Sidebar

25
Thu, Jun
சமீபத்திய செய்திகள்

سورۃ : 65 سورۃ الطلاق ۔ نکاح کی منسوخی

کل آیتیں : 12

اس سورت کی پہلی آیت میں نکاح کی منسوخی یعنی طلاق کے بارے میں کہا گیا ہے، اس لئے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔  بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ اے نبی! اگر تم طلاق دو66 تواس لائق دو کہ وہ عدت کی69 پیروی کر ے۔ عدت کا حساب رکھو۔ اپنے پروردگار اللہ سے ڈرو۔سوائے وہ کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں ، انہیں ان کے گھروں سے نہ نکالو۔ وہ بھی نہ نکلیں۔ یہ اللہ کی حدیں ہیں۔ جو اللہ کی حدیں پار کرتے ہیں وہ خود پر ظلم کرتے ہیں۔تم نہیں جانتے شاید اس کے بعد اللہ ایک اور حکم جاری کردے424۔

2۔ جب وہ اپنی مدت کو پہنچ جائیں تو انہیں اچھی طرح سے روکے رکھو۔ یا اچھی طرح سے ان سے الگ ہوجاؤ۔ تم میں سے دو عادل گواہ بنالو386۔ اللہ کے لئے گواہی قائم رکھو۔ اللہ اور آخرت1 کے ماننے والوں کو اسی طرح نصیحت کی جاتی ہے۔ اللہ سے ڈرنے والوں کو وہ ایک جائے پناہ پیدا کر ے گا۔ 

3۔ وہ گمان بھی نہ کئے ہوں اس طریقے سے وہ انہیں رزق دے گا463۔ اللہ ہی پربھروسہ رکھنے والوں کووہ کافی ہے۔ اللہ اپنے کام کو پہنچنے والاہے۔ ہر ایک چیز کے لئے اللہ ایک پیمانہ مقرر کر رکھا ہے۔ 

4۔ جن کی حیض موقوف ہوچکی ہے، ان عورتوں کے بارے میں اگر تم شک کرو تو ان کے لئے اورحیض نہ آنے والیوں کے لئے مناسب عدت(کی میعاد) تین ماہ ہیں۔ حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل تک ہے360۔ اللہ سے ڈرنے والوں کو وہ ان کے کام آسان کر دیتا ہے۔ 

5۔ یہ اللہ کا حکم ہے، جسے وہ تمہیں نازل کیا ہے۔ اللہ سے ڈرنے والوں کی برائیوں کو ان سے وہ دور کر دے گا۔ اور انہیں بڑا اجر دے گا۔ 

6۔ اپنی سہولت کے مطابق جہاں تم رہتے ہو وہیں انہیں بساؤ۔ انہیں تنگ کر کے تکلیف نہ پہنچاؤ۔ اگر وہ حاملہ ہوں تو ان کا وضع حمل ہو نے تک ان کے لئے خرچ کرو74۔ اگر وہ تمہاری خاطر دودھ پلائیں تو ان کی اجرت انہیں دے دو۔ اپنے درمیان بھلے طریقے سے (اس کے متعلق) فیصلہ کر لو۔ اگر آپس میں تم (اس کو) دشوار سمجھو تو ان کے لئے دوسری عورت دودھ پلائے۔ 

7۔ حیثیت والے اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرے۔ جس کو مال ایک اندازے سے دیا گیا ہو تو وہ جتنا اللہ نے اس کو دیا ہے اس میں سے خرچ کر ے74۔ اللہ نے جتنا دیا ہے اس سے زیادہ وہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا68۔ تکلیف کے بعد اللہ آسانی پیدا کر ے گا۔

8۔ کتنی ہی بستیاں اپنے رب اور اس کے رسولوں کے احکام سے سرتابی کی۔ہم نے ان کا سختی سے حساب لیااور سختی سے انہیں سزا دی۔ 

9۔ پس انہوں نے اپنے کرتوت کا نتیجہ چکھ لیا۔ ان کا آخری انجام خسارہ ہی رہا۔ 

10۔ ان کے لئے اللہ نے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ اے عقلمند ایمان والو! اللہ سے ڈرو۔ اللہ تمہارے لئے نصیحت نازل کی ہے۔ 

11۔ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے انہیں اندھیروں 303سے روشنی کی طرف لا نے ہی کے لئے واضح کر نے والی اللہ کی آیتوں کو تمہیں سنانے رسول(بھیجا)۔ اللہ پر ایمان لا کر نیک عمل کر نے والوں کو جنت کے باغات میں وہ داخل کر ے گا، جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ نے ان کے لئے روزی بہتر بنا کر رکھا ہے۔ 

12۔ تم لوگ یہ جان لینے کے لئے کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اوراللہ نے علم سے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے، اللہ ہی نے سات آسمانوں507 کو اور زمین میں اسی طرح کے اس نے پیدا کئے425۔ ان کے درمیان احکام اترتے ہیں۔ 

سورۃ : 66 سورۃ التحریم ۔ حرام ٹہرانا

کل آیتیں : 12

اللہ نے جو اجازت دی ہے اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام ٹہرانے کے بارے میں اس سورت کی پہلی آیت میں ذکر ہوا ہے، اس لئے اس سورت کا نام حرام ٹہرانا رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ اے نبی! اللہ نے تمہیں جوحلال کی ہے تم اپنی بیویوں کی رضامندی کی خاطر کیوں حرام کرتے ہو؟ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والاہے272۔ 

2۔ اللہ نے تمہاری قسموں کا کفارہ مقرر کر دیا ہے۔ اللہ ہی تمہارا آقا ہے ۔ وہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔ 

3۔ اس نبی نے اپنی بیویوں میں سے ایک کے پاس جب ایک راز کی بات کہی تو اس بیوی نے اس خبر کو (دوسری کے پاس) کہہ دی ، اللہ نے اسے نبی پر ظاہر کر دیا۔ اس وقت اس میں سے بعض باتوں کو (ان بیویوں کے پاس) نبی نے کہا اوربعض باتوں کو نہیں کہا۔ جب اس نے کہا تو بیوی نے پوچھا کہ تم کو یہ خبر کس نے دی؟ تو نبی نے جواب دیا کہ سب کچھ جاننے والے، پوری خبر رکھنے والے نے مجھے یہ بتلا یا ہے258۔ 

4۔ (نبی کی بیویوں میں) تم دونوں اللہ سے توبہ کر لو(تو بہتر ہے)۔ تم دونوں کے دل پلٹ گئے تھے۔ ان کے خلاف اگر تم دونوں ایک دوسرے کی مددکروگے تو اللہ ہی ان کا مددگار ہوگا۔ اس کے بعد جبرئیل، ایمان والوں میں نیک لوگ اور فرشتے(ان کو) مددکریں گے۔

5۔ اگر وہ تمہیں طلاق دیدے تو تم سے زیادہ بہترمسلمہ، ایمان والی، فرمانبردار، توبہ کر نے والی، عبادت گزار، روزہ رکھنے والی، بیوہ اور کنواریوں کوان کا رب بیویاں بنا کر دے سکتا ہے۔ 

6۔ اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور تمہارے گھر والوں کو دوزخ سے بچالو۔ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔ اس پر درشت اور سخت گیر فرشتے ہوں گے۔ اللہ نے جو ان کو حکم دیا ہے وہ ان کی نافرمانی نہیں کریں گے۔ جو حکم دیا جاتا ہے وہی کریں گے۔ 

7۔(اور کہا جائے گاکہ اللہ کا) انکار کر نے والو! آج بہانے مت بناؤ۔ تم جو کر رہے تھے اسی کا بدلہ دئے جاؤگے۔

8۔ اے ایمان والو! اللہ سے خلوص کے ساتھ توبہ کرو۔ تمہارا رب تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا۔ تمہیں جنت کے باغات میں داخل کر ے گا۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس نبی (محمد) کو اور ان کے ساتھ رہنے والے ایمان والوں کو اللہ رسوا نہ کر نے والے دن1 ان کا نور ان کے سامنے اور دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا۔ وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہمارا نور ہمارے لئے مکمل کر دے۔ ہماری مغفرت فرما۔ تو ہر چیز پر قادر ہے۔ 

9۔ اے نبی! (اللہ کا) انکار کر نے والوں اور منافقوں کے ساتھ جنگ کرو53۔ ان کے معاملے میں سختی برتو۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔ 

10۔ نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کو اللہ (اس کے) انکار والوں کے لئے مثال دیتا ہے۔ وہ دونوں ہمارے نیک بندوں کے بیویاں تھیں۔ ان دونوں عورتوں نے ان دونوں کے ساتھ بے وفائی کی۔ اس لئے وہ ان دونوں کو اللہ سے کچھ بھی نہ بچا سکے۔ اور کہا گیا کہ دونوں جہنم میں داخل ہو نے والوں کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ 

11۔ فرعون کی بیوی نے یہ کہنے کی وجہ سے کہ اے میرے پروردگار! جنت میں تیرے پاس میرے لئے ایک گھر بنادے۔ فرعون سے اور اس کے ظلم و ستم سے مجھے بچالے۔ ظالم لوگوں سے بھی مجھے نجات دے ، تواللہ نے اس کو ایمان والوں کے لئے مثال بیان فرمائی ہے۔ 

12۔ عمران کی بیٹی مریم کی بھی (اللہ مثال دیتا ہے)۔وہ اپنی عصمت کی حفاظت کی۔ اس میں ہماری روح پھونک دی90۔ اس نے اپنے رب کے کلمات اور کتابوں کی تصدیق کی۔ وہ پابندی سے چلنے والی بھی تھی۔

سورۃ : 67 سورۃ الملک ۔ اقتدار

کل آیتیں : 30

پارہ : 29

اس سورت کی پہلی آیت میں اقتداراللہ ہی کے ہاتھ میں سے شروع ہوا ہے، اس لئے اس سورت کا نا م الملک رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ جس کے ہاتھ میں اقتدار ہے وہ بڑی بابرکت والا ہے۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ 

2۔ تم میں اچھے اعمال والے کون ہیں ، یہ آزمانے کے لئے484 موت اور زندگی کو اس نے پیدا کیا۔وہ زبردست، بخشنے والا ہے۔ 

3۔ اسی نے ساتھ آسمانوں 507کو تہ بہ تہ بنائے۔ رحمن کی تخلیق میں کوئی اختلاف تم نہیں دیکھو گے۔پھر سے دیکھو۔ کیا کوئی نقص دیکھتے ہو؟ 

4۔ پھر دوبارہ نظر گھماکے دیکھ۔ تیری نگاہ تھکا ہارا ذلیل ہو کرتیری طرف لوٹ آئے گی۔ 

5۔ پہلی آسمان 507کو چراغون سے سجایا۔ اس کو شیطانوں پر پھینکنے والی چیز بنایا307۔ ان کے لئے دوزخ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔ 

6۔ اپنے رب کا انکار کر نے والوں کے لئے جہنم کا عذاب ہے، (وہ )برا ٹھکانا ہے۔ 

7۔ جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تواس کے کھولتی ہوئی حالت میں اس سے بڑے زور کی آواز سنیں گے۔ 

8۔ وہ غصہ سے پھٹ پڑنے کی کوشش کرے گی۔ ہر ایک گروہ جب بھی اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کے محافظ ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس انتباہ کر نے والا نہیں آیا؟ 

9۔ وہ کہیں گے کہ ہاں، انتباہ کر والے ہمارے پاس آئے۔ لیکن ہم نے جھوٹ سمجھا۔ اور کہہ دیا کہ اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا۔ تم تو بڑی گمراہی میں ہو۔ 

10۔ اور یہ بھی کہیں گے کہ اگر ہم سنے ہوتے اورسمجھے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے۔ 

11۔ اور وہ اپنی گناہوں کومان لیں گے۔ پس جہنمیوں کے لئے خرابی ہے۔ 

12۔ تنہائی میں اپنے رب سے ڈرنے والوں کو مغفرت اور بڑا اجر ہے۔ 

13۔ تم اپنی باتوں کو پوشیدہ رکھو یااس کو کھلے عام کہو۔ دلوں کی باتیں بھی وہ جانتا ہے۔

14۔ کیا پیدا کر نے والا جانے گا نہیں؟ وہ باریک بین ، باخبر ہے۔ 

15۔ اسی نے زمین کو (استعمال کے قابل) تمہارے لئے آسان بنایا۔ پس تم اس کے کئی حصوں میں جاؤ۔ اس کی روزی کھاؤ۔ اسی کے پاس لوٹنا ہے۔ 

16۔ کیا تم بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمان 507میں رہنے والا زمین میں تمہیں دھنسادے؟ اس وقت (زمین) لرزنے لگے۔ 

17۔ یا کیا تم اس بات سے بے خوف ہو کہ آسمان 507میں رہنے والا تم پر پتھر یلی بارش برسادے؟ اس وقت تم جان جاؤگے کہ میرا انتباہ کس قسم کاہے۔

18۔ ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھوٹ سمجھا۔ اس وقت میری جوابی کاروائی کیسی رہی؟ 

19۔ کیا وہ اپنے اوپر پرندوں کو (اپنے پروں کو) پھیلائے ہوئے اور سمیٹتے ہوئے نہیں دیکھا؟ رحمن کے سوا دوسرا کچھ بھی انہیں نیچے گر نے سے روکے نہیں رکھا260۔ وہ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے488۔ 

20۔ رحمن کے سوا تمہیں مدد کر نے والا تمہارا کوئی لشکر ہے؟ (اس کا ) انکار کر نے والے دھوکے ہی میں ہیں۔ 

21۔ اگر وہ اپنی روزی روک لے تو تمہیں روزی دینے والا کوئی ہے463؟ بلکہ وہ تو سرکشی اور نفرت ہی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ 

22۔اوندھے منہ گرا ہوا آدمی کیا ہدایت یافتہ ہے؟ یا وہ سیدھے راستے پر ٹھیک سے چلنے والا؟

23۔کہہ دو کہ اسی نے تمہیں پیدا کیا۔ تمہارے لئے کان، آنکھیں اور دل بنائے۔ تم بہت ہی کم شکر گزار ہو۔ 

24۔کہو کہ اسی نے تمہیں زمین میں پھیلائے رکھا۔ اسی کی طرف تم اکھٹا کئے جاؤگے۔

25۔ وہ پوچھتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو وہ انتباہ کب ہوگا؟ 

26۔ (اے محمد!) کہہ دو کہ وہ علم تو اللہ ہی کے پاس ہے۔ میں توبس کھلے طور پر آگاہ کر نے والا ہوں۔ 

27۔ اس کو جب وہ قریب دیکھیں گے تو (اللہ کا) انکار کر نے والوں کے چہرے بگڑ جائیں گے۔ اور کہا جائے گا کہ تم جو تلاش کر رہے تھے وہ یہی ہے ۔ 

28۔ کہہ دو کہ مجھے اور میرے ساتھ رہنے والوں کو اگر اللہ ہلاک کردے یا ہم پر وہ رحم فرمائے توجواب دو کہ دردناک عذاب سے (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو بچانے والا کون ہے؟

29۔کہہ دو کہ وہی رحمن ہے، ہم نے اس کو مان لیا۔ اسی پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں۔تم جان لوگے کہ صریح گمراہی میں رہنے والا کون ہے؟

30۔ پوچھوکہ اگر تمہارا پانی خشک ہوجائے تومجھے جواب دو کہ کون ہے جو سوت کا پانی تمہارے لئے لے آئے؟ 

سورۃ : 68 سورۃ القلم ۔ قلم

کل آیتیں : 52

اس سورت کی پہلی آیت میں قلم کے بارے میں ذکر کیا گیاہے، اس لئے اس سورت کا نام القلم رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ نون2۔ قسم ہے قلم پر اور وہ جو لکھتے ہیں اس پر379۔

2۔ (اے محمد!) تمہارے رب کے فضل سے تم دیوانے468 نہیں ہو۔ 

3۔ تمہارے لئے ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔ 

4۔ تم اعلیٰ اخلاق پر ہو۔ 

6,5۔ تم میں کس کو دیوانگی ہے ، تم بھی دیکھو گے اور وہ بھی دیکھیں گے26۔ 

7۔ تمہارا رب جانتا ہے کہ اپنی راہ سے بھٹکا ہوا کو ن ہے، ہدایت یافتہ لوگوں کو بھی وہ خوب جانتا ہے۔ 

8۔ جھوٹ سمجھنے والوں کی پابند ی نہ کرو۔

9۔ (اے محمد!) تم ڈھیل چھوڑوگے تو وہ بھی ڈھیل چھوڑنا چاہتے ہیں۔ 

10۔ زیادہ قسمیں کھانے والے کسی بھی ذلیل کی تم کہا نہ مانو

11۔ وہ عیب نکالنے والا، چغلیاں کھا تے پھر نے والا ہے

12۔ بھلائی سے روکنے والا، حد سے بڑھ جانے والا، گنہ گار ہے۔

13۔ سخت مزاج ہے، اس کے علاوہ وہ غلط راہ میں پیدا ہوا ہے

14۔ اس بنا پرکہ وہ مال اور اولاد رکھنے والا ہے(اس کی پابندی نہ کرو)۔ 

15۔ جب اسکو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ تو اگلوں کی جھوٹی کہانیاں ہیں۔ 

16۔ہم اس کی ناک پر نشانی لگادیں گے371۔ 

17۔جس طرح باغ والوں کو آزمایا تھاانہیں بھی ہم نے آزمایا484۔ انہوں نے قسم کھاکر کہنے لگے کہ ہم اس کو صبح میں فصل کاٹیں گے۔ 

18۔ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اگراللہ چاہے تو (فصل کاٹ لیں گے)۔ 

19۔ اس لئے جب وہ سورہے تھے تو تیرے رب کی طرف سے ایک گھیرنے والے نے (اس باغ کو) گھیر لیا۔ 

20۔ چنانچہ وہ بالکل سیاہ رات کی طرح ہوگیا۔

24,23,22,21۔ صبح ہو تے ہی وہ چلتے ہوئے دبی آواز میں باتیں کر تے ہوئے ایک دوسرے کو پکارنے لگے کہ اگر تم فصل کاٹنا ہو تو اپنے کھیت کو چلو۔ آج اس میں کوئی مسکین تم پر اثر انداز ہو نے کے لئے داخل نہ ہو نے پائے26۔ 

25۔ روکنے پر قدرت کا زعم رکھتے ہوئے وہ صبح کے وقت جا پہنچے۔ 

26۔ تباہ شدہ اس( باغ) کو جب انہوں نے دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم راستہ بھٹک کر (دوسری جگہ) آگئے ہیں۔ 

27۔ (پھر کہا کہ) نہیں ، ہم (سب کچھ) کھوچکے ہیں۔ 

28۔ ان میں سے غیر جانبداری سے چلنے والے نے کہا کہ میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم لوگ رب کی تسبیح کر نا چاہئے 

29۔ اور کہا کہ ہمارا رب پاک ہے10۔ ہم ظلم کر بیٹھے۔ 

30۔ ان میں سے، ایک دوسرے کی ملامت کر تے ہوئے متوجہ ہوئے۔ 

31۔ کہنے لگے کہ ہائے ہماری خرابی! ہم تو حد سے تجاوز کر گئے

32۔ (اور یہ بھی کہا کہ) ہمارا پروردگاراس سے بہتربدلہ ہمیں عطا کر سکتا ہے۔ ہم اپنے رب ہی سے رغبت رکھنے والے ہیں۔ 

33۔( ہمارا) عذاب ایسا ہی ہوگا۔ آخرت1کا عذاب بہت بڑا ہے۔ کاش وہ لوگ جان لیتے!

34۔ (اللہ سے) ڈرنے والوں کو ان کے رب کے پاس فرحت بخش جنت کے باغات ہیں۔

35۔ پابندی سے چلنے والوں کو کیا ہم مجرموں کی طرح کر دیں گے؟ 

36۔ تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ کیسے فیصلے کر رہے ہو؟ 

38,37۔ کیا تمہاری پڑھنے والی کتاب میں تمہارے لئے یہ کہا گیاہے کہ انتخاب کر نے کا حق تمہیں ہے 26؟

39۔تم جو فیصلہ کرو گے وہ تمہارے لئے ہے، کیا ہم سے کی گئی ایسی کوئی عہدو پیمان تمہارے پاس ہے جو قیامت کے دن1 تک چلے؟ 

40۔ ان سے پوچھو کہ ان میں سے کون ہیں اس کے ذمہ دار ؟ 

41۔ یا ان کے کوئی معبودیں ہیں؟اگر وہ سچے ہوں تو ان کے معبودوں کو لے آئیں۔ 

42۔ جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی488 اور سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو ان سے وہ ہو نہیں سکتا249۔ 

43۔ ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔ انہیں ذلت گھیرلی ہوگی۔ ان کے جسم میں کوئی کمی نہ ہونے کی حالت میں (دنیا میں)وہ سجدے کے لئے بلائے گئے تھے۔ 

44۔ مجھے اور اس خبر کو جھوٹ سمجھنے والاکو چھوڑ دو۔ ان کی لاعلمی میں ہم انہیں ڈھیل دے کر پکڑیں گے۔ 

45۔ انہیں میں مہلت دوں گا۔ میری تدبیر بڑی مضبوط ہے

46۔ (اے محمد!) کیا تم ان سے اجرت مانگ کر اس سے وہ قرض کابوجھ اٹھا نے والے ہیں؟

47۔ یا ان کے پاس کوئی غیب (کاعلم )ہے جسے وہ درج کر رکھے ہیں؟

48۔ اپنے رب کے فیصلے کے لئے صبرکرو۔ مچھلی والے (یونس )کی طرح نہ ہوجاؤ۔ اس نے غم سے بھر ے ہوئے (اللہ کو) پکارا۔ 

49۔اگر ان کے رب کی مہربانی ان کو ملی نہ ہوتی تو وہ مذموم ہو کر چٹیل میدان میں پھینک دئے گئے ہوتے۔ 

50۔ پھر بھی ان کے رب نے انہیں چن لیا۔ ان کو نیکو کار بنادیا۔ 

51۔ (اے محمد!)( اللہ کا) انکار کر نے والے اس نصیحت کو جب سنا تو وہ تمہیں اپنی نگاہ سے گرانا چاہتے ہیں۔ یہ تو دیوانہ 468 بھی کہتے ہیں۔ 

52۔ یہ تمام جہان والوں کے لئے نصیحت کے سوا اور کچھ نہیں

سورۃ : 69 سورۃ الحاقہ ۔ وہ سچا واقعہ

کل آیتیں : 52

اس سورت کی پہلی آیت میں سچاواقعہ کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ وہ سچا واقعہ1۔

2۔ وہ سچا واقعہ کیا ہے؟ 

3۔ (اے محمد!) تمہیں کیا معلوم کہ سچا واقعہ کیا ہے؟ 

4۔ ثمود اور عاد کی قوم نے چونکا دینے والے اس واقعے کو جھوٹ سمجھا۔ 

5۔ قوم ثمود تو بڑی زوردار آواز سے ہلاک کردئے گئے۔ 

6۔ قوم عاد تو بہت ہی سخت تند و تیز ہوا سے ہلاک کر دئے گئے۔ 

7۔ اس کو سات رات اور آٹھ دن تک لگاتار ان کے خلاف چلایا۔تم دیکھتے ہو کہ وہ لوگ جڑ سے گرے ہوئے کھجور کے درخت کی طرح گرے پڑے ہیں۔ 

8۔ ان میں سے باقی بچے ہوئے کسی کو تم دیکھتے ہو؟ 

9۔ فرعون اور اس سے پہلے گزرے ہوئے لوگ اور الٹی ہوئی (قوم لوط کی) بستیوں والوں نے بھی خطائیں کیں۔

10۔ اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی۔ اس لئے اس نے انہیں بڑی سخت سزا دی۔ 

11۔ (نوح نبی کے زمانے میں)پانی جب حد سے گزر گیا تو ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کرایا۔ 

12۔اسے تمہارے لئے عبرت بنانے کے لئے 222اور سننے والے کان اس کو سن کر برقرار رکھنے کے لئے (ایسا کیا ) ۔

15,14,13۔ ایک ہی بار صور پھونکنے کے بعد جب زمین اورپہاڑیں اٹھا کربالکل ریزہ ریزہ کردیا جائے گا تو اس دن ہی وہ واقعہ پیش آئے گا26۔ 

16۔ آسمان 507پھٹ جا ئے گا۔ اس دن وہ کمزور ہوگا۔ 

17۔ فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے۔ اس دن وہ تمہارے رب کے عرش488 کو آٹھ فرد (فرشتے) اٹھائے ہوے ہوں گے۔ 

18۔ اس دن (بازپرس کے لئے) پیش کئے جاؤگے۔ تم سے کوئی بات چھپے گی نہیں۔

20,19۔ پس اپنے دائیں ہاتھ میں کتاب لئے ہو ئے لوگ کہیں گے کہ آؤ، میری کتاب پڑھو۔ مجھے یقین تھاکہ میں اپنے حساب کا سامنا کروں گا26۔ 

22,21۔ وہ اطمینان والی زندگی اور بلندو بالا جنت کے باغات میں ہوں گے26۔

23۔ اس کے پھل جھکے ہوئے ہوں گے۔ 

24۔(ان سے کہا جائے گاکہ) گزرے ہوئے دنوں میں تم نے جو آگے بھیج چکے تھے اس کی وجہ سے تم خوشی سے کھاؤ، پیو۔

29,28,27,26,25۔ کتاب جس کے بائیں ہاتھ میں دیا گیا، وہ کہے گا کہ کاش! میری کتاب مجھے نہ دی گئی ہوتی۔میں نہیں جانتا کہ میرا حساب کیا ہوگا۔ کاش! (مو ت کے ساتھ) قصہ تمام ہو گیا ہوتا۔ میرا مال مجھے بچا نہیں سکا۔ میرا اقتدار مجھ سے تباہ ہوگیا26۔

30۔ اسے پکڑو، اور اس کو ہتھکڑی لگاؤ۔ 

31۔ پھر اسے جہنم میں جلنے دو۔ 

32۔ (کہا جائے گا کہ) پھر اسے ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو

33۔ اس نے عظمت والے اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا۔

34۔ مسکینوں کو کھانا کھلانے پر اس نے ابھارا نہیں۔ 

35۔ آج یہاں اس کے لئے کوئی گہرا دوست نہیں۔

36۔ پیپ کے سوا کوئی دوسری غذا نہیں۔ 

37۔ گنہگاروں کے سوا اور کوئی اسے کھائے گا نہیں۔

39,38۔ تم جسے دیکھتے ہو اور جسے تم نہیں دیکھتے ہو اس پر قسم کھاتا ہوں26۔ 

40۔ یہ باعزت رسول کا قول ہے۔ 

41۔ یہ کسی شاعر کا قول نہیں۔ تم تو بہت کم ہی ایمان لاتے ہو۔ 

42۔ اور یہ نہ کسی کاہن کا قول ہے۔ تم تو بہت کم ہی عبرت حاصل کر تے ہو۔ 

43۔ یہ تمام جہانوں کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے۔

45,44۔ اگر یہ (محمد) بعض باتیں ہم پر گھڑے ہوتے تو ان کو دائیں ہاتھ سے سزا دیتے26۔

46۔ پھر ہم ان کی شہ رگ کاٹ دیتے۔ 

47۔ تم میں سے کوئی اس کو روکنے والا نہیں۔ 

48۔ یہ (اللہ سے) ڈرنے والوں کے لئے نصیحت ہے۔ 

49۔ ہم جانتے ہیں کہ تم میں جھوٹ سمجھنے والے ہیں۔ 

50۔ وہ (اللہ کے) انکار کر نے والوں کے لئے خسارہ ہے

51۔ یہ یقینی سچائی ہے۔ 

52۔ پس تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کرو۔

سورۃ : 70 سورۃ المعارج ۔ درجات

کل آیتیں : 44

اس سورت کی تیسری آیت میں معارج کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

3,2,1۔ درجات والے اللہ کی طرف سے (اللہ کا) انکار کرنے والوں کو واقع ہونے والے عذاب کے بارے میں سوال کر نے والے نے سوال کرتا ہے۔ اس (عذاب ) کو روکنے والا کوئی نہیں26۔ 

4۔ فرشتے اور روح444 پچاس ہرزار سال کے برابر کے ایک دن میں اس کی طرف چڑھ جاتے ہیں293۔ 

5۔ اس لئے بھلے صبر کو اپناؤ۔ 

6۔ وہ لوگ اسے دور دیکھ رہے ہیں۔ 

7۔ ہم تو اس کو بالکل قریب دیکھ رہے ہیں۔

8۔ اس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا

9۔ پہاڑ دھنکی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔ 

10۔ کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا۔ 

14,13,12.11۔ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے۔ گناہگار چاہے گا کہ اس دن1 کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹوں کو، بیوی کو، بھائی کو، اسے حمایت کر نے والے رشتہ داروں کو اور زمین میں رہنے والے سب لوگوں کو فدیہ میں دے کر اپنا نجات حاصل کرلے26۔ 

15۔ایسانہیں ہے، وہ تو بڑی آگ ہے۔ 

16۔ وہ کھال ادھیڑ دے گی۔ 

18,17۔ پیچھے ہٹتے ہوئے جھٹلانے والے اور (مال) جمع کرکے محفوظ رکھنے والوں کو وہ بلائے گی26۔

19۔ انسان پریشان حال پیدا کیا گیا ہے368۔ 

20۔ اس کو جب تکلیف پہنچتی ہے تو وہ گھبرا جا تا ہے۔ 

21۔ اگر اس کو بھلائی پہنچتی ہے تو کچھ دیتا نہیں ہے، روکنے والا بن جا تا ہے۔ 

22۔ نمازیوں کے سوا۔ 

23۔ وہ لوگ اپنی نماز پر قائم رہیں گے۔ 

25,24۔ سائلوں کو اور محتاجوں کو ان کے مال میں ایک متعین حق ہوگا26۔ 

26۔ وہ فیصلے کے دن1 پر یقین رکھتے ہیں۔ 

27۔ وہ اپنے رب کے عذاب سے ڈریں گے۔ 

28۔ ان کے رب کا عذاب ڈرنے ہی کی چیز ہے۔ 

30,29۔ اپنی بیویوں اور لونڈیوں107 کے سوا وہ اپنی عصمت کی حفاظت کر تے ہیں۔ وہ ذلیل کئے ہوئے لوگ نہیں ہیں26۔ 

31۔ اس سے آگے ڈھونڈنے والے ہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔ 

32۔ وہ اپنی امانتوں اور معاہدے کو نباہنے والے ہیں۔ 

33۔ وہ اپنی گواہیوں کو قائم رکھیں گے۔ 

34۔ وہ اپنی نماز کی حفاظت کریں گے۔ 

35۔ وہی لوگ جنت کے باغات میں عزت کئے جائیں گے

37,36۔ (اے محمد!) انکار کر نے والوں کو کیاہوگیا ہے؟ دائیں اور بائیں طرف سے گروہ در گروہ وہ تمہارے سامنے گھومتے آ رہے ہیں26۔ 

38۔ ان میں سے کیاہر ایک انسان یہ چاہتا ہے کہ وہ نعمت والے جنت کو بھیجا جائے؟ 

39۔ وہ ہرگز نہ ہوگا۔ وہ جانتے ہوئے (جوہر) سے ہم نے انہیں پیدا کیا۔

41,40۔ مشرقوں اور مغربوں کے رب پر میں قسم کھاتا ہوں335۔ہم ان کے عوض ان سے زیادہ بہتر کو لانے میں قادر ہیں۔ ہم ہارجانے والے نہیں ہیں26۔ 

42۔ انہیں آگاہ کئے ہوئے دن1 سے ان کی ملاقات ہو نے تک وہ بیہودگی اور کھیل کود میں ڈوبے رہنے کے لئے چھوڑدو۔ 

43۔ قربان گاہ 135کی طرف بھاگنے والے کی طرح اس دن وہ قبروں سے تیزی سے نکل پڑیں گے238۔

44۔ ان کی نگاہیں جھکی ہونگی۔ ذلت انہیں گھیر لے گی۔ یہی ان سے آگاہ کیا ہوا دن1 ہے۔

سورۃ : 71 سورۃ نوح ۔ ایک پیغمبر کا نام

کل آیتیں : 28

اس سورت میں نوح نبی کی تبلیغ کے بارے میں بتائے جانے کی وجہ سے اس سورت کا نام نوح رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس یہ کہلا بھیجا کہ تمہاری قوم پر دردناک عذاب آنے سے پہلے انہیں خبردار کردو۔ 

4,3,2۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم!میں تمہیں صاف خبردارکرنے والاہوں کہ تم اللہ کی عبادت کرو، اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ وہ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا، ایک مقررہ مدت تک تمہیں مہلت دے گا، جب اللہ کا مقررہ وقت آجاتا ہے تو توقف نہیں کیا جائے گا۔ کیا تم جانو گے نہیں26؟ 

5۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم! میں نے اپنی قوم کو رات و دن پکارا۔ 

6۔ میری پکار انہیں نفرت کے سوا کچھ اور نہیں بڑھایا۔ 

7۔ تم انہیں درگزر کر نے کے لئے میں جب بھی انہیں پکارا تو وہ اپنی انگلیوں کو اپنے کانوں میں رکھ لیتے ہیں۔ اپنے کپڑوں سے ڈھانپ لیتے ہیں۔ ضد کرتے ہیں اور بہت زیادہ تکبر کرتے ہیں۔ 

8۔ پھر میں نے انہیں بلند آواز سے پکارا۔ 

9۔ پھر میں نے انہیں علانیہ بھی پکارا اور پوشیدہ طورپر بھی

10۔ اور یہ بھی کہا کہ اپنے رب سے معافی طلب کرو۔ وہ معاف کر نے والا ہے۔ 

11۔ وہ تمہیں لگاتار بارش برسائے گا۔ 

12۔ مال اور اولاد کے ذریعے وہ تمہیں مدد کرے گا۔ تمہارے لئے باغات پیدا کر ے گا، اور تمہارے لئے نہریں بھی جاری کرے گا۔ 

13۔ تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ اللہ کوکوئی تعظیم بھی نہیں کرتے ہو؟ 

14۔ اس نے تمہیں کئی طرح سے پیدا کیا ہے۔

15۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے سات آسمانوں507 کو کس طرح تہ بہ تہ بنایا ہے؟ 

16۔ اس میں چاند کو روشنی بنایا اور سورج کو چراغ بنایا۔ 

17۔ اللہ تمہیں زمین ہی سے پرورش کیا اور بڑا بنایا331۔ 

18۔ پھر اسی میں تمہیں لوٹائے گا۔ (اسی میں سے) تمہیں نکالے گا۔ 

20,19۔ (اور کہا کہ) زمین میں تم کئی راستوں سے گزرنے کے لئے اللہ ہی نے تمہارے لئے اس کو فرش بنایا26۔ 

21۔ نوح نے کہا کہ اے میرے پروردگار! انہوں نے میری نافرمانی کی۔وہ ایسے شخص کی پیروی کرتے ہیں جس کے مال اور اولاد اسی کے لئے نقصان دہ ہے۔ 

22۔ انہوں نے بہت بڑی سازش کی۔ 

23۔ وہ کہتے ہیں کہ اپنے معبودوں کو مت چھوڑو۔ ود، سواع، یغوث، یعوق اور نسر وغیرہ معبودوں کوچھوڑنا نہیں۔ 

24۔ (اس نے دعا کی کہ) بہت سے لوگوں کو انہوں نے گمراہ کر دیا۔ پس تو ظالم لوگوں کو گمراہی کے سوا اور کچھ نہ بڑھا۔ 

25۔ ان کے گناہوں کی وجہ سے غرق کر دئے گئے اور جہنم میں پہنچا دئے گئے۔ اللہ کے سوا کسی اور کو وہ اپنا مددگار نہ پائیں گے۔ 

26۔ نوح نے کہا کہ اے میرے پروردگار! روئے زمین میں (تیرے) انکار کر نے والے کسی ایک کو بھی نہ چھوڑنا۔ 

27۔ اگر تو انہیں چھوڑرکھے گا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے۔ (تیرے) انکار کر نے والے گنہ گار کے سوا کسی کووہ جنم نہیں دیں گے372۔

28۔ (یہ بھی دعا کی کہ) اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو بھروسہ کر تے ہوئے میرے گھر میں داخل ہو نے والے مومن مردوں اور عورتوں کو معاف کردے۔ ظالموں کو بربادی کے سوا کسی چیزمیں اضافہ نہ کر۔

سورۃ : 72 سورۃ الجن ۔ انسانی نگاہ سے ایک پوشیدہ مخلوق

کل آیتیں : 28

اس سورت کی پہلی آیت میں نسل جن کے بارے میں ذکر ہو نے کی وجہ سے اس سورت کا نام جن رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ (اے محمد!) کہہ دو کہ مجھے وحی کی گئی ہے، جنوں کی ایک جماعت نے قرآن سن کر کہا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سناہے۔ 

2۔ وہ سیدھی راہ دکھا تا ہے۔ پس ہم نے اس کو مانا۔ ہم کسی کواپنے رب کا شریک نہیں ٹہرائیں گے۔ 

3۔ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے۔ اس نے بیوی اوربیٹے نہیں بنائے۔ 

4۔ ہم میں سے نادان اللہ پر جھوٹی باتیں کہنے والا تھا۔ 

5۔ ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جنات کبھی اللہ پر جھوٹی باتیں نہیں کہیں گے۔ 

6۔ انسانوں میں بعض مرد لوگ جنات میں رہنے والے مردوں سے پناہ طلب کر تے تھے۔ جس سے ان کے غرو رکو وہ لوگ (انسان) اور بڑھا دئے۔ 

7۔ تم جس طرح سوچتے تھے اسی طرح وہ بھی سوچتے تھے کہ اللہ کسی کو پھر سے زندہ نہیں کر یگا۔ 

8۔ آسمان507 کو چھواتو دیکھا کہ وہ سخت پہرہ داروں اور شعلوں سے بھرا پڑا تھا۔ 

9۔ (چھپے ہوئے) سننے کے لئے وہاں پر کئی جگہوں میں ہم بیٹھے ہوئے تھے۔ اب جو بھی (چھپے ہوئے) سنتا ہے تو وہ اپنے خلاف گھات میں لگے ہوئے مشعل کو دیکھے گا307۔ 

10۔ ہم نہیں جانتے کہ زمین میں رہنے والوں کے لئے خرابی چاہی گئی ہے؟ یا ان کا رب ان کے لئے سیدھی راہ چاہا ہواہے؟ 

11۔ ہم میں نیک لو گ بھی ہیں ، اور ان جیسے نہیں بھی ہیں۔ ہم کئی طریقوں سے بکھرے پڑے ہوئے تھے۔ 

12۔ ہمیں احساس ہو گیا کہ زمین میں ہم اللہ سے جیت نہیں سکتے۔ (بچ کر) بھاگ کر بھی ہم اسے جیت نہیں سکتے۔ 

13۔ جب ہم نے سیدھی راہ سنی تو ہم اسے مان لیا۔ اپنے رب پر ایمان لا نے والے نقصان اور ظلم و ستم سے ڈرتے نہیں

14۔ ہم میں مسلمان بھی ہیں ، بے انصاف بھی ہیں۔ اسلام قبول کر نے والے سیدھی راہ ڈھونڈ لی۔ 

15۔ (جنات نے کہا کہ) ظالم لوگ جہنم کا ایندھن بن گئے

17,16۔ اگر وہ اس راہ میں برقرار رہ جاتے تو اس میں انہیں آزمانے کے لئے484 انہیں پینے کے لئے زیادہ پانے دئے ہوتے۔ اپنے رب کی یاد کو جھٹلا نے والے کو سخت عذاب میں وہ داخل کر ے گا26۔ 

18۔ مسجدیں اللہ ہی کی ہیں۔ اس لئے اللہ کے ساتھ کسی اور کو مت پکارو۔ 

19۔ اللہ کے بندے (محمد) جب اس سے دعا کر نے کھڑے ہو تے ہیں تو (لوگ) جوق در جوق ان کے قریب آجا تے ہیں۔ 

20۔ (اے محمد!) کہہ دو کہ میں اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کروں گا۔ 

21۔ اور کہو کہ میں تمہیں نقصان اور نفع پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ 

22۔ اور یہ بھی کہو کہ اللہ سے مجھے کوئی بچانہیں سکتا۔اس کے سوا کوئی جائے پناہ بھی میں نہیں دیکھتا۔ 

23۔ (اور یہ بھی کہو کہ) اللہ کی طرف سے اور اس کے پیغامات میں سے لوگوں کو پہنچا دینے کے سوا (کچھ نہیں!) اللہ اوراس کے رسول کی نافرمانی کر نے والوں کو جہنم کی آگ ہے۔ اس میں وہ ہمیشہ دوام رہیں گے۔ 

24۔ انہیں جو خبردار کی گئی تھی اس کو جب وہ دیکھیں گے تو وہ جان لیں گے کہ مدد کر نے والوں میں کمزور کون ہیں اور تعدادمیں کم کون ہیں ؟ 

25۔ اور کہو کہ میں نہیں جانتا کہ جس سے تم خبردار کئے جاتے ہو کیا وہ قریب ہے یا اس کے لئے میرا رب (مزید) مدت مقرر کر ے گا۔ 

28,27,26۔ وہ غیب کا جاننے والا ہے۔اپنی غیبی امور کو اپنے پسندیدہ رسول کے سوا کسی پر ظاہر نہیں کر ے گا104۔یہ اطلاع دینے کے لئے کہ وہ اپنے پروردگار کے پیغامات پہنچا دئے ہیں، ان کے آگے اور پیچھے محافظ لگا دیتا ہے۔ جو کچھ ان کے پا س ہے وہ پوری طرح جانتا ہے۔ ہر چیز کو وہ گنتی سے جانتا ہے26۔ 

More Articles …