Sidebar

08
Sun, Sep
0 New Articles

‏450۔ ہارون کی بہن کون ہے؟

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏450۔ ہارون کی بہن کون ہے؟

‏اس 19:28 آیت میں مریم کو ہارون کی بہن کہا گیا ہے۔

قرآن مجید میں نقص نکالنے والے عیسائی اس سوال کو کئی زمانوں سے پوچھتے آرہے ہیں کہ ہارون تو موسیٰ کے زمانے والے ہیں، انہیں کیسے مریم بہن ‏ہو سکتی ہے؟ اور وہ اعلان کر تے آرہے ہیں کہ قرآن میں تاریخی غلطی موجود ہے۔ 

یہ سوال تو ناسمجھی سے اٹھایا گیا سوال ہے۔ 

ایک نام سے کئی لوگ پایا جانا بالکل معمولی بات ہے۔ ہارون کے نام سے موسیٰ کے زمانے میں ایک شخص رہنے کے باوجود اسی نام سے مریم کے ‏زمانے میں بھی ایک شخص کا پا یا جانا کوئی حیرت کی بات نہیں۔اور وہ تنقید کے لائق بھی نہیں۔ 

اس کے متعلق جب نبی کریم ؐ سے پوچھا گیا تو انہوں نے وضاحت کی کہ وہ لوگ اپنے متقدمین میں سے نیک لوگوں کے نام رکھ لینا ان کی عادت ‏تھی۔(دیکھئے: مسلم: 4327)

عیسائی ایسے بھی ضد کر سکتے ہیں کہ مریم کے زمانے میں ہارون نامی کوئی شخص ہوتا تو ہماری کتاب میں کہا گیا ہوتا۔ اس طرح کوئی خبر ہماری کتاب ‏میں موجود نہ رہنے سے یہ تاریخی غلطی ہی ہے۔ 

عیسائی کتابوں میں نہ کہا گیا ہے، اس وجہ سے اگر وہ اس کو قبول نہ کریں بھی تو ہارون کی بہن کہنا غلط نہ ہوگا۔ 

اگر کسی کو شیطان کا بھائی کہا جا ئے توہم ایسا نہیں سمجھیں گے کہ دونوں ہی ایک ماں کے بیٹے ہیں۔بلکہ ہم یہی سمجھیں گے کہ شیطان کی صفت اس ‏میں موجود ہے۔ 

یہودیوں کی عبادت گاہوں میں خدمت کر نے کا ذمہ لے ویر کو اور پوجا کر نے کے طریقے کو سکھلانے کا ذمہ آرون نامی ہارون کو آقا کے ذریعے ‏سونپا گیا تھا۔ اس لئے عبادت گاہ میں خدمت کر نے والوں کو ہارون کے بھائی کہا جاتا تھا۔ 

یہ بات خروج ‏Exکی 27:21آیت میں، اورخروجEx-2‎‏ کی 28:41-43آیتوں میں، خروج ‏Exکی 27 سے آخر تک کی ابواب میں دیکھ ‏سکتے ہیں۔ ‏Lv‏ احبارکے پہلے باب میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 

میری نامی مریم کومندر کی خدمت کے لئے سونپ دیا گیا تھا۔ وہ عورت رہنے کے باوجود انہیں اس خدمت کے لئے منتخب کر لیا گیا تھا۔لوگ یہی ‏توقع کر یں گے کہ مسیح کو پوجا کر نے والے دوسروں سے زیادہ اخلاق میں بہتر ہو نا چاہئے۔

مسیح کے گر جا گھر میں خدمت کی ذمہ داری میں رہنے کے باوجود یعنی ہارون کی بہن رہنے کے باوجودانہوں نے پوچھا کہ تم اس طرح بچے کے ساتھ ‏آکر کھڑی ہو۔

اس لئے ہارون کی بہن جو ہے وہ تاریخی غلطی نہیں ہے ۔ بلکہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے بائبل بھی نہیں کہا۔

یہ آیت کہتی ہے کہ انہیں اس طرح پکار کرلوگوں نے کہا کہ اے ہارون کی بہن! تمہارے باپ بھی برے نہیں تھے اور تمہاری ماں بھی بری ‏نہیں تھی۔ 

اس سے اچھی طرح معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ لوگ کس معنی میں ہارون کی بہن کہا تھا۔ 

تمہارے ماں باپ نیک لوگ تھے۔ تم بھی ہارون کی خدمت میں منسلک ہو۔ ایسی حالت میں تم بن باپ کے بچے کو لے کر آ کھڑی ہو۔ یہی اس ‏کامطلب ہے۔ 

مریم پیدا ہو نے سے پہلے ہی گرجا گھر کے لئے نذر کر دئے گئے تھے۔ پیدا ہو نے کے بعد اسی گرجا گھر میں ٹہر کر خالق کی خدمت میں مبتلاہو گئے ‏تھے۔ اس لحاظ سے وہ لوگ جوانہیں ہارون کی بہن کہا تھا ، وہ بائبل کے مطابق بھی ٹھیک ہی تھا۔ یہ وہ حقیقت ہے جو بائبل بھی نہیں کہا۔

عیسائیوں کی کج بحثی کو تشریح حاصل کر نے کے لئے ان حاشیہ نمبروں کو90، 137، 138، 147، 223، 265، 271، 455، 456، ‏‏457، 459، 491، 493 ملاحظہ فرمائیے۔

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account