87۔ کمزور حالت کے باوجود جنگ بدر کامیاب
اسلامی تاریخ میں جو جنگ بدر واقع ہوئی اس کے بارے میں آیت نمبر 3:13 میں کہا گیا ہے۔
اس جنگ میں مسلمان تعداد میں بہت کم اور کافی ہتھیار کے بغیر تھے۔ پھر بھی مسلمانوں نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی۔
اس جنگ کے بارے میں بہت بڑی دلیل کے طور پر اس آیت کو کیوں کہا گیا ہے؟
مسلمان تعداد میں بہت کم تھے اور دشمن ،مسلمانوں سے تین حصہ زیادہ تھے۔ اور مسلمانوں کے پاس ہتھیار اور کھانے پینے کی چیزیں بھی زیادہ نہیں تھی۔
وہ چیزیں دشمنوں کے پاس ضرورت سے زیادہ تھیں۔ ماہ رمضان میں سترہ تاریخ کو یہ جنگ ہوا تھا تو اس وقت بہت سے صحابی روزہ دار تھے۔جو روزہ دار نہیں تھے وہ بھی اس سے پہلے روزہ رکھنے کی وجہ سے بہت کمزور تھے۔
اس طرح مسلمانوں کی طرف سے بہت سی کمزوریاں رہنے کے باوجود اس جنگ میں مسلمانوں نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حقیقت میں یہ اللہ کی بہت بڑی دلیل ہے۔
جنگ بدر کے بارے میں اور زیادہ معلوم کر نا ہو تو حاشیہ نمبر 358 دیکھئے۔
87۔ کمزور حالت کے باوجود جنگ بدر کامیاب
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode