79۔ کیا مرے ہوئے کو طاقت ہے؟
اس (2:259) آیت میں ایک نیک انسان کا عجیب و غریب تاریخی واقعہ کہا گیا ہے۔ ایک نیک بندے کو اللہ نے سو سال تک موت دی۔ دفن کئے بغیر زمین کی سطح پر ہی ان کا جسم پڑا رہا۔
تاہم انہیں معلوم نہ ہو سکا کہ ہم کتنے سال تک اس حالت میں رہے۔ انہیں محسوس ہوا کہ ایک ہی دن سوئے رہے۔ زمین کے اندر دفن کئے بنا زمین کے سطح پر ہی ان کا جسم پڑے رہنے کے باوجود وہ جان نہیں سکے کہ انہیں کیا ہوا۔ اس لئے تم کو سوچنا چاہئے کہ زمین کے اندار دفن کئے ہوئے لوگ کیسے اس دنیا میں رہنے والے دوسروں کے حالات جان سکتے ہیں؟
بعض مسلمان مرے ہوؤں سے دعا کرتے ہیں۔ وہ لوگ مر کر دفن کئے ہوئے کئی ہزار سال گزرجانے کے باوجود ان کے پاس دعا کر رہے ہیں۔ اس واقعہ سے ہم جان سکتے ہیں کہ اس طرح دعا کرنا بالکل صحیح نہیں ہے۔
س آیت میں جس کے بارے میں کہا گیا ہے ، ہم اس کو وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایک نیک بندے تھے۔ لیکن درگاہوں میں جو مدفون ہیں ، ان کے بارے میں ہم یقین سے کہہ نہیں سکتے کہ وہ نیک انسان تھے۔ آخرت میں ہی اس کے بارے میں تفصیل معلوم ہوگی۔ اس لئے قبروں میں عبادت کر نے والوں کے خلاف یہی ایک آیت کافی ہے۔
درگاہوں کی عبادت کو تائید کر نے والوں کی دیگر دعوے کس طرح غلط ہیں ، اس کو جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 17، 41، 49، 83، 100، 104، 121، 122، 140، 141، 193، 213، 215، 245، 269، 298، 327، 397، 427، 471 دیکھیں!
79۔ کیا مرے ہوئے کو طاقت ہے؟
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode