سورۃ : 82 سورۃ الانفطار ۔ پھٹ جانا
کل آیتیں : 19
اس سورت کی پہلی آیت میں آسمان کے پھٹ جا نے کے بارے میں ذکر ہوا ہے، اس لئے یہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
1۔ جب آسمان پھٹ جائے گا،
2۔ جب ستارے جھڑ جائیں گے،
3۔ جب سمندر ابالاجائے گا،
4۔ جب قبریں الٹ پلٹ کر دی جائیں گی،
5۔ ہر شخص جان جائے گا جو کچھ اس نے آگے بھیجا اورپیچھے چھوڑا۔
6۔ اے انسان! تجھ کو کس چیز نے اپنے رب کریم کے بارے میں دھوکے میں ڈالا؟
7۔ اسی نے تمہیں پیدا کیا، ٹھیک ٹھاک کیا ، پھر تمہیں متناسب بنایا۔
8۔وہ جس شکل میں چاہا تمہیں تشکیل کیا۔
9۔ بلکہ تم تو فیصلے کے دن1 کو جھوٹ سمجھ رہے ہو۔
11,10۔ تم پر باعزت لکھنے والے نگہبان مقرر ہیں26۔
12۔ جو کچھ تم کر تے ہو وہ جانتے ہیں۔
13۔ نیک لوگ عیش میں ہوں گے۔
14۔ گنہ گار دوزخ میں ہوں گے۔
15۔ فیصلے کے دن وہ اس میں جلیں گے۔
16۔ اس سے وہ چھپنے والے نہیں ہیں۔
17۔ (اے محمد!) تم کیا جانو کہ فیصلے کا دن1 کیاہے؟
18۔ پھر بھی تم کیا جانو کہ فیصلے کا دن1 کیاہے؟
19۔ اس دن کوئی بھی کسی پر ذرہ بھر بھلائی نہیں کر سکے گا۔اس دن اختیار اللہ ہی کا ہوگا۔
سورۃ : 82 الانفطار ۔ پھٹ جانا
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode