Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

‏181۔ مجبوروں کے لئے محنت کرنا

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏181۔ مجبوروں کے لئے محنت کرنا

‏ایک غیر مسلم بادشاہ کے پاس مغلوب انسانوں کے لئے موسیٰ نبی نے جو حق کی آواز اٹھائی اس کی تفصیل ان آیتوں ،7:105 7:134، ‏‏20:47، 26:17، 26:22، 44:18) میں کہا گیا ہے۔ 

موسیٰ نبی کو وحدانیت کی تبلیغ کے ساتھ ایک اور کام کے لئے بھی بھیجا گیا تھا۔ 

اس زمانے کے حکمراں فرعون کے نسل والے اسرائیل کے قوم پرتشدد کرنے لگے تھے اور انہیں کمترین شہریوں کی طرح سلوک کرنے لگے ‏تھے۔ 

موسیٰ نبی نے فرعون کو وحدانیت کے ساتھ ساتھ اسرائیلوں کی حقوق کے لئے بھی آواز اٹھائی تھی۔ اور استدعا بھی کی تھی کہ انہیں اپنے ساتھ بھیج ‏دی جائے اور ان پر ظلم نہ کیا جائے۔اسی بات کو اللہ نے اس آیت میں فرمایاہے۔

یہ آیتیں دلیل ہیں کہ غیر مسلموں کی حکومت میں حق کا مطالبہ کر نااور مظالم قوم کے لئے آواز اٹھانادین میں اجازت ہے۔

جہاں اسلامی حکومت نہیں ہے اس ممالک میں مسلمان پر ظلم ڈھایا جائے یا ان کے حقوق چھین لیا جائے یا انہیں کمترین شہریوں کی طرح سلوک کیا ‏جائے تو ان حکمرانوں کے پاس حق کی آواز اٹھا سکتے ہیں اور اٹھانا بھی چاہئے۔ اس کے لئے موسیٰ نبی کی تاریخ گواہ ہے۔  

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account