Sidebar

21
Thu, Nov
13 New Articles

سورۃ : 41 فصّلت ۔ واضح کر دی گئی

உருது மொழிபெயர்ப்பு
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

سورۃ : 41 سورۃ فصّلت ۔ واضح کر دی گئی

کل آیتیں : 54

اس سورت کی تیسری آیت میں لفظ فصلت جگہ پانے کی وجہ سے یہ نام رکھا گیا ہے۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ حا، میم2۔

2۔ بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے کی طرف سے (یہ) نازل ہوئی ہے۔ 

3۔ (یہ) سمجھنے والی قوم کے لئے آیتیں واضح کی گئی کتا ب ہے۔ عربی489 زبان میں واقع قرآن 227ہے۔ 

4۔ خوشخبری سنانے والی اور آگاہ کر نے والی (ہے یہ)۔ ان میں سے اکثر نے جھٹلادیا۔ پس وہ نہیں سنیں گے۔ 

5۔ وہ کہتے ہیں کہ تم جس کی طرف ہمیں بلا رہے ہو اس سے (روکنے کے لئے) ہمارے دلوں میں غلاف اور کانوں میں بہراپن اورہمارے تمہارے درمیان ایک پردہ بھی ہے۔ پس تم اپنا کام کرو اور ہم بھی اپنا کام کر تے ہیں۔ 

6۔(اے محمد!) کہہ دو کہ میں تمہارے ہی جیسا ایک انسان ہوں، اور مجھے وحی کی گئی ہے کہ تمہارامعبود ایک ہی معبودہے۔ اس لئے تم اس کی طرف مستحکم رہو۔ اس سے مغفرت چاہو۔ شرک ٹہرانے والوں کے لئے خرابی ہی ہے۔ 

7۔ وہ زکوٰۃ نہیں دیں گے اور آخر ت1 کا بھی انکار کرنے والے ہیں۔ 

8۔ ایمان لاکر نیک عمل کر نے والوں کو ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔ 

9۔ کہو کہ کیا تم زمین کو دو دنوں میں پیدا کر نے والے کا انکار کر تے ہو179؟ اور اس کے ہمسروں کا تصور کر تے ہو۔ وہی سارے جہاں کا رب ہے۔ 

10۔ چار دنوں میں اس کے اوپر کھونٹے بنادئے248۔ اور اس میں برکت رکھی۔ ان کے رزق کو اس میں مقرر کیا179۔ سوال کر نے والوں کو ٹھیک جواب یہی ہے408۔ 

11۔ پھر آسمان 507جب دھواں تھا تو اس کی طرف متوجہ ہوا353۔ آسمان اورزمین سے اس نے کہا کہ خوشی سے یا ناخوشی سے تمہیں حکم کی تعمیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوشی سے تعمیل کر تے ہیں96۔

12۔ دو دنوں میں اس نے سات507 آسمان بنائے179۔ ہر آسمان507 میں اس کے مناسب حکم جاری کیا۔ نچلے آسمان507 کو چراغوں سے سجایا۔ (اور اس کو)محفوظ کردیا307۔ یہ غالب، جاننے والے کا انتظام ہے۔ 

13۔ کہہ دو کہ اگر تم جھٹلاؤگے توقوم عاد اور ثمود کو واقع ہو نے والی بجلی کی گرج کی طرح تم پر بھی بجلی کے کڑک کی تنبیہ کر تا ہوں۔ 

14۔ ان سے پہلے بھی اور ان کے بعد بھی لوگوں کے پاس رسول(یہ تعلیم دینے کے لئے) آئے کہ اللہ کے سوا (کسی کی) عبادت نہ کرو۔ تو اس کو انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا رب چاہتا تو وہ فرشتوں کو اتارتا۔ پس تم جس کے ساتھ بھیجے گئے ہو اسے ہم انکار کر نے والے ہیں154۔

15۔ قوم عادنے زمین میں ناحق تکبر کیا۔ اور کہا کہ ہم سے زیادہ طاقتور کون ہیں؟ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان کا پیدا کر نے والا اللہ ان سے زیادہ طاقتور ہے؟ وہ لوگ ہماری نشانیوں کا انکار کر نے والے تھے۔ 

16۔اس لئے اس دنیوی زندگی ہی میں ذلت بھرے عذاب کامزہ چکھانے کے لئے منحوس دنوں381 میں ان پر سخت آندھی بھیج دی۔ آخرت کا عذاب (اس سے) زیادہ رسوا کن ہے۔ وہ لوگ مدد نہیں کئے جائیں گے۔ 

17۔ قوم ثمود کو ہم نے سیدھی راہ دکھائی۔ وہ لوگ سیدھی راہ سے زیادہ اندھے پن ہی کو پسند کیا۔ اس لئے ان کے کرتوتوں کی وجہ سے بادلوں کی گرج جیسی ذلت بھر ا عذاب انہیں آپکڑا۔ 

18۔جو لوگ ایمان لا ئے اور (ہم سے) ڈرے انہیں ہم نے بچا لیا۔ 

19۔ اللہ کے دشمن جہنم کی طرف اکٹھا کئے جانے والے دن 1وہ لوگ ترتیب سے کھڑے کئے جائیں گے۔

20۔ آخر جب وہ لوگ وہاں آئیں گے تو ان کے خلاف ان کے کان، آنکھیں اور کھالیں ان کے کرتوتوں کے بارے میں گواہی دیں گی۔ 

21۔ وہ اپنی کھالوں سے پوچھیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی۔وہ جواب دیں گے کہ ہر چیز کو گویائی عطا کر نے والے اللہ ہی نے ہمیں بھی گویائی دی۔ پہلی با ر اسی نے تمہیں پید اکیا۔ اور اسی کے پاس واپس لے جائے جاؤگے۔ 

22۔تمہارے کان، آنکھیں اور کھالیں تمہارے خلاف گواہی نہ دینے کے لئے تم نے (ان کو) کوئی کام چھپائے نہیں۔ اور تم نے سوچا کہ تمہارے کاموں میں سے اکثر کو اللہ نہیں جانتا۔ 

23۔ یہی تمہارے رب کے بارے میں تمہارا گمان تھا۔ وہ تمہیں برباد کر دیا۔ اس لئے تم نقصان اٹھا نے والوں میں سے رہ گئے۔ 

24۔ اگر یہ انتظار کریں تو جہنم ہی ان کا ٹھکانا ہے۔یہ لوگ (پھر سے دنیا میں لوٹ کر) عباد ت کر نے کا موقع اگر چاہیں تو وہ تکلیف انہیں نہیں دی جائے گی۔ 

25۔ ان کے لئے کچھ ساتھی مقرر کردئے ہیں۔ ان کے آگے اور پیچھے جو ہے اس کو وہ خوشنما بناکر دکھا تے ہیں۔ اس لئے ان سے پہلے گزرے ہوئے جنوں اور انسانوں میں رہنے والے (برے) گروہوں کے ساتھ ان کے خلاف بھی حکم ثابت ہوچکا۔ یہ لوگ نقصان اٹھانے والے ہوگئے۔ 

26۔(اللہ کا) انکار کر نے والے کہتے ہیں کہ اس قرآن کو مت سنو۔ تم غلبہ پانے کے لئے اس میں (الجھانے کے لئے) بیہودہ کام کرو۔ 

27۔ (ہمارا) انکار کر نے والوں کوہم سخت عذاب چکھائیں گے۔ وہ جو برے کام کر رہے تھے اس کو ہم بدلے میں دیں گے۔ 

28۔ یہی اللہ کے دشمنوں کا بدلے کا دوزخ ہے۔ اس میں ان کے لئے دائمی گھر ہے۔ یہ ہماری آیتوں کو انکار کر نے کا بدلہ ہے۔ 

29۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے کہیں گے کہ اے ہمارے رب! جنوں اور انسانوں میں ہمیں گمراہ کر نے والوں کو ہمیں دکھلا۔ وہ ذلیل و خوارہونے کے لئے انہیں ہم ہمارے قدموں کے نیچے کر دیں گے۔ 

30۔ہمارا رب اللہ ہی کہہ کر اس پر قائم رہنے والوں کے پاس فرشتے اتر آئیں گے اور کہیں گے کہ تم خوف نہ کھاؤ، غم نہ کرو۔ تم سے وعدہ کئے گئے جنت کے بارے میں خوش ہوجاؤ۔ 

32,31۔اور یہ بھی کہیں گے کہ اس دنیوی زندگی میں اور آخرت میں ہم تمہارے مددگار ہیں۔ بخشنے والے، نہایت ہی رحم والے کی مہمانی کے طور پر تم جو چاہتے ہو وہاں وہ تمہیں ملے گا۔ تم جو مانگو وہ تمہیں وہاں موجود ہوگا26۔ 

33۔ اللہ کی طرف (لوگوں کو)جو بلائے، نیک عمل کرے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں، اس سے زیادہ اچھی بات کہنے والا کون ہے؟ 

34۔ بھلائی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی۔ نیکی ہی کے ذریعے(دشمنی کو) روکو۔ جس سے تمہاری دشمنی ہے وہ اسی وقت گہرا دوست بن جائے گا۔ 

35۔ صبر کر نے والوں کے سوا دوسروں کویہ (صفت) عطا نہیں کی جاتی۔ بڑے نصیبوں والے کے سوا (دوسروں کو) یہ حاصل نہیں ہوتی۔ 

36۔ شیطان کی طرف سے تمہیں کوئی چھیڑ پیدا ہو تو اللہ سے پناہ مانگو۔ وہ سننے والا488، جاننے والا ہے۔ 

37۔ رات، دن، سورج اور چاند اس کی نشانیوں میں سے ہیں۔ سورج یا چاند کو سجدہ مت کرو۔ اگر تم اسی کی بندگی کر نے والے ہو تو ان کے پیدا کر نے والے اللہ ہی کو سجدہ کرو396۔ 

38۔اگر وہ تکبر کریں تو تمہارے رب کے پاس رہنے والے رات اور دن اس کی تسبیح کر تے ہیں۔اور وہ کبھی نہیں تھکتے۔ 

39۔ زمین کو جو تم خشک دیکھ رہے ہو اس کی نشانیوں میں سے ہے۔ اس پر جب ہم پانی برساتے ہیں تو وہ(کھیت)ترو تازہ ہو کرابھرتی ہے۔ اس کو زندہ کر نے والا مردوں کا بھی زندہ کر نے والا ہے۔ وہ ہر چیز پر قدرت والا ہے۔ 

41,40۔ہماری آیتوں کو موڑ نے والے، یہ نصیحت جب ان کے پاس آئی تو اس کے انکار کرنے والے ہم سے چھپ نہیں سکتے۔کیا جہنم میں پھینکا جا نے والا بہتر ہے یا قیامت کے دن1 بے خوف ہو کر آنے والا؟ تم جو کر نا چاہو کرلو۔ تم جو کچھ کر تے ہو وہ دیکھنے والا ہے488۔ یہ تو غالب آنے والی کتا ب ہے26۔ 

42۔ اس کے آگے اور پیچھے سے اس میں کوئی غلطی نہیں آئے گی123۔ یہ تعریفوں والے، حکمتوں والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے351۔ 

43۔ (اے محمد!) تم سے پہلے جو رسولوں کو کہا گیاتھا وہی تم کو بھی کہا گیا ہے۔ تمہارا پروردگار معاف کر نے والا اور دردناک عذاب دینے والا بھی ہے۔ 

44۔ اگر ہم اس کوبغیر عربی489 زبان کاقرآن بنا دئے ہوتے تو وہ لوگ کہتے227 کہ کیا اس کی آیتوں کو واضح کر نا نہیں چاہئے تھا؟ (یہ) غیر عربی ہے اور (وہ) عربی والے ہیں؟ تم کہہ دو کہ یہ ایمان والوں کے لئے ہدایت اورشفا ہے۔ نہ ماننے والوں کے کانوں میں ڈاٹ ہے، یہ انہیں اندھا پن بھی دکھتا ہے۔ وہ لوگ تو بہت دور کی جگہ سے پکارے جا رہے ہیں۔ 

45۔ موسیٰ کو ہم نے کتاب دی تھی۔ اس میں اختلاف پیدا ہوگیا۔ اگر تمہارے رب کی طرف سے بات طے نہ ہوئی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا۔ یہ لوگ اس میں شدید شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ 

46۔ جس نے نیک کام کئے وہ اسی کے لئے ہے۔جس نے برے کام کئے وہ اسی کے خلاف ہے۔ تمہارا رب بندوں پر ظلم کر نے والا نہیں۔  پارہ : 25

47۔ قیامت کے وقت1 کا علم تو اسی کی طرف لوٹایا جاتا ہے۔ اس کے علم کے بغیر کسی شاخ سے پھل نکلنا اور کوئی عورت حاملہ ہو نا اور جننا نہیں ہو سکتا۔ جس دن وہ پوچھے گا کہ میرے شریک جن کو سمجھا گیا تھا وہ کہاں ہیں؟ تو وہ کہیں گے کہ ہم تیرے پاس اعتراف کرتے ہیں کہ ہم میں گواہی دینے والے کوئی نہیں ہیں۔

48۔ اس سے پہلے وہ لوگ جو پرستش کر تے تھے وہ سب ان سے غائب ہوجائیں گے۔ وہ یقین کر لیں گے کہ ان کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں۔ 

49۔ (دنیامیں موجود) بھلائی کی دعا کر نے سے انسان نہیں تھکتا۔ جب اس کو کوئی برائی پہنچے تو وہ ناامید ہو تے ہوئے مایوس ہو جا تا ہے۔ 

50۔ اس کو پہنچی ہوئی تکلیف کے بعد اگر ہم اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ تو میرے لئے ہے۔میں نہیں سمجھا تھا کہ قیامت کا وقت1 آئے گا۔ اگر میں میرے پروردگار کے پاس لے جایا جاتا تو اس کے پاس میرے لئے بہتری ہی ہوگی۔ (ہمارا) انکار کر نے والوں کوان کے اعمال کی خبر دیں گے۔ اور انہیں شدید عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ 

51۔ انسان پر جب ہم فضل کر تے ہیں تو وہ روگردانی کر تے ہوئے اپنی ہی طرف پلٹ جا تا ہے۔ اگر اس کو برائی پہنچے تو بڑی لمبی دعا ئیں کر نے لگتا ہے۔ 

52۔ (اے محمد!) پوچھوکہ مجھے جواب دو، اگر یہ اللہ کی طرف سے آئی ہو اور اس کو تم انکار کرتے ہو تو بہت دور کی گمراہی میں رہنے والے سے زیادہ گمراہ کون ہے؟

53۔ انہیں حقیقت سے واضح کر نے کے لئے کئی حصوں میں سے اورخود ان کے اندر سے بھی ہماری نشانیوں کو ہم دکھا ئیں گے۔ کیا انہیں یہ کافی نہیں ہے کہ تمہارا رب ہر چیزکو دیکھ رہا ہے؟

54۔ یاد رکھو! وہ اپنے پروردگار کی ملاقات 488سے شک ہی میں ہیں۔ یاد رکھو! وہ ہر ایک چیز کو پوری طرح جاننے والا ہے۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account