Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

‏180۔ پوشیدگی اور عاجزی کے ساتھ دعا کرنا

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏180۔ پوشیدگی اور عاجزی کے ساتھ دعا کرنا

‏یہ آیت (7:55)اس طریقے کو ہمیں سکھاتی ہے کہ اللہ سے کس طرح دعا کرنا ہے ۔

ہم جانتے ہیں کہ ایک حاکم یا ایک وزیر کے پاس ہماری کوئی گذارش رکھنا ہے تو اس کے لئے چند قانون کی پیروی کر نی چاہئے۔

ہم درخواست کر تے وقت اگر ہم تجنیس کے ساتھ مکالمہ کریں یا طرز کے ساتھ گاکر استدعا کریں یا ناچتے گاتے ہوئے گزارش پیش کریں یابلند ‏آواز کے ساتھ درخواست دیں تووہ گزارش کتنا ہی اعلیٰ درجے کا ہوبھی تو اس کو حاکم قبول نہیں کریگا۔ 

ایک انسان سے گزارش کر تے وقت جس طرح عاجزی دکھاتے ہیں اس سے کہیں زیادہ اللہ کے پاس عاجزی دکھانا چائے۔اسی کو اللہ یہاں فرماتا ‏ہے۔

عاجزی کے ساتھ تم اپنے رب سے دعا کرنا پہلا اصول ہے۔ اللہ کے پاس درخواست کر تے وقت راگ الاپ کر یا تجنیس سے مکالمہ کر کے یا اچھلتے ‏کودتے مانگو گے تو وہاں تمہاری عاجزی غائب ہوجائے گی۔ 

بغیر کسی عاجزی کے اور بغیر یہ احساس کر تے ہوئے کہ کس سے مانگ رہے ہیں ، اکثر مسلمان ایک رواج کے طور پر دعا کر رہے ہیں۔ اس آیت سے ‏ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ غلط عمل ہے۔ 

مزید یہ کہ اس آیت میں کہا گیا ہے کہ پوشیدہ طور پر دعا کرنا بھی دعا کا ایک سلیقہ ہے۔

اس سے یہ معلوم ہو تا ہے کہ بلند آواز کے ساتھ سب مل کر دعاکرنا دستور کے مطابق دعانہیں ہے۔ 

ہر ایک کو الگ الگ قسم کی ضروریات ہو تی ہیں۔ ہر آدمی اپنی اپنی ضروریات کو اپنے ہی زبان میں عاجزی اور انکساری کے ساتھ پوشیدہ طور پر دعا کرنا ‏ہی دعا کی اصل الاصول ہے۔ 

یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ نے جس طرح دعا کر نے کا حکم دیا تھا اس طرح کی جانے والی دعا ہی کو وہ قبول فرمائے گا۔ 

اس کے متعلق اور زیادہ تفصیل کے لئے حاشیہ نمبر 190، 192، 270 وغیرہ دیکھئے!  

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account