Sidebar

02
Thu, Jan
11 New Articles

سورۃ : 79 النازعات ۔ کھینچنے والے

உருது மொழிபெயர்ப்பு
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

سورۃ : 79 سورۃ النازعات ۔ کھینچنے والے

کل آیتیں : 46

روح قبض کر نے والے فرشتوں کے بارے میں اس سورت میں کہا گیا ہے، اس لئے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ سختی سے کھینچنے والوں165 (فرشتوں )کی قسم!

2۔ آسانی سے کھینچنے والوں165 کی قسم!

5,4,3۔ تیرتے پھر نے والوں، آگے بڑھ جانے والوں اور کاموں کی تدبیر کر نے والوں کی قسم26! 

6۔ بہت لرزا دینے والا(صور پھونکنا) واقع ہونے والا دن!

7۔ اس کے بعد (دوسرا صور) اس کے پیچھے آئے گا۔ 

8۔ اس دن بعض دل دھڑکتے ہوں گے۔ 

9۔ ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔ 

10۔ پوچھتے ہیں کہ کیا ہم گڑھے سے اٹھائے جائیں گے؟

11۔ کیابوسیدہ ہڈیاں ہوجانے کے بعد بھی؟ 

12۔ اور کہتے ہیں کہ تب تو وہ خسارے والی واپسی ہی ہے

13۔ وہ بس ایک آواز ہی ہے۔ 

14۔ وہ فوراً کھلے میدان میں کھڑے ہوں گے۔ 

15۔ کیا موسیٰ کے بارے میں خبر تمہیں پہنچی؟ 

16۔ انہیں ان کے رب نے طویٰ نامی مقدس وادی میں پکارا۔ 

17۔ تم فرعون کے پاس جاؤ، وہ حد سے تجاوز کر گیا ہے۔ 

19,18۔ (اللہ نے فرمایاکہ) اس سے کہو کہ کیا تم پاکیزہ ہونا چاہتے ہو؟ میں تمہیں تمہارے رب کی طرف راستہ دکھا تا ہوں۔پس تم (اللہ سے) ڈرو26۔ 

20۔ اس کو( موسیٰ نے) بڑی نشانی دکھائی۔ 

21۔ اس نے جھوٹ سمجھا اور نافرمانی کی۔ 

22۔ پھر وہ تیزی سے پیچھے ہٹا۔

23۔ (لوگوں کو) جمع کر کے اعلان کیا۔ 

24۔کہا کہ میں ہی تمہارا بہت بڑا رب ہوں۔

25۔اللہ نے اس کو دنیا اور آخرت میں عذاب کے ذریعے پکڑا۔ 

26۔ (اللہ سے) ڈرنے والوں کو اس میں عبرت ہے۔ 

27۔ پیدا کر نے میں تم دشوار ہو یا آسمان507؟ اسی نے اس کو بنایا۔

28۔ اس کی چھت کو بلند کیا ، پھر درست کیا۔ 

29۔ اس کی رات کو ڈھانک کر دن کو ظاہر کیا۔ 

30۔ اس کے بعد زمین کو بچھایا۔ 

31۔اس میں سے اس کے لئے پانی اور چارے کے کھیتوں کو ظاہر کیا۔ 

32۔ پہاڑوں کو کھونٹیاں لگادیا248۔ 

33۔ تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے لئے سامان زندگی کے طور پر (اسے بنایا)۔ 

35,34۔ جب بڑا ہنگامہ برپا ہو گا تو اس دن انسان اپنے کئے ہوئے کاموں کے بارے میں سوچے گا26۔ 

36۔ دیکھنے والوں کو (قریب سے) دوزخ ظاہر کی جائے گی

39,38,37۔ سرکشی کر تے ہوئے جس نے اس دنیوی زندگی کو منتخب کرلیا اس کے لئے دوزخ ہی ٹھکانا ہے26۔ 

41,40۔ جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہو نے سے ڈرااور نفسانی خواہش سے اپنے آپ کو روکے رکھا تو جنت ہی (اس کا) ٹھکانا ہے26۔ 

42۔ (اے محمد!) وہ تم سے قیامت کے وقت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب واقع ہوگا؟ 

43۔ اس کے متعلق وضاحت تمہارے پاس کہاں ہے؟ 

44۔ اس کا انجام تو تمہارے رب کے پاس ہی ہے۔ 

45۔تم توبس اس سے ڈرنے والوں کو خبردار کر نے والے ہو۔ 

46۔ جب وہ اس کو دیکھیں گے تو انہیں ایسا لگے گا کہ ہم تو بس ایک شام یا ایک صبح کے سوا نہیں ٹہرے۔

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account