سورۃ : 69 سورۃ الحاقہ ۔ وہ سچا واقعہ
کل آیتیں : 52
اس سورت کی پہلی آیت میں سچاواقعہ کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
1۔ وہ سچا واقعہ1۔
2۔ وہ سچا واقعہ کیا ہے؟
3۔ (اے محمد!) تمہیں کیا معلوم کہ سچا واقعہ کیا ہے؟
4۔ ثمود اور عاد کی قوم نے چونکا دینے والے اس واقعے کو جھوٹ سمجھا۔
5۔ قوم ثمود تو بڑی زوردار آواز سے ہلاک کردئے گئے۔
6۔ قوم عاد تو بہت ہی سخت تند و تیز ہوا سے ہلاک کر دئے گئے۔
7۔ اس کو سات رات اور آٹھ دن تک لگاتار ان کے خلاف چلایا۔تم دیکھتے ہو کہ وہ لوگ جڑ سے گرے ہوئے کھجور کے درخت کی طرح گرے پڑے ہیں۔
8۔ ان میں سے باقی بچے ہوئے کسی کو تم دیکھتے ہو؟
9۔ فرعون اور اس سے پہلے گزرے ہوئے لوگ اور الٹی ہوئی (قوم لوط کی) بستیوں والوں نے بھی خطائیں کیں۔
10۔ اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی۔ اس لئے اس نے انہیں بڑی سخت سزا دی۔
11۔ (نوح نبی کے زمانے میں)پانی جب حد سے گزر گیا تو ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کرایا۔
12۔اسے تمہارے لئے عبرت بنانے کے لئے 222اور سننے والے کان اس کو سن کر برقرار رکھنے کے لئے (ایسا کیا ) ۔
15,14,13۔ ایک ہی بار صور پھونکنے کے بعد جب زمین اورپہاڑیں اٹھا کربالکل ریزہ ریزہ کردیا جائے گا تو اس دن ہی وہ واقعہ پیش آئے گا26۔
16۔ آسمان 507پھٹ جا ئے گا۔ اس دن وہ کمزور ہوگا۔
17۔ فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے۔ اس دن وہ تمہارے رب کے عرش488 کو آٹھ فرد (فرشتے) اٹھائے ہوے ہوں گے۔
18۔ اس دن (بازپرس کے لئے) پیش کئے جاؤگے۔ تم سے کوئی بات چھپے گی نہیں۔
20,19۔ پس اپنے دائیں ہاتھ میں کتاب لئے ہو ئے لوگ کہیں گے کہ آؤ، میری کتاب پڑھو۔ مجھے یقین تھاکہ میں اپنے حساب کا سامنا کروں گا26۔
22,21۔ وہ اطمینان والی زندگی اور بلندو بالا جنت کے باغات میں ہوں گے26۔
23۔ اس کے پھل جھکے ہوئے ہوں گے۔
24۔(ان سے کہا جائے گاکہ) گزرے ہوئے دنوں میں تم نے جو آگے بھیج چکے تھے اس کی وجہ سے تم خوشی سے کھاؤ، پیو۔
29,28,27,26,25۔ کتاب جس کے بائیں ہاتھ میں دیا گیا، وہ کہے گا کہ کاش! میری کتاب مجھے نہ دی گئی ہوتی۔میں نہیں جانتا کہ میرا حساب کیا ہوگا۔ کاش! (مو ت کے ساتھ) قصہ تمام ہو گیا ہوتا۔ میرا مال مجھے بچا نہیں سکا۔ میرا اقتدار مجھ سے تباہ ہوگیا26۔
30۔ اسے پکڑو، اور اس کو ہتھکڑی لگاؤ۔
31۔ پھر اسے جہنم میں جلنے دو۔
32۔ (کہا جائے گا کہ) پھر اسے ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو
33۔ اس نے عظمت والے اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا۔
34۔ مسکینوں کو کھانا کھلانے پر اس نے ابھارا نہیں۔
35۔ آج یہاں اس کے لئے کوئی گہرا دوست نہیں۔
36۔ پیپ کے سوا کوئی دوسری غذا نہیں۔
37۔ گنہگاروں کے سوا اور کوئی اسے کھائے گا نہیں۔
39,38۔ تم جسے دیکھتے ہو اور جسے تم نہیں دیکھتے ہو اس پر قسم کھاتا ہوں26۔
40۔ یہ باعزت رسول کا قول ہے۔
41۔ یہ کسی شاعر کا قول نہیں۔ تم تو بہت کم ہی ایمان لاتے ہو۔
42۔ اور یہ نہ کسی کاہن کا قول ہے۔ تم تو بہت کم ہی عبرت حاصل کر تے ہو۔
43۔ یہ تمام جہانوں کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے۔
45,44۔ اگر یہ (محمد) بعض باتیں ہم پر گھڑے ہوتے تو ان کو دائیں ہاتھ سے سزا دیتے26۔
46۔ پھر ہم ان کی شہ رگ کاٹ دیتے۔
47۔ تم میں سے کوئی اس کو روکنے والا نہیں۔
48۔ یہ (اللہ سے) ڈرنے والوں کے لئے نصیحت ہے۔
49۔ ہم جانتے ہیں کہ تم میں جھوٹ سمجھنے والے ہیں۔
50۔ وہ (اللہ کے) انکار کر نے والوں کے لئے خسارہ ہے
51۔ یہ یقینی سچائی ہے۔
52۔ پس تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کرو۔
سورۃ : 69 الحاقہ ۔ وہ سچا واقعہ
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode