Sidebar

02
Thu, Jan
11 New Articles

سورۃ : 71 نوح ۔ ایک پیغمبر کا نام

உருது மொழிபெயர்ப்பு
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

سورۃ : 71 سورۃ نوح ۔ ایک پیغمبر کا نام

کل آیتیں : 28

اس سورت میں نوح نبی کی تبلیغ کے بارے میں بتائے جانے کی وجہ سے اس سورت کا نام نوح رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس یہ کہلا بھیجا کہ تمہاری قوم پر دردناک عذاب آنے سے پہلے انہیں خبردار کردو۔ 

4,3,2۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم!میں تمہیں صاف خبردارکرنے والاہوں کہ تم اللہ کی عبادت کرو، اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ وہ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا، ایک مقررہ مدت تک تمہیں مہلت دے گا، جب اللہ کا مقررہ وقت آجاتا ہے تو توقف نہیں کیا جائے گا۔ کیا تم جانو گے نہیں26؟ 

5۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم! میں نے اپنی قوم کو رات و دن پکارا۔ 

6۔ میری پکار انہیں نفرت کے سوا کچھ اور نہیں بڑھایا۔ 

7۔ تم انہیں درگزر کر نے کے لئے میں جب بھی انہیں پکارا تو وہ اپنی انگلیوں کو اپنے کانوں میں رکھ لیتے ہیں۔ اپنے کپڑوں سے ڈھانپ لیتے ہیں۔ ضد کرتے ہیں اور بہت زیادہ تکبر کرتے ہیں۔ 

8۔ پھر میں نے انہیں بلند آواز سے پکارا۔ 

9۔ پھر میں نے انہیں علانیہ بھی پکارا اور پوشیدہ طورپر بھی

10۔ اور یہ بھی کہا کہ اپنے رب سے معافی طلب کرو۔ وہ معاف کر نے والا ہے۔ 

11۔ وہ تمہیں لگاتار بارش برسائے گا۔ 

12۔ مال اور اولاد کے ذریعے وہ تمہیں مدد کرے گا۔ تمہارے لئے باغات پیدا کر ے گا، اور تمہارے لئے نہریں بھی جاری کرے گا۔ 

13۔ تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ اللہ کوکوئی تعظیم بھی نہیں کرتے ہو؟ 

14۔ اس نے تمہیں کئی طرح سے پیدا کیا ہے۔

15۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے سات آسمانوں507 کو کس طرح تہ بہ تہ بنایا ہے؟ 

16۔ اس میں چاند کو روشنی بنایا اور سورج کو چراغ بنایا۔ 

17۔ اللہ تمہیں زمین ہی سے پرورش کیا اور بڑا بنایا331۔ 

18۔ پھر اسی میں تمہیں لوٹائے گا۔ (اسی میں سے) تمہیں نکالے گا۔ 

20,19۔ (اور کہا کہ) زمین میں تم کئی راستوں سے گزرنے کے لئے اللہ ہی نے تمہارے لئے اس کو فرش بنایا26۔ 

21۔ نوح نے کہا کہ اے میرے پروردگار! انہوں نے میری نافرمانی کی۔وہ ایسے شخص کی پیروی کرتے ہیں جس کے مال اور اولاد اسی کے لئے نقصان دہ ہے۔ 

22۔ انہوں نے بہت بڑی سازش کی۔ 

23۔ وہ کہتے ہیں کہ اپنے معبودوں کو مت چھوڑو۔ ود، سواع، یغوث، یعوق اور نسر وغیرہ معبودوں کوچھوڑنا نہیں۔ 

24۔ (اس نے دعا کی کہ) بہت سے لوگوں کو انہوں نے گمراہ کر دیا۔ پس تو ظالم لوگوں کو گمراہی کے سوا اور کچھ نہ بڑھا۔ 

25۔ ان کے گناہوں کی وجہ سے غرق کر دئے گئے اور جہنم میں پہنچا دئے گئے۔ اللہ کے سوا کسی اور کو وہ اپنا مددگار نہ پائیں گے۔ 

26۔ نوح نے کہا کہ اے میرے پروردگار! روئے زمین میں (تیرے) انکار کر نے والے کسی ایک کو بھی نہ چھوڑنا۔ 

27۔ اگر تو انہیں چھوڑرکھے گا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے۔ (تیرے) انکار کر نے والے گنہ گار کے سوا کسی کووہ جنم نہیں دیں گے372۔

28۔ (یہ بھی دعا کی کہ) اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو بھروسہ کر تے ہوئے میرے گھر میں داخل ہو نے والے مومن مردوں اور عورتوں کو معاف کردے۔ ظالموں کو بربادی کے سوا کسی چیزمیں اضافہ نہ کر۔

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account