Sidebar

25
Thu, Jun
சமீபத்திய செய்திகள்

سورۃ : 81 سورۃ التکویر ۔ لپیٹنا

کل آیتیں : 29

اس سورت کی پہلی آیت میں سورج کو لپیٹ دینے کے بارے میں کہا گیا ہے، اس لئے اس سورت کو یہ نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ جب سورج لپیٹ دیا جائے گا،

2۔ جب ستارے جھڑنے لگیں گے،

3۔ جب پہاڑاکھیڑ دئے جائیں گے،

4۔ جب حاملہ اونٹنیاں بے پروا چھوڑ دئے جائیں گے،

5۔ وحشی جانور اکٹھے کئے جائیں گے،

6۔ جب سمندر بھڑ کا دئے جائیں گے،

7۔ جب جانیں (جسموں کے ساتھ) ملا دی جائیں گی،

9,8۔ جب زندہ درگور487 لڑکی سے پوچھا جائے گا کہ وہ کس گناہ کی وجہ سے قتل کی گئی26،

10۔ جب صحیفے کھول دئے جائیں گے،

11۔ جب آسمان ہٹا دیا جائے گا،

12۔ جب دوزخ بھڑکائی جائے گی،

13۔ جب جنت قریب لائی جائے گی، 

14۔ ہر شخص جان لے گا جوکچھ اس نے آگے بھیجا ہے۔ 

16,15۔ چھپ کر بھی جو چھپا نہیں، (پوری طرح سے) چھپنے والے ستاروں کی میں قسم کھا تا ہوں26۔ 

17۔ پیچھے ہٹنے والی رات کی قسم379!

18۔ واضح ہونے والی صبح کی قسم379!

19۔ یہ باعزت رسول (جبرئیل) کا کلام ہے492۔ 

20۔ (وہ)قوت والا ہے، عرش488 والے کے پاس بڑے رتبے والے ہیں۔ 

21۔ فرشتوں کے سردار، وہاں امین ہیں۔ 

22۔ تمہارا ساتھی (محمد) دیوانہ نہیں ہے468۔ 

23۔ اس (جبرئیل) کو کھلے افق پر دیکھا۔ 

24۔ وہ (محمد) غیب کی باتوں میں بخیلی نہیں کر نے والے

25۔ یہ شیطان مردود کا قول نہیں ہے۔ 

26۔پھر تم کہاں جا رہے ہو؟ 

28,27۔ یہ جہاں والوں کے لئے اور تم میں جو سیدھی راہ چلنا چاہے اس کے لئے نصیحت کے سوا کچھ نہیں26۔ 

29۔ تمام جہانوں کا رب ، اللہ چاہنے کے سوا تم نہیں چاہ سکتے289۔ 

سورۃ : 82 سورۃ الانفطار ۔ پھٹ جانا

کل آیتیں : 19

اس سورت کی پہلی آیت میں آسمان کے پھٹ جا نے کے بارے میں ذکر ہوا ہے، اس لئے یہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ جب آسمان پھٹ جائے گا،

2۔ جب ستارے جھڑ جائیں گے، 

3۔ جب سمندر ابالاجائے گا، 

4۔ جب قبریں الٹ پلٹ کر دی جائیں گی، 

5۔ ہر شخص جان جائے گا جو کچھ اس نے آگے بھیجا اورپیچھے چھوڑا۔ 

6۔ اے انسان! تجھ کو کس چیز نے اپنے رب کریم کے بارے میں دھوکے میں ڈالا؟ 

7۔ اسی نے تمہیں پیدا کیا، ٹھیک ٹھاک کیا ، پھر تمہیں متناسب بنایا۔ 

8۔وہ جس شکل میں چاہا تمہیں تشکیل کیا۔ 

9۔ بلکہ تم تو فیصلے کے دن1 کو جھوٹ سمجھ رہے ہو۔ 

11,10۔ تم پر باعزت لکھنے والے نگہبان مقرر ہیں26۔

12۔ جو کچھ تم کر تے ہو وہ جانتے ہیں۔ 

13۔ نیک لوگ عیش میں ہوں گے۔ 

14۔ گنہ گار دوزخ میں ہوں گے۔ 

15۔ فیصلے کے دن وہ اس میں جلیں گے۔ 

16۔ اس سے وہ چھپنے والے نہیں ہیں۔ 

17۔ (اے محمد!) تم کیا جانو کہ فیصلے کا دن1 کیاہے؟ 

18۔ پھر بھی تم کیا جانو کہ فیصلے کا دن1 کیاہے؟ 

19۔ اس دن کوئی بھی کسی پر ذرہ بھر بھلائی نہیں کر سکے گا۔اس دن اختیار اللہ ہی کا ہوگا۔

سورۃ : 83 سورۃ المطففین ۔ ناپ تول میں کمی کر نے والے

کل آیتیں : 36

اس سورت کی پہلی آیت میں ناپ تول میں کمی کر نے والے کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ ناپ تول میں کمی کر نے والوں کے لئے خرابی ہے۔

2۔ جب وہ لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا لیتے ہیں۔ 

3۔ لوگوں کو جب ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کمی کر دیتے ہیں۔ 

5,4۔ کیا انہیں سوچنا نہیں چاہئے تھا کہ ایک عظیم دن میں وہ زندہ کئے جا نے والے ہیں26۔ 

6۔اس دن رب العالمین کے سامنے سب لوگ کھڑے ہوں گے۔ 

7۔ ایسا نہیں ہے، مجرموں کی کتاب سجین434 میں ہے۔ 

8۔ تم کیاجانو کہ سجین434 کیا ہے؟ 

9۔ وہ لکھی ہوی کتاب ہے۔ 

10۔ جھوٹ سمجھنے والوں کو اس دن خرابی ہے۔ 

11۔وہ لوگ فیصلے کے دن1 کو جھوٹ سمجھا۔

12۔ حد سے گزرے ہوئے ہر ایک گنہ گار کے سوا کوئی اس کو جھوٹ نہیں سمجھے گا۔ 

13۔ ہماری آیتوں کو جب سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلوں کی جھوٹی کہانیاں ہیں۔ 

14۔ ایسا نہیں ہے، بلکہ وہ جو کر رہے تھے وہ ان کے دلوں میں زنگ سا جم چکاہے۔

15۔ ایسا نہیں ہے، اس دن وہ اپنے رب سے روکے جائیں گے488۔

16۔ پھر وہ جہنم میں جلیں گے۔ 

17۔ اور کہا جائے گا کہ تم جو جھوٹ سمجھ رہے تھے وہ یہی ہے۔

18۔ ایسا نہیں ہے، نیک لوگوں کی کتاب علیین434 میں ہے۔

19۔ تم کیا جانو کہ علیین434 کیا ہے۔ 

20۔ وہ ایک لکھی ہوئی کتاب ہے۔ 

21۔ مقرب (فرشتے) اسے دیکھیں گے۔ 

22۔ نیک لوگ عیش میں رہیں گے۔ 

23۔ اونچی مسندوں پر (ٹیک لگائے) دیکھ رہے ہوں گے۔

24۔ ان کے چہروں سے نعمتوں کی تازگی تم پہچان لوگے۔

25۔ سر بمہر شراب پلائے جائیں گے۔ 

26۔ جس کی مہر مشک ہوگا۔مقابلہ کر نے والے اسی پرمقابلہ کرنا چاہئے۔ 

27۔ اس کی آمیزش تسنیم نامی پانی ہوگی۔ 

28۔ وہ مقرب لوگ پینے کا چشمہ۔ 

29۔ جرم کر نے والے ایمان والوں کو دیکھ کر (دنیا میں) ہنس رہے تھے۔ 

30۔ جب وہ ان کے پاس سے گزرتے توآنکھ کے اشارے سے مذاق اڑاتے تھے۔ 

31۔جب اپنے گھر والوں کے پاس جاتے توخوش ہو کر جاتے۔ 

32۔ جب وہ (نیکوکاروں کو) دیکھتے تو کہتے کہ یہ لوگ گمراہ ہیں۔ 

33۔ ان کی نگراں بناکر وہ بھیجے نہیں گئے تھے۔ 

34۔ اس دن1 (اللہ کا) انکارکر نے والوں کو دیکھ کر ایمان والے ہنسیں گے۔ 

35۔ اونچی مسندوں پر (ٹیک لگائے) دیکھتے رہیں گے۔ 

36۔ (پوچھا جائے گا کہ) کیا (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو ان کی کرتوتوں کے مطابق بدلہ دے دیا گیا؟

سورۃ : 84 سورۃ الانشقاق ۔ پھٹ جانا

کل آیتیں : 25

س سورت کی پہلی آیت میں آسمان پھٹ جا نے کے بارے میں ذکر ہوا ہے، اس لئے وہی اس کا نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ جب آسمان507 پھٹ جا ئے گا، 

2۔ فرض کئے جانے کی حالت میں اپنے رب کے حکم کو جب وہ تابع ہوگی،

3۔ زمین جب تان دی جائے گی،

4۔ جو کچھ اپنے میں ہے اس کو ظاہر کرکے جب وہ خالی ہوجائے گی۔

5۔ فرض کئے جانے کی حالت میں اپنے رب کے حکم کو جب وہ تابع ہوگی۔

6۔ اے انسان! تو اپنے رب کی طرف خوب کوشش کر تا ہے۔ اسلئے تم اس سے ملوگے488۔

8,7۔ جس کے دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا اس کاآسان طریقے سے استفسار ہوگا26۔ 

9۔ وہ اپنے گھر والوں کے پاس خوشی سے جائے گا۔ 

11,10۔ پیٹھ کے پیچھے جس کو اس کا اعمال نامہ دیا جائے گاوہ اپنی تباہی کو پکارے گا26۔

12۔ وہ دوزخ میں بھی جلے گا۔ 

13۔ وہ (اس دنیا میں) اپنے گھر والوں کے ساتھ خوشی سے تھا۔ 

14۔ اس کا خیال تھا کہ میں ( رب کے پاس) لوٹوں گا ہی نہیں۔ 

15۔ ایسا نہیں ہے۔ اس کا رب اس کو دیکھ488 رہا تھا۔ 

16۔ افق کی سرخی پر میں قسم کھا تا ہوں۔ 

18,17۔ رات کی اوروہ اپنے اندر سمائے ہوئے کی اور مہِ کامل کی قسم379!

19۔ تم درجہ بدرجہ چڑھتے جاؤگے۔ 

20۔ ایمان نہ لانے کے لئے انہیں کیا ہوگیا ہے ؟

21۔ انہیں جب قرآن پڑھ کر سنایا جائے تو وہ سجدہ نہیں کرتے396۔

22۔ بلکہ (اللہ کا) انکار کر نے والے جھوٹ سمجھتے ہیں۔ 

23۔ وہ لوگ جو چھپا رہے ہیں اللہ جانتا ہے۔ 

24۔ اس لئے تم انہیں دردناک عذاب سے آگاہ کر دو۔

25۔ ان کے سوا جو ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے۔ انہیں بے انتہا اجر ہے۔

سورۃ : 85 سورۃ البروج ۔ ستارے

کل آیتیں :22

اس سورت کی پہلی آیت میں لفظ البروج جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ ستاروں والے آسمان 507کی قسم379!

2۔ وعدہ کئے ہوئے دن 1کی قسم379!

3۔ گواہی دینے والوں اور گواہی دئے جانے والوں کی قسم379!

5,4۔ ایندھن بھرے آگ کی خندق تیار کر نے والے469 لعنت کئے گئے26۔ 

7,6۔ جب وہ اس کے قریب بیٹھے رہے تو وہ مومنوں کے ساتھ کس طرح برتاؤ کئے ، اس پر وہ خود گواہ تھے26۔ 

8۔ زبردست، تعریف والے اللہ پر انہوں نے ایمان لے آئے تھے، اس کے سوا یہ لوگ انہیں بدلہ نہیں لے رہے تھے۔ 

9۔ آسمانوں507 اور زمین کا اختیار اسی کی ہے۔ اللہ ہر چیز کا نگہبان ہے۔ 

10۔ ایمان والے مردوں اور عورتوں کو ستانے کے بعدتوبہ نہ کرنے والوں کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ اور جھلسانے والا عذاب بھی ہے۔ 

11۔ ایمان لاکر نیک عمل کر نے والوں کے لئے جنت کے باغات ہیں، جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہتی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔ 

12۔تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے۔ 

13۔ وہ پہلی بار پیدا کر تا ہے، پھر پیدا کرتا ہے۔ 

14۔ وہ بخشنے والا، بہت محبت والا ہے۔ 

15۔ عرش والا488 ہے، بڑی بزرگی والا ہے۔ 

16۔ جو چاہے کر گزرنے والا ہے۔ 

18,17۔ فرعون اور قوم ثمود کے لشکروں کے بارے میں کیا تمہیں خبر پہنچی ہے26؟

19۔ پھر بھی (اللہ کا) انکار کر نے والے جھوٹ سمجھنے ہی میں لگے ہوئے ہیں۔ 

20۔ اللہ ان کے پیچھے سے پوری طرح واقف ہے۔ 

21۔ ہاں ، یہ با عظمت قرآن ہے۔ 

22۔ جو حفاظت کی ہوئی کتاب میں157 موجود ہے۔

سورۃ : 86 سورۃ الطارق ۔ صبح کا ستارہ

کل آیتیں : 17

اس سورت کی پہلی آیت میں لفظ الطارق جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ آسمان507 اور طارق202 کی قسم!379

2۔ تم کیا جانو کہ طارق کیا ہے؟ 

3۔وہ روشنی پھیلانے والا ستارہ ہے۔ 

4۔ ہر ایک پر بغیر نگہبان کے نہیں۔ 

5۔ انسان غور کرے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے368۔ 

6۔ اچھل کر نکلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے506۔ 

7۔ وہ ریڑھ کی ہڈی اور اگلے حصہ کے درمیان سے نکلتا ہے231۔ 

8۔ اس کو رہائی دلانے پر وہ قادر ہے۔ 

9۔ اس دن راز کی باتیں ظاہر کی جائیں گی۔ 

10۔ اس کے پاس کوئی طاقت نہ ہوگی اور نہ کوئی مددگار۔ 

11۔ واپس لوٹانے والے149 آسمان507 کی قسم379!

12۔ پھٹنے والی زمین کی قسم379!

13۔ یہ واضح کلام ہے۔ 

14۔ یہ کوئی ہنسی کی بات نہیں۔ 

15۔ وہ لوگ سخت تدبیر کر رہے ہیں۔ 

16۔ میں بھی سخت تدبیر کر رہا ہوں۔ 

17۔ اس لئے (میرے) انکار کر نے والوں کو مہلت دو۔ تھوڑی سی مہلت دو۔ 

سورۃ : 87 سورۃ الاعلیٰ ۔ سب سے بلند

کل آیتیں : 19

اس سورت کی پہلی آیت میں اللہ کی صفت سب سے اعلیٰ بیان کیاگیا ہے، اس لئے اس سورت کا نام یہی رکھ دیا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ سب سے بلنداپنے رب کے نام کی پاکی بیان کرو۔ 

2۔ اسی نے پیدا کیا368 اور ترتیب دیا۔ 

3۔ اسی نے مقرر کیا اور راہ دکھائی۔ 

4۔ اسی نے چرا گاہ ظاہر کیا۔ 

5۔ پھر اس کو خشک کوڑا بنا دیا۔ 

7,6۔ (اے محمد!) ہم تمہیں پڑھ کر سنائیں گے152، تم نہیں بھولوگے220۔ سوائے اللہ کی مرضی کے۔ وہ ظاہر اور پوشیدہ سب کچھ جانتا ہے26۔ 

8۔ (اے محمد!) آسانی کو ہم تمہارے لئے مزید آسان بنائیں گے۔ 

9۔ اگر نصیحت فائدہ دے تو تم نصیحت کرو۔ 

10۔ (اللہ سے) ڈرنے والا عبرت حاصل کرے گا۔ 

11۔ بدبخت اس سے گریز کرے گا۔ 

12۔ وہی بڑی آگ میں جلے گا۔ 

13۔ پھر اس میں وہ مرے گا بھی نہیں، جئے گا بھی نہیں۔ 

14۔ پاکیزگی سے جینے والا کامیاب ہوگیا۔ 

15۔ وہ اپنے رب کے نام کو یاد کرتے ہوئے نماز پڑھا۔ 

16۔ لیکن تم تو اس دنیوی زندگی ہی کو منتخب کر تے ہو۔ 

17۔ آخرت ہی بہتر اور پائیدار ہے۔ 

19,18۔ یہ پہلی کتابوں میں اور ابراھیم و موسیٰ کے صحیفوں میں بھی ہے26۔

سورۃ : 89 سورۃ الفجر ۔ صبح صادق

کل آیتیں : 30

اس سورت کی پہلی آیت میں الفجر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ صبح صادق کی قسم379!

2۔ دس راتوں 387کی قسم379!

3۔ جفت اور طاق کی قسم379!

4۔ گزرتے ہوئے رات کی قسم379!

5۔ کیا عقلمندوں کے لئے اس میں (کافی) قسم ہے؟

7,6۔ کیا تم نے نہیں جانا کہ قوم عاد اور ستونوں والے قوم ارم کو تمہارے رب نے کیا حال بنایا26؟ 

8۔ دنیا میں ان کے مانند (کوئی) پیدا نہیں کئے گئے۔ 

10,9۔ پہاڑ کے دامن میں چٹانوں کو تراش کر (بسنے والے) قوم ثمود اور لشکروں والے فرعون کو (کیا حال کیا)26؟ 

11۔ وہ لوگ دنیا میں حد سے تجاوزکر رہے تھے۔ 

12۔ اس میں فساد زیادہ کر رہے تھے۔ 

13۔ اس لئے تیرے رب نے ان کے خلاف عذاب کا کوڑا برسایا۔ 

14۔ تمہارا رب نگرانی کر رہا ہے۔ 

15۔ انسان کو جب اس کا رب عزت کی زندگی دے کر نعمت بھی عطا کر کے آزماتا ہے484 توکہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت بخشی۔ 

16۔ اس کو جب ایک اندازے سے رزق دے کر آزماتا ہے 484 تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا

17۔ ایسا نہیں ہے، تم یتیموں کی عزت نہیں کرتے۔ 

18۔ مسکینوں کو کھانا کھلانے اکساتے نہیں ہو۔

19۔ وارث کا مال خوب اچھی طرح کھا جا تے ہو۔ 

20۔ مال کو بہت زیادہ پسند کر تے ہو۔ 

21۔ ایسا نہیں ہے، جب زمین ریزہ ریزہ کرد یا جائے گا، 

22۔فرشتے صف باندھے کھڑے ہوں ، جب تمہارا رب آجائے488، 

23۔ اس دن جہنم لائی جائے گی۔ اس دن ہی انسان (حقیقت) محسوس کر ے گا۔ (اس وقت) یہ عبرت اس کو کیسے فائدہ دے گی؟ 

24۔ اور کہے گا کہ کاش میں میری (آخرت کی)زندگی کے لئے (نیک عمل) آگے بھیج دیا ہوتا۔ 

25۔ اس دن وہ جو سزا دے گا اس انداز کاکوئی سزا دے نہیں سکتا۔ 

26۔ اس کے باندھنے کی طرح کوئی نہیں باندھ سکتا۔ 

28,27۔ اے اطمینان والی نفس! راضی کے ساتھ اور(اللہ کی طرف سے)راضی برضا ہو کر اپنے رب کی طرف چلو26۔ 

29۔ میرے خاص بندوں میں داخل ہوجا۔ 

30۔ (اور کہا جائے گا کہ) میری جنت میں داخل ہوجا۔

More Articles …