Sidebar

25
Thu, Jun
சமீபத்திய செய்திகள்

سورۃ : 88 سورۃ الغاشیہ ۔ ڈھانپ لینا

کل آیتیں : 26

اس سورت کی پہلی آیت میں الغاشیہ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔ 

بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ ڈھانپ لینے والے واقعہ کے بارے میں کیا تم کو خبر پہنچی؟ 

2۔ اس دن بعض چہرے (رسوائی کی وجہ سے) جھکے ہوئے ہوں گے۔ 

3۔ وہ (برائیوں میں) مضبوطی سے عمل کئے تھے۔ 

4۔ دہکتی ہوئی آگ میں وہ جلیں گے۔ 

5۔ کھولتے ہوئے چشمے سے پلایا جائے گا۔ 

6۔ کانٹے دار جھاڑ کے سوا انہیں کوئی کھانا نہ ہوگا۔ 

7۔ وہ نہ موٹا کر ے گا اور نہ ہی بھوک مٹائے گا۔ 

8۔ اس دن کچھ چہرے شگفتگی سے ہوں گے۔ 

9۔ اپنی محنت کے لئے مطمئن ہوں گے۔ 

10۔ بلند و بالا جنت میں ہوں گے۔ 

11۔ وہاں وہ بے کار باتیں نہیں سنیں گے۔ 

12۔ وہاں بہنے والے چشمے ہوں گے۔ 

13۔ وہاں اونچے تخت ہوں گے۔ 

14۔ آبخورے رکھے ہوئے ہوں گے۔ 

15۔ قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے۔ 

16۔ بچھے ہوئے قالین بھی ہوں گے۔ 

17۔ کیا انہیں دیکھنا نہیں چاہئے تھا کہ اونٹ کس طرح پیدا کئے گئے ہیں؟

18۔ آسمان 507کس طرح اونچا کیا گیا ہے؟

19۔ پہاڑیں کس طرح نصب کئے گئے ہیں؟ 

20۔ اور زمین کس طرح بچھائی گئی ہے(کیاانہیں دیکھنا نہیں چاہئے تھا)؟ 

21۔ اس لئے نصیحت کرو۔ (اے محمد!) تم نصیحت کر نے والے ہی ہو81۔ 

22۔ ان کے لئے تم ذمہ دار نہیں ہو81۔ 

24,23۔ پھر بھی جھٹلاتے ہوئے (اللہ کا) انکار کر نے والے کو اللہ بہت ہی سختی سے سزا دے گا26۔ 

25۔ ان کا لوٹنا ہمارے ہی پا س ہے۔ 

26۔ پھر انہیں استفسار کر نا ہمارے ذمہ ہے۔ 

سورۃ : 90 سورۃ البلد ۔ وہ شہر

کل آیتیں : 20

اس سورت کی پہلی آیت میں وہ شہر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی نام اس سورت کو رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

2,1۔ (اے محمد!) اس شہر میں (مکہ میں) تم بسنے کی حالت میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں26۔

3۔ جننے والے پر اور جو جنا اس پر بھی قسم کھاتا ہوں379۔ 

4۔ ہم نے انسان کو تکلیف اٹھانے والا ہی پیدا کیا368۔

5۔ کیا وہ خیال کر تا ہے کہ اس پر کوئی قدرت پا نہیں سکتے۔ 

6۔ وہ کہتا ہے کہ بہت کچھ مال (دے کر) برباد کیا۔ 

7۔ کیا وہ سمجھتا ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں؟ 

9,8۔ کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں، زبان اور دو ہونٹ نہیں بنائے26؟ 

10۔ کیا ہم نے اس کو (نیکی بدی کا)دو راستے نہیں دکھائے؟ 

11۔ وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہیں گزرا۔ 

12۔ تم کیا جانو کہ گھاٹی کیا ہے؟ 

17,16,15,14,13۔ غلام کا آزاد کرنایا قریبی رشتے کے یتیم یا افلاس کا مارا ہوا غریب کو فاقے کے دنوں میں کھانا کھلانا، پھر ایمان لاتے ہوئے صبر اور ہمدردی کی نصیحت کر نے والوں کے ساتھ شامل ہوجا نا( ہی گھاٹی ہے)26۔ 

18۔ وہی دائیں بازو والے ہیں۔ 

19۔ جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا وہی بائیں بازو والے ہیں۔ 

20۔ ان پر سلگائی ہوئی آگ ہوگی۔ 

سورۃ : 91 سورۃ الشمس ۔ سورج

کل آیتیں : 15

اس سورت کی پہلی آیت میں الشمس کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ سورج اور اس کی روشنی کی قسم379! 

2۔ اس کے پیچھے آنے والی چاند کی قسم379!

3۔ اس (سورج) کو ظاہر کر نے والے دن کی قسم379!

4۔ اس کو ڈھانپنے والی رات کی قسم379!

5۔ آسمان اور اس کی بناوٹ کی قسم379! 

6۔ زمین کی اور اس کی پھیلاؤ کی قسم379!

7۔ دل کی اور اس کی ساخت کی قسم379!

8۔ اس (دل ) کی بھلائی اور برائی کو اس نے اس کو بتادی۔ 

9۔ جس نے اسے پاک کیا وہ کامیاب ہوا۔ 

10۔ جس نے آلودہ کیا وہ خسارے میں رہا۔ 

11۔ قوم ثمود نے اپنی سرکشی کی وجہ سے جھوٹ سمجھا۔ 

12۔ اس وقت اس میں سے بڑا بدبخت سامنے آیا۔ 

13۔ ان لوگوں سے اللہ کے رسول (صالح) نے کہا کہ یہ اللہ کی اونٹنی ہے، اس کو پانی پینے چھوڑدو۔ 

14۔ ان کو جھوٹ سمجھا۔ اس کی کوچیں کاٹ دیں۔ ان کے گناہ کی وجہ سے ان کے رب نے ان پر عذاب اتارا اور انہیں زمین کے برابر کردیا۔ 

15۔ اس کے انجام کے متعلق وہ نہیں ڈرا۔ 

سورۃ : 92 سورۃ الیل ۔ رات

کل آیتیں : 21

اس سورت کی پہلی آیت میں الغاشیہ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔

1۔  چھا جانے والی رات کی قسم379!

2۔  چمکنے والے دن کی قسم379!

3۔  نر اور مادہ کو جوپیدا کیا ہے68 اس کی قسم79

4۔  تمہاری کوشش مختلف قسم کے ہیں۔ 

5,6,7۔ جس نے (دوسروں کو) دے کر (اللہ سے) ڈرتے ہوئے جو بھلائی کی تصدیق کرے اس کے لئے ہم سہولت کی راہ آسان کریں گے26۔

8,9,10۔ جس نے بخیلی کی، خود کو بے نیاز سمجھااور بھلائی کے ماننے سے انکار کر دیا، اس کے لئے ہم دشواری کی راہ پیدا کریں گے26۔

11۔  جب وہ گرے گا تو اس کا مال اس کو نہ بچائے گا۔ 

12۔  سیدھی راہ ہمارے ذم ہے۔ 

13۔  آخرت اور دنیا ہمارا ہی ہے۔ 

14۔  بھڑکتی ہوئی آگ سے میں تمہیں تنبیہ کر تا ہوں۔ 

15۔  بدبخت کے سوا اس میں کوئی نہیں جلے گا۔ 

16۔  اس نے جھوٹ سمجھ کر روگردانی کی ہے۔

17۔  اللہ سے ڈرنے والے اس میں سے ہٹا دئے جائیں گے۔ 

18۔  وہ اپنا مال دے کر پاکیزگی حاصل کیا ہے۔ 

19,20۔ اپنے بلندو بالا رب کے چہرے کو تلاش کر نے کے سوا واپس دینے والی کوئی بھی احسان اس کے لئے کسی کے پاس نہ ہوگا26۔

سورۃ : 93 سورۃ الضحیٰ ۔ چاشت کا وقت

کل آیتیں : 11

اس سورت کی پہلی آیت میں الضحیٰ کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ چاشت کی قسم379!

2۔ چھا جا نے والی رات کی قسم379!

3۔ (اے محمد!) تیرے رب نے نہ تمہیں چھوڑا اور نہ بیزار ہوا۔ 

4۔ اس دنیا سے آخرت ہی تمہارے لئے بہتر ہے۔ 

5۔ (اے محمد!) تیرا رب بعد میں تم کو عطا کر ے گا ، پس تم راضی ہوجاؤگے۔ 

6۔ تمہیں یتیم پا کر کیا وہ تمہیں سہارا نہیں دیا؟ 

7۔ وہ تمہیں راستہ نہ جانے ہوئے دیکھ کر راہ دکھائی81۔ 

8۔ وہ تمہیں مفلسی میں دیکھ کر آسودہ خاطر بنایا۔ 

9۔ پس تم یتیموں پر دباؤ نہ ڈالو۔ 

10۔ سائلوں کو نہ جھڑکو۔

11۔ اور اپنے رب کی نعمت کوبیان کرو۔ 

سورۃ : 94 سورۃ الم نشرح ۔ (الانشراح) ۔ کشادہ کرنا

کل آیتیں : 8

اس سورت کی پہلی آیت میں یہ کہنے کی وجہ سے کہ کیا ہم نے تمہارے دل کو کشادہ نہیں کیا، وہی نام اس سورت کا رکھا گیا۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ کیا ہم نے تمہارے دل کو کشادہ نہیں کیا؟ 

3,2۔ (اے محمد!)کیا ہم نے تیرے بوجھ کوتم سے نہیں اتاراجو تیرے پیٹھ کو توڑ رہی تھی26۔ 

4۔ تیرے لئے تیرے ذکر کو بلند کیا۔ 

5۔ مشکل کے ساتھ ہی آسانی بھی ہے۔ 

6۔ مشکل کے ساتھ ہی آسانی بھی ہے۔ 

7۔ اس لئے آرام کے بعد تیار ہوجاؤ۔ 

8۔ اپنے رب کے پاس رغبت رکھو۔

سورۃ : 95 سورۃ التین ۔ انجیر

کل آیتیں : 8

اس سورت کی پہلی آیت میں انجیر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کو وہی نام رکھا گیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ انجیر اور زیتوں کے درخت کی قسم379!

2۔ طور سینین کی قسم379! 

3۔ امن دینے والے اس شہر34 کی قسم379!

4۔ ہم نے انسان کو خوبصورت شکل میں پیدا کیا368۔ 

5۔ پھر اس کو ذلیل سے ذلیل کر دیا۔ 

6۔ ان کے سوا جو ایمان لے آئے اور نیک عمل کئے۔ ان کے لئے ختم نہ ہو نے والا اجر ہے۔

7۔ اس کے بعد فیصلے کے دن کو تم کس طرح جھوٹ سمجھ سکتے ہو؟ 

8۔ فیصلہ کر نے والوں میں سے کیا اللہ بہتر فیصلہ کر نے والا نہیں ہے؟

سورۃ : 96 سورۃ العلق ۔ باردار بیضہ 

کل آیتیں : 19

اس سورت کی دوسری آیت میں علق کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کانام ہوگیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ (اے محمد!) تمہیں پیدا کر نے والے رب کے نام سے پڑھو281۔ 

2۔ اس نے انسان کو باردار بیضہ سے365&506 پید ا کیا368۔ 

3۔ پڑھو۔ تمہارا رب سب سے بڑھ کر بزرگی والا ہے۔ 

4۔ اسی نے قلم سے سکھایا۔ 

5۔ انسان کو سکھایاجووہ نہیں جانتا تھا ۔

7,6۔ ایسا نہیں ہے، خود کو بے نیاز سمجھنے کی وجہ سے انسان حد سے بڑھ جاتاہے26۔ 

8۔ تیرے رب کے طرف ہی لوٹ کر جا نا ہے۔ 

10,9۔ کیا تم نے نہیں دیکھا جونماز پڑھنے والے بندے کو روکتا ہے26&32؟

13,12,11۔ کیا تم نے غور کیا کہ وہ سیدھی راہ پر رہنے کو یا اللہ سے ڈرنے کا حکم دینے کوجھوٹ سمجھ کر اس نے بے پرواہی برت رہا ہے26؟ 

14۔ کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟ 

15۔ ایسا نہیں ہے۔ اگر وہ باز نہیں آیا تو ہم اس کی پیشانی پکڑیں گے۔ 

16۔ وہ خطا کار اور جھوٹی پیشانی ہے426۔ 

17۔ وہ اپنی مجلس والوں کو بلالیں۔ 

18۔ ہم دوزخ کے محافظوں کو بلائیں گے۔ 

19۔ پس تم اس کے مطیع نہ بنو۔ سجدہ کرواور قریب ہوجاؤ۔ 

More Articles …