سورۃ : 78 سورۃ النبا ۔ وہ خبر
کل آیتیں : 40
اس سورت میں نوح نبی کی تبلیغ کے بارے میں بتائے جانے کی وجہ سے اس سورت کا نام نوح رکھا گیا ہے۔
پارہ : 30
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...
1۔ کس بارے میں وہ سوال کر رہے ہیں؟
3,2۔ جس میں وہ اختلاف کر ہے ہیں، اس بڑی خبر کے بارے میں26۔
4۔ ایسا نہیں ہے۔ وہ جان لیں گے۔
5۔ پھر بھی ایسا نہیں ہے، وہ جان لیں گے۔
7,6۔ کیا ہم نے زمین کو گہوارہ284 اور پہاڑ وں کو کھونٹے248 نہیں بنائے26؟
8۔ اور تمہیں جوڑے پیدا کئے۔
9۔ تمہاری نیند کو آرام بنایا۔
10۔ رات کو لباس بنایا۔
11۔ دن کو معاش کا وقت بنایا۔
12۔ تمہارے اوپر مضبوط سات (آسمان) بنائے۔
13۔ چمکتا ہوا چراغ بھی بنائے۔
16,15,14۔ اناج، سبزی اور گھنے باغات اگانے کے لئے ہم نے بادلوں سے بکثرت پانی اتارا26۔
17۔ فیصلے کے دن1 کا وقت مقررہے۔
18۔ صور پھونکنے کے دن تم گروہ در گروہ آؤگے۔
19۔ آسمان 507کھول دیا جائے گا اور کئی دروازے ہوجائیں گے۔
20۔ پہاڑ اکھڑ کر سراب ہوجا ئیں گے۔
22,21۔ دوزخ گھات میں ہے جو سرکشوں کا ٹھکانا ہے26
23۔ اس میں وہ مدتوں ٹہرے رہیں گے۔
24۔ وہاں وہ ٹھنڈک اور (ٹھنڈے) مشروب کا مزا نہ چکھیں گے۔
25۔ کھولتا ہوا پانی اور پیپ کے سوا۔
26۔ عمل کے لائق اجرت۔
27۔ وہ لوگ (ہمارے) مواخذے کی امید نہیں رکھتے تھے
28۔ ہماری آیتوں کو یکسر جھوٹ سمجھ رہے تھے۔
29۔ ہر چیز کو ہم نے حرفوں میں احاطہ کر رکھا ہے۔
30۔ چکھ کر دیکھو! ہم تمہیں عذاب کے سوا دوسرا کچھ نہ بڑھائیں گے۔
34,33,32,31۔ اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے کامیابی، باغات، انگور، ہم عمر کنواری لڑکیاں اور چھلکتے ہوئے جام ہیں26۔
35۔ وہاں بیہودہ اور جھوٹ بات نہیں سنیں گے۔
36۔ یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب سے عطاکیا ہوا اجرت ہے۔
37۔ وہ آسمانوں507 ، زمین اور اس کے درمیان میں جو کچھ ہے سب کا رب ہے۔ وہ رحمن ہے ، اس سے بات کرنا انہیں ممکن نہ ہوگا۔
38۔ روح444 اور فرشتے صف باندھے کھڑے ہونے کے دن رحمن کے اجازت کے بغیر ٹھیک بات کے سوا کوئی نہیں بول سکتا۔
39۔ یہی برحق دن 1ہے۔ جو چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے۔
40۔ قریب کے عذاب سے ہم تمہیں آگاہ کر تے ہیں۔ اس دن انسان اپنے کئے کاموں کو دیکھ لے گا۔( اللہ کا) انکار کر نے والا کہے گا کہ اے کاش! میں مٹی ہوتا!
سورۃ : 78 النبا ۔ وہ خبر
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode