Sidebar

02
Thu, Jan
11 New Articles

سورۃ : 66 التحریم ۔ حرام ٹہرانا

உருது மொழிபெயர்ப்பு
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

سورۃ : 66 سورۃ التحریم ۔ حرام ٹہرانا

کل آیتیں : 12

اللہ نے جو اجازت دی ہے اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام ٹہرانے کے بارے میں اس سورت کی پہلی آیت میں ذکر ہوا ہے، اس لئے اس سورت کا نام حرام ٹہرانا رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ اے نبی! اللہ نے تمہیں جوحلال کی ہے تم اپنی بیویوں کی رضامندی کی خاطر کیوں حرام کرتے ہو؟ اللہ بخشنے والا، نہایت ہی رحم والاہے272۔ 

2۔ اللہ نے تمہاری قسموں کا کفارہ مقرر کر دیا ہے۔ اللہ ہی تمہارا آقا ہے ۔ وہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔ 

3۔ اس نبی نے اپنی بیویوں میں سے ایک کے پاس جب ایک راز کی بات کہی تو اس بیوی نے اس خبر کو (دوسری کے پاس) کہہ دی ، اللہ نے اسے نبی پر ظاہر کر دیا۔ اس وقت اس میں سے بعض باتوں کو (ان بیویوں کے پاس) نبی نے کہا اوربعض باتوں کو نہیں کہا۔ جب اس نے کہا تو بیوی نے پوچھا کہ تم کو یہ خبر کس نے دی؟ تو نبی نے جواب دیا کہ سب کچھ جاننے والے، پوری خبر رکھنے والے نے مجھے یہ بتلا یا ہے258۔ 

4۔ (نبی کی بیویوں میں) تم دونوں اللہ سے توبہ کر لو(تو بہتر ہے)۔ تم دونوں کے دل پلٹ گئے تھے۔ ان کے خلاف اگر تم دونوں ایک دوسرے کی مددکروگے تو اللہ ہی ان کا مددگار ہوگا۔ اس کے بعد جبرئیل، ایمان والوں میں نیک لوگ اور فرشتے(ان کو) مددکریں گے۔

5۔ اگر وہ تمہیں طلاق دیدے تو تم سے زیادہ بہترمسلمہ، ایمان والی، فرمانبردار، توبہ کر نے والی، عبادت گزار، روزہ رکھنے والی، بیوہ اور کنواریوں کوان کا رب بیویاں بنا کر دے سکتا ہے۔ 

6۔ اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور تمہارے گھر والوں کو دوزخ سے بچالو۔ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔ اس پر درشت اور سخت گیر فرشتے ہوں گے۔ اللہ نے جو ان کو حکم دیا ہے وہ ان کی نافرمانی نہیں کریں گے۔ جو حکم دیا جاتا ہے وہی کریں گے۔ 

7۔(اور کہا جائے گاکہ اللہ کا) انکار کر نے والو! آج بہانے مت بناؤ۔ تم جو کر رہے تھے اسی کا بدلہ دئے جاؤگے۔

8۔ اے ایمان والو! اللہ سے خلوص کے ساتھ توبہ کرو۔ تمہارا رب تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا۔ تمہیں جنت کے باغات میں داخل کر ے گا۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس نبی (محمد) کو اور ان کے ساتھ رہنے والے ایمان والوں کو اللہ رسوا نہ کر نے والے دن1 ان کا نور ان کے سامنے اور دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا۔ وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہمارا نور ہمارے لئے مکمل کر دے۔ ہماری مغفرت فرما۔ تو ہر چیز پر قادر ہے۔ 

9۔ اے نبی! (اللہ کا) انکار کر نے والوں اور منافقوں کے ساتھ جنگ کرو53۔ ان کے معاملے میں سختی برتو۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔ 

10۔ نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کو اللہ (اس کے) انکار والوں کے لئے مثال دیتا ہے۔ وہ دونوں ہمارے نیک بندوں کے بیویاں تھیں۔ ان دونوں عورتوں نے ان دونوں کے ساتھ بے وفائی کی۔ اس لئے وہ ان دونوں کو اللہ سے کچھ بھی نہ بچا سکے۔ اور کہا گیا کہ دونوں جہنم میں داخل ہو نے والوں کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ 

11۔ فرعون کی بیوی نے یہ کہنے کی وجہ سے کہ اے میرے پروردگار! جنت میں تیرے پاس میرے لئے ایک گھر بنادے۔ فرعون سے اور اس کے ظلم و ستم سے مجھے بچالے۔ ظالم لوگوں سے بھی مجھے نجات دے ، تواللہ نے اس کو ایمان والوں کے لئے مثال بیان فرمائی ہے۔ 

12۔ عمران کی بیٹی مریم کی بھی (اللہ مثال دیتا ہے)۔وہ اپنی عصمت کی حفاظت کی۔ اس میں ہماری روح پھونک دی90۔ اس نے اپنے رب کے کلمات اور کتابوں کی تصدیق کی۔ وہ پابندی سے چلنے والی بھی تھی۔

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account