444۔ مقدس روح کے ذریعے تائیدکرنا
ان آیتوں2:87، 2:253، 5:110 میں کہا گیا ہے کہ مقدس روح کے ذریعے عیسیٰ نبی کوہم نے تائید کی۔
اور اس آیت 16:102 میں کہاگیا ہے کہ مقدس روح نے اس کو تمہارے دل میں اتارا۔
اس آیت26:193 میں معتمد فرشتہ کہا گیا ہے اور ان آیتوں 19:17، 58:22، 70:4، 78:38، 97:4میں روح کہاگیا ہے۔
یہ سب جبرئیل کی طرف اشار ہ کر تی ہے۔
نبی کریمؐ کی مخالفت میں آپ کے دشمنوں نے جب شاعری کر نے لگے تو نبی کریم ؐ نے حسان نامی صحابی کو اس کے جواب میں شاعری کر نے کو کہا۔ جب آپ کو حوصلہ دلانے کی طرح انہوں نے دعا کی کہ یا اللہ! انہیں مقدس روح کے ذریعے تائید فرما۔
(بخاری: 453، 3212، 6152)
ایک اور موقع پر نبی کریمؐ نے فرمایا کہ اے حسان! ان کے جواب میں شاعری کرو، تمہارے ساتھ جبرئیل ہیں۔
(بخاری: 3213، 4124، 6153)
ان دونوں حدیثوں کو جوڑ کر اگر دیکھو توہم معلوم کرسکتے ہیں کہ مقدس روح کا مطلب جبرئیل نامی فرشتے ہی ہیں۔
ان حدیثوں سے ہم یہ بھی جان سکتے ہیں کہ جبرئیل نامی مقدس روح کے ذریعے تائید کرنے کا مطلب کیا ہے۔
مدعا کوٹھیک سے اور واضح طور سے بولنے کے لئے زبان کو مضبوط بنانا ہی اس کا مطلب ہے۔
اس سے ہم جان سکتے ہیں کہ دین کی طرفداری میں مخالف کرنے کے لئے حسانؓ کی زبان کو جبرئیل کے ذریعے اللہ نے تقویت عطا کی۔
حسان بن ثابتؓ کو ہر وقت اور ہرمعاملے میں جبرئیل کے ذریعے تائید نہیں تھی۔ اسی لئے دشمنوں کو جواب دیتے وقت جبرئیل ؑ کے ذریعے انہیں روحانی طاقت ملنے کے باوجود عائشہؓ پر الزام کہتے وقت جبرئیل کے ذریعے روحانی طاقت نہیں ملی۔
اگر جبرئیل نے انہیں تقویت پہنچائی ہو تی تووہ عائشہؓ پر الزام لگا کر نبی کریم ؐ کے ذریعے کوڑے کی مار نہ کھائے ہوتے۔(دیکھئے، بخاری: 4141، 4146، 4755، 4758)
جبرئیل ؑ کا پیغام لا نے کا کام نبی کریم ؐ کے ساتھ ختم ہو جا نے کے بعد بھی جبرئیل ؑ کے ذریعے تقویت پہنچانا ٹھیک عقیدے رکھنے والے تما م لوگوں پر اللہ کا فضل ہے۔ اس کو اللہ نے اس آیت 58:22 میں فرمایا ہے۔
اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کرنے والوں کو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے پسند کرتے ہوئے تم نہیں دیکھو گے۔ وہ ان کے ماں باپ ہوں، بیٹے ہوں، بھائی ہوں، یا ان کے خاندان والے ہی کیوں نہ ہوں ! ان کے دلوں میں اللہ نے ایمان لکھ دی۔ اپنی روح (جبرئیل ) کے ذریعے انہیں قوت دی۔ انہیں جنت میں داخل کر ے گا۔ اس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ بھی اللہ سے راضی ہو ئے۔ وہی لوگ اللہ کی جماعت ہیں۔ یاد رکھو، اللہ کی جماعت ہی فلاح پانے والی ہے۔
(قرآن: 58:22)
یہ آیت ثابت کر تی ہے کہ اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہوئے دین کے حدود کو تجاؤز کر نے والے رشتہ داری اوردنیا داری سے مخالف کرنے والے ، ان سب کو جبرئیل کے ذریعے اللہ تائید کر تا ہے۔
ایسے لوگوں سے رائے کے ذریعے کوئی جیت نہیں سکتا۔ کیونکہ اللہ نے انہیں مقدس روح جبرئیل کے ذریعے تائید کی ہے۔
قرآن مجیداور سنت رسول ہی کو دین مان کر دین کے لئے خاص رشتہ داروں سے بھی دشمنی کر نے کے عقیدے والوں کوآج بھی اللہ تائید کر تے ہوئے ہم دیکھ رہے ہیں۔ بڑے بڑے علماء بھی جواب نہ دے سکے، ایسی ایک صلاحیت ان عقیدتمندوں کے پاس موجود ہے۔ اس کی وجہ جبرئیل کے ذریعے اللہ نے ان کی تائید کی ہے، اس کے سوا کوئی دوسری وجہ نہیں ہو سکتی۔
444۔ مقدس روح کے ذریعے تائیدکرنا
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode