76۔ حکومت کے بغیر جنگ نہیں
قرآن مجید کی یہ آیتیں (2:247,248) نبی کریم ؐ کے پہلے گزرے ہوئے ایک نبی کی تاریخی خبر دیتی ہے۔
اس نبی کی قوم دشمنوں کے ذریعے بے حد تکلیفوں میں مبتلا کئے گئے اور شہر چھوڑ کر بھی بھگائے گئے۔ شہر چھوڑ کر بھگائے جانے کے باوجود وہ لوگ اپنے نبی کی صدارت میں دشمنوں کے خلاف جنگ نہیں کیا۔
دشمنوں کے خلاف جنگ کر نے ایک بادشاہ کو مقرر کر نے کے لئے وہ قوم اپنے نبی سے درخواست کی۔ اس درخواست کے بعد اللہ نے طالوت نامی ایک بادشا ہ کو مقرر فرما کر ان پر جنگ کر نے کو فرض کیا۔ اسی واقعہ کویہ آیتیں بتاتی ہیں۔
اس واقعہ میں بہت ہی اہم دو قانون موجود ہیں۔
1۔ پہلا قانون یہ ہے کہ فوج کو اکٹھا کر کے اگرجنگ کر نا ہو تو اس کے لئے ایک حکومت اور بادشاہ کا ہونا ضروری ہے۔
کیونکہ وہ قوم بہت بڑی ظلم کو سہنے کے باوجود ، جنگ کرنے کی مناسب سبب رہنے کے باوجود انہوں نے جنگ نہیں کی۔
ان کی صدارت کر نے والے نبی نے بھی جنگ نہیں کی۔ بلکہ جب انہوں نے ایک بادشاہ کو مقرر کے نے کے لئے درخواست کر نے لگے تو اس کے بعد ہی اللہ نے ایک بادشاہ مقرر کیا۔ اس کے بعد ہی انہوں نے جنگ کی۔
اگر جنگ کر نے کے لئے حکومت اور بادشاہ کی ضرورت نہ ہو تی تو ان کی درخواست کوقبول فرما کراللہ نے ایک بادشاہ کو مقرر نہیں کیا ہوتا۔
2۔ اللہ کے پیغبر دنیا میں حکومت حاصل کر نے کے لئے بھیجے نہیں گئے۔ بلکہ انہوں نے اپنی قوم کوتوحید کے عقیدے اور اچھے اخلاق کی طرف بلانے کے لئے ہی بھیجے گئے۔یہی اس واقعے کے ذریعے ہمیں ملنے والا دوسرا قانون ہے۔
کیونکہ ایک پیغمبر دنیا میں رہتے وقت ایک غیر پیغمبر کو اللہ بادشاہ بنادیتا ہے۔ اس پیغمبر کو بھی اس بادشاہ کے تحت جنگ کرنے کی حالات پیدا کردیتا ہے۔پیغمبر ہی کو بادشاہ نہیں بنایا۔ اس سے ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ حکومت کو قبضہ کر نے کے لئے انبیاء بھیجے نہیں جاتے۔
جنگ کرنے کے بارے میں جو آیت اتارا گیا اس کو سند بنا کرجہاد کے نام سے تشدد میں اتر نے والوں کے لئے یہ آیت ایک تنبیہ ہے۔ اس واقعے سے ہم جان سکتے ہیں کہ ان کے عمل ٹھیک نہیں ہیں۔
ایک چھوٹی سی تحریک قائم کر کے ’’یہ کہہ کر کہ اللہ کی راہ میں جنگ کریں گے‘‘ لوگوں کے دل و دماغ کو ماؤف کر کے ہاتھوں میں ہتھیار لے کر تشدد میں مبتلا ہو نے والے جہاد کر نے والے نہیں ہیں۔ وہی لوگ د ہشت پسند ہیں۔
یہ آیت بالکل واضح طور پر کہتی ہے کہ ایک پیغمبر کی صدارت میں یہ قوم قائم ہو نے کے باوجود حکومت کو قائم کئے بغیر جنگ نہ کریں۔ ان کا دعویٰ غلط کہنے کے لئے یہی دلیل کافی ہے۔
جنگ، دہشت گری اور جہاد کے متعلق اور زیادہ معلومات کے لئے حاشیہ نمبر 53، 54، 55، 89، 197، 198، 199، 203، 359وغیرہ دیکھئے!
76۔ حکومت کے بغیر جنگ نہیں
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode