیمم

118۔ مسلمانوں کی کامیابی کے متعلق پیشگوئی

119۔ کھال ہی میں درد کے احساس کے رگ ہیں 120۔ حاکموں کی اطاعت

121۔ کیا نبی کریم ؐ سے معافی کی درخواست کر سکتے ہیں؟ 

122۔ کیا خواب کی تعبیرجان سکتے ہیں؟ 

123۔ قرآن مجید جس میں کوئی اختلاف نہیں

124۔ افواہ نہ پھیلائیں

125۔ سفر میں نماز کی کمی

126۔ میدان جنگ کی نماز

127۔ امن کی حالت میں نماز کا طریقہ

128۔ قرآن کے علاوہ ایک اور وحی

129۔ عورتوں کے بارے میں دینی فیصلہ

130۔ زکوٰۃ ایک ضروری فرض ہے

131۔ ایک آیت کی تشریح میں ایک اور آیت

132۔ اللہ اور رسولوں کے درمیان تفریق

133۔ کیا عیسیٰ نبی صلیب پر چڑھائے گئے؟ 

134۔ عیسیٰ نبی وفات پانے کے پہلے سب انہیں قبول کریں گے

135۔ قربان گاہ میں جو ذبح ہو، کیا انہیں کھا سکتے ہیں؟ 

136۔ کیا قرعہ اندازی ٹھیک ہے؟ 

137۔ اہل کتابوں کی غذا

138۔ اہل کتاب کی عورت سے نکاح

139۔ مال جمع کر نا گناہ نہیں

140۔ کیا رسول فضل کر سکتا ہے؟ 

141۔ وسیلہ کیا ہے؟

142۔ قرآن نے حیرت میں ڈال دیا

143۔ حفاظت میں ہے قرآن

144۔ دوسری چیزوں کو قبول کر نے والا رحم

145۔ کسی سے قتل نہ کئے جانے والے سردار

146۔ ہفتہ کے دن مچھلی پکڑنے سے کیوں روکا گیا؟ 

147۔ کیا عیسائی مسلمانوں سے نزدیک ہیں؟ 

148۔ عقل کے خلاف نذریں

149۔ واپس دینے والا آسمان

150۔ علمائے دین کے پاس کیا سوال کر سکتے ہیں؟ 

151۔ عیسیٰ نبی کے اٹھائے جانے کو ثابت کر نے والے آخرت کے سوالات

152۔ قرآن مجید تحریری انداز میں نہیں اتارا گیا

153۔ فرشتوں کو بھیجنے کا مطلب کیا ہے؟

154۔ فرشتوں کو کیوں نبی بنا کر بھیجا نہیں گیا؟ 

155۔ لکھ نہ سکنے والی اللہ کی باتیں

156۔ کیا نبی کریم ؐ کو دوہرا عذاب ہوگا؟

157۔ حفاظت کی ہوئی کتاب سے مراد کیا ہے؟ 

158۔ کیا صرف ظالم لوگ مٹائے جائیں گے؟

159۔ سلام کر کا طریقہ

160۔ انسان کو حفاظت کر نے والے فرشتے

161۔ فرشتوں میں بھی رسول

162۔ کیا دین پھیلانے کے لئے جھوٹ بول سکتے ہیں؟

163۔ مکہ کی کامیابی کے بارے میں پیشکوئی

164۔ رسولوں کو دئے گئے اختیارات کیا ہیں؟ 

165۔ روح قبض کر نے والے فرشتے

166۔ قبر کی زندگی

167۔ ٹہرنے کی جگہ اور سپرد کر نے کی جگہ

168۔ نابینا اور نبی کریم ؐکا نظر انداز کرنا

169۔ قرآن مجید کا اعلیٰ انداز

170۔ دوسرے مذہبوں کے معبودوں کو گالی نہ دو

171۔ کیا جانداروں کو ذبح کر کے کھاناانصاف ہے؟ 

172۔ فضا کے سفر میں دل سکڑتا ہے

173۔ ہمیشگی کے جہنم سے مستثنیٰ

174۔ جنسیات پیدا کر نے والا درخت

175۔ انسان زمین ہی میں زندگی بسر کر سکتے ہیں

176۔ عبادت کے وقت لباس میں کمی

177۔ آسمان میں کس کے لئے دروازے نہیں کھلیں گے؟ 

178۔ جنت میں داخل ہونے والے اعراف کے لوگ

179۔ کتنے دنوں میں دنیا کی تخلیق ہوئی؟

180۔ چپکے اور عاجزی کے ساتھ عبادت کرنا

181۔ مجبوروں کے لئے محنت کرنا

182۔ یکساں سنانا

183۔ جنات کی طاقت

184۔ کتاب نازل ہو نے سے پہلے موسیٰ نبی کی تبلیغ

185۔ منافقین باہر نکالے جا نے کی پیشگوئی

186۔ ناپاک کو روکنے کا اختیار

187۔ آخری نبی نبی کریم ؐ ہیں

188۔ برائی سے نہ روکنا بھی جرم ہے

189۔ آدم کی اولادوں کے پیٹھ سے

190۔ اللہ کے نام کو موڑنا

191۔ کیا آدم نبی نے شرک ٹہرایا؟ 

192۔ بغیر بلند آواز کے ذکر کرنا

193۔ وحدانیت کی لاعلمی

194۔ اگر اللہ جانتا کا مطلب

195۔ مال غنیمت میں غریبوں کا بھی حصہ ہے

196۔ بغیر منصوبہ کے ہو نے والا جنگ بدر

197۔ فوجی طاقت بڑھانا حکومت کا فرض ہے

198۔ کمزور حکومت پر جنگ کر نا فرض نہیں

199۔ دشمنوں کو پوری طرح سے پسپا کرنا

200۔ دوسرے مذہب والے کعبہ آنے سے ممانعت کیوں؟ 

201۔ دوسرے مذہب والوں کو جزیہ کیوں؟ 

202۔ صبح کا ستارہ ہے یا آواز ڈالنے والے ستارے ہیں؟

203۔ فوجی طاقت اگر کم ہو تو کیا جنگ فرض ہے؟ 

204۔ دل کی کشش کے لئے زکوٰۃ

205۔ اللہ کی راہ میں زکوٰۃ

206۔ مسافروں کے لئے بھی زکوٰۃ

207۔ آبادی کے اضافہ میں عورتوں کا حصہ

208۔ انگلیوں کے پوروں کو بھی درست کرنا

209۔ قتل کے تاوان کا مقدار

210۔ فیصلہ کے لئے ٹہرائے ہوئے تین اشخاص

211۔ کیا سب لوگوں کو علم حاصل کر نا چاہئے؟ 

212۔ نبی کریم ؐ کی پاکیزہ سیرت

213۔ کیا بزرگوں کے پاس سفارش کی درخواست کر سکتے ہیں؟ 

214۔ ایک قوم کے لئے ایک رسول

215۔ اللہ کے دوستوں کو خوف نہیں

216۔ آمنے سامنے گھر بنانا

217۔ حفاظت سے رکھا ہوا فرعون کا جسم

218۔ کیا نبی کریمؐ ہی کو شک ہے؟ 

219۔ یونس نبی کی قوم کی فضیلت

220۔ کتاب کو نہ بھولے ہوئے نبی کریم

221۔ پانی جب ابل پڑا

222۔ جودی پہاڑ پر کشتی ٹہر گئی

223۔ ذبح کر نے کے لئے کس کولے جایا گیا؟ 

224۔ فضیلت والے ابراھیم کے گھر والے

225۔ کیا آسمان اور زمین قائم رہیں گے؟ 

226۔ کیا پانچ وقت کی نمازکے لئے قرآن مجید میں دلیل ہے؟

227۔ قرآن مجید کیوں عربی زبان میں ہے؟

228۔ یوسف نبی کے بھائیاں

229۔ یوسف نبی نے جو دل میں چاہاکیا وہ جرم ہے؟

230۔ شیطان کس کو بھلانے رکھا؟ 

231۔ منی کہاں سے خارج ہوتی ہے؟ 

232۔ کس نے کہا کہ میں نے خیانت نہیں کی؟ 

233۔ کیا عہدے کو مانگ کر حاصل کر سکتے ہیں؟

234۔ کیاانسانی قانون کی پابندی کرسکتے ہیں؟ 

235۔ ایک ہی دروازے سے گزرنے کے لئے کیوں کہا گیا؟

236۔ کیا کام بنانے کے لئے سازش کر سکتے ہیں؟ 

237۔ کیا غیر مسلم حکمراں کی اطاعت کر سکتے ہیں؟ 

238۔ قربان گاہ کی طرف ، اس کا مطلب کیا ہے؟

239۔ عورتوں میں انبیاء کیوں نہیں ہوئے؟

240۔ آسمان کی بھی ستونیں ہیں

241۔ بھاگتے ہی رہتا ہے سورج

242۔ ہر چیز میں جوڑی ہے

243۔ کناروں سے کم ہو نے والی زمین

244۔ قوم کی زبان ہی رسول کی زبان ہے

245۔ قبول نہ ہونے والی ابراھیم کی دعا

246۔ مکہ کی شادابی کے متعلق پیشگوئی

247۔ کیا شرک ٹہرانے والوں کے لئے مغفرت چاہ سکتے ہیں؟ 

248۔ زمین کی کھونٹی ہیں پہاڑیں

249۔ ’’پنڈلی کھولی جائے گی ‘‘کا مطلب کیا ہے؟

250۔ پہلی سورت کی عظمت

251۔ ادب سے چلنے کا حکم

252۔ بغیر شک کی موت

253۔ نئی سواریوں کے بارے میں پیشگوئی

254۔ کیا دوسروں کا بوجھ ہم اٹھا سکتے ہیں؟

255۔ قرآن مجید کو کیسے سمجھیں؟ 

256۔ قرآن کو سمجھانا ہی نبی کریمؐ کا کام ہے

257۔ دودھ کس طرح پیدا ہوتا ہے؟

258۔ قرآن کے سوا ایک اور وحی

259۔ شہد کی مکھیاں اور شہد

260۔ خلاء میں رکنے والے پرندے

261۔ مجبوری کی حالت میں صرف زبان سے انکار کرنا

262۔ ایک آیت کی تشریح ایک اور آیت

263۔ نبی کریم ؐ کی آسمانی سفر

264۔ اسرائیل کے بارے میں وعدہ 

265۔ ایک کا بوجھ دوسرا نہیں اٹھا سکتا

266۔ زمین کی گہرائی تک جا نہیں سکتے

267۔ نبی کریم ؐ کو کیا منظر دکھا یا گیا؟ 

268۔ دشمنوں کی بربادی کے بارے میں پیشگوئی

269۔ اولیاء اور کرامات

270۔ آواز کے ساتھ اور بغیر آواز کے پڑھ کر نماز ادا کرنا

271۔ موت کے دریا کادستاویزی رول 

272۔ اللہ کی حلال کی ہوئی چیز کو حرام نہ کریں

273۔ معرفت اور جاہلیت.

274۔ زمین کی گولائی ثابت کر نے والا سفر

275۔ محمد نبی پر بھی ایمان لانا ہے

276۔ نبی ہو نے کے لئے عمر کی کوئی پابندی نہیں

277۔ خاموشی کا روزہ 

278۔ زندہ رہنے والے عیسیٰ نبی کس کو زکوٰۃ دیں گے؟ 

279۔ جبرئیل کی تجویز کیا قرآن میں جگہ پاسکتی ہے؟ 

280۔ جہنم سے گزر کر ہی جنت جاسکتے ہیں

281۔ محمد نبی عالمی پیغمبر ہیں

282۔ محمد نبی ؐکے بارے میں پیشگوئی

283۔ پہلے لوگوں کو دکھا کر اشاعت کو روکنا

284۔ زمین کی کشش ثقل کے باے میں پیشگوئی

285۔ جادو ایک سازش ہے

286۔ رازکی بات کر نے سے روکنے کی آیت کہاں ہے؟

287ْْ۔ قرآن کا کہا ہوا بگ بینگ کا عقیدہ

288۔ آسمان حفاظت کیا ہوا چھت ہے

289۔ کیا تقدیر پر بھروسہ کر نا باطل عقیدہ ہے؟

290۔ کعبہ سب کے لئے خاص ہے

291۔ بغیر پاکیزگی کے کیا قرآن چھو سکتے ہیں؟

292۔ اللہ کے لئے جو ذبح کیا جاتا ہے وہ غریبوں کے لئے ہے

293۔ اسلام کا جانبدارانہ عقیدہ

294۔ شیطان کا ڈالا ہوا فتنہ کیا ہے؟ 

295۔ پہلا دین اسلام ہے

296۔ بڑھتے ہوئے حمل کی مختلف حالات

297۔ زمین کا پانی کہاں سے آتا ہے؟

298۔ مردے کی روح اس دنیا میں نہیں آسکتی

299۔ لوگوں کے سامنے سزا

300۔ عورتوں کو حجاب کیوں؟ 

301۔ غلاموں کو آزاد نامہ

302۔ نور الہٰی کو مثال نہیں

303۔ کئی اندھیرے

304۔ خلائی سفر ممکن ہے

305۔ سمندروں کے درمیان پردہ

306۔ دشمنوں کی ناکامی کے بارے میں پیشگوئی

307۔ آسمانی دنیا میں جانے کے لئے شیطانوں کو منع ہے

308۔ آخری زمانے میں ظاہر ہو نے والے جاندار

309۔ مہر کے طور پر آٹھ سال کی محنت

310۔ صحرا میں پھل ملنے کی پیش گوئی

311۔ مکہ کے فتح کے بارے میں پیشگوئی

312۔ لکھنا پڑھنا نہ جاننے والے محمد نبی

313۔ روم کے فتح کے بارے میں پیشگوئی

314۔ بچہ دودھ پینے کی عمر کب تک؟ 

315۔ معراج کا خلائی سفر

316۔ بیویوں کو ماں سے موازنہ کرنا

317۔ لے پالک بچے

318۔ اللہ کے رسول کے پاس خوبصورت نمونہ

319۔ لے پالک بیٹے کی بیوی

320۔ نبی کریم ؐ کو بیٹے؟

321۔ شعریٰ کا مطلب کیا ہے؟

322۔ نبی کریمؐ کی بیویوں سے کوئی نکاح نہ کرے

323۔آسمان میں بھی راستے ہیں

324۔ صلوٰۃ سے کیا مراد ہے؟

325۔ قرآن مجید کا بیان کردہ ہوا کی تیزی

326۔ کیا بتوں کو اسلام میں اجازت ہے؟

327۔ جنات غیب کا علم نہیں جانتے

328۔ آسمان اور زمین کے درمیان تیزکشش 

329۔ ایک قوم کے لئے تین پیغامبر

330۔ شہیدوں کے لئے فوراً جنت

331۔ لوگوں کی وجہ سے کم ہونے والی زمین

332۔ کیا قبرمیں عذاب ہے؟ 

333۔ انسان کا بڑھنا اور گھٹنا

334۔ بیعت کا مطلب کیا ہے؟ 

335۔ زمین گول ہے

336۔ برائی میں حصہ نہ لینے کے لئے جھوٹ بولنا

337۔ داؤد نبی کی غلطی

338۔ تخت پر ڈالا گیا دھڑ

339۔ ایوب نبی کی تاریخ میں جھوٹی کہانیاں

340۔ کیا چالیس عمر سے پہلے قانون نہیں تھا؟ 

341۔ فضیلت بھری رات

342۔ آخری زمانے میں عیسیٰ نبی آئیں گے

343۔ کیاپہلے گزرے ہوئے رسولوں سے پوچھ سکتے ہیں؟ 

344۔ کیا پیدا ہو تے وقت ہی نبی؟

345۔ اللہ ہے، اس کی سند

346۔ قیامت کے دن بے ہوش ہو نے سے مستثنیٰ

347۔ دو موت، دو زندگی کا مطلب کیا ہے؟

348۔ رسولوں کی آمد کاخاتمہ

349۔ صبح اور شام فرعون کو عذاب

350۔ وحی کی تین قسمیں ہیں

351۔ قرآن میں کوئی غلطی نہیں

352۔ رسولوں کے لئے دو خبریں

353۔ بگ بینگ کے بعد دھواں کا محصور

354۔ کیا قرآن انیس کے ہندسے میں پابند ہے

355۔ ایٹم بم کے متعلق پیشگوئی

356۔ ابولہب کی بربادی

357۔ جادو پر بھروسہ کر نا شریک ٹہرانا ہے

358۔ جنگ بدر کی فتح کے بارے میں پیشگوئی

359۔ کس پر جنگ فرض ہے؟ 

360۔ حاملہ عورتوں کی عدت

361۔ دن کا آغاز کونسا ہے؟

362۔ معراج کے بارے میں قرآن مجید

363۔ کیا عورت کو چھونے سے وضو ٹوٹ جا تا ہے؟

364۔ عیب لگانے والوں پر بھی مہربانی

365۔ رحموں میں حمل کا بیضہ 

366۔ بانجھ ہوا

367۔ ڈر سے نجات کا راستہ

368۔ انسان بندر سے پیدا نہیں ہوا

369۔ قضا نماز

370۔ جہنم کا ایندھن

371۔ ناک پر نشان

372۔ کیا غیب کی باتیں نوح نبی کو معلوم ہوا؟ 

373۔ نام رکھنے کے لئے کسی رسوم کی ضرورت نہیں

374۔ کیا ذوالقرنین نبی ہیں؟

375۔ وہ قتل جو موسیٰ نبی نے کیا

376۔ دوسرے گھروں میں کھانا

377۔ تبلیغ کر نے کے لئے اجرت

378۔ نبی کریم ؐ کئی نکاح کر نے کی وجہ؟

379۔ کیا غیر اللہ پر قسم کھا سکتے ہیں؟ 

380۔ اعلیٰ جماعت سے بحث کیاہے؟ 

381۔ کیا اسلام میں منحوس دن بھی ہے؟

382۔ باطل عقیدے والوں سے سختی جتانا

383۔ نذر کی ہوئی جانوروں کو استعمال کرنا

384۔ آخر وقت میں ایمان لانا

385۔ رشتوں کو ترجیح دینا

386۔ طلاق کے لئے دو گواہ 

387۔ دس رات کونسی ہیں؟ 

388۔ کوثر کیا ہے؟

389۔ موسیٰ نبی کی خانہ بدوش قوم

390۔ کیابینائی نہ رکھنے والے اندھے بن کر اٹھائے جائیں گے؟ 

391۔ نبیوں کے جائداد کو وارث نہیں

392۔ جو بے گناہ ہیں کیا اللہ نے انہیں ہلاک کردیا؟ 

393۔ یتیموں کوانصاف اور کثیر ازواج

394۔ موسیٰ نبی پر کیا الزام لگا یا گیا؟ 

395۔ مچھلی کے پیٹ میں کیا انسان زندہ رہ سکتا ہے؟ 

396۔ سجدے کی آیتیں کتنی ہیں؟ 

397۔ کیا قبرپرعمارت تعمیر کر سکتے ہیں؟ 

398۔ نبی اور رسول ایک ہیں

399۔ صحرائی کشتی

400۔ صفا مروہ

401۔ قاتل کو معاف کر نے کا اختیار

402۔ عورتوں کی طلاق کا حق

403۔ شوہر کومنتخب کر نے کا حق

404۔ عدت کے وقت مردوں سے بات کرنا

405۔ بیوہ عورت کی دوسری شادی

406۔ خراب ہوئے بغیر حفاظت کر نے والی صنعتی نکتہ

407۔ خنزیر کھانے سے ممانعت

408۔ پہاڑیں کب ظاہر ہوئیں؟

409۔ کیا ظلم نہ کر نے والوں کو بھی عذاب ہے؟ 

410۔ غریبی ختم ہو نے کی پیشگوئی

411۔ جرم نہ کر نے والے کو قید کی سزا کیوں؟ 

412۔ گرم چڑھائے ہوئے پتھر

413۔ عربی کے اصل میں بڑے حروف

414۔ سابقہ کتابوں کا نام قرآن ہی ہے

415۔ کلوننگ ممکنات میں سے ہے

416۔ بہت بڑا پرندہ

417۔ کیا مسجدوں میں اللہ کا نام لیا جانا ضروری ہے؟

418۔ کیا عورتیں مسجد آسکتی ہیں؟ 

419۔ آسمانی بارش کا راز

420۔ قرآن مجید کس طرح حفاظت کیا گیا؟ 

421۔ پھیلنے والی کائنات

422۔ چاند شق ہوا

423۔ کیا لوہا اتارا گیا؟ 

424۔ عدت کے وقت گھر سے باہر نہ کریں

425۔ زمین کے درجے

426۔ جھوٹ کا منبع کونسا ہے؟

427۔ ذبح کرنا اللہ ہی کے لئے ہے

428۔ مجرموں کا گھر کس کو کہتے ہیں؟

429۔ سمندر کی تہہ میں بھی موجیں ہیں

430۔ جہاں بھی ہوں کعبہ کی طرف

431۔ مجبوری کا مطلب کیا ہے؟

432۔ ابراھیم نبی نے جھوٹ کیوں کہا؟ 

433۔ غیر مذہبوں کی عبادت گاہیں

434۔ علیین ، سجین کیا ہے؟

435۔ سہولت نہ رہنے والے کیا شادی کر سکتے ہیں؟ 

436۔ پانی کے اندر تولد

437۔ لڑکایا لڑکی کا فیصلہ کون کر تا ہے؟

438۔ زم زم کا چشمہ 

439۔ گونگے پن کی وجہ کیا ہے؟

440۔ دوسرے سیاروں میں جاندار

441۔ بے جان سے تخلیق کئے جانے والے جاندار

442۔ من و سلویٰ

443۔ صابئین

444۔ مقدس روح کے ذریعے تائید کرنا

445۔ کتب الٰہی کا سودا کرنا

446۔ انسان کس امانت کا بوجھ اٹھایا؟ 

447۔ کیا قرآن مجید ایک رات میں نازل کیا گیا؟ 

448۔ عیسیٰ نبی کے پیروکار کون ہیں؟ 

449۔ مسلمانوں کے درمیان کیا مباہلہ کر سکتے ہیں؟

450۔ ہارون کی بہن کون ہے؟ 

451۔ یاجوج ماجوج کون ہیں؟

452۔ گن کر کیوں نہیں بولا گیا؟

453۔ جنت کو مٹا کر زمین میں پھر سے بنا یا جائے گا

454۔ بدکار بیوی سے الگ ہوجانا

455۔ بائبل کی نظر میں کس کو ذبح کیا گیا؟

456۔ کیا عیسیٰ صلیب چڑھائے گئے؟ 

457۔ بائبل میں نبی کریم ؐ کے بارے میں پیشگوئی

458۔ زیبائش کا مطلب کیا ہے؟ 

459۔ کیا عیسیٰ اللہ کے بیٹے ہیں؟

460۔ کیا ہجری سال ہے؟ 

461۔ کیا صحیفہ اور کتاب ایک ہے؟

462۔ کیا کئی سالوں تک سو سکتے ہیں؟ 

463۔ رزق کے لئے اللہ ذمہ دار ہے تو بھوکے مرنا کیوں؟ 

464۔ کیا اب بھی ابابیل پرندے آئیں گے؟ 

465۔ زوجین ایک دوسرے کے لئے لباس ہیں

466۔ دشمنوں کو کیوں کم دکھایا گیا؟ 

467۔ یحیےٰ نامی کوئی نہیں رہا

468۔ آزمائش سے راضی ہوکر سچائی ثابت کرنا

469۔ آگ کے خندق کے لائق ، اس کا مطلب کیا ہے؟

470۔ چیونٹیوں کو بھی عقل ہے

471۔ گنہ گار بھی اللہ کے قریب ہوسکتا ہے

472۔ عورتیں منہ چھپانا نہیں

473۔ ابراھیم نبی نے بتوں کو توڑا، کیا یہ صحیح ہے؟ 

474۔ شہد کی مکھیوں کا راستہ جاننے کی صلاحیت

475۔ روزہ رکھنا بہتر ہے

476۔ آدمی پر کس حد تک بھروسہ کر سکتے ہیں؟ 

477۔ دل کے دباؤ کے لئے بہترین دوا

478۔ ماں کا دودھ پلانا ضروری فرض ہے

479۔ نماز کو قضاء نہ کریں

480۔ لعنت بھیج کر کیا قنوت پڑھنا منع ہے؟ 

481۔ جمعہ کے وقت دوسروں کے ذریعے کیا بیوپار کر سکتے ہیں؟

482۔ کیا نبی کریمؐ نے اللہ کو دیکھا؟ 

483۔ کیا انسان 950سال جی سکتا ہے؟

484۔ تکلیف پہنچی تو بدحواس نہ ہوں

485۔ بے نیاز اللہ کے لئے عبادت کس لئے؟ 

486۔ دو قسم کی روح 

487۔ اسقاط حمل کیا بچے کا قتل ہے؟

488۔ کیا اللہ بے شکل ہے؟

489۔ صاف صاف عربی زبان میں دوسری زبانوں کے الفاظ کیوں؟

490۔ جب وہ رحمن ہے تو معاف کر نے سے انکار کیوں؟ 

491۔ کیا بائبل ہی تورات اور انجیل ہے؟

492۔ قرآن مجید جبرئیل کا قول ہے یا اللہ کاقول؟ 

493۔ غلطی کر نے والے محمد اور غلطی نہ کر نے والے عیسیٰ

494۔ حیض والی عورتیں کیا مسجد کو آسکتی ہیں؟ 

495۔ جادو سے کچھ ضررپہنچا نہیں سکتے

496۔ غاروالوں کی گنتی بعض لوگ جانتے ہیں کا مطلب کیا ہے؟ 

497۔ کیا غیر مسلموں کے لئے دعا کر سکتے ہیں؟ 

498۔ پہلے کئے ہوئے اچھے اعمال نیکیوں میں بدل جائے گی

499۔ کیا 114 ,113سورتیں جادو کے متعلق نازل ہوا ہے؟ 

500۔ منہ چھپانا صرف نبی کی بیویوں ہی کے لئے ہے

501۔ کیا اگلے لوگوں کی پیروی کر سکتے ہیں؟ 

502۔ کیا عورتوں کو دو دل ہیں؟ 

503۔ کیا انسان مٹی سے پیدا کیا گیا ہے؟

504۔ کیااولادآدم ساتھ میں پیدا ہو نے والوں سے شادی کی؟

505۔ مچھلیوں کو کاٹے بغیر کیوں کھا یا جا تا ہے؟ 

506۔ انسانی تخلیق کے بارے میں اختلافی انداز کی باتیں کیوں؟ 

507۔ آسمان کیا ہے؟

508۔ نسل سے کوئی شان نہیں

509۔ ابلیس کون ہے؟

510۔ زبان بولے گی ، زبان نہیں بولے گی، قرآن میں یہ اختلاف کیوں؟ 

511۔ کیا ایسا کہہ سکتے ہیں کہ وہ عرش پر بیٹھا

512۔ چور کے ہاتھ کس حد تک کاٹنا چاہئے؟ 1

10۔ اللہ پاک ہے، اس کا مطلب

ان آیتوں میں 2:32، 2:116، 3:191، 4:171، 5:116، 6:100، 7:143، 9:31، 10:10، 10:18، 10:68، 12:108، 16:1، 16:57، 17:1، 17:43، 17:93، 17:108، 19:35، 21:22، 21:26، 21:87، 23:91، 24:16، 25:18، 27:8، 28:68، 30:40، 34:41، 36:36، 36:83، 37:159، 37:180، 39:4، 39:67، 43:13، 43:82، 52:43، 59:23، 68:29 اللہ کے بارے میں وہ پاک ہے کے معنی میں سبحان کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

ہم جب پا ک کا لفظ استعمال کر تے ہیں تو اس کا مطلب ہو تا ہے وہ میل کچیل سے بری ہے۔لیکن سبحان کا لفظ بہت ہی گہرا معنی رکھنے والا ہے۔ 

سبحان کا مطلب ہے کہ ’’ اللہ کی ذات کو کوئی بے ادبی پہنچانے والی تمام صفات سے پاک ہے۔ ‘‘

موت، بڑھاپا، مرض، نیند، مجبوری، تھکاوٹ، تکان، بھلاوٹ، غم، کمزوری، ناکامی، طبعی تقاضے، بیوی، اولاد، ماں باپ، بھوک اور پیاس وغیرہ ان تمام سے ماسوا ہی اس کا مطلب ہے۔ اس لفظ کو اللہ کے سوا کسی اور کے لئے استعمال نہ کریں۔ 

میل کچیل اور غلاظت سے دور ہٹ کر رہنے کے لئے عربی میں دوسرے الفاظ ہیں۔ 

9۔قرآن گمراہ نہیں کرتا

آیت نمبر 2:26 میں کہا گیا ہے کہ’’ اس کے ذریعے گمراہ کرتاہے۔‘‘ بعض لوگ اس کو ’’اس قرآن کے ذریعے‘‘ کا معنی لیتے ہیں، یہ جہالت ہے۔

کیونکہ اس آیت میں ایک مثال پیش کر نے کے بعد اللہ فرماتاہے کہ ’’اس کے ذریعے گمراہ کرتا ہے۔‘‘ اس لئے ’اس کے ذریعے ‘ کو ’’اس مثال کے ذریعے ‘‘ معنی لینا ہی مناسب ہوگا۔ 

’اس کے ذریعے ‘ کو ’اس قرآن کے ذریعے‘ کا معانی پہنانا غلط ہے۔ کیونکہ اس آیت میں قرآن کے بارے میں کوئی لفظ کہا نہیں گیا ہے۔

8۔کیا جنت میں عورتوں کے لئے جوڑی ہے؟ ان آیتوں میں (2:25، 3:15، 4:57، 36:56، 37:48، 38:52، 44:54، 52:20، 55:56، 55:70، 56:22، 56:35، 78:33) کہا گیا ہے کہ ’’جنت میں پاکیزہ جوڑے ہوں گے‘‘ اور عورتوں کی جوڑی ہے۔

یہ سوال اٹھ سکتا ہے کہ نیک کام کرنے والی عورتوں کو کیا مردوں کا جوڑا نہیں ہے؟

اس کا جواب اگر جاننا ہو تو عربی زبان کے صرف و نحو کے قانون کو جان لینا ضروری ہے۔ 

کئی زبانوں میں تیسرے شخص کوصرف واحد میں مرد وں اور عورتوں کے لئے الگ الگ عبارتیں ہوں گی۔ 

عربی زبان میں تیسرے شخص کے لئے صرف واحد میں ہی نہیں ، بلکہ جمع میں بھی مردوں عورتوں کے لئے الگ الگ عبارتیں ہیں۔ 

اسی طرح مخاطب سے بات کر تے وقت تامل اور کئی زبانوں میں ’’تم اور آپ‘‘ کہا جا تا ہے۔تامل زبان میں یہ عورت اور مرد دونوں کے لئے عام ہے۔ ل

یکن عربی زبان میں مخاطب سے بات کر نے کے لئے دونوں جنس کے لئے الگ الگ عبارتیں ہیں۔ 

تامل زبان میں اگر نمازپڑھو کہا جائے توہم سمجھ جائیں گے کہ وہ دونوں جنس کے لئے ہے۔ 

لیکن عربی زبان میں دونوں جنس کے لئے کوئی عام عبارت نہیں ہے۔ 

اگر عربی میں ’’صلو‘‘ (نماز پڑھو) کہا گیا تو وہ صرف مردوں سے مخاطب کرکے نماز پڑھنے کے لئے کہا جائے گا۔

عورتوں سے مخاطب کر کے’’نماز پڑھو‘‘ کہنا ہوتو ’’صلین‘‘ کہنا چاہئے۔ 

عربی زبان میں اگر مردوں اور عورتوں کوعام حکم دینا ہو تا تومردوں اور عورتوں کوالگ الگ کہنا پڑے گا کہ ’’اے مردو! نماز پڑھو، اے عورتو! نماز پڑھو!‘‘

قرآن مجید میں جو ہے وہ تمام مردوں اور عورتوں کے لئے عام ہونے کی وجہ سے تمام احکام کو اس طرح دو دو بار کہنے کی نوبت آجاتی ہے۔  ا

گر ایک ایک احکام بھی دو دو بار کہا جائے تو اب جو ہے قرآن اس طرح دوگنا ہوجائے گا۔ اور غیر عربی زبان میں اس کو ترجمہ کیا جائے تواس کا وہ انداز بے زار کردے گا۔ 

مختصر بھی ہو، کسی بھی زبان میں ترجمہ کیا جائے تو اجنبیت محسوس نہ ہو، مرداور عورتیں بھی شامل ہوں ،اس لئے قرآن مجید نے الگ ہی ایک راستہ ڈھونڈ نکالا۔ 

یعنی تمام احکام اور نصیحتیں مردوں کے لئے کہنے کے بعد’’جو مردوں کو کہا گیا ہے وہ سب عورتوں کے لئے بھی ہے‘‘ اس طرح ایک دو آیتوں میں کہہ دینا ہی وہ طریقہ ہے۔ 

جب ام سلمہؓ نے نبی کریم ؐ سے پوچھا کہ ’’قرآن مجید مردوں کے بارے ہی میں کہتا ہے، عورتوں کے بارے کیوں نہیں کہتا؟‘‘تو اس وقت آیت نمبر 33:35نازل ہوئی۔

احمد: 25363

اس آیت میں کہا گیا ہے کہ مرد اور عورت سب کے لئے بھی مساوی طور پر مناسب انعامات ہیں۔ یعنی یہ آیت یہ معنی دیتا ہے کہ مردوں کے لئے جو ہے وہ سب عورتوں کے لئے بھی ہے ۔

آیت نمبر 4:124 میں کہا گیا ہے کہ نیک عمل کر نے والے مرد ہو یا عورت ، ان پر ذرہ برابر ظلم نہیں کیا جائے گا۔ 

اسی انداز میںیہ قرآنی آیتیں 3:195، 4:124، 16:97، 40:40 ترکیب کی گئی ہیں۔

جب مرد اور عورتیں دونوں اللہ سے ڈر کر نیک عمل کرتے ہیں تو اللہ صرف مردوں کوزیادہ انعامات نہیں بخشے گا۔

آخرت میں جب انعام دیا جائے گا تویہ آیتیں 5:119، 9:100، 22:59، 58:22، 88:9، 98:8 کہتی ہیں کہ ’’سب لوگ اس سے راضی ہو جائیں گے۔ ‘‘ سب لوگ سے مراد مردوں کی طرح عورتیں بھی شامل ہیں۔ 

اس لئے اللہ صرف مردوں کو جوڑی دے کرعورتوں کو محروم نہیں کر ے گا۔ 

جنت میں صرف حور العین ہی نہیں بلکہ بہت سارے اور بھی بخششیں ملنے والی ہیں۔ ان کے بارے میں جب قرآن کہتا ہے تو وہ مردوں ہی کی طرف اشارہ ہے۔

2:82، 3:15، 3:136، 3:198،4:13، 4:57، 4:122، 5:85، 5:119، 7:42، 9:22، 9:72، 9:89، 9:100، 10:26، 11:23، 11:108، 14:23، 18:108، 20:76، 21:102، 23:11، 25:16، 25:76، 29:58، 31:9، 39:73،46:14، 48:5، 57:12، 58:22، 64:9، 65:11،

98:8 ان آیتوں میں قرآن کہتا ہے کہ جنت میں داخل ہو نے والے اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔

ان سارے مقامات پرمرد کی جنس کالفظ خالدون ہی استعمال ہوا ہے۔ عورت کی جنس خالدات کا لفظ کہیں بھی استعمال نہیں ہوا ہے۔ اس سے کوئی یہ نہیں سمجھے گا کہ جنت میں صرف مرد ہی ہمیشہ رہیں گے۔سب یہی سمجھیں گے کہ جو مردوں کے لئے کہا گیا ہے وہ عورتوں کے لئے بھی ہے۔

جب یہ کہا گیا کہاللہ سے ڈرنے والوں کو جنت ہے تو اس جگہ میں بھی قرآن متقین کا لفظ جو مردکی جنس کا ہے ان آیتوں میں 3:133، 13:35، 15:45، 16:30،16:31، 25:15، 26:90، 28:83، 44:51، 50:31، 51:15، 52:17، 52:54، 54:55، 68:34، 77:41 استعمال کیا ہے۔ عورت کی جنس متقیات ایک بھی آیت میں استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے کوئی یہ نہیں سمجھے گا کہ اللہ سے ڈرنے والے صرف مردوں کے لئے ہی جنت ہے۔

انہیں جنت ہے کہنے والی آیتوں میں 3:136، 3:198، 5:65، 9:21، 9:111،10:9، 13:23، 15:47، 16:31، 18:107،19:62، 31:8، 32:19، 33:44، 34:47، 36:57، 37:42، 38:50، 42:22لھم استعمال ہوا ہے جو مرد کی جنس ہے۔ یعنی مردوں کے لئے کہا گیا ہے۔ اس سے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ جنت کی نعمتیں عورتوں کو نہیں ہیں۔  آ

یت نمبر 3:107 کہتی ہے کہ جنتیوں کا چہرہ سفیدہوگا ،یہ بھی مردوں ہی کی طرف استعمال ہوا ہے۔ 

آیت نمبر 47:15 کہتی ہے کہ دودھ کی ندیاں، شہد کی ندیاں اورشراب کی ندیاں جنت میں ہوں گی، یہ بھی مردوں کے حق میں کہاگیا ہے۔

یہ کہنے والی آیتیں 18:31، 22:23، 35:33، 43:71، 52:20، 55:54، 76:13 کہ سونے کے زیورات اور ریشمی لباس عطا کیاجائے گا اور وہ تخت پر متمکن ہوں گے، یہ بھی مردوں کو عطا کیا جائے گا۔ 

محلات، پیالے، خدمت کے لئے سدا بہار لڑکے، گوشت، چاندی کے برتن، چاندی کے پیالے، کافور ملا ہوا مشروب، ادرک ملا ہوا مشروب، مسندیں، مشک سے مہر لگایا ہوا مشروب، چشمے، سائے، میوے وغیرہ کا ذکر کرنے والی آیتیں 37:45، 38:51، 39:20، 43:73، 52:22، 52:23، 52:24، 56:16-21، 76:5، 76:15، 76:17، 76:19، 77:41، 83:23، 83:25 مرد ہی کی طرف اشارہ کر تی ہیں۔ یعنی ایسا کہا گیا ہے کہ نیک عمل کر نے والے مرد اس کا لطف اٹھائیں گے۔ 

جبکہ قرآن کہتا ہے کہ جنت کی تمام نعمتیں مردوں کے حق میں ہے،کوئی عالم نے یہ نہیں کہا کہ و ہ نعمتیں عورتوں کے لئے نہیں ہے۔ 

سوال کر تے ہیں، حور العین کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ صرف مردوں کے لئے ہے، کیا یہ کہا گیا ہے کہ عورتوں کی بھی جوڑی ہے؟اگر ایسا ہے تو جنت کی تمام آسائشیں مردوں کے حق میں ہی کہا گیا ہے، تو کیا تم یہ کہوگے کہ عورتوں کے لئے نہیں ہے ؟ اس سوال کا مناسب جواب ان کے پاس نہیں ہے۔ 

بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس دنیا میں ایک عورت کا جوشوہر تھا وہی جنت میں بھی اس کا شوہر ہو گا۔ اس کے لئے کوئی مناسب دلیل نہیں ہے۔ 

اگر شوہر برا ہو اور بیوی نیک ہو تو کیا حال ہوگا؟ اگر دو دوشوہروں کے ساتھ زندگی بسر کی ہواور دونوں شوہر اچھے ہوں تو وہ کس کے ساتھ ہوگی؟ ایسے کئی سوالات اٹھ سکتے ہیں۔ 

نبی کریم ؐ نے مرنے والے کے لئے ایسی دعا مانگنے کے لئے راہ دکھائی ہے کہ ’’یہاں کے جوڑی سے اچھی ایک جوڑی عطا فرما‘‘

مسلم: 1674، 1675، 1676۔ 

مرد اور عورت کا فرق کئے بغیر سب کے لئے اس دعا کو مانگنا نبی کا طریقہ ہے۔ 

اس سے ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ یہاں جو ہے اس سے بہتر جوڑی مرد وں اور عورتوں کے لئے ہے۔

مندرجہ بالا آیتوں سے سند لے کر ہم یہ جان سکتے ہیں کہ کئی احکام صرف مردوں کی طرف اشارہ کر نے کے باوجود وہ احکام عورتوں کے لئے بھی ہے ۔

سی طرح انہیں آیتوں سے سند لے کر فیصلہ کرنا قابل قبول اور عدل الٰہی کے لئے بہتر ہے کہ جنت میں ملنے والے جوڑی کے متعلق مردوں کے لئے کہنے کے باوجود وہ عورتوں کے لئے بھی موزوں ہے۔ 

7۔قرآن کی للکار

یہ آیتیں (2:23، 10:38، 11:13، 17:88، 28:49، 52:34)للکارتی ہیں کہ قرآن کی طرح ایک کتاب دنیا بھر کے لوگ اگر جمع ہوجائیں بھی تو تشکیل نہیں دے سکتے۔

لکھنا پڑھنا نہ جاننے والے نبی کریم ؐ پر قرآن مجید نازل ہوا۔ نبی کریم ؐ کے زمانے میں لکھنا پڑھنا جاننے والے جو قلیل تعداد میں تھے، وہ لوگ عربی زبان میں بڑی مہارت رکھتے تھے اور اعلیٰ قسم کے ادبی انداز میں شاعری بھی کر تے تھے۔ 

لکھنا پڑھنا نہ جاننے والے نبی کریمؐ نے جوکتاب الٰہی پیش کیا تھاوہ اس زمانے کے عالم و فاضل کے ادب سے کئی گنا زیادہ اعلیٰ تھا۔بغیر کسی آمیزش کے ایک بلند پائے کا ادب تھا۔

(قرآن مجید کس طرح کتاب الٰہی ہے ، اس کے بارے میں مقدمہ میں ’یہ کتاب الٰہی ہے‘ کے عنوان پر تفصیل بتائی گئی ہے)

اس لئے قرآن مجید کے ذریعے للکارا گیا کہ ’’ اس قدر اعلیٰ پیمانے کے ادب کواگر تم سمجھتے ہو کہ لکھنا پڑھنا نہ جاننے والے محمد نے قیاس کیا ہے تو علمی مہارت رکھنے والے تم اس طرح کی ایک کتاب تیار کر کے دکھاؤ ۔‘‘ 

تمام نوع انسانی کے لئے اس للکارکوآج تک بھی کسی نے سامنا نہیں کر سکا۔

یہ آیتیں ثابت کر تی ہیں کہ قرآن مجید اللہ ہی کی کتاب ہے۔

5۔ انسانی شیاطین ان آیتوں میں (2:14، 2:102، 6:112) جسے شیطان کہا گیا ہے ، وہ برے انسانوں کے بارے میں کہا گیا ہے۔ اس کے سوا باقی تمام آیتوں میں جو شیطان کہا گیا ہے براہ راست معنی میں استعمال کیا گیا ہے۔ 

قرآن مجید میں یا حدیثوں میں شیطان کا لفظ استعمال ہوا ہے تو اس کو براہ راست معنی میں سمجھ لینا چاہئے۔ 

اگر براہ راست معنی لینے سے قرآن کی دوسری آیتوں کو یا حدیثوں کو یا اسلامی عقیدے کے خلاف ہو تو اس وقت ہی یہ بات سمجھ لینا چاہئے کہ شیطان کا لفظ برے انسانوں کے لئے استعمال ہوا ہے۔ 

اسی طرح آگے اور پیچھے کا جملہ براہ راست معنی لینے سے روکتا ہے تو اس وقت بھی اس کو برے انسان کے معنی میں لینا چاہئے۔مندرجہ بالا آیتیں ایسی آیتیں ہیں جن کو شیطان کے لئے براہ راست معنی نہ لیا جائے۔ 

نبی کریم ؐ نے فرمایا ہے: 

جب تم نماز پڑھ رہے ہو ، کوئی تمہارے آگے سے گزرنے کی کوشش کر ے تو اس کو روکو۔ اگر وہ انکار کرے تو اس وقت بھی اس کو روکو۔ اگروہ پھر بھی انکار کرے تو اس سے جھگڑا کر کے روکو۔کیونکہ وہی شیطان ہے۔ 

راوی: ابو ہریراؓ 

بخاری 3275

نماز پڑھتے وقت آڑے جانے والے انسانوں کو اس حدیث میں نبی کریم ؐ نے شیاطین کہا ہے۔اس طرح کے برے انسانوں ہی کو ان آیات میں شیاطین کہا گیا ہے۔

3۔ غیب پر ایمان لانا اس آیت (2:3) میں غیب پر ایمان لا نے کے لئے کہا گیا ہے۔

پانچوں حواس سے جو دور ہیں وہ تمام غیب کی باتیں ہیں۔ تاہم اسلامی عقیدے کے مطابق غیبوں پر ایمان لانے کی اصطلاح چند مخصوص باتوں پر ایمان لانے کی طرف اشارہ ہے۔ 

اللہ پر، فرشتوں پر، جنت پر، جنت میں ملنے والی مسرت پر، جہنم پر، جہنم میں ہونے والی مختلف عذابوں پر، عدل کے ساتھ ہو نے والے فیصلے کے دن پر، اس دن پیش آنے والے ہنگامے پر، اور آخرت میں اسلامی عقیدے کے مطابق پیش آنے والی ہر بات پر ، آنکھوں سے دیکھے بغیر ایمان لانا ہی غیب پر ایمان لانا ہے۔

More Articles …