Sidebar

25
Thu, Jun
சமீபத்திய செய்திகள்

سورۃ : 49 سورۃ الحجرات ۔ کمرے

کل آیتیں : 18

اس سورت کی چوتھی آیت میں کمروں کے باہر کھڑے ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارنے سے روکا گیا ہے، اس لئے اس سورت کا نام حجرات رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو۔ اللہ سے ڈرو۔اللہ سننے والا488، جاننے والا ہے۔

2۔ اے ایمان والو! تم اپنی آوازیں نبی کے آواز سے بلند نہ کرو۔ جس طرح تم ایک دوسرے سے اونچی آواز میں بولتے ہو اس طرح ان سے نہ کہو۔ (اس سے) تمہاری بے خبری میں تمہارے اعمال برباد ہوجائیں گے۔

3۔ اللہ کے رسول سے اپنی آوازیں پست کر لینے والوں کے دلوں کو (اللہ سے) ڈرنے کے لئے اللہ نے پاک کر دیا ہے۔ ان کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔

4۔ (اے محمد!) کمروں کے باہر سے تمہیں پکارنے والوں میں اکثر ناسمجھ ہیں۔

5۔ تم ان کے پاس آنے تک اگر وہ صبر کر تے تو وہ ان کے لئے بہتر ہوتا۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔

6۔ اے ایمان والو! جرم کرنے والا اگر تمہارے پاس کوئی خبر لے آئے تواس کی تحقیق کر لیا کرو، تاکہ ایک قوم کو تم اپنی نادانی سے نقصان نہ پہنچا سکو۔ (ورنہ) تم اپنے کئے کے لئے پشیمان ہوگے۔

7۔جان لو کہ تمہارے پاس اللہ کے رسول ہیں۔ بہت سی معاملات میں اگر وہ تمہارے تابع ہو تا تو تم تکلیف میں پڑ گئے ہوتے۔ بلکہ اللہ نے ایمان کو تمہاری چاہت بنادیا۔ اس کو وہ تمہارے دلوں میں سجا دیا۔ (اللہ سے) انکار، نافرمانی اور خلاف ورزی سے تم کومتنفر کر دیا۔ وہی لوگ سیدھی راہ پا نے والے۔

8۔ یہ اللہ کی طرف سے ملنے والی فضل اور نعمت ہے۔ اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔

9۔ ایمان والوں میں دو گروہ آپس میں لڑیں تو ان کے درمیان صلح کرادو۔اگر ان میں سے ایک، دوسری پر زیادتی کر ے تو، وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹنے تک، اس زیادتی کر نے والی گروہ کے خلاف لڑو۔ اگر وہ گروہ اصلاح پاگئے تو عدل کے ساتھ دونوں کے درمیان صلح کرادو۔ انصاف کرو۔ انصاف کر نے والوں کو اللہ پسند کر تا ہے۔

10۔ ایمان والے (تمام)بھائی ہیں۔ اس لئے تم اپنے بھائیوں کے درمیان ملاپ کرادو۔ اللہ سے ڈرو۔ تم پر رحم کیا جائے گا۔

11۔ اے ایمان والو! ایک قوم دوسری قوم کا مذاق نہ اڑائے۔ ممکن ہے کہ وہ لوگ ان سے زیادہ بہتر ہوں۔ کوئی عورت کسی دوسری عورت کا مذاق نہ اڑائے۔ ممکن ہے کہ وہ ان سے زیادہ بہتر ہوں۔ اپنے درمیان تم عیب نہ لگاؤ۔ برے القاب سے طعنہ نہ دو۔ ایمان لانے کے بعد گناہ کا نام (رکھنا) برا ہے۔ باز نہ آنے والے ظالم لوگ ہیں۔

12۔ اے ایمان والو! بہت سی بدگمانیوں سے بچ کر رہو۔ بعض بدگمانیاں گناہ ہیں۔ ٹوہ میں لگے نہ رہو۔ تم میں سے ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو۔ کیا تم میں سے کوئی مرے ہوئے اپنے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا ؟ تمہیں گھن آئے گی۔ اللہ سے ڈرو۔ اللہ توبہ قبول کرنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔

13۔ اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے ہی پیدا کیا368۔ تم ایک دوسرے کو پہچاننے کے لئے ہم نے تمہیں قوموں اور قبیلوں میں بدل دیا۔ تم میں (اللہ سے) زیادہ ڈرنے والا ہی اللہ کے نزدیک سب سے بہتر ہے508۔ اللہ جاننے والا،باخبر ہے۔

14۔ دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ (اے محمد!) تم کہو کہ تم ایمان نہیں لائے۔ ایمان تمہارے دل میں ابھی داخل نہیں ہوا۔ بلکہ یوں کہو کہ ہم مطیع ہوگئے۔ اللہ اوراس کے رسول کی اگر تم اطاعت کروگے تو وہ تمہارے اعمال میں کچھ کمی نہیں کرے گا۔ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والا ہے۔

15۔جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لا ئے، پھر بغیر کسی شک کے اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں قربان کر نے والے ہی مومن ہیں۔ وہی سچے لوگ ہیں۔

16۔کہہ دو کہ اپنا دین کیا تم اللہ کو سکھاتے ہو؟ آسمانوں507 اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ جانتا ہے۔ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

17۔ وہ اسلام قبول کرنے سے سمجھتے ہیں کہ تم پر احسان کر دیا۔تم کہہ دو کہ اگر تم سچے ہو تو تمہارا اسلام قبول کر نا مجھ پر احسان نہ سمجھو۔بلکہ اللہ ہی نے تمہیں ایمان لانے کا راستہ دکھاکر تم پر احسان کیا ہے۔

18۔ آسمانوں507 اور زمین میں چھپی ہوئی باتوں کو اللہ جانتا ہے۔ جو کچھ تم کر تے ہو اللہ دیکھنے والا ہے488۔

سورۃ : 50 سورہ ق ۔ عربی زبان کا اکیسواں حرف

کل آیتیں : 45

اس سورت کے آغاز میں حرف ’’ق‘‘ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام بن گیا۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ قاف2۔ بڑی بزرگی والے اس قرآن کی قسم!

2۔ انہیں میں سے خبردار کر نے والا ان کے پا س آنے سے وہ تعجب کر رہے ہیں۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے کہتے ہیں کہ یہ تو حیرت کی بات ہے۔ 

3۔ وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم مر کر مٹی بھی ہوجائیں تب بھی؟ یہ تو (عقل سے) بہت دور کی واپسی ہے۔ 

4۔ ہم جانتے ہیں کہ ان سے زمین کتنی گھٹی ہے331؟ ہمارے پاس باحفاظت کتاب157 موجود ہے۔ 

5۔ بلکہ سچائی ان کے پاس جب آئی تو انہوں نے اس کو جھوٹ سمجھا۔ اس لئے وہ الجھن میں پڑے ہوئے ہیں۔ 

6۔ کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان507 کو نہیں دیکھا کہ کس طرح ہم نے اس کو بنایا اور آراستہ کیا؟ اس میں کوئی شگاف ہیں ہے۔ 

7۔ زمین کو پھیلایا، اس میں کھونٹے گاڑ دئے248۔ اور اس میں ہر قسم کے دلفریب چیزاگائے۔ 

8۔ اصلاح پانے والے ہر بندے کے لئے یہ سبق اور عبرت ہے۔ 

11,10,9۔ آسمان507 سے ہم نے بابرکت پانی اتارا۔ مردہ بستی کو اس کے ذریعے زندہ کیا۔ اسی طرح (مردوں کو) نکالنے کا (واقعہ ) بھی ہے۔ اس کے ذریعے باغات، کٹنے والی کھیتی کے غلے اور کھجوروں کے لمبے اور بلند درخت بندوں کی روزی کے لئے اگائے۔ جن کے خوشے تہ بہ تہ ہوتے ہیں26۔ 

14.13.12۔ ان سے پہلے نوح کی قوم، کنویں والے، ثمود کی قوم، عاد کی قوم، فرعون، لوط کے بھائی، (مدین) باغ والے، تبع کی قوم نے بھی جھٹلایا۔ سب نے رسولوں کو جھوٹ سمجھا تھا۔ اس لئے میرا انتباہ سچ ثابت ہوا26۔ 

15۔ کیا ہم پہلی بار پید اکر نے سے عاجز تھے؟ لیکن وہ لوگ نئی پیدایش کی طرف سے الجھن میں پڑے ہوئے ہیں۔ 

16۔ ہم نے انسان کو پیدا کیا368۔ اس کا دل جو سوچتا ہے اسے بھی ہم جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی گردن کی رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں49۔ 

18,17۔ دائیں اور بائیں طرف لے کر لکھنے والے جب دو بیٹھے ہوئے لکھتے ہیں تو وہ جو بھی لفظ زبان سے نکالتا ہے ، اس کے پا س ایک لکھنے والا نگراں موجود ہوئے بغیر نہیں رہتا26۔

19۔ موت کی تکلیف حقیقت میں آگئی۔ جس سے تم دور بھاگ رہے تھے وہی ہے یہ۔ 

20۔ صور پھونکا جائے گا۔ یہی خبردار کیا ہوا دن ہے۔ 

21۔ ہر ایک کھینچ لے جانے والے کے ساتھ اور گواہ کے ساتھ آئیں گے۔

22۔ اسی میں تم غفلت میں تھے۔ تم سے تمہارا پردہ ہٹا دیا گیا۔ آج تمہاری نگاہ تیز ہے۔

23۔ ان کا ساتھی(لکھنے والا فرشتہ) کہے گا کہ یہ لو، میرے پاس لکھی ہوی کتاب ہے۔ 

26,25,24۔(ان دونوں فرشتوں سے کہا جائے گا کہ) ہٹ دھرمی سے (اللہ کا) انکار کرنے والا، نیکی سے روکنے والا، حد سے تجاوز کر تے ہوئے ، شک کر نے والا، اللہ کے ساتھ دوسرے معبودوں کو ٹہرانے والا اس کو تم دونوں دوزخ میں ڈال دو۔ اس کو تم دونوں سخت عذاب میں ڈال دو26۔ 

27۔ اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا کہ اے ہمارے رب! میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا۔ یہی بہت دور کی گمراہی میں پڑا رہا۔ 

29,28۔ (اللہ) فرمائے گا کہ مجھ سے بحث مت کرو۔ تم کو میں نے پہلے ہی خبردار کرچکا۔میرے پاس بات بدلی نہیں جاتی۔ اور میں اپنے بندوں پر ظلم کر نے والا بھی نہیں ہوں26۔ 

30۔ جس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کہ کیا تم بھر چکے ہو؟ تو وہ کہے گی کہ کچھ اور بھی ہے؟

31۔ (اللہ سے) ڈرنے والوں کو جنت بغیر دوری کے قریب لائی جائے گی۔ 

33,32۔ اصلاح پانے والے، پابندی سے چلنے والے، رحمن سے غیب میں ڈرنے والے، اور پاک دل سے آنے والے ہر ایک کے لئے وعدہ کیا ہوا چیز یہی ہے26۔ 

34۔ (کہا جائے گا کہ) اطمینان سے اس میں داخل ہوجاؤ۔ یہی ہمیشگی کا دن ہے۔

35۔ وہاں وہ جو چاہے انہیں ملے گا۔اس سے زیادہ بھی ہمارے پاس ہے۔

36۔ ان سے زیادہ زور آور کئی نسلوں کو ہم نے اس سے پہلے ہلاک کر چکے۔ ان کی بستیوں میں یہ لوگ گھوم پھر نے لگے۔ کیا کوئی بچنے کی جگہ تھی؟ 

37۔ جس کے پا س دل ہے یا غور سے سننے والے ہیں ، ان کے لئے اس میں عبرت ہے۔ 

38۔ آسمانوں507 اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے ہم نے چھ دنوں میں پیدا کیا179۔ ہمیں کوئی تکان نہیں ہوئی۔ 

39۔ وہ جو کہتے ہیں اس پر صبر کرو۔ سورج طلوع ہو نے سے پہلے اور وہ غروب ہو نے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیاکرو۔ 

40۔ رات میں اور سجدوں کے بعد اس کی تسبیح کرو۔ 

41۔ پکارنے والا جس دن1 قریب سے پکارے گا اس کے بارے میں غور سے سنو۔

42۔ وہ سچ مچ ہی زور کی آوازکووہ لوگ سننے کا دن ہوگا۔ وہی نکل پڑنے کا دن1 ۔ 

43۔ ہم ہی زندہ کر تے ہیں اور موت دیتے ہیں۔ ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے۔ 

44۔ انہیں چھوڑ کر زمین پھٹ جائے گی اور وہ دوڑیں گے۔ وہی اکٹھا کر نے کا دن ہے۔ یہ ہمارے لئے آسان ہے۔ 

45۔ (اے محمد!) جو کچھ وہ کہتے ہیں ہم جانتے ہیں۔ تم ان پر جبر کر نے والے نہیں ہو81۔ میری وعید سے ڈرنے والے کو قرآن کے ذریعے نصیحت کرو۔ 

سورۃ : 51 سورۃ الذاریات ۔ گرد بکھیرنے والی ہوائیں

کل آیتیں : 60

اس سورت کے آغاز میں الذاریات کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام بھی ہوگیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

4,3,2,1۔ تیزی سے گرد بکھیرنے والیوں کی، بارش کا بوجھ اٹھانے والیوں کی، آسانی سے چلنے والیوں کی اورحکموں کو تقسیم کر نے والوں کی قسم379&26!

5۔ تم کو تنبیہ کیاجانا حق ہے۔

6۔ وہ فیصلہ واقع ہوگا۔

7۔ راہوں والے323 آسمان507 کی قسم!

8۔ تم اختلافی باتوں میں پڑے ہوئے ہو۔

9۔ اس سے رخ پھیرے جانے والے رخ پھیرے جاتے ہیں۔

10۔ جھوٹے ہلاک ہوں گے۔

11۔ وہ بے ہوشی میں بھولے ہوئے ہیں۔

12۔ اور پوچھتے ہیں کہ فیصلے کا دن1 کب ہے؟

13۔ انہیں دوزخ میں سزا دئے جانے کا دن1 ہی ہے وہ!

14۔(کہا جائے گا کہ) اپنے عذاب کا مزہ چکھو۔ جسے تم جلدی سے طلب کر رہے تھے وہی ہے یہ۔

16,15۔ (اللہ سے) ڈرنے والے اللہ نے جو عطا کیاہے اس کو حاصل کر کے جنت کے باغات اور چشموں میں ہوں گے۔ وہ لوگ اس سے پہلے نیکی کر نے والے تھے26۔

17۔ راتوں میں وہ بہت کم ہی سویا کر تے تھے۔

18۔ رات کے آخری اوقات میں معافی چاہتے تھے۔

19۔ سائل اور محروموں کو ان کے مال میں حصہ تھا۔

21,20۔ یقین کر نے والوں کے لئے زمین میں اور خود تمہارے اندر بھی کئی نشانیاں ہیں۔ کیا تم غورنہیں کروگے26؟

22۔ آسمان 507میں تمہاری روزی ہے اور وہ بھی جوتم سے وعدہ کیا گیا تھا۔

23۔ آسمان507 اور زمین کے رب کی قسم! تمہارا بولنا جیسا(سچ ) ہے یہ بھی سچ ہے۔

24۔ ابراھیم کے معزز مہمانوں کے بارے میں کیا تمہیں خبر پہنچی؟

25۔ ان کے پاس جب وہ آکر سلام159 کہے تو انہوں نے بھی سلام کہا۔ وہ (ان کے لئے) اجنبی قوم تھے۔

26۔ وہ تیزی سے اپنے گھر والوں کے پاس گئے اور بھنا ہوا بچھڑا لے آئے۔

27۔ اس کو وہ ان کے سامنے رکھا اور پوچھا کہ کیا تم کھاؤگے نہیں171؟

28۔ ان کے بارے میں ڈرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرو نہیں۔ ایک دانشمند بیٹے کے بارے میں ان کو خوشخبری سنائی۔

29۔ فوراً ان کی بیوی نے آواز کر تے ہوئے آئی اور چہرے پر مار کر کہنے لگی کہ میں تو ایک بانجھ بڑھیا ہوں۔

30۔ وہ کہنے لگے کہ ایسا ہی ہے، تمہارے رب نے کہا ہے۔ وہ حکمت والا، جاننے والا ہے۔ پارہ : 27

31۔ اس نے پوچھا کہ اے رسولو! 161تمہارا معاملہ کیا ہے؟

34,33,32۔ انہوں نے کہا کہ حد سے گزرجانے والی مجرم قوم پر تمہارے رب کی طرف سے نشاندہ پکی ہوئی چکنی مٹی کے پتھر برسانے کے لئے ہم ان کی طرف بھیجے گئے412 ہیں26۔

35۔وہاں رہنے والے ایمان والوں کو باہر کردیا۔

36۔ مسلمانو ں 295کے ایک گھرکے سوا ہم نے وہاں کچھ نہ پایا۔

37۔ دردناک عذاب کے بارے میں ڈرنے والوں کے لئے وہاں ہم نے ایک نشانی چھوڑرکھا۔

39,38۔ موسیٰ کے پاس بھی (عبرت) ہے۔ انہیں جب واضح دلیل کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا تو اس نے اپنی طاقت کے بنا پر جھٹلا دیا۔ اور کہا کہ یہ جادو گر357ہے یا دیوانہ285 ہے26۔

40۔ اس لئے ہم نے اس کو اور اس کے لشکر کو سزا دی۔ اس کی رسوائی کی حالت میں انہیں سمندر میں پھینک دیا۔

41۔ قوم عاد کے پاس بھی (عبرت) ہے۔ ان پرہم نے بے سود ہوا بھیج دی366۔

42۔ وہ جس چیز پر بھی لگتی ہے اس کو بوسیدگی کی طرح کئے بغیر نہیں رہتی۔

43۔ قوم ثمود کے پاس بھی (عبرت) ہے۔ ان سے کہا گیا کہ تم ایک مقررہ مدت تک فائدہ اٹھالو۔

44۔ وہ لوگ اپنے رب کے حکم کی سرتابی کی۔ اس لئے ان کے دیکھتے رہنے ہی کی حالت میں ان پر بجلی کی گرج نے حملہ کیا۔

45۔وہ کھڑے ہو نے کی طاقت بھی نہ پاسکے۔ اور وہ مدد پانے والے بھی نہیں تھے۔

46۔ اس سے پہلے ہم نے نوح کی قوم بھی (ہلاک کرچکے)۔وہ جرم کر نیوالے لوگ تھے۔

47۔ (ہم) اپنی قدرت سے آسمان507 بنائے۔ اور ہم (اس کو)کشادہ کر نے والے ہیں421۔

48۔ ہم نے زمین بچھائے، اورہم کیا خوب بچھانے والے ہیں۔

49۔ تم غور کر نے کے لئے ہر ایک چیز میں جوڑی پیدا کئے242

51,50۔ پس(ہر ایک رسول نے کہا کہ) تم اللہ کی طرف دوڑو۔ میں اس کی طرف سے تمہیں واضح طور سے تنبیہ کر نے والا ہوں۔ اللہ کے ساتھ کسی معبود کا تصور نہ کرو۔ میں اس کی طرف سے تمہیں واضح طور سے تنبیہ کر نے والا ہوں26۔

52۔ اسی طرح ان سے اگلوں کے پاس کوئی بھی رسول آئے تو وہ لوگ انہیں دیوانہ یا جادوگر285 کہے بغیر نہیں رہے357۔

53۔ کیا وہ لوگ اس کے بارے میں آپس میں بات کر لئے تھے؟ بلکہ وہ تو سرکش لوگ ہیں۔

54۔ پس (اے محمد!) تم ان سے بے پرواہ ہوجاؤ۔ تم ملامت نہیں کئے جاؤگے۔

55۔ نصیحت کرو! وہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گا۔

56۔ جن اور انسان کو میں نے سوائے میری عبادت کے (دوسری کسی چیز کے لئے) پیدا نہیں کیا368۔

57۔ میں ان سے مال نہیں چاہتا۔ اور نہ یہ چاہتاہوں کہ وہ مجھے کھلائیں۔

58۔ اللہ ہی دولت دینے والا ہے463، زورآور، قوت والاہے۔

59۔ ظالموں کے لئے ان سے پہلے گزرے ہوئے ساتھیوں کی سزا کی طرح سزا ہے۔ پس وہ لوگ مجھ سے جلدی نہ کریں۔

60۔ (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو ان سے خبردار کئے ہوئے دن 1میں خرابی ہے۔

سورۃ : 52 سورۃ الطور ۔ ایک پہاڑ کا نام

کل آیتیں : 49

اس سورت کے آغاز میں لفظ طور جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ طور 19(پہاڑ) کی قسم379!

3,2۔ پھیلائے رکھے ہوئے دفتر 157میں لکھی ہوئی کتاب کی قسم379&26!

4۔ بیت المعمور کی قسم379!

5۔ بلند کئے ہوئے چھت288 کی قسم379!

6۔ (قیامت کے دن) آگ جلائے جانے والے سمندر کی قسم379!

7۔ تمہارے رب کی سزا واقع ہو کر رہے گی۔

8۔ اسے روکنے والاکوئی نہیں۔

9۔ اس دن آسمان507 گھومنے لگے گا۔

10۔ پہاڑ ایکدم جگہ بدل جائیں گے۔

11۔ جھوٹ سمجھنے والوں کے لئے اس دن خرابی ہے۔

12۔ وہ لوگ بیہودگیوں میں (ڈوب کر) کھیل رہے تھے

13۔ اس دن وہ جہنم میں ایکدم ڈکھیلے جائیں گے۔

14۔ تم نے جو جھوٹ سمجھ رکھا تھا وہ جہنم یہی ہے۔

15۔ کیا یہ جادو ہے285؟ یا (اس دوزخ کو) تم دیکھو گے نہیں357؟

16۔ (اور کہا جائے گا کہ) اس میں جلو۔ (اس کو) برداشت کر لو یا برداشت نہ کرو۔ (دو بھی) تمہارے لئے برابر ہے۔ تم جو کر رہے تھے اسی کا بدلہ دئے جا رہے ہو۔

20,19,18,17۔ (اللہ سے) ڈرنے والے ان کا رب جو کچھ انہیں عطا کیا ہے اس سے لطف اندوز ہو تے ہوئے جنت کے باغات اور نعمتوں میں رہیں گے۔ ان کا رب جہنم کے عذاب سے انہیں بچالیا۔(کہا جائے گا کہ) تمہاری عمل کی وجہ سے صف بستہ بچھائے گئے پلنگوں پر ٹیک لگائے ہوئے خوشی سے کھاؤ،پیو۔ حور العینوں8 کو انہیں جوڑا بنادیں گے26۔

21۔ جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان لانے میں ان کی پیروی501 کی تو ہم ان کے ساتھ ان کی اولادکو بھی جمع کر دیں گے۔ ان کے اعمال میں کچھ بھی کم نہیں کریں گے۔ ہر ایک انسان اپنے عمل کے عوض گروی ہے265۔

22۔ انہیں پھل اور ان کی چاہت کا گوشت بھی دیں گے

23۔ وہاں وہ ایک دوسرے سے پیالوں کو خوشی سے جھپٹ لیں گے۔ اس میں بیہودگی اور گناہ کی پکڑ نہیں ہوگی۔

24۔ ان کے قابل خدمت گار ان کے ارد گرد پھریں گے۔ وہ ڈھک کر رکھے ہوئے موتی جیسے ہوں گے۔

28,27,26,25۔ ان میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر دریافت کریں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھروالوں کے بارے میں ڈر رہے تھے۔ اللہ نے ہم پر احسان کیا اور دوزخ کے عذاب سے ہمیں بچالیا۔ پہلے ہم اسی سے دعائیں کر رہے تھے۔ وہ بڑی مدد کر نے والا، نہایت ہی رحم والا ہے26۔

29۔ پس (اے محمد!) نصیحت کیا کرو۔ اپنے رب کے فضل سے تم نہ کاہن ہو اور نہ مجنون468۔

30۔ کیا وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک شاعر ہے۔ ہم اس کی ہلاکت کے منتظر ہیں۔

31۔کہہ دو کہ انتظار کرو، تم لوگوں کے ساتھ مل کر میں بھی انتظار کر تا ہوں۔

32۔ کیا ان کا تخیل اس طرح انہیں حکم دیتا ہے؟ یا کیا وہ سرکش لوگ ہیں؟

33۔ کیا وہ کہتے ہیں کہ اس کو خود نے گھڑلیا ہے؟ ایسا نہیں ہے۔ وہ لوگ ایمان لائیں گے نہیں۔

34۔ اگر وہ سچے ہوں تو اس جیسی ایک خبر وہ لے کر آئے۔

35۔ کسی چیز کے بغیر کیا وہ پیدا کئے گئے ہیں؟ یا وہ خود پیدا کر نے والے ہیں؟

36۔ یا آسمانوں507 اور زمین کو وہی پیدا کئے؟ ایسا نہیں ہے، وہ لوگ یقین سے ماننے والے نہیں ہیں۔

37۔ یا تمہارے رب کے خزانے ان کے پاس ہیں؟ یا وہی اقتدار چلانے والے ہیں؟

38۔ یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے؟ اس میں چڑھ کر کیا وہ (آسمان کی خبریں) سنتے ہیں؟ تو اس طرح سننے والا ایک واضح دلیل لے کر آنے دو۔

39۔ اس کے لئے بیٹیاں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں۔

40۔ یا ان کے پاس تم کوئی اجرت مانگتے ہو؟ اس لئے وہ قرض کا بار اٹھا رہے ہیں؟

41۔ یا غیب کی خبرجانتے ہوئے (اسے) وہ لکھ لیتے ہیں؟

42۔ یا وہ دھوکا دینا چاہتے ہیں۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے ہی دھوکے میں گرفتار ہوں گے۔

43۔ یا اللہ کے سوا انہیں کوئی اور معبود ہے؟ ان کے شریک ٹہرانے سے اللہ پاک ہے10۔

44۔ آسمان سے ایک ٹکڑے کو گرتے ہوئے وہ دیکھ لیں تو کہیں گے کہ وہ ایک جمگھٹ بادل ہے۔

45۔ ہلاک کئے جانے والے دن سے ان کی ملاقات ہونے تک انہیں چھوڑدو۔

46۔ اس دن ان کی سازش تھوڑی بھی انہیں نہیں بچائے گی۔ وہ لوگ مدد بھی نہیں کئے جائیں گے۔

47۔ ظالموں کے لئے اس کے علاوہ بھی عذاب ہے۔ پھر بھی ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔

48۔ (اے محمد!) تمہارے رب کے حکم کے لئے صبر کرو۔ تم ہماری نگہبانی میں ہو۔ جب تم اٹھتے ہو تو اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو۔

49۔ رات کے ایک حصہ میں اور ستارے غروب ہونے والے صبح کے وقت بھی اس کی تسبیح کیا کرو۔

سورۃ : 53 سورۃ النجم ۔ ستارہ

کل آیتیں : 62

اس سورت کے آغاز میں لفظ نجم آنے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔جب ستارے غروب ہو نے لگے، اس کی قسم!

2۔ تمہارے ساتھی (محمد) نہ راستہ بدلے نہ گمراہ ہوئے۔

3۔ وہ اپنی نفسانی خواہش سے بولتے نہیں۔

4۔ وہ (جو کہتے ہیں)نازل شدہ پیغام کے سوا کچھ نہیں۔

7,6,5۔ خوبصورت شکل والے ، زبردست قوت والے (جبرئیل) وہ سکھاتے ہیں492۔ وہ افق پر رہنے کی حالت میں قرار پایا26۔

8۔ پھر اتر کر قریب ہوئے۔

9۔ وہ (قربت) کمان کے دو کناروں کے بقدر یا اس سے بھی نزدیک تر تھا۔

10۔ اپنے بندے کووہ جو کہنا تھا کہہ دیا۔

11۔ اس نے جو دیکھا اس کا دل جھوٹ نہیں کہا۔

12۔ ان کے دیکھنے کے بارے میں کیا تم ان سے بحث کر تے ہو482؟

14,13۔ سدرۃ المنتہیٰ267 کے قریب پھر ایک بار362 انہیں اترتے ہوئے دیکھا26۔

15۔ وہیں پر جنت نامی ٹہرنے کی جگہ ہے۔

17,16۔ اس بیری کے درخت کو جو بند کرنا تھا جب بند کیا گیا تو ان کی نگاہ نہ رخ بدلی اور نہ حد سے گزری26۔

18۔ اپنے پروردگار کی اس نے بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں362۔

20,19۔ لات اور عزّٰی کے بارے میں اور تیسرے منات کے بارے میں کیا تم نے غور کیا26؟

21۔ تمہارے لئے مرد اور اس کے لئے عورتیں؟

22۔ اگر ایسا ہو تو یہ بڑی بے انصافی کی تقسیم ہی ہے۔

23۔ وہ صرف ناموں کے سوا کچھ نہیں۔ تم اور تمہارے باپ دادا ہی وہ نام رکھ لئے۔ اس کے بارے میں اللہ نے کوئی دلیل نہیں اتاری۔ گمان اور نفسانی خواہشات کے سوا دوسرا کچھ انہوں نے پیروی نہیں کی۔ انہیں ان کے رب کی طرف سے سیدھی راہ آگئی۔

24۔ جو آرزو کر تا ہے (سب کچھ) کیا انسان کے لئے ہے؟

25۔ اللہ ہی کے لئے ہے آخرت اور دنیا۔

26۔ آسمانوں507 میں کئی فرشتے ہیں۔ اللہ جسے چاہے اجازت دے اور راضی ہوجائے اس کے سوا (دوسروں کے لئے) ان کی سفارش17 کچھ بھی فائدہ نہ دے سکتی۔

27۔ آخرت کے نہ ماننے والے فرشتوں کو عورتوں کے نام سے موسوم کر تے ہیں۔

28۔ انہیں اس کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ گمان کے سوا (دوسرا کچھ) وہ پیروی نہیں کرتے۔ گمان حقیقت کے خلاف کچھ فائدہ نہیں دے گا۔

29۔ اس دنیا کے سوا (دوسرا کچھ) نہ چاہتے ہوئے بھی ہماری نصیحتوں کو جھٹلانے والوں سے تم غفلت برتو۔

30۔ یہی ان کے علم کی حد ہے۔ تمہارا رب اچھی طرح جانتا ہے کہ اپنی راہ سے بھٹکا ہوا کون ہے اور سیدھی راہ پر کون ہے؟

31۔ آسمانوں507 میں جو کچھ ہے اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کے لئے ہے۔ برائی کر نے والوں کو ان کی کرتوتوں کی وجہ سے سزا دے گا۔ بھلائی کر نے والوں کو اچھا بدلہ دے گا۔

32۔ بڑے گناہوں سے اور بے حیائی سے جو دور ہوگئے (اگر وہ معافی چاہیں تو) تمہارا رب از حدمغفرت کر نے والا ہے، سوائے ادنیٰ کے۔ (اس کے لئے معافی چاہنے کی ضرورت نہیں)۔ جب تمہیں زمین سے پیدا کیا گیااور جب تم اپنی ماؤں کی پیٹ میں بچے تھے، وہ تمہیں اچھی طرح جانتا ہے۔ اس لئے تم اپنے آپ کو پاکیزہ مت سمجھو508۔ (اللہ سے) ڈرنے والا کون ہے ، وہ خوب جانتا ہے۔

33۔ جھٹلانے والے کو کیا تم نے دیکھا؟

34۔ وہ کم ہی دیا، (دوسرے) دینے سے روکتا ہے۔

35۔ کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے، وہ (ا سے) دیکھ رہا ہے؟

39,38,37,36۔ کیا اس کو خبر نہیں دی گئی کہ موسیٰ، اپنے قول کو پورا کر نے والے ابراھیم وغیرہ کے صحیفوں میں ہے کہ ایک، دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اور انسان کے لئے، جو اس نے کوشش کی265، اس کے سوا کچھ نہیں26۔

40۔ اس کی محنت بعد (آخرت) میں دکھائی جائے گی۔

41۔ پھر اس کوپورا بدلہ دیا جائے گا۔

42۔ تمہارے رب کے پاس ہی پہنچنا ہے۔

43۔ وہی ہنساتا ہے، وہی رلاتا بھی ہے۔

44۔ وہی مارتا ہے اور زندہ بھی کر تا ہے۔

46,45۔ ٹپکائے جا نے والے نطفے 506سے وہی مرد اور عورت کا جوڑا پیدا کیا26&368۔

47۔ پھر سے بنانا اسی کے ذمہ ہے۔

48۔وہی دولتمند بنا کر اطمینان بخشتا ہے۔

49۔ وہی شعریٰ کا رب ہے321۔

52,51,50۔ اسی نے اگلے قوم عاد اور قوم ثمود کو اور اس سے پہلے قوم نوح کو، کسی کو چھوڑے بغیر ہلاک کیا۔ وہ لوگ بڑے ظالم اور بڑے سرکش تھے26۔

53۔ (قوم لوط کی) الٹی کی ہوئی بستی والوں کو بھی ہلاک کیا

54۔ اس کے ارد گرد جو گھیر نا تھا گھیر لیا۔

55۔ تیرے پروردگار کی نعمتوں میں تم کس کس میں شک کروگے؟

56۔ یہ پہلے انتباہوں میں سے ایک انتباہ ہے۔

57۔ قریب آنے والا وقت قریب آ پہنچا۔

58۔ اللہ کے سوا اسے ظاہر کر نے والا کوئی نہیں۔

59۔ کیا اس خبر میں تم تعجب کر رہے ہو؟

60۔ روئے بغیر ہنس رہے ہو؟

61۔ غفلت برتنے والے بھی ہو۔

62۔ اللہ ہی کے لئے سجدہ کر تے ہوئے عبادت کرو396۔

سورۃ : 54  سورۃ القمر ۔ چاند

کل آیتیں : 55

اس سورت کے آغاز میں چاند کے پھٹ جا نے کا ذکر ہوا ہے، اس لئے اس سورت کا نام قمر رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ قیامت کا وقت1 قریب آچکا۔ چاند بھی پھٹ گیا422۔ 

2۔ وہ جب بھی کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو یہ کہتے ہوئے جھٹلا دیتے ہیں357 کہ یہ تو ہمیشہ سے چلنے والا جادو 285ہے۔ 

3۔ جھوٹ سمجھتے ہوئے وہ اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کر تے ہیں۔ ہرکام درج ہو رہا ہے۔

5,4۔ دھمکی سے مشتمل خبریں اور اونچے معیار کی حکمت ان کو آچکی ہیں۔ تنبیہات (انہیں) فائدہ نہیں پہنچایا26۔ 

7,6۔ اس لئے انہیں جھٹلا دو۔ (ان کی) ناگوار معاملے کی طرف پکارنے والا پکارنے والے دن1 ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔ پھیلے ہوئے ٹڈیوں کی طرح وہ لوگ قبروں سے باہر نکلیں گے26۔ 

8۔ پکارنے والے کی طرف وہ دوڑ پڑیں گے۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے کہیں گے کہ یہ تو بہت سخت دن 1ہے۔ 

9۔ ان سے پہلے نوح کی قوم نے جھوٹ سمجھا۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا کہا، دیوانہ کہا اور وہ بھگادئے گئے۔ 

10۔ اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں مغلوب کر دیا گیا ہوں، پس میری مدد فرما۔

11۔ جب ہم نے آسمان507 کے دروازے برستے ہوئے پانی سے کھول دئے۔ 

12۔ زمین میں چشموں کو ابلتے ہوئے بہا دئے۔ طے شدہ منصوبہ کے تحت پانی جمع ہوگیا۔ 

13۔ تختے اور میخوں والی ایک (کشتی )میں انہیں سوار کر دیا۔ 

14۔ وہ ہماری نگرانی میں چلنے لگی۔ یہ (اپنی قوم سے)جھٹلائے ہوئے(نوح) کے لئے بدلہ ہے۔

15۔ اس کو ہم نے نشانی کے طور پر چھوڑ رکھا222۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟ 

16۔ میرا عذاب اور میری تنبیہیں کیسی رہیں؟ 

17۔ اس قرآن کو سمجھنے کے لئے ہم نے آسان کردیا۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟

18۔ قوم عاد بھی جھوٹ سمجھاتھا۔ میرا عذاب اور میری تنبیہیں کیسی رہیں؟ 

19۔ مسلسل نحوست والے ایک دن381 میں ان کے مقابلے میں ہم نے ایک سخت تیزو تند ہوا بھیج دی۔

20۔ جڑ سے اکھاڑ پھینکے ہوئے کھجورکے درختوں کی طرح وہ انسانوں کو اکھاڑ پھینک دی۔ 

21۔ میرا عذاب اور میری تنبیہیں کیسی رہیں؟ 

22۔ اس قرآن کو سمجھنے کے لئے ہم نے آسان کردیا۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟

23۔ قوم ثمودنے تنبیہوں کو جھوٹ سمجھا۔ 

24۔کہنے لگے کہ کیا اپنے میں سے ایک انسان کی ہم پیروی کریں گے؟ اگر ایسا کریں گے تو ہم گمراہی اور مصیبت میں پڑجائیں گے۔ 

25۔ (اور کہا کہ) کیا ہمارے درمیان اسی کو نصیحت عطا ہوئی ہے؟ نہیں، یہ تو تکبر کر نے والا بڑاجھوٹا ہے۔ 

26۔ تکبر کر نے والا بڑا جھوٹا کون ہے، وہ کل معلوم کر لیں گے۔ 

27۔ ان کو آزمائش484 کے طور پر ہم اونٹنی بھیجیں گے۔ پس تم ان کی نگرانی کرواور صبر سے رہو۔

28۔ (ہم نے صالح نبی سے کہا کہ) انہیں کہہ دو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہو نا چاہئے۔ ہر ایک کو(پانی) پینے کی باری کا حق دیا جانا چاہئے۔ 

29۔ وہ لوگ اپنے ساتھی کو بلانے لگے۔ اس نے (اونٹنی کو) پکڑکر پاؤں کی رگ کاٹ ڈالا۔ 

30۔ میرا عذاب اور میری تنبیہیں کیسی رہیں؟ 

31۔ ان کے خلاف ہم نے زور کی ایک ہی ایک چیخ بھیجی۔ اسی وقت وہ باڑھ کی سوکھی گھانس کی طرح ہو کر رہ گئے۔ 

32۔ اس قرآن کو سمجھنے کے لئے ہم نے آسان کردیا۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟

33۔لوط کی قوم نے تنبیہوں کو جھوٹ سمجھا۔ 

34۔ ان کے خلاف ہم نے پتھر کی بارش بھیجی۔ سوائے لوط کے گھر والوں کے، ہم نے انہیں رات کے آخری وقت میں بچالیا۔ 

35۔ یہ ہماری نعمت ہے۔ اسی طرح ہم شکر کر نے والوں کو بدلہ دیتے ہیں۔ 

36۔ہماری پکڑ کے بارے میں وہ انہیں انتباہ کئے، وہ لوگ تنبیہوں پر شک کیا۔ 

37۔ ان کے مہمانوں کو وہ برے کام کے لئے کھینچا۔ فوراً ہم ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا۔ (اور کہا کہ )میرا عذاب اور میری تنبیہوں کا مزہ چکھو۔ 

38۔ صبح سویرے انہیں ایک دائمی عذاب نے آپکڑا۔ 

39۔ (اور کہا گیا کہ) میرا عذاب اور میری تنبیہوں کا مزہ چکھو۔ 

40۔ اس قرآن کو سمجھنے کے لئے ہم نے آسان کردیا۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟

41۔ فرعون والوں کے پاس تنبیہات آئے۔ 

42۔ انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھوٹ سمجھا۔ پس ہم نے انہیں قدرت والے زبردست کی پکڑ پکڑا۔ 

43۔ تمہارے ساتھ جو (اللہ کا) انکار کر نے والے ہیں کیا وہ ان سے بڑھ کر ہیں؟ یا تمہارے لئے اعمال نامہ157 میں کوئی استثنا ہے؟ 

44۔ کیا وہ کہتے ہیں کہ ہم سب (اللہ کی) مددپائے ہوئے ہیں؟ 

45۔ یہ جماعت شکست کھائے گی، پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے306۔ 

46۔ اور قیامت کا وقت1 ہی انہیں تنبیہ کیا ہوا وقت ہے۔ قیامت کا وقت1 بہت ہی لرزہ خیز ہے ، بہت کڑوی چیز ہے۔

47۔ مجرم لوگ گمراہی میں اورتشویش میں مبتلا ہیں۔ 

48۔ جس دن وہ جہنم میں منہ کے بل ڈالے جائیں گے تو (ان سے کہا جائے گا کہ) جہنم کا عذاب چکھو۔ 

49۔ ہم نے ہر چیز کو ایک حساب سے پید کیا ہے۔ 

50۔ ہمارا حکم آنکھ جھپکنے کی طرح ایک ہی حکم ہے۔ 

51۔ تم جیسے بہت سے لوگوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں۔ عبرت حاصل کر نے والا کوئی ہے؟ 

52۔ ان کاکیا ہوا ہر کام کتابوں میں درج ہے۔ 

53۔ ہر چھوٹی اور بڑی بات لکھی ہوئی ہے۔ 

54۔ (اللہ سے) ڈرنے والے جنت کے باغات میں اور نہروں میں ہوں گے۔ 

55۔ قدرت والے بادشاہ کے پاس، سچے مقام میں (وہ ہوں گے)۔ 

سورۃ : 55 سورۃ الرحمن ۔ بہت ہی مہربان

کل آیتیں : 78

اس سورت کے آغاز میں لفظ الرحمن جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

2,1۔ بہت ہی مہربان نے قرآن سکھایا26۔ 

3۔ انسان کو پیدا کیا368۔

4۔ تشریح کا کمال اس کو سکھایا۔

5۔ سورج اور چاند حساب سے چلتے ہیں۔ 

6۔درخت اور بیل بوٹے تمام (اس کی) اطاعت کرتے ہیں

9,8,7۔ اس نے آسمان 507کو بلند کیا۔ اس نے ترازو مقرر کئے تاکہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو، انصاف کے ساتھ تول کو برقرار رکھو اور وزن میں کمی نہ کرو26۔ 

10۔ زمین کو لوگوں کے لئے بنایا۔

12,11۔ اس میں میوے ، خوشے والے کھجور کے درخت، غلاف والے اناج اور خوشبو پھیلانے والے پھول بھی ہیں26۔ 

13۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

14۔ مٹی کے برتن کی طرح پکی ہوئی مٹی سے503&506 انسان کو پیدا کیا368۔  15۔ جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا۔ 

16۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

17۔ (وہ) دونوں مشرقی جہتوں کا رب ہے، دونوں مغربی جہتوں کا رب ہے335۔ 

18۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

19۔ دونوں سمندر باہم مل جا نے کی طرح اس نے بنائے۔ 

20۔ دونوں کے درمیان ایک پردہ ہے، وہ ایک سے ایک عبور نہیں کرتے305۔ 

21۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟ 

22۔ ان دونوں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں۔ 

23۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

24۔ سمندر میں پہاڑوں کی مانند اونچے اٹھے ہوئے چلنے والے جہاز اسی کی ہیں۔

25۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

26۔ ا س میں رہنے والے تمام فنا ہونے والے ہیں225۔ 

27۔ عظمت و عزت والاتمہارے رب کا چہرہ ہی باقی رہے گا225۔ 

28۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

29۔ آسمانوں اور زمین میں رہنے والے اسی سے مانگتے ہیں۔ ہر دن وہ کام میں رہتا ہے۔  30۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

31۔ (انسانوں اور جنوں کی) اے محترم جماعتو! ہم تمہارے (دریافت کے) لئے وقت نکالیں گے۔ 

32۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

33۔ اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! آسمانوں507 اور زمین کے کناروں سے نکل جانے کی اگر تم میں سکت ہو تو نکل جاؤ۔ سوائے طاقت کے تم نکل نہیں پاؤگے304۔ 

34۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

35۔ (قیامت کے دن) تم کو آگ کا شعلہ اور دھواں بھیجا جائے گا۔ اس وقت تم مدد حاصل نہ کر سکو گے۔

36۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

37۔ جب آسمان507 پھٹیگا تو وہ تیل کی طرح سرخ ہو جائے گا۔ 

38۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

39۔ اس دن کسی انسان اور کسی جن سے ان کے گناہوں کے بارے میں سوال کر نے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 

40۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

41۔ مجرم لوگ اپنی علامتوں سے پہچانے جائیں گے۔ ان کی پیشانیاں اور قدم پکڑے جائیں گے۔ 

42۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

43۔ مجرم لوگ جسے جھوٹ سمجھ رہے تھے وہ جہنم یہی ہے۔ 

44۔ وہ اس کے اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان چکر لگائیں گے۔ 

45۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

46۔ اپنے رب کے سامنے کھڑے ہو نے سے ڈرنے والے کے لئے دوجنت کے باغات ہیں۔

47۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

48۔ وہ بہت سی شاخوں والے ہیں۔

49۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

50۔ ان دونوں میں دو چشمے بہتے ہوں گے۔ 

51۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

52۔ ہر ایک پھل میں دو قسمیں ان دونوں میں ہوں گے۔ 

53۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

54۔ وہ بچھونوں میں ٹیک لگائے جھکے ہوں گے۔ اس کا استبرق نامی ریشم کا ہوگا۔ ان دونوں جنت کے باغات کے پھل جھکے ہوئے ہوں گے۔ 

55۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

56۔ ان میں نگاہوں کو نیچی کئے ہوئے کنواریاں ہوں گی8۔ ان سے پہلے انہیں کوئی انسان یا جن چھوا تک نہیں۔ 

57۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

58۔ وہ موتی اور مونگے کی طرح ہوں گے۔ 

59۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

60۔ بھلائی کو بھلائی کے علاوہ کوئی اور جزا ہے؟ 

61۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

62۔ ان دونوں کے علاوہ بھی دو باغات اور ہیں۔ 

63۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

64۔ (وہ) سبز سیاہی مائل رنگ کے ہیں۔ 

65۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

66۔ ان دونوں میں ابلتے ہوئے دو چشمے ہیں۔

67۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

68۔ ان دونوں میں میوے، کھجور اور انار ہیں۔ 

69۔ تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

70۔ وہاں بھی بہتریں حسینائیں ہوں گی۔ 

71۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

72۔وہ خیموں میں ٹہرائی ہوئی حور نامی کنواریاں ہیں۔ 

73۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

74۔ان سے پہلے انہیں کوئی انسان اور جن چھوا تک نہیں

75۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

76۔سبز رنگ کے قیمتی قالینوں پر اورنفیس مسندوں پر جھکے ہوئے ہوں گے۔ 

77۔تم اپنے رب کی نعمتوں میں کس کو جھوٹ سمجھ رہے ہو؟

78۔ عظمت و عزت والے تمہارے رب کا نام بڑا بابرکت ہے۔ 

سورۃ : 56 سورۃ الواقعہ ۔ وہ واقعہ

کل آیتیں : 96

اس سورت کی پہلی آیت میں الواقعہ کا لفظ آنے کی وجہ سے وہی نام اس سورت کا رکھا گیا۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

3,2,1۔ جب وہ واقعہ پیش آئے گا تو اس واقعہ کو روکنا، (اس کو) دیر کرانایا جلدی کرنا کچھ بھی نہیں ہو سکتا26۔ 

6,5,4۔ زمین ایکدم سے جب ہلائی جائے گی،اور پہاڑوں کو جب ریزہ ریزہ کردیا جائیگا تو وہ پھیلائے ہوئے غبار ہوجائیں گے26۔ 

7۔ تم تین گروہ ہو جاؤ گے۔ 

8۔ (پہلی قسم) دائیں طرف رہنے والے۔ دائیں طرف رہنے والے سے مطلب کیا ہے؟

9۔ (دوسری قسم)بائیں طرف رہنے والے۔ بائیں طرف رہنے والے سے مطلب کیا ہے؟

10۔ (تیسری قسم) سبقت والے (مرتبہ میں بھی) سبقت والے ہی ہیں۔ 

11۔ وہی (اللہ کے)مقرب ہیں۔ 

12۔ نعمتوں والی جنت کے باغات میں ہوں گے۔ 

15,14,13۔ پہلی قسم (دائیں والوں میں )سے ایک بڑی تعداد اورآخری قسم سے تھوڑے سے لوگ سجائے ہوئے پلنگوں میں ہوں گے26۔ 

16۔ ایک دوسرے کے انتظارمیں ان پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے۔ 

18,17۔ دائمی جوان لڑکے شراب کے چشمے سے بھرے ہوے پیالوں، آفتابوں اور آبخوروں کے ساتھ انہیں گھوم رہے ہوں گے26۔ 

19۔ اس سے انہیں نہ سر درد ہوگا، اور نہ وہ بدمست ہوں گے

21,20۔ ان کی چاہت کے پھلوں کے ساتھ اور ان کے مرغوب پرندوں کے گوشت کے ساتھ(وہ لڑکے پھر رہے ہوں گے)26۔ 

23,22۔ حور العین8،چھپائے رکھی ہوئی موتی جیسے ہوں گے26۔ 

24۔ وہ لوگ (اس دنیا میں) جو کر رہے تھے اس کا صلہ ہے یہ

25۔ وہاں وہ لغو اور گناہ کی باتیں نہیں سنیں گے۔ 

26۔ سلام سلام 159کے بول کے سوا۔ 

27۔ (دوسری قسم) دائیں جانب رہنے والے۔ کیا ہیں دائیں جانب رہنے والے؟ 

34,33,32,31,30,29,28۔ وہ لوگ بغیر کانٹے دار بیری کے درخت کے نیچے، خوشے لٹکے ہوئے کیلوں کے درخت کے نیچے، لمبے سایوں کے نیچے، بہائے گئے پانی کے قریب، بغیر روکے ہوئے اورکبھی ختم نہ ہونے والے بہت سے پھلوں کے قریب اور اونچے بچھونے پر ہوں گے26۔

35۔ ان عورتوں (حور العین) کو ہم ہی نے خوبصورتی سے بنایا۔ 

37,36۔ انہیں کنواریاں8، ہم عمر اور محبت سے پُر بنایا26۔ 

40,39,38۔ یہ پہلی قسم میں سے ایک تعداد اور آخری قسم سے ایک تعدادسب دائیں جانب رہنے والوں کے لئے ہے26۔ 

41۔ (دوسری قسم)بائیں جانب رہنے والے۔ کیا ہے بائیں جانب رہنے والے؟ 

43,42۔ وہ لوگ گرم لو میں، کھولتے پانی میں اور گھنے دھویں کے سائے میں رہیں گے26۔ 

44۔ اس میں نہ ٹھنڈک ہوگی اور نہ فرحت۔ 

45۔ اس سے پہلے وہ آسودگی سے جی رہے تھے۔ 

46۔ بڑے گناہ پر اڑے ہوئے تھے۔ 

48,47۔ وہ لوگ کہتے رہے کہ جب ہم اور ہمارے باپ دادا مر کر مٹی اور ہڈیاں بن جائیں تو کیا ہم پھر سے زندہ کئے جائیں گے26؟

50,49۔ کہہ دو کہ اگلے اور پچھلے تمام ایک جانے پہچانے دن کے ایک مقررہ وقت میں جمع کئے جائیں گے26۔ 

52,51۔ جھوٹ سمجھ کر گمراہی میں رہنے والو! پھر تم زقوم کے درخت سے کھاؤگے26۔ 

53۔ اس سے تم پیٹ بھروگے۔ 

54۔ اس پر تم کھولتا ہوا پانی پیوگے۔ 

55۔ پیاسے اونٹ پینے کی طرح پیوگے۔

56۔ فیصلہ کے دن یہی ان کی ضیافت ہے۔ 

57۔ ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے۔ کیا تم مانوگے نہیں؟ 

58۔ تم جو منی ڈالتے ہو ، اس پر تم نے غور کیا؟ 

59۔ کیا اسے تم نے پیدا کیا؟ یا ہم نے پیدا کیا؟ 

61,60۔ تمہارے درمیان موت کوہم ہی نے مقدر کی۔ تم جیسوں کو بدل کر بنانے میں اور تمہاری لاعلمی میں تمہیں پیدا کر نے میں ہم مجبور نہیں ہیں26۔ 

62۔ پہلی بار کی پیدایش کو تم جانتے ہو۔کیا تم عبرت حاصل نہیں کروگے؟

63۔ کیا تم بیج بونے پر غور کیا؟ 

64۔ اسے کیا تم اگاتے ہو یا ہم اگاتے ہیں؟ 

67,66,65۔ اگر ہم چاہتے تو اس کو ریزہ ریزہ کردیتے۔جب تم (یہ کہتے ہوئے) فکر میں ڈوب جاتے کہ ہم قرض دار ہوگئے ، بلکہ ہم روک دئے گئے26۔

68۔ تم جو پیتے ہو پانی، اس کے بارے میں غور کیا؟ 

69۔ اسے بادلوں سے تم نے اتارا یا ہم نے اتارا؟ 

70۔ اگر ہم چاہتے تو اس کو کھاری پانی بنا دیتے۔کیا تم شکر نہیں کروگے؟ 

71۔ تم جو سلگاتے ہو آگ ، اس کے بارے میں غور کیا؟ 

72۔ اس کے لئے درخت تم نے بنایا یا ہم بنانے والے ہیں؟ 

73۔ ہم ہی نے اس کو ایک عبرت اور مسافروں کے لئے نفع بخش بنایا۔ 

74۔ پس اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو۔ 

75۔ ستاروں کے گر نے کی جگہوں پر میں قسم کھاتا ہوں۔

76۔ اگر تم جانو تو یہ بہت بڑی قسم ہے۔ 

78,77۔ یہ محفوظ کتاب157 میں موجود عزت والاقرآن ہے26۔ 

79۔ پاکیزہ (فرشتوں ) کے سوا (دوسرے) کوئی اس کو چھو نہیں سکتے291۔ 

80۔ سارے جہاں کے رب کی طرف سے یہ نازل کیا گیا ہے۔ 

81۔ کیا تم اس خبرسے بے اعتنائی برت رہے ہو؟ 

82۔ کیاتمہیں مال و دولت عطا ہو نے کی وجہ سے (بطور شکر) جھوٹ سمجھ رہے ہو؟ 

84,83۔ جب وہ (جان)کسی شخص کے حلق کو پہنچی ہے تو اس وقت تم (اس کو) دیکھ رہے ہوتے ہو26۔ 

85۔ تم سے زیادہ ہم ہی اس کے بالکل قریب ہوتے ہیں49۔ پھر بھی تم دیکھو گے نہیں۔

87,86۔ اگر تم (اس دین کے) پیروی نہ کئے ہوتے ، اس میں تم سچے بھی ہوتے تو اس (جان) کوتم واپس لا سکتے ہونا26؟

89,88۔ اگر وہ رب کے مقربوں میں سے ایک ہوتے ان کے لئے روزی، خوشبواور آرام دہ جنت کے باغات ہیں26۔ 

91,90۔ اگر وہ دائیں جانب والوں میں سے ہو تو دائیں جانب والوں کی طرف سے تم کو سلام159&26۔

94,93,92۔ جھوٹ سمجھ کر اگر وہ گمراہ ہو تو کھولتا ہوا پانی اور جہنم میں جلنا ضیافت ہوگا26۔ 

95۔ یہ یقیناً سچ ہے۔ 

96۔ پس تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کرو۔

More Articles …