Sidebar

08
Sun, Sep
0 New Articles

سورۃ : 88 الغاشیہ ۔ ڈھانپ لینا

உருது மொழிபெயர்ப்பு
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

سورۃ : 88 سورۃ الغاشیہ ۔ ڈھانپ لینا

کل آیتیں : 26

اس سورت کی پہلی آیت میں الغاشیہ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔ 

بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

1۔ ڈھانپ لینے والے واقعہ کے بارے میں کیا تم کو خبر پہنچی؟ 

2۔ اس دن بعض چہرے (رسوائی کی وجہ سے) جھکے ہوئے ہوں گے۔ 

3۔ وہ (برائیوں میں) مضبوطی سے عمل کئے تھے۔ 

4۔ دہکتی ہوئی آگ میں وہ جلیں گے۔ 

5۔ کھولتے ہوئے چشمے سے پلایا جائے گا۔ 

6۔ کانٹے دار جھاڑ کے سوا انہیں کوئی کھانا نہ ہوگا۔ 

7۔ وہ نہ موٹا کر ے گا اور نہ ہی بھوک مٹائے گا۔ 

8۔ اس دن کچھ چہرے شگفتگی سے ہوں گے۔ 

9۔ اپنی محنت کے لئے مطمئن ہوں گے۔ 

10۔ بلند و بالا جنت میں ہوں گے۔ 

11۔ وہاں وہ بے کار باتیں نہیں سنیں گے۔ 

12۔ وہاں بہنے والے چشمے ہوں گے۔ 

13۔ وہاں اونچے تخت ہوں گے۔ 

14۔ آبخورے رکھے ہوئے ہوں گے۔ 

15۔ قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے۔ 

16۔ بچھے ہوئے قالین بھی ہوں گے۔ 

17۔ کیا انہیں دیکھنا نہیں چاہئے تھا کہ اونٹ کس طرح پیدا کئے گئے ہیں؟

18۔ آسمان 507کس طرح اونچا کیا گیا ہے؟

19۔ پہاڑیں کس طرح نصب کئے گئے ہیں؟ 

20۔ اور زمین کس طرح بچھائی گئی ہے(کیاانہیں دیکھنا نہیں چاہئے تھا)؟ 

21۔ اس لئے نصیحت کرو۔ (اے محمد!) تم نصیحت کر نے والے ہی ہو81۔ 

22۔ ان کے لئے تم ذمہ دار نہیں ہو81۔ 

24,23۔ پھر بھی جھٹلاتے ہوئے (اللہ کا) انکار کر نے والے کو اللہ بہت ہی سختی سے سزا دے گا26۔ 

25۔ ان کا لوٹنا ہمارے ہی پا س ہے۔ 

26۔ پھر انہیں استفسار کر نا ہمارے ذمہ ہے۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account