Sidebar

25
Thu, Jun
சமீபத்திய செய்திகள்

سورۃ : 97 سورۃ القدر ۔ عظمت

کل آیتیں : 5

اس سورت کی پہلی آیت میں القدر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے یہ نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے للہ کے نام سے ...

1۔ عظمت والی رات میں447اس (قرآن) کو ہم نے نازل کیا۔ 

2۔ تم کیا جانو کہ عظمت والی رات کیا ہے؟ 

3۔ عظمت والی رات ہزارمہینوں سے افضل ہے۔ 

4۔ فرشتے اور روح444 اس میں اپنے رب کے حکم سے ہر کام کو لے کر اترتے ہیں۔ 

5 ۔ سلام159! یہ طلوع صبح تک رہے گی۔ 

سورۃ : 98 سورۃ البینہ ۔ کھلی دلیل 

کل آیتیں : 8

اس سورت کی پہلی آیت میں البینہ کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سےْ ْ...

1۔ (اللہ کا)انکار کر نے والے اہل کتاب27 اور مشرک لوگ ان کے پاس کھلی دلیل آنے تک مستقل غلطی ہی میں رہے۔ 

2۔ یہ اللہ کے رسول ہیں، جو پاک صحیفے461 پڑھتے ہیں۔ 

3۔ اس میں سیدھے احکام ہیں۔ 

4۔ اہل کتاب27 اپنے پاس کھلی دلیل آنے کے بعد ہی کے سوامتفرق نہیں ہوئے۔ 

5۔ انہیں ا س کے سوا دوسرا کوئی حکم نہیں دیا کہ وہ اللہ ہی کے لئے مخلصانہ عبادت کریں، مضبوطی سے کھڑا رہیں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں۔ یہی درست دین ہے

6۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے اہل کتاب27 اور مشرک لوگ دوزخ کی آگ میں رہیں گے۔ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ وہی سب مخلوق میں بدتر ین ہیں۔ 

7۔ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہی خلائق میں بہتر ہیں۔ 

8۔ اللہ کے پاس ان لوگوں کی اجرت عدن نامی جنت کے باغات ہوں گے۔جن کے نچلے حصے میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔اللہ ان سے راضی ہوگیا، وہ بھی اللہ سے راضی ہوگئے۔ یہ اپنے رب سے ڈرنے والوں کے لئے ہے۔

سورۃ : 99 سورۃ الزلزال ۔ زلزلہ

کل آیتیں : 8 

اس سورت کی دوسری آیت میں علق کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کانام ہوگیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ جب زمین سخت زلزلے سے ہلادی جائے گی، 

2۔ جب زمین اپنا بوجھ باہر نکال دے گی، 

3۔ جب انسان پوچھے گا کہ اس کو کیا ہوگیا ہے، 

5,4۔ اس دن1 وہ اپنی خبریں بیان کر ے گی کہ رب نے اس طرح کہا ہے26۔ 

6۔ اس دن1 لوگ اپنے اعمال دیکھنے کے لئے مختلف گروہ ہوجائیں گے۔ 

7۔جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی، وہ اسے دیکھ لے گا۔

8۔ اورجس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی،وہ اسے دیکھ لے گا۔ 

سورۃ : 100  سورۃ العٰدےٰت ۔ تیزی سے دوڑنے والے گھوڑے

کل آیتیں : 11 

اس سورت کی پہلی آیت میں العادیات کا لفط جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس کا نام رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

5,4,3,2,1۔ ہانپتے ہوئے تیزی سے دوڑنے والے (گھوڑوں) کی، ٹاپ مار کر چنگاریاں اڑانے والوں کی ،صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی،اس کے ذریعے غبار اڑانے والوں کی،اور فوجوں کے درمیان گھس جانے والوں کی قسم379!

6۔ انسان اپنے رب کا بڑا نا شکرا ہے۔ 

7۔ وہی اس کا گواہ بھی ہے۔

8۔ وہ مال سے بہت شدت سے محبت کر تا ہے۔ 

11,10,9۔ کیا وہ جانتا نہیں کہ جو قبروں میں ہے اس کوجب باہر نکالا جائے گا، دلوں میں جو ہے اس کو اکٹھا کیا جائے گا، تو ان کا رب اس دن ان کے بارے میں اچھی طرح واقف ہوگا26۔ 

سورۃ : 101 سورۃ القارعۃ ۔ چونکا دینے والا واقعہ

کل آیتیں : 11

اس سورت کی پہلی آیت میں القارعہ کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ چونکا دینے والا واقعہ!

2۔ وہ چونکا دینے والا واقعہ کیا ہے؟ 

3۔ تم کیا جانو کہ وہ چونکا دینے واقعہ کیا ہے؟ 

4۔ اس دن1 انسان بھکرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے۔

5۔ پہاڑدھنکی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے۔ 

7,6۔ جس کے پلڑے بھاری ہوں گے وہ اطمینان والی زندگی میں ہوں گے26۔ 

9,8۔ جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے ان کا ٹھکانا ھاویا ہوگا26۔ 

10۔ تم کیا جانو کہ ھاویہ کیا ہے؟ 

11۔ (وہ) دہکتی ہوئی آگ ہے۔ 

سورۃ : 102 سورۃ التکاثر ۔ کثرت کی طلب

کل آیتیں : 8

اس سورت کی پہلی آیت میں التکاثر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی نام اس سورت کا رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

2,1۔ قبروں سے جا ملنے تک بہت زیادہ (مال)طلب کر نے کی خواہش نے تمہاری توجہ کو موڑ دی ہے26۔ 

4,3۔ ایسا نہیں ہے، تم جان لوگے۔پھر بھی ایسا نہیں ہے، تم جان لو گے26۔

6,5۔ ایسا نہیں ہے، اگر تم یقینی طو پر جان لیتے تو دوزخ کو دیکھو گے26۔ 

7۔ پھرتم بالکل یقین کے ساتھ اس کو جان لوگے۔

8۔ پھراس دن تم نعمتوں کے بارے میں پوچھے جاؤگے۔ 

سورۃ : 103 سورۃ العصر ۔ زمانہ

کل آیتیں : 3

اس سورت کی پہلی آیت میں لفظ عصر جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔زمانے کی قسم379!

2۔ انسان گھاٹے میں ہے۔ 

3۔ سوائے ان کے کہ جو ایمان لے آئے، نیک عمل کئے ، سچائی کی تلقین کی اور صبر کی تعلیم دی۔ 

سورۃ : 104 سورۃ الھمزہ ۔ غیبت کرنا

کل آیتیں : 9

اس سورت کی پہلی آیت میں ھمزہ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کا نام وہی رکھا گیا۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ عیب نکالنے والے غیبت کر نے والے ہر شخص کے لئے خرابی ہے۔ 

2۔ وہ مال جمع کر کے اس کو گن گن کر رکھتا ہے۔ 

3۔وہ سمجھتا ہے کہ اس کامال اس کو قائم رکھے گا۔

4۔ ایسا نہیں ہے، وہ حطمہ میں پھینک دیا جائے گا۔ 

5۔ تم کیا جانو کہ حطمہ کیا ہے؟ 

6۔ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔ 

7۔ وہ دلوں کو جا پہنچے گے۔ 

9,8۔ بڑی لمبی ستونوں میں وہ انہیں گھیرلے گی

More Articles …