96۔ کیا سب اللہ کے مطیع ہیں؟
ان آیتوں(3:83، 13:15، 41:11) میں کہا گیا ہے کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہیں سب خوشی سے اور ناخوشی سے اسی کے تابع ہیں۔
یہاں ایک شبہ پیدا ہوسکتا ہے کہ جب انسانوں اور جنوں میں اکثر اللہ کے نافرمان ہیں توایسا کیوں کہا گیا ہے کہ سب اس کے تابع ہیں؟
اگر یہ سمجھ لیا جائے کہ تابع ہونا اس جگہ میں کس معانی میں استعمال کیا گیا ہے تو وہ شبہ دور ہوجائے گا۔
ہر چیزکو اللہ نے ایسا پیدا کیا ہے کہ وہ مخصوص کام کوپورا کرے۔اس کامطلب ہے کہ وہ اس کام کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
انسان کا ہر عضووہی کا م کر رہا ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے ۔
انسان کی غذا کے طورپر چند جانداروں کو اللہ نے پیدا کیاہے۔ وہ جاندار جان کھونے کے لئے راضی نہ ہونے کے باوجود اللہ جس مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اس کو پورا کر نے کے لئے وہ استعمال کئے جاتے ہیں۔
چوبیس گھنٹے بھی لگاتار حرکت میں رہنے والے عضو انسانوں کے اندر موجود ہیں۔ اس کے لئے جو کام مخصوص کیا گیاتھا وہ تکلیف دہ رہنے کے باوجود اس کام کو وہ کر تے آرہے ہیں۔
اسی فرمانبرداری کو یہ آیت کہتی ہے۔عبادت و بندگی کو یہ آیت نہیں کہتی۔
کیونکہ یہ آیتیں 5:32، 5:49، 7:179، 22:18، 57:16 کہتی ہیں کہ اللہ کی عبادت نہ کر نے والے کروڈوں انسان اور جنات موجود ہیں۔
اس لئے ان آیتوں کو یہ معنی کر نہیں سکتے کہ سب کچھ اللہ کی بندگی کرتے ہیں
96۔ کیا سب اللہ کے مطیع ہیں؟
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode