Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

216۔ آمنے سامنے گھر بنانا

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

216۔ آمنے سامنے گھر بنانا

اس آیت (10:87)میں کہا گیا ہے کہ گھروں کو قبلہ بنالو۔

نماز پڑھتے وقت جس سمت ہم منہ کر تے ہیں وہ بھی قبلہ کہلاتاہے اوراس کو آمنے سامنے کا مطلب بھی ہے۔

نماز پڑھتے وقت منہ کر نے کی سمت ہی کو اکثر امام قبلہ کہتے آرہے ہیں۔ اگر ان کے کہنے کے مطابق ہر ایک اپنے گھر ہی کو قبلہ بنا لیں تو اسی کی سمت نماز پڑھنا ہوجا ئے گا۔ اس سے بے شمار قبلے قائم ہوجائیں گے۔

یہ آیت یہودیوں کو دی گئی حکم کی طرف اشارہ ہے۔اگر اس کا مطلب یہ ہوتا کہ ہر ایک یہودی اپنے گھروں کو قبلہ بنا لیں تو یہ اس کے خلاف ہو جائے گا کہ یہود کے لئے بیت المقدس قبلہ تھا۔

گھروں کو قبلہ بنانا اور نماز پڑھنے کی سمت بنا لینا کچھ بے معنی لگتا ہے۔ ایک قوم جس سمت کی طرف منہ کرے وہی قبلہ ہے۔ اگرہر ایک کا گھر قبلہ ہو توایسا ہوجائے گا کہ کوئی بھی قبلہ نہیں ۔

ہر گھر قبلہ ہے ،اس مطلب کے مطابق ہر آدمی اپنے گھر سے باہر آکر اپنے گھر کی طرف ہی منہ کر نا پڑے گا۔

ایک قوم کوایک ہی ٹھکانے پر کھڑا کرکے اتحاد پیدا کر نے والا قبلہ کسی بھی منزل کے بغیراور کوئی ترتیب کے بغیر بکھر جانے کی نوبت اس سے پیدا ہوسکتی ہے۔

اس کو اس معنی میں بھی لے سکتے ہیں کہ گھر کے دروازے کو قبلہ کی طرف ترتیب دیتے ہوئے گھروں کو تعمیر کرالیں۔لیکن اس کو مروج کرنا ناممکن ہے۔

ایک گلی میں دائیں طرف رہنے والے گھریں اگر قبلہ کی طرف ہو تو بائیں طرف رہنے والے گھریں قبلہ کے مقابل سمت ہی ہوں گے۔ تمام گھر قبلہ کی طرف نہیں ہو سکتے۔

مزید یہ کہ نبی کریم ؐ کی قوم کے سوا دیگر قوموں کو تمام زمین نماز پڑھنے کے لئے نہیں بنایا گیا۔ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ عبادت گاہ ہی میں وہ لوگ عبادت کر یں۔اس طرح کی کئی احایث موجود ہیں۔ (دیکھئے: بخاری: 335، 438)

چنانچہ اس آیت کو یہ معنی نہیں دے سکتے کہ گھروں کو قبلہ بنالو۔

اللہ فرماتا ہے کہ گھر بناتے وقت ادھر ایک اور ادھرایک نہ بنائیں، درمیان میں ایک گلی بنا کر گھروں کو آمنے سامنے بنالیا جائے۔ یہی اس کا اصل معنی ہو سکتا ہے۔

اسی لئے ہم نے ترجمہ کیا ہے کہ تمہارے گھروں کو آمنے سامنے بنالو۔

تاریخ کہتا ہے کہ تہذیب میں مصر کی تہذیب ہی بہت پرانی ہے۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کی رہنمائی ہی سے اللہ کے رسولوں کے ذریعے اس کو سکھایا گیا تھا۔

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account