Sidebar

08
Sun, Sep
0 New Articles

سورۃ : 96 العلق ۔ باردار بیضہ 

உருது மொழிபெயர்ப்பு
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

سورۃ : 96 سورۃ العلق ۔ باردار بیضہ 

کل آیتیں : 19

اس سورت کی دوسری آیت میں علق کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کانام ہوگیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

1۔ (اے محمد!) تمہیں پیدا کر نے والے رب کے نام سے پڑھو281۔ 

2۔ اس نے انسان کو باردار بیضہ سے365&506 پید ا کیا368۔ 

3۔ پڑھو۔ تمہارا رب سب سے بڑھ کر بزرگی والا ہے۔ 

4۔ اسی نے قلم سے سکھایا۔ 

5۔ انسان کو سکھایاجووہ نہیں جانتا تھا ۔

7,6۔ ایسا نہیں ہے، خود کو بے نیاز سمجھنے کی وجہ سے انسان حد سے بڑھ جاتاہے26۔ 

8۔ تیرے رب کے طرف ہی لوٹ کر جا نا ہے۔ 

10,9۔ کیا تم نے نہیں دیکھا جونماز پڑھنے والے بندے کو روکتا ہے26&32؟

13,12,11۔ کیا تم نے غور کیا کہ وہ سیدھی راہ پر رہنے کو یا اللہ سے ڈرنے کا حکم دینے کوجھوٹ سمجھ کر اس نے بے پرواہی برت رہا ہے26؟ 

14۔ کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟ 

15۔ ایسا نہیں ہے۔ اگر وہ باز نہیں آیا تو ہم اس کی پیشانی پکڑیں گے۔ 

16۔ وہ خطا کار اور جھوٹی پیشانی ہے426۔ 

17۔ وہ اپنی مجلس والوں کو بلالیں۔ 

18۔ ہم دوزخ کے محافظوں کو بلائیں گے۔ 

19۔ پس تم اس کے مطیع نہ بنو۔ سجدہ کرواور قریب ہوجاؤ۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account