214۔ ایک قوم کے لئے ایک رسول
ان دونوں 10:47، 16:36 آیتوں میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک قوم کے لئے ایک رسول بھیجا گیا ہے۔
قرآن کہتا ہے کہ پھر بھی بعض قوم کو ایک سے زیادہ رسول بھی بھیجے گئے۔
قرآن کی یہ آیتیں 10:75، 19:53، 20:30، 21:48، 23:45، 25:35، 26:13، 28:34 کہتی ہیں کہ موسیٰ نبی اور ہارون نبی ایک قوم کی طرف ایک ہی وقت میں بھیجے گئے دو رسول ہیں۔
آیت نمبر 36:13 میں اللہ فرماتا ہے کہ ایک اور قوم کی طرف ایک ہی وقت میں تین رسول بھیجے گئے تھے۔
ایسا نہ سمجھنا چاہئے کہ یہ دونوں خبریں ایک سے ایک اختلاف رکھتی ہیں۔ کیونکہ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ رسول بھیجے جانے کے باوجود ان سب کو ملا کر ایک کتاب اور ایک رہنمائی ہی عطا کی گئی۔ ہر ایک کے لئے الگ الگ کتاب یا رہنمائی دیا نہیں جائے گا۔ اس لئے ایک وقت میں کئی رسول بھیجے جانے کے باوجود پیغام کے حد تک وہ سب ایک ہی رسول کی حالت میں ہیں۔ اگر اس طرح سوچیں تو کسی قسم کی اختلاف نہیں ہوگی۔
214۔ ایک قوم کے لئے ایک رسول
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode