Sidebar

02
Thu, Jan
11 New Articles

سورۃ : 72 الجن ۔ انسانی نگاہ سے ایک پوشیدہ مخلوق

உருது மொழிபெயர்ப்பு
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

سورۃ : 72 سورۃ الجن ۔ انسانی نگاہ سے ایک پوشیدہ مخلوق

کل آیتیں : 28

اس سورت کی پہلی آیت میں نسل جن کے بارے میں ذکر ہو نے کی وجہ سے اس سورت کا نام جن رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ (اے محمد!) کہہ دو کہ مجھے وحی کی گئی ہے، جنوں کی ایک جماعت نے قرآن سن کر کہا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سناہے۔ 

2۔ وہ سیدھی راہ دکھا تا ہے۔ پس ہم نے اس کو مانا۔ ہم کسی کواپنے رب کا شریک نہیں ٹہرائیں گے۔ 

3۔ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے۔ اس نے بیوی اوربیٹے نہیں بنائے۔ 

4۔ ہم میں سے نادان اللہ پر جھوٹی باتیں کہنے والا تھا۔ 

5۔ ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جنات کبھی اللہ پر جھوٹی باتیں نہیں کہیں گے۔ 

6۔ انسانوں میں بعض مرد لوگ جنات میں رہنے والے مردوں سے پناہ طلب کر تے تھے۔ جس سے ان کے غرو رکو وہ لوگ (انسان) اور بڑھا دئے۔ 

7۔ تم جس طرح سوچتے تھے اسی طرح وہ بھی سوچتے تھے کہ اللہ کسی کو پھر سے زندہ نہیں کر یگا۔ 

8۔ آسمان507 کو چھواتو دیکھا کہ وہ سخت پہرہ داروں اور شعلوں سے بھرا پڑا تھا۔ 

9۔ (چھپے ہوئے) سننے کے لئے وہاں پر کئی جگہوں میں ہم بیٹھے ہوئے تھے۔ اب جو بھی (چھپے ہوئے) سنتا ہے تو وہ اپنے خلاف گھات میں لگے ہوئے مشعل کو دیکھے گا307۔ 

10۔ ہم نہیں جانتے کہ زمین میں رہنے والوں کے لئے خرابی چاہی گئی ہے؟ یا ان کا رب ان کے لئے سیدھی راہ چاہا ہواہے؟ 

11۔ ہم میں نیک لو گ بھی ہیں ، اور ان جیسے نہیں بھی ہیں۔ ہم کئی طریقوں سے بکھرے پڑے ہوئے تھے۔ 

12۔ ہمیں احساس ہو گیا کہ زمین میں ہم اللہ سے جیت نہیں سکتے۔ (بچ کر) بھاگ کر بھی ہم اسے جیت نہیں سکتے۔ 

13۔ جب ہم نے سیدھی راہ سنی تو ہم اسے مان لیا۔ اپنے رب پر ایمان لا نے والے نقصان اور ظلم و ستم سے ڈرتے نہیں

14۔ ہم میں مسلمان بھی ہیں ، بے انصاف بھی ہیں۔ اسلام قبول کر نے والے سیدھی راہ ڈھونڈ لی۔ 

15۔ (جنات نے کہا کہ) ظالم لوگ جہنم کا ایندھن بن گئے

17,16۔ اگر وہ اس راہ میں برقرار رہ جاتے تو اس میں انہیں آزمانے کے لئے484 انہیں پینے کے لئے زیادہ پانے دئے ہوتے۔ اپنے رب کی یاد کو جھٹلا نے والے کو سخت عذاب میں وہ داخل کر ے گا26۔ 

18۔ مسجدیں اللہ ہی کی ہیں۔ اس لئے اللہ کے ساتھ کسی اور کو مت پکارو۔ 

19۔ اللہ کے بندے (محمد) جب اس سے دعا کر نے کھڑے ہو تے ہیں تو (لوگ) جوق در جوق ان کے قریب آجا تے ہیں۔ 

20۔ (اے محمد!) کہہ دو کہ میں اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کروں گا۔ 

21۔ اور کہو کہ میں تمہیں نقصان اور نفع پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ 

22۔ اور یہ بھی کہو کہ اللہ سے مجھے کوئی بچانہیں سکتا۔اس کے سوا کوئی جائے پناہ بھی میں نہیں دیکھتا۔ 

23۔ (اور یہ بھی کہو کہ) اللہ کی طرف سے اور اس کے پیغامات میں سے لوگوں کو پہنچا دینے کے سوا (کچھ نہیں!) اللہ اوراس کے رسول کی نافرمانی کر نے والوں کو جہنم کی آگ ہے۔ اس میں وہ ہمیشہ دوام رہیں گے۔ 

24۔ انہیں جو خبردار کی گئی تھی اس کو جب وہ دیکھیں گے تو وہ جان لیں گے کہ مدد کر نے والوں میں کمزور کون ہیں اور تعدادمیں کم کون ہیں ؟ 

25۔ اور کہو کہ میں نہیں جانتا کہ جس سے تم خبردار کئے جاتے ہو کیا وہ قریب ہے یا اس کے لئے میرا رب (مزید) مدت مقرر کر ے گا۔ 

28,27,26۔ وہ غیب کا جاننے والا ہے۔اپنی غیبی امور کو اپنے پسندیدہ رسول کے سوا کسی پر ظاہر نہیں کر ے گا104۔یہ اطلاع دینے کے لئے کہ وہ اپنے پروردگار کے پیغامات پہنچا دئے ہیں، ان کے آگے اور پیچھے محافظ لگا دیتا ہے۔ جو کچھ ان کے پا س ہے وہ پوری طرح جانتا ہے۔ ہر چیز کو وہ گنتی سے جانتا ہے26۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account