Sidebar

08
Sun, Sep
0 New Articles

سورۃ : 90 البلد ۔ وہ شہر

உருது மொழிபெயர்ப்பு
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

سورۃ : 90 سورۃ البلد ۔ وہ شہر

کل آیتیں : 20

اس سورت کی پہلی آیت میں وہ شہر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی نام اس سورت کو رکھا گیا ہے۔ 

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

2,1۔ (اے محمد!) اس شہر میں (مکہ میں) تم بسنے کی حالت میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں26۔

3۔ جننے والے پر اور جو جنا اس پر بھی قسم کھاتا ہوں379۔ 

4۔ ہم نے انسان کو تکلیف اٹھانے والا ہی پیدا کیا368۔

5۔ کیا وہ خیال کر تا ہے کہ اس پر کوئی قدرت پا نہیں سکتے۔ 

6۔ وہ کہتا ہے کہ بہت کچھ مال (دے کر) برباد کیا۔ 

7۔ کیا وہ سمجھتا ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں؟ 

9,8۔ کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں، زبان اور دو ہونٹ نہیں بنائے26؟ 

10۔ کیا ہم نے اس کو (نیکی بدی کا)دو راستے نہیں دکھائے؟ 

11۔ وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہیں گزرا۔ 

12۔ تم کیا جانو کہ گھاٹی کیا ہے؟ 

17,16,15,14,13۔ غلام کا آزاد کرنایا قریبی رشتے کے یتیم یا افلاس کا مارا ہوا غریب کو فاقے کے دنوں میں کھانا کھلانا، پھر ایمان لاتے ہوئے صبر اور ہمدردی کی نصیحت کر نے والوں کے ساتھ شامل ہوجا نا( ہی گھاٹی ہے)26۔ 

18۔ وہی دائیں بازو والے ہیں۔ 

19۔ جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا وہی بائیں بازو والے ہیں۔ 

20۔ ان پر سلگائی ہوئی آگ ہوگی۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account