Sidebar

20
Sat, Apr
0 New Articles

511۔ کیا ایسا کہہ سکتے ہیں کہ وہ عرش پر بیٹھا؟

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

511۔ کیا ایسا کہہ سکتے ہیں کہ وہ عرش پر بیٹھا؟

ان آیتوں کو دیگر مفسروں نے اس طرح ترجمہ کیا ہے کہ اللہ نے عرش پر سلطنت قائم کی۔ ہم نے ترجمہ کیا ہے کہ اس نے عرش پر بیٹھا۔ ایسا کیوں کیا، اس کو ذرا سمجھ لیں۔

مندرجہ بالا آیتوں میں استویٰ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔

یہی لفظ قرآن میں دوسری جگہوں میں بھی بیٹھنے کے معنی ہی میں استعمال کیا گیا ہے۔

آیت نمبر 11:44 میں مترجموں نے جو ترجمہ کیا ہے کہ جہاز پہاڑ پر بیٹھا، اس جگہ پر بھی یہی لفظ استعمال ہوا ہے۔ اسی طرح اس 23:38 کے آیت میں بھی جہاں کہا گیا ہے کہ جہاز میں بیٹھو، اس جگہ میں بھی یہی لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

استویٰ کا لفظ عام طور سے نیچے بیٹھنے کے لئے استعمال نہیں ہوتا۔ اونچے مقام پر بیٹھنے کے لئے استعمال ہو تا ہے۔

مثال کے طور پر جہاز پر بیٹھنا، پہاڑ پر بیٹھنا، سواری پر بیٹھنا، منبر پر بیٹھناوغیرہ معانی میں قرآن اور حدیثوں میں یہ لفظ کہا گیا ہے۔

سواری پر بیٹھنا کے معنی میں 43:13کے آیت میں یہ لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

حدیثوں میں بھی یہ لفظ بیٹھنے کے معنی ہی میں استعمال کیا گیا ہے۔

ابو درداء نے جب کہا کہ میں گھوڑے پر بیٹھا تواس جگہ پر استویٰ کا لفظ ہی استعمال ہوا ہے۔

(دیکھئے،بخاری:2914)

نبی کریم ؐ سواری پر اچھی طرح بیٹھ گئے ، ایسا کہتے ہوئے ابو عباسؓ نے اسی استویٰ کا لفظ ہی استعمال کئے تھے۔

(دیکھئے، بخاری: 4277)

انسؓ نے جب کہا کہ نبی کریم ؐ منبر پر بیٹھ گئے، اس جگہ میں بھی یہی استویٰ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔

(دیکھئے، بخاری:7269)

لسان العرب نامی مشہور عربی لغات کی کتاب میں بھی کہتے ہیں کہ اس لفظ کو یہی معنی کہا گیا ہے۔ یعنی ایک چیز کے اوپربیٹھنے کو یہ معنی کہا گیا ہے۔

استویٰ کا مطلب ہے کہ اوپربیٹھنا۔ سواری پر بیٹھنا، گھر کے چھت پر بیٹھنا وغیرہ۔

اس لئے اللہ عرش پر بیٹھا ہوا بلندو بالاہے، اس کو اس طرح کا معنی دینا ہی ٹھیک ہے۔

بعض لوگ اس کو اس طرح معنی دینے کے بجائے دوسری طرح سے تشریح کر تے ہیں۔ وہ تمام تفصیلات عربی قواعد سے بھی سہی ، قرآن اور حدیث کے اعتبار سے بھی سہی غلط ہی ثابت ہوتے ہیں۔

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account