Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

‏182۔ سب کے لئے ایک دین

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏182۔ سب کے لئے ایک دین

‏مسلم سماج میں بعض لوگوں کے پاس چند غلط عقیدے پائے جاتے ہیں، اسی کے انکارمیں یہ آیت (21:109) تشکیل پائی ہے۔ 

وہ غلط عقیدہ یہی ہے:

نبی کریم ؐ نے جو معمولی انسانوں کو سنایا تھا وہ قرآن اور حدیث ہی ہے۔ اس کے علاوہ راز کی باتیں بھی نبی کریم ؐ نے سکھلایا ہے۔ اس کو عام انسانوں کو ‏نہیں سکھایا بلکہ منتخب شدہ صرف چند صحابیوں ہی کو سکھایا۔ ان صحابیوں نے بھی ان کے بعد آنے والی تمام نسلوں کو سنانے کے بجائے صرف منتخب ‏شدہ چند اشخاص کو بیعت کے نام سے عہد لے کرصرف انہیں کو سکھلایا۔ 

منتخب شدہ ان لوگوں کوشریعت کا قانون پابند نہیں کر سکتا۔ رازدارانہ علم کے ذریعے جو جانا گیا ہے اس کے مطابق وہ لوگ عمل کریں گے۔ یہی ان ‏کابیہودہ عقیدہ ہے۔ 

اسی کو بنیاد بنا کر اسلام کے خلاف طریقے ایجاد کئے گئے۔ ان کا صدر شیخ کہلاتا ہے اور ان کے غلام مرید کہلاتے ہیں۔ 

شیخ اگر کچھ بھی کہے مریدین اس کو بغیرکسی دلیل کے پیروی کر نا چاہئے۔ جو کچھ وہ کہے اگر وہ قرآن اور حدیث میں بھی نہ ہوتو تب بھی اس کے لئے ‏کوئی دلیل نہ مانگنا چاہئے۔ اس کو اس طرح قبول کر لینا چاہئے کہ وہ روحانی علم کے ذریعے ہمیں حکم دے رہے ہیں۔ 

اس طرح کہنے والے شیطان بھی شیخ نبے بیٹھے ہیں کہ نماز پڑھناضروری نہیں،وہ معمولی آدمیوں کے لئے ہے۔ ہم دل سے نماز پڑھیں گے۔گانجہ ‏پئیں گے، ناچ گانوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ غیرعورتوں کے ساتھ تنہائی میں رہیں گے۔معمولی لوگوں کے قانون کے مطابق اگر وہ غلط بھی ہو ‏تو ہمیں وہ پابند نہیں کرسکتا۔ 

شریعت الگ ہے اورطریقت الگ ہے کہہ کر اسلام کو جدا کر نے والے اپنے آپ کو روحانی پیشواسمجھ بیٹھے ہیں۔ 

لیکن اسلام سب کے لئے ایک ہی اسلام ہے۔ وہ کوئی بھی ہو ایک ہی اسلام کی پیروی کرنا ضروری ہے۔ نبی کریم ؐ نے رازدارانہ علم کے نام سے کوئی ‏بات نہیں سکھلائی۔ اسی کو یہ آیت (21:109) وضاحت کے ساتھ کہتی ہے۔ 

یہ آیت نبی کریمؐ کو حکم دیتی ہے سب لوگوں سے کہہ دو کہ میں نے سب کو یکساں طور پر اطلاع کر چکا ہوں۔یہ آیت بالکل وضاحت کے ساتھ کہتی ‏ہے کہ نبی کریم ؐ نے جو لایا تھا اس دین کو اور اس کی تعلیمات کو سب کے لئے یکساں سنادیا ، اور مخصوص طور پر صرف چند لوگوں کو کوئی روحانی تعلیم ‏نہیں سکھلائی ۔جعلی شیخوں کے پنجے میں لوگ گرفتار ہو نے سے یہ آیت بچاتی ہے۔ 

شیخ سے عہد و پیمان ،بیعت، تصوف وغیرہ اسلام میں نہیں ہے۔ اس کو اور زیادہ جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 81، 273، 334وغیرہ دیکھئے!

پیدائشی طور پر سب لوگ برابر ہیں۔ نیک کردار ہی سے ایک سے ایک بلند ہو سکتا ہے۔ اسلام کی مساوات اور بھائی بندی وغیرہ جاننے کے لئے ‏حاشیہ نمبر 11، 32، 49، 59، 141، 168، 227، 290، 368، 508 دیکھئے!   

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account