Sidebar

25
Thu, Jun
சமீபத்திய செய்திகள்

سورۃ : 57 سورۃ الحدید ۔ لوہا

کل آیتیں : 29

اس سورت کی پچیسویں آیت میں لوہے کے بارے میں کہا گیا ہے، اس لئے اس کو الحدید یعنی لوہا نام رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ آسمانوں507 اور زمین میں رہنے والے اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں۔ وہ زبردست، حکمت والا ہے۔ 

2۔ آسمانوں507 اور زمین کی اقتدار اسی کی ہے۔ وہ زندہ کر تا ہے اور موت دیتا ہے۔ ہر چیز پر وہ قدرت والا ہے۔ 

3۔ وہی اول ہے اور آخر ہے۔ وہی ظاہر ہے اورمخفی ہے۔ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔ 

4۔ آسمانوں507 اور زمین کو اسی نے چھ دنوں میں پید اکیا179۔ پھر عرش488 پر متمکن ہوا511۔ جو کچھ زمین میں داخل ہو تی ہے اور اس سے جو نکلتی ہے،جو کچھ آسمان 507سے اترتا ہے اورجو کچھ اس میں چڑھتا ہے سب وہ جانتا ہے۔ تم جہاں بھی ہو وہ تمہارے ساتھ ہے49۔ تم جو کچھ کر تے ہو اسے اللہ دیکھ رہا ہے488۔ 

5۔ آسمانوں507 اور زمین کی اقتدار اسی کی ہے۔امور (سارے) اللہ ہی کی طرف لے جایا جائے گا۔ 

6۔ رات کو دن میں داخل کر تا ہے اور دن کو رات میں داخل کر تا ہے۔ دلوں میں جو کچھ ہے وہ بھی وہ جانتا ہے۔ 

7۔ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ۔ جس پر وہ تمہیں ذمہ دار ٹہرایا ہے اس میں سے (نیک راہ میں) خرچ کرو۔ تم میں جو ایمان لائے اور (نیک راہ میں) خرچ کر ے ان کے لئے بڑا اجر ہے۔

8۔ اپنے رب پر ایمان لانے کے لئے جب رسول تمہیں بلاتا ہے تو اللہ پر ایمان نہ لانے کے لئے تمہیں کیاہوگیا ہے؟ وہ تم سے (پہلے ہی) وعدہ بھی لے چکا ہے۔ اگر تم ایمان لا چکے ہو(تو اس کو نہ بھولو)۔ 

9۔ اندھیروں303 سے تمہیں روشنی میں لا نے کے لئے وہی اپنے بندوں پر واضح دلیلیں اتارتا ہے۔ اللہ تم پر مہربان ہے، نہایت ہی رحم والا ہے۔ 

10۔ اللہ کی راہ میں خرچ نہ کر نے کے لئے تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ آسمانوں507 اور زمین کی ملکیت اللہ ہی کے لئے ہے۔ تم میں سے جو(مکہ کی) کامیابی کے پہلے (نیک راہ میں) خرچ کیا اور جنگ کیااس کو (تم میں سے) کوئی برابر نہیں ہوسکتا۔ (فتح کے )بعدجس نے خرچ کیا اور جنگ کیااس سے زیادہ وہ لوگ بڑے درجے والے ہیں۔ سب کو اللہ نے اچھا ہی وعدہ کیا ہے۔ تم جو کر تے ہو اللہ خوب جانتا ہے۔ 

11۔ اللہ کو جو کوئی اچھا قرض75 دے گا اس کو وہ کئی گنا زیادہ عطا کرے گا۔ اس کے لئے باعزت اجر بھی ہے۔

12۔ ایمان والے مرد وں اور عورتوں کی روشنی ان کے سامنے اور ان کے دائیں جانب دوڑتے ہوئے اس دن تم دیکھو گے! آج جنت کے باغات ہی تمہارے لئے خوشخبری ہے۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس میں تم ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔ 

13۔ اس دن ایمان والوں سے منافق مرد اور عورتیں کہیں گے کہ ہمارا خیال کرو۔ تمہاری روشنی سے ہم بھی کچھ حاصل کر لیں۔ ان سے کہا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے کی طرف لوٹ جاؤ اور روشنی تلاش کرو۔ ان کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی۔ اس کو دروازہ بھی ہوگا۔ اس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی۔ اس کے باہر کی طرف سے عذاب ہوگا۔ 

14۔ وہ انہیں پکاریں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟(وہ کہیں گے کہ)ایسا نہیں ہے، تم اپنے آپ کو مصیبت میں پھنسا لیا۔ (بلکے اسے تم ہمارے لئے) انتظار کئے، شک کئے۔ اللہ کا حکم آنے تک تمہیں لالچ نے دھوکے میں ڈال دیا۔ دھوکہ باز (شیطان ) بھی تمہیں اللہ کے معاملے میں دھوکہ دے دیا۔ 

15۔ آج تم سے اور (اللہ کا) انکار کر نے والوں سے کوئی فدیہ قبول نہیں کیاجائے گا۔ تمہارا ٹھکانا دوزخ ہی ہے۔ وہی تمہارا معاون ہے۔ وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔ 

16۔ ایمان والوں کے دل اللہ کی یاد سے اور ( اللہ کی طرف سے )نازل ہو نے والی سچائی سے کیا انہیں جھک جا نے کا وقت نہیں آیا؟ (اس سے) پہلے کتاب دئے گئے لوگوں کی طرح وہ لوگ نہ ہونے کے لئے بھی کیا وقت نہیں آیا؟مدت لمبی ہوجانے کی وجہ سے ان کے دل تنگ ہو گئے ہیں۔ ان میں اکثر لوگ مجرم ہیں۔ 

17۔ جان لو کہ زمین مردہ ہو جانے کے بعد اس کو اللہ ہی زندہ کر تا ہے۔ تم سمجھنے کے لئے نشانیوں کو ہم نے واضح کر دی ہیں۔ 

18۔ صدقہ دینے والے مردوں اور عورتوں کو ، اللہ کو اچھا قرض75 دینے والوں کو کئی گنا زیادہ دیا جائے گا۔ انہیں باعزت اجر بھی ہے۔ 

19۔ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لا نے والے ہی اپنے رب کے نزدیک تصدیق کر نے والے اور گواہی دینے والے ہیں۔ انہیں ان کا اجر اور روشنی ہے۔ (ہمارا) انکار کر نے والے اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھنے والے ہی جہنمی ہیں۔ 

20۔ جان لو کہ اس دنیوی زندگی کھیل کود، لغویات، زیب و زینت، آپس میں فخر کر نا، مال اور اولاد میں اضافہ کر لینا ہی ہے۔ (اس دنیاکی حالت) بارش کی طرح ہے۔ اس (کی وجہ سے اگے ہوئے )کھیت(اللہ کا) انکار کر نے والوں کو خوشی دیتی ہے۔ پھر وہ سوکھ جا تی ہے۔اس کو زرد رنگ میں بدلتے ہوئے تم دیکھوگے ۔پھر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے۔ آخرت میں (بدکاروں کو) سخت عذاب اور (نیکو کاروں کو) اللہ کی طرف سے مغفرت اور رضامندی ہے۔ یہ دنیوی زندگی دھوکے کی آسائش کے سوا اور کچھ نہیں۔

21۔ اپنے رب کی مغفرت اور جنت کے لئے دوڑو۔ اس کی وسعت آسمان507 اور زمین کی وسعت کے مانند ہے۔ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والوں کے لئے وہ تیار کی گئی ہے۔ یہی اللہ کا فضل ہے۔ جسے وہ چاہتا ہے عطا کر تا ہے۔ اللہ بڑے فضل والا ہے۔ 

22۔ اس زمین پر یا تم پر کوئی بھی مصیبت آتی ہے تو اسے ہم تخلیق کر نے سے پہلے نوشتہ157 میں درج کئے بغیر نہیں ہوگا۔ یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔ 

23۔ تم سے کھوئی ہوئی چیز کے لئے تم غم نہ کر نے کے لئے، وہ جو کچھ تمہیں عطا کیا ہے اس سے تم نہ پھولنے کے لئے (تقدیر بنایا ہے)289۔ ہراترانے والے اور فخر کر نے والے کو اللہ پسند نہیں کرتا۔ 

24۔ وہ لوگ خود بھی بخیلی کریں گے اور لوگوں کو بھی بخیلی کر نے کا حکم دیں گے۔ جو شخص روگردانی کرے ، اللہ بے نیاز ہے485، تعریفوں والا ہے۔ 

25۔ہم اپنے رسولوں کو واضح دلیلوں کے ساتھ بھیجا۔ ان کے ساتھ کتاب اور لوگوں کو عدل قائم کر نے کے لئے ترازو اتارا۔لوہا بھی اتارا423۔ اس میں سخت قوت اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں۔ اس کو او ر اس کے رسولوں کو پوشیدہ طریقے سے مدد کر نے والوں کو اللہ نشان دہی کرے گا۔ اللہ قوت والا، زبردست ہے۔ 

26۔ نوح اور ابراھیم کو ہم نے رسول بنا کر بھیجا۔ ان کی نسلوں میں ہم نے نبی کا منصب اور کتاب قائم کیا۔ ان میں سیدھی راہ پائے ہوئے بھی ہیں اور ان میں اکثر جرم کرنے والے ہیں۔ 

27۔ پھر ان کے نقش قدم پر ہم نے رسولوں کولگا تار بھیجا۔ مریم کے بیٹے عیسیٰ کو (ان کے) پیچھے بھیجا۔ انہیں انجیل عطا کی491۔ ان کی پیروی کر نے والوں کے دلوں میں شفقت اور محبت پیدا کر دیا۔ وہ لوگ خود ہی رہبانیت ایجاد کرلی۔ پھراس کو بھی وہ جس طرح نباہنا چاہئے تھا ، نباہ نہ سکے۔ اللہ کی رضامندی تلاش کر نے کے سوا (کسی اور چیز کو) ان پر ہم نے فرض نہیں کی۔ان میں ایمان والوں کو ان کا اجر دیا۔ ان میں سے اکثر مجرم ہیں۔ 

28۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو۔ اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ وہ اپنی رحمت سے دوگنا حصہ عطا کر ے گا۔ وہ تمہیں روشنی دے گا۔ اس کے ذریعے تم (سیدھی راہ پر) چلو گے۔ وہ تمہیں معاف کر دے گا۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔ 

29۔یہ جان لینے کے لئے کہ اہل کتاب27 اللہ کے فضل میں سے کسی پر بھی وہ قدرت نہیں رکھتے (اس نے تم پر فضل کیا ہے)۔ فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ اسے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ اللہ بڑے فضل والا ہے۔ 

سورۃ : 58 سورۃ المجادلہ ۔ بحث کرنا

آیتیں : 22

پارہ : 28

اس سورت کے آغاز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت کے بحث کر نے کے بارے میں ذکر ہو اہے، اس لئے اس سورت کا نام بحث کر نا رکھا گیا ہے۔  بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ اپنے شوہر کے بارے میں تمہارے پاس بحث کر کے اللہ کے پاس شکوہ کر نے والی عورت کی بات اللہ نے سن لی۔تم دونوں کے دعووں کو اللہ سن رہا ہے488۔ اللہ سننے والا488، دیکھنے والا ہے488۔ 

2۔ تم میں سے کوئی اپنی بیویوں کو غصہ میں اگر ماں کہہ دے تو وہ ماں نہیں ہیں۔ انہیں جننے والی کے سوا دوسری کوئی ان کی ماں نہیں ہوسکتیں317۔ قابل نفرت بات اور جھوٹ ہی وہ کہہ رہے ہیں۔ اللہ گناہوں کو نظر انداز کر نے والا، بخشنے والا ہے316۔ 

3۔ اپنی بیویوں کو غصہ میں ماں کہہ دینے کے بعد اپنی کہی ہوئی بات کو واپس لینے والے ایک دوسرے کو چھونے سے پہلے ایک غلام آزاد کر نا چاہئے۔ یہی تم کو نصیحت کی جا تی ہے۔ تم جو کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔ 

4۔ اگر (غلام) میسر نہ ہو تو ایک دوسرے کو چھونے سے پہلے لگاتار دو مہینے روزے رکھنا چاہئے۔ جس کو استطاعت نہیں ہے وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا چاہئے۔ یہ اللہ اور اس کے رسول سے تمہارے ایمان کے مطابق ہے۔ یہ اللہ کی حدیں ہیں۔ (اس کے) انکار کر نے والوں کے لئے دردناک عذاب ہے۔ 

5۔ اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کر نے والے ذلیل کئے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو ذلیل کیاگیا تھا ۔ ہم نے واضح دلیلیں نازل کر دی ہیں۔ (ہمارے) انکار کر نے والوں کو رسواکن عذاب ہے 

6۔ ان سب کو جس دن1 اللہ زندہ کر ے گاجب وہ ان کے کئے ہوئے کام سے انہیں آگا ہ کر دے گا۔ اللہ نے اس کا حساب کر رکھا ہے۔ اسے وہ بھول گئے۔ اللہ ہر چیز کا دیکھنے والا ہے488۔ 

7۔ کیا تم جانتے نہیں کہ آسمانوں507 میں جو کچھ ہے اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ جانتا ہے۔ تین آدمیوں کی راز میں وہ چوتھا رہے بغیرنہیں رہتا۔ پانچوں میں وہ چھٹواں رہے بغیر نہیں رہتا۔ اس سے کم اور زیادہ بھی اگر ہو تو وہ جہاں کہیں بھی ہوں وہ ان کے ساتھ رہے بغیر نہیں رہتا49۔ پھر وہ جو کر رہے تھے وہ انہیں قیامت کے دن1 آگاہ کر ے گا۔ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔ 

8۔ کیا تم انہیں نہیں جانتے286 جنہیں راز کی باتیں کر نے سے روکا گیا تھا؟ وہ جس سے روکے گئے تھے اسی کوپھر سے کر رہے ہیں۔ گناہ،زیادتی کرنااور رسول کی نافرمانی کر نا وغیرہ کی وہ سرگوشی کر تے ہیں۔ (اے محمد!) جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں تو جسے اللہ نے تمہارے لئے مبارکبادی نہیں کی تھی اسی کو وہ تمہیں مبارکبادی دیتے ہیں۔ وہ اپنے دل میں کہہ لیتے ہیں کہ ہمارے کہنے پر کہیں اللہ ہمیں سزا نہ دے دے۔ ان کے لئے جہنم ہی کافی ہے۔ اس میں وہ جلیں گے۔ وہ برا ٹھکانا ہے۔ 

9۔ اے ایمان والو! اگر تم مشورت کرو تو گناہ، زیادتی اور رسول کی نافرمانی کے بارے میں مشورت نہ کرو۔ نیکی اور پرہیزگاری کی مشورت کرو۔ جس کے پاس تم اکٹھا کئے جاؤگے اس اللہ سے ڈرو۔ 

10۔ سرگوشی کر نا ایمان والوں کو فکرمند کر نے کے لئے شیطان کی طرف سے ہے۔ اللہ کے حکم کے بغیر انہیں کچھ بھی وہ نقصان پہنچا نہیں سکے گا۔ ایمان والے اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔ 

11۔اگر تم سے کہا جائے کہ اے ایمان والو! (دوسروں کو) مجلسوں میں جگہ دو تو جگہ دے دو۔اللہ تمہارے لئے جگہ دے گا۔ اگر کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جاؤ۔ تم میں ایمان لانے والوں کو اور علم عطا کئے ہوئے لوگوں کو اللہ کئی درجے بلند کر ے گا۔ تم جو کر تے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ 

12۔ اے ایمان والو! اگر تم اس رسول (محمد) سے سرگوشی کرو تو تمہارے اس سرگوشی کے پہلے صدقہ کیاکرو۔ یہی تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ ہے۔ اگر تمہیں (کچھ بھی) نہ ملے تو اللہ معاف کر نے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔ 

13۔ تمہاری سرگوشیوں سے پہلے صدقہ دینے سے کیا تم ڈرتے ہو؟ جب تم نے اس طرح نہیں کیاتو اللہ نے تمہاری معافی چاہنا قبول کر لیا۔ پس تم نماز قائم کرواور زکوٰۃ ادا کرو۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ تم جو کر تے ہو اللہ اس سے باخبرہے۔ 

14۔ اللہ جس پر غضب ناک ہو چکا ہو اس قوم کو اپنا گہر ادوست بنانے والے89 کو کیا تم نہیں جانتے؟وہ تم میں بھی شامل نہیں ہیں اور ان میں بھی شامل نہیں ہیں۔ جانتے ہوئے بھی وہ جھوٹی قسم کھاتے ہیں۔ 

15۔ اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر کھا ہے۔ وہ جو کر رہے تھے بہت برا ہے۔ 

16۔ وہ لوگ اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا ہے64۔ اللہ کی راہ سے روکا ہے۔ ان کے لئے ذلت بھرا عذاب ہے۔ 

17۔ ان کے مال اور اولاد انہیں اللہ سے ذرا بھی بچا نہیں سکتے۔ وہی جہنمی ہیں۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ 

18۔ جس دن ان سب کو اللہ زندہ کر ے گاتوجس طرح تم سے قسم کھاتے تھے اسی طرح اس سے بھی قسم کھائیں گے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک عقیدے پر ہیں۔ یاد رکھو! وہی جھوٹے ہیں۔

19۔ شیطان ان پر غالب آگیا۔ اللہ کی یادان کو بھلا دیا۔ وہی شیطان کے گروہ ہیں۔ یاد رکھو! شیطان کا گروہ ہی نقصان والے لوگ ہے۔ 

20۔ اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرنے والے ہی ذلیل ہیں۔ 

21۔ اللہ نے مقدر کر چکا کہ میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے۔ اللہ قوت والا ، زبردست ہے۔ 

22۔ اللہ اور آخرت کے دن 1کو ماننے والی قوم، اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کر نے والوں کو پسند کر تے ہوئے تم نہیں دیکھوگے۔ اگرچہ وہ ان کے والدین، اولاد، بھائی اور ان کے خاندان والے ہی کیوں نہ ہوں۔ ان کے دلوں میں اللہ نے ایمان جڑ دیاہے۔ اپنی روح444 کے ذریعے انہیں قوت بخشا۔ انہیں جنت کے باغات میں داخل کرے گا۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں رواں ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوگیا، وہ بھی اللہ سے راضی ہو گئے۔ وہی اللہ کا گروہ ہیں۔ یاد رکھو! اللہ کا گروہ ہی فلاح پانے والے ہیں۔ 

سورۃ : 59 سورۃ الحشر ۔ خارج کرنا

کل آیتیں : 24

اس سورت کی دوسری آیت میں یہودیوں کو جلا وطن کر نے کے بارے میں ذکر آنے کی وجہ سے اس سورت کانام خارج کرنا رکھا گیا ہے۔  بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ آسمانوں507 اور زمین میں جو بھی ہیں اللہ کی ستائش کر تی ہیں۔ وہ زبردست، حکمت والا ہے۔ 

2۔ اسی نے اہل کتاب میں سے27 (اللہ کا ) انکار کر نے والوں کو ان کے گھروں سے پہلی خارج کے طور پر خارج کیا۔ تم نے نہیں سوچا تھا کہ وہ نکل جائیں گے۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ انہیں ان کے قلعے اللہ سے بچالیں گے۔ انہیں جو گمان بھی نہ تھا اس راستے سے اللہ ان کے قریب پہنچا61۔ ان کے دلوں میں خوف ڈالا۔ اپنے ہاتھوں اور ایمان والوں کے ہاتھوں سے اپنے گھروں کو اجاڑدیا۔ اے عقل والو! عبرت حاصل کرو۔ 

3۔ اللہ نے ان کی جلاوطنی مقدر نہ کیا ہوتا تو انہیں اس دنیاہی میں سزا دے دیتا۔ آخرت میں بھی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ 

4۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کر تے تھے۔ جو اللہ کی مخالفت کر تا ہے (اس کو) اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔ 

5۔ تم (ان لوگوں کی) کھجور کے درختوں کو کاٹ ڈالنا اور اس کی جڑوں کے ساتھ کاٹے بغیر چھوڑ دینا سب اللہ کے حکم کے مطابق ہی ہوا۔ جرم کر نے والوں کو وہ رسوا کرے گا۔ 

6۔ ان لوگوں سے جس چیز کواپنے رسول قبضہ کر نے کے لئے اللہ نے کیا تھا، اس کے لئے تم نے گھوڑا یا اونٹ ہانک کر نہیں گۂ۔ بلکہ اللہ جس پرچاہتا ہے اپنے رسولوں کو مسلط کر دیتا ہے۔ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ 

7۔ مختلف بستی والوں سے جو کچھ اپنے رسول کے قبضہ میں اللہ نے دے دیا، وہ اللہ، اس کے رسول، رشتہ دار، یتیم، مسکین اور خانہ بدوشوں206 کے لئے ہے۔تاکہ تم میں دولتمندوں کے درمیان ہی (دولت) گردش نہ کر تے رہے ( ایسا تقسیم کیا)195۔یہ رسول تمہیں جو کچھ دیں اس کو لے لو۔ جس سے وہ روکیں (اس سے) باز آ جاؤ۔اللہ سے ڈرو۔ اللہ سختی سے سزا دینے والا ہے۔ 

8۔ اپنے گھروں اور مالوں سے نکالے گئے ہجرت460 کر نے والے مفلسوں کے لئے بھی (ہے)۔ وہ لوگ اللہ سے فضل اور اس کی رضامندی کے منتظر ہیں۔ اللہ اور اس کے رسول کی مدد کر تے ہیں۔ وہی لوگ سچے ہیں۔ 

9۔ ان سے پہلے ہی ایمان اور اس بستی کو اپنائے ہوئے لوگوں کے لئے بھی(ہے)۔ ہجرت 460کر کے اپنے پاس آنے والوں کو وہ لوگ چاہتے ہیں۔ انہیں جو عطا کیا جائے اس کے بارے میں وہ اپنے دلوں میں بغض نہیں رکھتے۔ اپنی محتاجی کے باوجود اپنے سے زیادہ (انہیں کو) ترجیح دیتے ہیں۔ اپنے پاس موجود بخیلی سے بچنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔ 

10۔ ان کے بعد آنے والے کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو اور ایمان میں ہم سے سبقت لے جا نے والے ہمارے بھائیوں کو بھی معاف کر دے۔ ہمارے دلوں میں ایمان والوں کے لئے نفرت پیدا نہ کردے۔ تو بڑا شفقت والا، نہایت ہی مہربان ہے۔ 

11۔ (اے محمد!) کیا تم منافق کو نہیں جانتے؟ اہل کتاب27 میں رہنے والے (اللہ کا) انکار کر نے والے اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ اگر تم باہر نکالے گئے تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل جائیں گے۔ تمہارے معاملے میں کسی سے کبھی ہم تابع نہیں ہوں گے۔ اگر تم پر جنگ کریں تو ہم تمہاری مدد کریں گے۔ اللہ گواہ دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں۔ 

12۔ اگر وہ باہر نکالے گئے تو یہ ہرگز باہر نہیں جائیں گے۔ اگر ان سے جنگ کی گئی تو انہیں یہ مدد بھی نہیں کریں گے۔ یہ لوگ اگر ان کی مدد بھی کریں تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔ پھر مدد نہیں کئے جائیں گے۔ 

13۔ ان کے دلوں میں اللہ سے زیادہ تمہارے بارے میں ہی ڈر بہت ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ لوگ ناسمجھ ہیں۔ 

14۔ قلعہ بند بستیوں سے یا دیواروں کے پیچھے کے سوا وہ ایک ساتھ جمع ہو کرتم سے نہیں لڑیں گے۔ ان کے آپس میں دشمنی بہت سخت ہے۔ تم سمجھو گے کہ وہ ایک ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔لیکن ان کے دل تو بکھرے پڑے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ بے عقل لوگ ہیں۔

15۔ ان سے کچھ ہی پہلے گزرے ہوے قوم کی طرح( وہ لوگ ) ہیں ۔وہ لوگ اپنے کام کا نتیجہ چکھ چکے ہیں۔ ان کے لئے دردناک عذاب بھی ہے۔ 

16۔ وہ شیطان کے مانند ہیں جو انسان سے کہتا ہے (اللہ کا) انکار کردے، ان کے انکارکے بعد کہہ دیتا ہے کہ میں تم سے بری ہوگیا۔ تمام جہانوں کے رب سے میں ڈرتاہوں۔ 

17۔ دوزخ میں ہمیشہ رہنا ہی دونوں کا انجام ہوگیا۔ ظالموں کی یہی سزا ہے۔ 

18۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو۔ آخرت کے لئے جو کام کئے تھے ، اس پرہر ایک غور کرے۔ اللہ سے ڈرو۔جو تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔ 

19۔ اللہ کو بھولے ہوئے لوگوں کی طرح نہ بن جاؤ۔اس نے خود انہیں کو ان سے بھلادیا۔ وہی لوگ مجرم ہیں۔ 

20۔ دوزخ میں رہنے والے اور جنت میں رہنے والے برابر نہیں ہوسکتے۔ جنت والے ہی کامیاب ہیں۔ 

21۔اگر ہم اس قرآن کو پہاڑ پر اتارتے تو تم دیکھوگے کہ وہ اللہ کے خوف سے عاجز ہوکر ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے۔ لوگ غورو فکرکر نے کے لئے ہم ان مثالوں کو بیان کرتے ہیں۔ 

22۔ وہی اللہ ہے۔ اس کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں۔ پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والا ہے۔ وہ بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والاہے۔ 

23۔ وہی اللہ ہے۔ اس کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں۔ وہ شہنشاہ ہے، پاک ہے10۔ وہ سکون دینے والا، پناہ دینے والا، نگہبان، زبردست، زور آوراور بڑائی والا ہے۔ ان لوگوں کے شریک ٹہرانے سے وہ پاک 10ہے۔ 

24۔ وہی اللہ ہے۔ (وہ) پیدا کر نے والا ہے، وجود میں لانے والا، شکل دینے والاہے۔ اس کے لئے خوبصورت نام ہیں۔آسمانوں507 اور زمین میں سب اسی کی ستائش کر تے ہیں، وہ زبردست، حکمت والا ہے۔ 

سورۃ : 60 سورۃ الممتحنہ ۔ جانچ کر دیکھنا

کل آیتیں : 13

اس سورت کی دسویں آیت میں ہجرت کر کے آنے والی عورتوں کو جانچ کر دیکھنے کے لئے کہا گیا ہے، اس لئے ا س سورت کا نام جانچ کر دیکھنا رکھا گیا ہے۔  بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ اے ایمان والو! میری راہ میں اور میری رضامندی چاہتے ہوئے اگر تم جہاد کے لئے نکلنے والے ہو تو میرے دشمن اور تمہارے دشمنوں سے تم محبت کرنے والے گہری دوستی نہ بنا لو89۔ وہ لوگ تمہارے پاس آئی ہوئی سچائی کا انکار کر رہے ہیں۔ تم اپنے رب، اللہ پر ایمان لانے کی وجہ سے اس رسول کو اور تمہیں بھی وہ لوگ (بستی سے) نکال دیا۔ تم ان سے پوشیدہ طور پر محبت کر تے ہو۔ جو کچھ تم ظاہر کر تے ہو اور چھپا تے ہو میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ تم میں سے جو یہ کر رہا ہے وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔ 

2۔ اگر وہ تم پرقابو پاگئے تو وہ تمہارے دشمن بن کر (تمہیں) ایذا دینے کے لئے اپنے ہاتھ اور زبان تمہاری طرف دراز کر یں گے۔ تم (اللہ کا) انکار کرنا وہ چاہتے ہیں۔ 

3۔ قیامت کے دن1 تمہارے رشتہ دار اورتمہاری اولاد تمہیں کچھ بھی فائدہ نہ دیں گے۔ تمہارے درمیان وہ فیصلہ کر ے گا۔ تم جو کر تے ہو اللہ دیکھنے والا ہے488۔ 

4۔ ابراھیم اور ان کے ساتھیوں میں تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے ، جبکہ انہوں نے کہا کہ تم سے اور تم اللہ کے سوا جس کی پرستش کر رہے ہو اس سے ہم بری ہیں۔ہم تمہیں انکار کر تے ہیں۔ جب تک تم صرف اللہ پر ایمان نہیں لاؤ گے ہمارے اور تمہارے درمیان دشمنی اور نفرت ہمیشہ کے لئے قائم ہوگیا۔ سوائے اس کے کہ ابراھیم نے اپنے باپ سے کہا کہ میں تمہارے لئے مغفرت چاہوں گا247۔ اللہ کی طرف سے تمہیں کچھ کر نے کے لئے میں اختیار نہیں رکھتا۔(اس میں ان کے لئے کچھ نمونہ نہیں ہے)۔ اے ہمارے رب! ہم تجھی پر بھروسہ کر تے ہیں، تیری ہی طرف رجوع کئے ہیں اورتیری ہی طرف لوٹنے والے ہیں۔ 

5۔ (اور دعا کی کہ) اے ہمارے رب! (تیرے) انکار کر نے والوں کے لئے ہمیں آزمائش484 نہ بنادے۔ ہمیں معاف فرما۔ اے ہمارے رب! تو ہی زبردست، حکمت والاہے۔

6۔ تمہارے لئے (یعنی) اللہ اور آخرت کے دن کو ماننے والوں کے لئے ان کے پاس بہترین نمونہ ہے۔ جو کوئی جھٹلائے گا، اللہ بے نیاز ہے485، تعریفوں والا ہے۔ 

7۔ تمہارے اور جن سے تم دشمنی رکھتے ہو ان کے درمیان اللہ محبت پیداکر دے۔ اللہ قدرت والا ہے۔ اور اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔ 

8۔ دین کے معاملے میں تم سے جنگ نہ کرنے والے اور تمہارے گھروں سے تمہیں نہ نکالنے والوں سے بھلائی کر نے اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے اللہ نے تمہیں روکا نہیں۔ انصاف کر نے والوں کو اللہ پسند کر تا ہے89۔ 

9۔ دین کے معاملے میں تم سے جنگ کر نے والے، تمہارے گھروں سے تمہیں نکالنے والے اور تمہارے نکالے جانے کے لئے مدد کر نے والے ، ان سب کو گہرا دوست بنانے ہی کے لئے اللہ تمہیں روکتا ہے89۔ انہیں گہرے دوست بنانے والے ہی ظالم ہیں۔

10۔ اے ایمان والو! ایمان والی عورتیں ہجرت 460کر کے جب تمہارے پاس آئیں توانہیں جانچ کر دیکھو۔ اللہ ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ اگر تم جان گئے کہ وہ ایمان والے ہی ہیں تو انہیں پھر سے (اللہ کا) انکارکر نے والوں کے پاس واپس نہ بھیجو۔ یہ اُن کے لئے جائز نہیں ہے۔ وہ بھی اِن کے لئے جائزنہیں ہے91۔ وہ جو ان(عورتوں )کے لئے خرچ کئے ہیں وہ انہیں دے دو۔ ان کے مہر108کو تم ادا کردو تو ان سے نکاح کرنا تم پر کوئی گناہ نہیں۔ اللہ کا انکارکر نے والی عورتوں سے (پہلے کے) نکاح کے معاہدے سے ربط نہ رکھو۔ تم جو خرچ کئے ہو اسے تم مانگ لو۔ وہ جو خرچ کئے ہوں ، انہیں مانگنے دو۔ یہی اللہ کا حکم ہے۔ تمہارے درمیان وہ فیصلہ کرتا ہے۔ اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔ 

11۔ تمہاری عورتوں میں سے کوئی (اللہ کا) انکار کر نے والوں کے پاس چلی جانے کے بعد اگر تم فتح پاگئے تو جن کی بیویاں چلی گئیں ہوں ، وہ جو خرچ کر چکے ہیں اس کے برابر (مال غنیمت سے) انہیں دے دیا کرو۔ تم جس پر ایمان رکھتے ہو اس اللہ سے ڈرو۔ 

12۔ اے نبی!(اے محمد!) اگر ایمان والی عورتیں تمہارے پاس آئیں اور یہ عہد لیں کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، ہماری اولاد کو قتل نہیں کرینگے487، ہم خود گھڑ کر کوئی بہتان نہیں باندھیں گی اور بھلائی کے کام میں ہم تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی، تو ان سے عہد کر لو۔ ان کے لئے اللہ کے پاس مغفرت چاہو۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔ 

13۔ اے ایمان والو! اللہ جس پر غضب ہوا ہے ا س گروہ کو اپنا گہرا دوست مت بناؤ89۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے قبر والوں(کے اٹھائے جانے )پرجس طرح ناامید ہو چکے ہیں، اسی طرح یہ لوگ آخرت کے بارے میں ناامید ہو چکے ہیں۔ 

سورۃ : 61 سورۃ الصف ۔ صف بستہ

کل آیتیں : 14

 اس سورت کی چوتھی آیت میں اللہ کی راہ میں صف بستہ کھڑے رہنے والوں کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے۔ اس لئے اس صورت کا نام الصف رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ آسمانوں507 میں جو کچھ ہے، اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کی ستائش کرتی ہیں۔ وہ زبردست ، حکمت والا ہے۔ 

2۔ اے ایمان والو! جو تم نہیں کرے ہو وہ کیوں کہتے ہو؟ 

3۔ تم جو نہیں کرے ہواس کا کہنا اللہ کے پاس سخت قابل ناراض ہے۔ 

4۔ مضبوطی سے جڑے ہوئے عمارت کی طرح اس کی راہ میں صف بستہ کھڑے ہوکر جنگ کرنے والوں کو اللہ پسند کر تا ہے۔ 

5۔ یاد دلاؤ جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھاکہ اے میری قوم! یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں تمہارے لئے اللہ کا (بھیجا ہوا) رسول ہوں ، تم مجھے کیوں ستا رہے ہو؟ جب وہ راستہ چوک گئے تو ان کے دلوں کو اللہ نے بھٹکا دیا۔ جرم کر نے والے لوگوں کو اللہ سیدھا راستہ نہیں دکھاتا۔ 

6۔ یاد دلاؤ457 جبکہ مریم کے بیٹے عیسیٰ نے کہا کہ اے بنی اسرائیل! میں تمہارے لئے اللہ کا (بھیجا ہوا) رسول ہوں۔مجھ سے پہلے گزری ہوئی تورات 491کی تصدیق کر نے والا ہوں۔ میرے بعد آنے والے282 احمد نامی رسول کی خوشخبری دینے والا ہوں25۔ ان کے پاس جب واضح دلیلیں لے کرآئے تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے285,357۔ 

7۔ اسلام کی طرف بلائے جا نے کی حالت میں اللہ پرجھوٹا بہتان باندھنے والے سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا؟ ظلم کر نے والے لوگوں کو اللہ سیدھی راہ نہیں دکھاتا۔ 

8۔ اللہ کی روشنی کو اپنے منہ سے پھونک مار کر بجھا دینا چاہتے ہیں۔ (اس کا) انکار کر نے والے اگر نفرت بھی کریں اللہ اپنی روشنی کو پورا کر نے والاہے۔ 

9۔ شرک ٹہرانے والے نفرت بھی کریں تو تمام دینوں سے بڑھ کر غالب رہنے کے لئے وہی اپنے رسول کو سیدھی راہ اور سچے دین کے ساتھ بھیجا۔ 

10۔ اے ایمان والو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں درد ناک عذاب سے بچائے؟ 

11۔ تم اللہ اور اس کے رسول کو ماننا چاہئے۔ اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کر نا چاہئے۔ اگر تم جا نو تو یہی تمہارے لئے بہتر ہے۔ 

12۔ تمہارے لئے وہ تمہارے گناہوں کو معاف کردے گا۔ تمہیں جنت کے باغات میں داخل کر ے گا۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں رواں ہوں گی۔ دائمی باغوں میں پاکیزہ مکانات بھی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔ 

13۔ تمہاری چاہت کی ایک اور چیز بھی ہے۔ (وہ) اللہ کی طرف سے مدد اور قریبی کامیابی ہے۔ ایمان والوں کو خوشخبری سنادو۔ 

14۔ اے ایمان والو! جب مریم کے بیٹے عیسیٰ نے اپنے شاگردوں سے پوچھا کہ اللہ کے لئے میری مدد کر نے والا کون ہے تو شاگردوں نے کہا کہ ہم اللہ کے مددگار ہیں۔ اسی طرح تم بھی اللہ کے مددگار بن جاؤ۔ بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لے آیااوردوسرا گروہ (ہمارا) انکار کیا۔ ایمان والوں کو ان کے دشمنوں کے معاملے میں مضبوط کیا۔ پس وہ کامیاب ہوگئے۔ 

سورۃ : 62 سورۃ الجمعہ ۔ جمعہ کے دن کی خصوصی نماز

کل آیتیں : 11

اس سورت کی آیت نمبر 9 اور 10 میں جمعہ کے دن کی نماز کے بارے میں کہا گیا ہے، اس لئے اس سورت کا نام جمعہ رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ آسمانوں507 میں جو کچھ ہے اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کی پاکی بیان کر تی ہیں۔ وہ بادشاہ ، نہایت پاک10 ، زبردست ، حکمت والا ہے۔ 

2۔ اسی نے ناخواندہ قوم میں ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا۔ انہیں وہ اس کی آیتیں سناتے ہیں۔ انہیں پا ک کر تے ہیں۔ اور انہیں کتاب اور حکمت67 سکھاتے ہیں36۔ اس سے پہلے وہ لوگ صریح گمراہی میں تھے۔ 

3۔ ان میں سے دوسروں کے لئے بھی187 (اس کو بھیجا)281۔ ان سے یہ لوگ ابھی ملے نہیں۔ وہ زبردست حکمت والا ہے۔ 

4۔ یہ اللہ کا فضل ہے۔ جسے چاہتا ہے وہ اس کو عطا کر تا ہے۔ اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔ 

5۔ تورات 491کا بوجھ ڈالنے کے بعد اس بوجھ کو وہ نہ اٹھاتے ہوئے (عمل نہ کرتے ہوئے) جو تھے ان کی مثال کتابوں کا بوجھ اٹھانے والے گدھے کی سی ہے۔ اللہ کی آیتوں کو جھوٹ سمجھنے والوں کی مثال بہت بری ہے۔ ظلم کر نے والے لوگوں کو اللہ سیدھی راہ نہیں دکھاتا۔ 

6۔ کہو کہ اے یہودیو! اگر تم یہ سمجھنے میں سچے ہو کہ دوسروں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست ہو تو مر نے کی خواہش کرو۔ 

7۔ ان کی کرتوتوں کی وجہ سے وہ کبھی اس کی آرزو نہیں کریں گے۔ ظالم لوگوں کو اللہ اچھی طرح جانتا ہے۔ 

8۔ کہہ دو کہ جس موت سے تم دور بھاگ رہے ہو وہ تمہیںآ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے کے پاس لے جائے جاؤگے۔ تم جو کر رہے تھے وہ تمہیں بتلا دے گا۔

9۔ اے ایمان والو! جمعہ کے دن نماز کے لئے پکارا جائے تو اللہ کی یاد کے لئے دوڑو۔ تجارت کو چھوڑدو۔ اگر تم جانو تو یہی تمہارے لئے بہتر ہے۔ 

10۔ نماز ختم ہو نے کے ساتھ زمین میں پھیل کر اللہ کا فضل تلاش کرو481۔ اللہ کو زیادہ یاد کرو۔ تم فتح پاؤگے۔ 

11۔ (اے محمد!) وہ لوگ جب کوئی تجارت یا فضول دیکھتے ہیں تو تمہیں کھڑے حالت میں چھوڑ کر اس کی طرف چلے جاتے ہیں۔تم کہہ دو کہ جو اللہ کے پا س ہے وہ فضول اور تجارت سے بہتر ہے۔ اللہ بہترین رزق دینے والا ہے463۔

سورۃ : 63 سورۃ المنافقون ۔ منافق لوگ

کل آیتیں : 11

اس سورت کی پہلی آیت میں منافقوں کے بارے میں کہا گیا ہے، اس لئے اس سورت کو یہ نام رکھا گیا ہے۔  بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ (اے محمد!) منافق لوگ جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم یقین سے کہتے ہیں کہ تم اللہ کے رسول ہی ہو۔ اللہ جانتا ہے کہ تم اس کے رسول ہو۔ اللہ یقین دلاتا ہے کہ منافق لوگ جھوٹے ہیں275۔ 

2۔ وہ لوگ اپنی قسموں کو ڈھال بناکر اللہ کی راہ سے روکتے ہیں64۔ وہ جو کر رہے ہیں بہت برا ہے۔

3۔ یہ اس سبب سے ہے کہ وہ لوگ ایمان لانے کے بعد (اللہ کا) انکار کر نے لگے۔ پس ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ۔ اس لئے وہ سمجھیں گے نہیں۔ 

4۔ جب تم ان کو دیکھو گے تو ان کے جسم تمہیں حیرت میں ڈال دیں گے۔ وہ جب بات کرنے لگیں تو تم اس کو سنوگے۔ وہ لوگ ٹیک لگا کر رکھے ہوئے لکڑے کے ٹکڑے کی طرح ہیں۔ ہر زوردار آواز کو وہ اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔ وہی دشمن ہیں۔ اس لئے تم ان سے ہوشیار رہو۔ انہیں اللہ مٹادے گا۔ وہ لوگ کیسے رخ بدلے جا تے ہیں؟ 

5۔ جب ان سے کہا جائے کہ آؤ، تمہارے لئے اللہ کے رسول مغفرت چاہیں گے تو وہ اپنے سروں کو پھیر لیتے ہیں۔ تکبر کر تے ہوئے انہیں تم روکتے ہوئے دیکھوگے۔ 

6۔ (اے محمد!) ان کے لئے تم مغفرت چاہنا اوران کے لئے تم مغفرت نہ چاہنا ان کے حق میں دونوں برابر ہیں۔ اللہ انہیں معاف ہی نہیں کرے گا490۔ جرم کر نے والے لوگوں کو اللہ سیدھی راہ نہیں دکھاتا۔ 

7۔ یہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول کے ساتھ رہنے والے(انہیں چھوڑکر) الگ ہو نے تک ان کے لئے خرچ نہ کرو۔ آسمانوں507 اور زمین کے خزانے اللہ ہی کے ہیں۔ لیکن منافق لوگ سمجھیں گے نہیں۔ 

8۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ لوٹیں تو وہاں کے عزت والے ذلیل لوگوں کو باہر نکال دیں گے۔ عزت تو اللہ، اس کے رسول اور ایمان والوں کیلئے ہے۔ مگر منافق نہیں جانیں گے ۔ 

9۔ اے ایمان والو! تمہارے مال اور اولاد اللہ کی یاد سے تمہیں رخ نہ پھیر دے۔ ایسا کر نے والے ہی نقصان اٹھائے ہوئے لوگ ہیں۔ 

10۔ تمہیں موت آنے سے پہلے ہمارے دأے ہوئے میں سے (نیک راہ میں) خرچ کرو۔ اس وقت (آدمی ) کہے گا کہ یارب! تھوڑی سی مدت تک تو تم مجھے مہلت دئے ہوتے! صدقہ کر کے نیکوکار بن گیا ہوتا۔ 

11۔ کسی بھی جان کو اس کی میعاد آجا نے کے بعداللہ مہلت نہیں دیتا۔ تم جو کرتے ہو اللہ اچھی طرح جانتا ہے۔

سورۃ : 64  سورۃ التغابن ۔ بڑا نقصان

کل آیتیں : 18

اس سورت کی نویں آیت میں برے لوگ نقصان اٹھانے والے کے دن کے بارے میں کہا گیا ہے، اس وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ آسمانوں507 میں جو کچھ ہے اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کی پاکی بیان کر تی ہیں۔بادشاہی اسی کی ہے۔ اسی کے لئے تعریف ہے۔ وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

2۔ اسی نے تمہیں پیدا کیا۔ تم میں (اللہ کا) انکار کر نے والے بھی ہیں۔ اور تم میں ایمان والے بھی ہیں۔ تم جو کر تے ہو اللہ دیکھنے والا ہے488۔

3۔ آسمانوں507 اور زمین کو اس نے معقول وجہ سے پیدا کیا۔ تمہیں شکل دے کر تمہاری صورتوں کو خوبصورت بنایا۔ اسی کے پاس لوٹنا ہے۔

4۔ آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ ہے وہ جانتا ہے۔ تم جو چھپاتے ہواور ظاہر کر تے ہو وہ بھی وہ جانتا ہے۔ دلوں میں جو کچھ ہے اللہ جانتا ہے۔

5۔ پہلے گزرے ہوئے (اللہ کا) انکار کر نے والوں کی خبر کیا تمہیں نہیں پہنچی؟ انہوں نے اپنے معاملے کا انجام چکھ لیا۔ انہیں دردناک عذاب ہے۔

6۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آنے کے باوجود انہوں نے یہ کہہ کر (اللہ کا)انکار کر بیٹھے کہ کیا ایک آدمی ہماری رہنمائی کرے گا؟ اللہ انہیں جھٹلادیا۔ اللہ بے نیاز ہے485، تعریف والا ہے۔

7۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے کہتے ہیں کہ ہم ہر گز زندہ نہیں کئے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ایسا نہیں ہے! میرے پروردگار کی قسم! تم زندہ کئے جاؤگے۔ تم جو کر رہے تھے اس کے بارے میں تمہیں آگاہ کیا جائے گا۔ یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔

8۔ پس تم اللہ پر ، اس کے رسول پر اور ہماری عطا کی ہوئی نور پر ایمان لے آؤ۔ تم جو کر رہے ہو اس کو اللہ خوب جانتا ہے۔

9۔ جمع کئے جانے کے دن1 وہ تمہیں اکٹھا کر ے گا۔ (برے لوگوں کو) وہی نقصان دہ دن 1ہے۔ اللہ پر ایمان لا کر نیک عمل کر نے والوں کی برائیاں ان سے وہ دور کر دے گا۔ اس کو جنت کے باغات میں داخل کرے گا۔ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔

10۔جنہوں نے (ہمارا ) انکار کیااور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھا وہ جہنمی ہیں۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہ برا ٹھکانا ہے۔

11۔ کوئی بھی مصیبت اللہ کے حکم کے بغیر نہیں پہنچتی۔ اللہ کے ماننے والے دل کو وہ رہنمائی کرتا ہے۔ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

12۔ اللہ کی اطاعت کرو اور اس رسول کی بھی اطاعت کرو۔ اگر تم جھٹلاؤگے تو واضح طور پر سنا دینا ہی ہمارے رسول کا ذمہ ہے81۔

13۔ اللہ کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں۔ ایمان رکھنے والے اللہ ہی پر بھروسہ کر نا چاہئے۔

14۔ اے ایما ن والو! تمہاری بیویوں میں اور تمہاری اولاد میں تمہارے دشمن ہیں۔ ان سے ہوشیار رہو۔ اگر تم بے پرواہی سے تغافل کر تے ہوئے درگزر کردو تو اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔

15۔ تمہارے مال اور اولاد آزمائش ہیں484۔ اللہ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔

16۔ جہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرو۔ سنو اور اطاعت کرو۔ (نیک راہ میں) خرچ کرو۔ وہی تمہارے لئے بہتر ہے۔جو اپنے دل کی بخیلی سے بچالئے گئے وہی فلاح پانے والے ہیں۔

17۔ اگر تم اللہ کو اچھا قرض75 دوگے تو اسے وہ تم کو کئی گنا زیادہ دے گا۔ تمہیں بخش دے گا۔ اور اللہ شکر کرنے والا، بردبار ہے6۔

18۔ وہ پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے۔ زبردست، حکمت والا ہے۔

More Articles …