Sidebar

25
Thu, Jun
சமீபத்திய செய்திகள்

سورۃ : 105 سورۃ الفیل ۔ ہاتھی

کل آیتیں : 5

اس سورت کی پہلی آیت میں ہاتھی کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کو یہ نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ کیا تم نے جانا نہیں کہ ہاتھی کے فوج کو تیرے رب نے کیا حال بنایا؟

2۔ کیا ان کی سازش کو اس نے ناکامی میں ختم نہیں کیا464؟ 

3۔ ان کے خلاف اس نے پرندوں کو جھنڈ کے جھنڈ بھیجا ۔

4۔ گرم کئے ہوئے پتھروں کو وہ ان پر پھینکے۔ 

5۔ پس انہیں چبائے ہوئے گھاس کی طرح بنادیا355۔ 

سورۃ : 106 سورۃ فریش ۔ ایک خاندان کا نام

کل آیتیں : 4

اس سورت کی پہلی آیت میں قریش کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کو یہ نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

3,2,1۔ قریشیوں کومانوس کر نے کی سبب سے، جاڑے اور گرمی کے سفر میں انہیں خوش کر نے کی سبب سے اس گھر 33کے رب کو وہ لوگ عبادت کریں26۔ 

4۔ بھوک کے وقت وہ انہیں کھانا کھلایا463اور خوف سے انہیں امن بخشا34۔ 

سورۃ : 107 سورۃ الماعون ۔ ادنیٰ چیز

کل آیتیں : 7

اس سورت کی آخری آیت میں ماعون کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کو یہ نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ کیا تم نے اس کو دیکھاجو فیصلے کے دن1 کو جھوٹ سمجھتا ہے؟

2۔ وہ یتیم کو بھگاتا ہے۔ 

3۔ مسکینوں کو کھانا کھلانے کے لئے وہ اکساتا نہیں۔ 

5,4۔ اپنی نماز میں بے توجہی سے پڑھنے والوں کو خرابی ہے26۔ 

6۔ وہ لوگ دوسروں کو دکھانے کے لئے نماز پڑھتے ہیں

7۔ ادنیٰ چیزیں بھی(دینے سے) روکتے ہیں۔ 

سورۃ : 108 سورۃ الکوثر ۔ حوض

کل آیتیں : 3

اس سورت کی پہلی آیت میں الکوثر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس کا نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ (اے محمد!) ہم نے تم کو کوثر عطا کیا388۔ 

2۔ پس تم اپنے رب کے لئے نماز پڑھو اور اس کے لئے قربانی کرو427۔ 

3۔ تمہارا دشمن ہی بے نسل ہے۔ 

سورۃ : 109 سورۃ الکافروں ۔ انکار کرنے والے

کل آیتیں : 6

اس سورت کی پہلی آیت میں الکافروں کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے یہی نام اس سورت کو رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

6,5,4,3,2,1۔کہہ دو کہ اے (اللہ کا ) انکار کر نے والو! تم جس کی پرستش کر تے ہو میں پرستش نہیں کروں گا۔ جس کی میں پرستش کرتا ہوں تم پرستش کر نے والے نہیں ہو۔ تم جس کی عبادت کر تے ہو میں عبادت کر نے والا نہیں۔ میں جس کی عبادت کر تا ہوں تم عبادت کرنے والے نہیں۔تمہارے لئے تمہارا دین ہے ، اور میرے لئے میرا دین ہے26۔ 

سورۃ : 110 سورۃ النصر ۔ مدد

کل آیتیں : 3

اس سورت کی پہلی آیت میں نصر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کا نام وہی رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے گی،

2۔ جب اللہ کے دین میں لوگ جوق در جوق داخل ہو تے ہوئے تم دیکھو گے ، 

3۔ اپنے رب کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرو۔ اس سے بخشش طلب کرو493۔ وہ بڑا ہی توبہ قبول کر نے والا ہے۔ 

سورۃ : 111 سورۃ تبت ۔ تباہ ہوا

کل آیتیں : 5

اس سورت کی پہلی آیت میں تبت کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کو یہ نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ ابو لہب کے دونوں ہاتھ تباہ ہو گئے۔ وہ بھی ہلاک ہوا۔ 

2۔ اس کا مال اور اس کی کمائی اسے بچا نہ سکی۔ 

4,3۔ بھڑکتی ہوئی آگ میں وہ اورلکڑیاں ڈھونے والی اس کی بیوی بھی جلیں گے26۔

5۔ اس کی گردن میں بٹی ہوئی کھجور کی رسی ہے356۔ 

سورۃ : 112 سورۃ الاخلاص ۔ پاک دل

کل آیتیں : 4

اللہ کی وحدانیت بالکل مختصراندازسے بیان کر نے کی وجہ سے اس سورت کو یہ نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ کہو کہ اللہ ایک ہے۔ 

2۔ اللہ بے نیاز ہے485۔ 

3۔ نہ وہ (کسی کو) جنا اور نہ (کسی سے) پیدا ہوا۔ 

4۔ اس کا ہمسر کوئی نہیں۔ 

More Articles …