88۔ کیا مرد سونے کے زیورار ت پہن سکتے ہیں؟
مرد سونے کے زیورات پہننے کو نبی کریم ؐ نے منع کیا تھا۔ لیکن بعض لوگ اس آیت (3:14) کی دلیل سے کہتے ہیں کہ مرد سونے کے زیورات پہن سکتے ہیں۔
لیکن نبی کریم ؐ نے مردوں کو جو سونے کے زیورات پہننے سے منع کیا تھا وہ اس آیت کے خلاف نہیں ہے۔
اس آیت میں سونے کے زیورات پہننے کے بارے میں ذکر ہی نہیں ہے۔ سونے چاندی کے انبار جمع کر نے کے بارے ہی میں اس آیت کے بارے میں کہا گیا ہے۔
اگر حدیث میں یہ کہا گیا ہو تا کہ سونے چاندی کے انبار جمع مت کرو تو ہی وہ اس آیت کے خلاف ہو سکتا ہے۔
مزید سونے چاندی کے ڈھیر کو جمع کر نے کی اجازت سے بھی یہ آیت ترکیب نہیں پائی گئی ہے ۔
اس آیت میں صرف یہی کہا گیا ہے کہ سونے چاندی کے انبار کو خوشنما بنا دیا گیا ہے۔ اگر فرض کرو کہ وہ زیورات کی طرف ہی اشارہ کرتی ہے تو بھی خوشنما کردیا گیا ہے کا لفظ اجازت دئی گئی ہے کے معانی میں نہیں آسکتا۔
خوشنما کر دیا گیا ہے کا لفظ قرآن مجید میں صرف اجازت دی گئی ہے کے معنی میں استعمال نہیں کیا گیا ہے۔
انسان کواچھا برا جو بھی خوبصورت دکھائی دیتی ہے ان سب کے لئے یہ لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
اس کو 6:43، 6:108، 6:122، 6:137، 8:48، 9:37، 10:12، 13:33، 16:63، 27:4،27:24، 29:38، 35:8، 40:37، 47:14 ، 48:12 وغیرہ آیتوں میں دیکھئے!
اس لئے مرد سونے کے زیورات پہننے کے لئے یہ آیت دلیل نہیں سکتی۔
88۔ کیا مرد سونے کے زیورار ت پہن سکتے ہیں؟
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode