90۔ عیسیٰ نبی اللہ کا کلام کہنے کا کیا مطلب ہے؟
ان آیتوں 3:39، 3:45، 4:171 میں کہا گیا ہے کہ عیسیٰ نبی کلمۃ اللہ ہیں۔
اور آیت نمبر 4:171، 15:29، 21:91، 66:12وغیرہ میں کہا گیا ہے عیسیٰ نبی اللہ کی روح ہیں۔
ان جیسے لفظوں کے استعمال کو غلط انداز سے سمجھ کربعض عیسائی کہتے ہیں کہ عیسیٰ نبی اللہ کے بیٹے ہیں۔ اور اعلان کر تے ہیں کہ قرآن بھی اس کو مانتا ہے۔
یہ آیتیں 2:116، 4:171، 10:68، 17:111، 18:4، 18:4، 19:35، 19:88-93، 21:26، 23:91، 25:2، 37:149-153، 39:4، 43:81کہتی ہیں کہ عیسیٰ نبی یا کوئی اور اللہ کے بیٹے نہیں ہو سکتے ۔
پھر کیوں عیسیٰ نبی کو اللہ کی روح کہا گیا ہے؟
عام طور پر ایک انسان پیدا ہو نے کے لئے عورت کا مادہ تخم اور مردکا نطفہ چاہئے۔ لیکن عیسیٰ نبی مرد کے نطفہ کے بغیر اللہ کے حکم سے پیدا ہوئے۔اس لئے انہیں قرآن کلمۃ اللہ کہا ہے۔
آسمان ، زمین اور دیگر بے حساب تخلیقات صرف کن کے حکم کے ذریعے وجود میں آئیں۔ اس سے وہ سب اللہ کے بیٹے نہیں ہوسکتے۔
عیسیٰ نبی کواللہ کی روح کہنے کی وجہ سے انہیں اللہ کا بیٹا نہیں کہہ سکتے۔
میرا ہاتھ کہتے ہیں، میرا قلم کہتے ہیں۔دونوں میں میرا کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن دونوں مقام میں الگ الگ معانی میں استعمال کیاہوا ہے۔
مجھ میں ایک حصہ کے معانی میں میرا ہاتھ استعمال ہوا ہے۔
میرا قلم بولتے وقت مجھ میں ایک حصہ کے معانی میں بولا نہیں جاتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس طرح ہاتھ میرا ایک عضوہے، اس طرح قلم میرا ایک عضو نہیں ہے۔
میرا قلم کہنے کا مطلب ہے کہ قلم میری ملکیت ہے۔
اسی طرح میری روح کو بھی سمجھ لینا چاہئے۔ عیسیٰ نبی میری روح کا مطلب ہے کہ میری ذاتی روح ہے۔ عقل مند لوگ یہی سمجھیں گے کہ میں میرے حکم سے ایجاد کی ہوئی روح ہے۔
اس لئے اللہ کی روح کا مطلب ہو گا کہ اس کی ذاتی روح ہے۔ اس کے ایک حصہ کی روح مطلب نہیں ہے۔
آیت نمبر 15:29، 38:72 میں قرآن نے آدم ؑ کو اللہ کی روح کہا ہے۔ اس سے کوئی عیسائی نہیں کہتا کہ آدم ؑ اللہ کا بیٹا ہے۔
آدم ؑ کے بارے میں اللہ کی روح جب کہاجاتا ہے تو ہم اس کو جس طرح سمجھتے ہیں اسی طرح عیسیٰ نبی کے بارے میں اللہ کی روح کہے جانے کوبھی سمجھ لینا چاہئے۔
اس کابھی خیال رہے کہ آیت نمبر 3:59 میں قرآن مجید واضح طور پر اعلان کر تا ہے کہ آدم کو پیدا کرنا اور عیسیٰ کو پیدا کرنا دونوں ایک جیسا ہے۔
ذومعنی الفاظ کو کس طرح سمجھنا چاہئے ، اس کو تفصیل سے جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 86 دیکھئے!
90۔ عیسیٰ نبی اللہ کا کلام کہنے کا کیا مطلب ہے؟
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode