Sidebar

18
Fri, Oct
11 New Articles

سورۃ : 65 الطلاق ۔ نکاح کی منسوخی

உருது மொழிபெயர்ப்பு
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

سورۃ : 65 سورۃ الطلاق ۔ نکاح کی منسوخی

کل آیتیں : 12

اس سورت کی پہلی آیت میں نکاح کی منسوخی یعنی طلاق کے بارے میں کہا گیا ہے، اس لئے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔  بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ اے نبی! اگر تم طلاق دو66 تواس لائق دو کہ وہ عدت کی69 پیروی کر ے۔ عدت کا حساب رکھو۔ اپنے پروردگار اللہ سے ڈرو۔سوائے وہ کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں ، انہیں ان کے گھروں سے نہ نکالو۔ وہ بھی نہ نکلیں۔ یہ اللہ کی حدیں ہیں۔ جو اللہ کی حدیں پار کرتے ہیں وہ خود پر ظلم کرتے ہیں۔تم نہیں جانتے شاید اس کے بعد اللہ ایک اور حکم جاری کردے424۔

2۔ جب وہ اپنی مدت کو پہنچ جائیں تو انہیں اچھی طرح سے روکے رکھو۔ یا اچھی طرح سے ان سے الگ ہوجاؤ۔ تم میں سے دو عادل گواہ بنالو386۔ اللہ کے لئے گواہی قائم رکھو۔ اللہ اور آخرت1 کے ماننے والوں کو اسی طرح نصیحت کی جاتی ہے۔ اللہ سے ڈرنے والوں کو وہ ایک جائے پناہ پیدا کر ے گا۔ 

3۔ وہ گمان بھی نہ کئے ہوں اس طریقے سے وہ انہیں رزق دے گا463۔ اللہ ہی پربھروسہ رکھنے والوں کووہ کافی ہے۔ اللہ اپنے کام کو پہنچنے والاہے۔ ہر ایک چیز کے لئے اللہ ایک پیمانہ مقرر کر رکھا ہے۔ 

4۔ جن کی حیض موقوف ہوچکی ہے، ان عورتوں کے بارے میں اگر تم شک کرو تو ان کے لئے اورحیض نہ آنے والیوں کے لئے مناسب عدت(کی میعاد) تین ماہ ہیں۔ حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل تک ہے360۔ اللہ سے ڈرنے والوں کو وہ ان کے کام آسان کر دیتا ہے۔ 

5۔ یہ اللہ کا حکم ہے، جسے وہ تمہیں نازل کیا ہے۔ اللہ سے ڈرنے والوں کی برائیوں کو ان سے وہ دور کر دے گا۔ اور انہیں بڑا اجر دے گا۔ 

6۔ اپنی سہولت کے مطابق جہاں تم رہتے ہو وہیں انہیں بساؤ۔ انہیں تنگ کر کے تکلیف نہ پہنچاؤ۔ اگر وہ حاملہ ہوں تو ان کا وضع حمل ہو نے تک ان کے لئے خرچ کرو74۔ اگر وہ تمہاری خاطر دودھ پلائیں تو ان کی اجرت انہیں دے دو۔ اپنے درمیان بھلے طریقے سے (اس کے متعلق) فیصلہ کر لو۔ اگر آپس میں تم (اس کو) دشوار سمجھو تو ان کے لئے دوسری عورت دودھ پلائے۔ 

7۔ حیثیت والے اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرے۔ جس کو مال ایک اندازے سے دیا گیا ہو تو وہ جتنا اللہ نے اس کو دیا ہے اس میں سے خرچ کر ے74۔ اللہ نے جتنا دیا ہے اس سے زیادہ وہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا68۔ تکلیف کے بعد اللہ آسانی پیدا کر ے گا۔

8۔ کتنی ہی بستیاں اپنے رب اور اس کے رسولوں کے احکام سے سرتابی کی۔ہم نے ان کا سختی سے حساب لیااور سختی سے انہیں سزا دی۔ 

9۔ پس انہوں نے اپنے کرتوت کا نتیجہ چکھ لیا۔ ان کا آخری انجام خسارہ ہی رہا۔ 

10۔ ان کے لئے اللہ نے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ اے عقلمند ایمان والو! اللہ سے ڈرو۔ اللہ تمہارے لئے نصیحت نازل کی ہے۔ 

11۔ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے انہیں اندھیروں 303سے روشنی کی طرف لا نے ہی کے لئے واضح کر نے والی اللہ کی آیتوں کو تمہیں سنانے رسول(بھیجا)۔ اللہ پر ایمان لا کر نیک عمل کر نے والوں کو جنت کے باغات میں وہ داخل کر ے گا، جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ نے ان کے لئے روزی بہتر بنا کر رکھا ہے۔ 

12۔ تم لوگ یہ جان لینے کے لئے کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اوراللہ نے علم سے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے، اللہ ہی نے سات آسمانوں507 کو اور زمین میں اسی طرح کے اس نے پیدا کئے425۔ ان کے درمیان احکام اترتے ہیں۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account