سورۃ : 75 سورۃ القیامۃ ۔ رب کے سامنے کھڑے ہو نے کا دن
کل آیتیں : 40
اس سورت کی پہلی آیت میں قیامت کا دن کہنے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔
بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
1۔ قیامت کے دن1 پر میں قسم کھاتا ہوں۔
2۔ ملامت کر نے والے نفس پر میں قسم کھاتا ہوں۔
3۔ کیا وہ سمجھتا ہے کہ ہم انسان کی ہڈیوں کو جمع نہیں کر سکیں گے؟
4۔ ایسا نہیں ہے! اسکی انگلیوں کے پوروں کو بھی درست کر نے پر ہم قادر ہیں208۔
5۔ مگرانسان تو اس کے (رب کے) سامنے ہی گناہ کرنا چاہتا ہے۔
6۔ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن 1 کب آئے گا؟
10,9,8,7۔ آنکھ جب پتھرا جائے گی، چاند کو جب گرہن لگ جائے گی، سورج اور چاند جب اکٹھے کئے جائیں گے،اس دن انسان پوچھے گا کہ نکل بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟
11۔ ایسا نہیں ہے۔ کوئی بچاؤ کی جگہ نہیں ہے۔
12۔ اس دن تمہارے رب ہی کے پاس ٹھکانا ہوگا۔
13۔ اس دن انسان نے جو آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا اس کے بارے میں اس کو بتایا جائیگا۔
15,14۔ بلکہ انسان کتنے بھی بہانے پیش کرے ، وہ اپنے بارے میں اچھی طرح جانتا ہے26۔
16۔ (اے محمد!) اس کے لئے (قرآن کو جلد حفظ کر نے کے لئے) اپنی زبان کو عجلت سے حرکت نہ دو152۔
17۔ اس کو جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمہ ہے۔
18۔ اس لئے جب ہم اسے پڑھتے ہیں تواس پڑھنے کی پیروی کرو152۔
19۔ پھر اس کی وضاحت کر نا ہمارے ذمہ ہے۔
20۔ ایسا نہیں ہے، پھر بھی تم دنیا کو چاہتے ہو۔
21۔ آخرت کو چھوڑ دیتے ہو۔
22۔ اس دن چند چہرے کھلے ہوئے ہوں گے۔
23۔ اپنے رب کو دیکھ رہے ہوں گے488۔
24۔ چند چہرے اس دن غمگین ہوں گے۔
25۔ وہ سمجھتے ہوں گے کہ ان پر بھاری مصیبت آنے والی ہے۔
27,26۔ ایسا نہیں ہے۔ جب جان حلقوم تک پہنچ جاتی ہے توکہا جائے گا کہ جھاڑ پھونک کرنے والا کون ہے 26؟
28۔ وہ سمجھ جائے گا کہ یہی ہے جدائی۔
29۔ پاؤں سے پاؤں لپٹ جائے گی۔
30۔ اس دن کھنچے ہوئے چلا جا ناتمہارے رب ہی کے پاس
31۔ وہ نہ سچ مانا اور نہ نماز پڑھی۔
32۔ بلکہ اس نے تو جھوٹ سمجھ کر جھٹلانے لگا۔
33۔ پھر اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا گیا۔
34۔ تیرے قریب آگیااور بھی قریب آگیا۔
35۔ پھروہ تیرے قریب آگیا اور مزید قریب آگیا۔
36۔ کیا انسان سمجھتا ہے کہ اسے یونہی چھوڑدیا جائے گا؟
37۔ کیا وہ ٹپکائی جانے والی منی کا قطرہ نہ تھا؟
38۔ پھر وہ باردار بیضہ بن گیا365&506۔ پھر (رب نے) اس کو پیدا کر کے درست کیا۔
39۔ پھر اس سے437 مرد اور عورت کا جوڑاپیدا کیا۔
40۔ کیا یہ مردوں کو زندہ کرنے کی قدرت والا نہیں ہے؟
سورۃ : 75 القیامۃ ۔ رب کے سامنے کھڑے ہو نے کا دن
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode