125۔ سفر میں نماز کم کرنا
اس آیت( 4:101)میں کہا گیا ہے کہ سفر کے موقع پر نماز میں کمی کرلیں۔
اس کے لئے ایک شرط بھی رکھا گیا ہے۔وہ شرط یہ ہے کہ دشمنوں کے ذریعے سے اگر کوئی آفت آنے کا اندیشہ ہو تو تم نماز میں کمی اختیار کر سکتے ہو۔
آج اس غیر اندیشہ کی حالت میں بھی سفروں میں ہم نماز میں کمی کرلیتے ہیں۔ نبی کریمؐ بھی غیر اندیشہ کی حالت میں سفروں میں نماز کم کرلیا کرتے تھے۔
بعض لوگوں کو محسوس ہو گا کہ یہ اس آیت کے خلاف ہے۔ کیونکہ یہ آیت کہتی ہے کہ اندیشہ کی حالت ہی میں نماز میں کمی کر سکتے ہو۔اس لئے غیر اندیشہ کی حالت میں بھی نماز میں کمی کرسکتے ہو کہنا قرآن کے خلاف معلوم ہو تا ہے۔
حقیقت میں کوئی اختلاف نہیں۔ نماز میں کمی دو قسم کے ہوتے ہیں۔
* ایک یہ کہ خوفزدہ ماحول میں اور میدان جنگ میں
* دوسرا یہ کہ بے خوف کی حالت میں سفر میں کم کرنا
یہ دونوں حالت میں کمی الگ الگ قسم کے ہیں۔
خوفزدہ ماحول میں اور میدان جنگ میں نماز کم کرنے کا مطلب ہے ہر نماز کوایک ایک رکعت سے ختم کرلینا ہے۔
وہ چار رکعت کی نماز ہو ، تین رکعت کی ہو یا دو رکعت کی ، اس کے بدلے میں ایک رکعت نماز ہی کافی ہے۔
اس کو اگلی آیت (4:102) سے معلوم کر سکتے ہیں۔
اس لئے ایک رکعت میں کم کرلیناصرف خوفزدہ ماحول ہی میں ہے۔ بے خوف کے ماحول میں ایک رکعت پڑھنا اس آیت کے خلاف ہوگا۔
لیکن نبی کریم ؐ نے معمول سفرمیں ایک رکعت نہیں پڑھا۔ بلکہ صرف چار رکعت نماز ہی کو دو رکعت میں کم کر دیا۔ دوسری کسی نماز کو کم نہیں کیا۔
ایسا کم کرنا اس آیت کے خلاف نہیں ہے۔ یہ کمی ایک اور قسم کی کمی ہے جو اس آیت میں نہیں ہے۔
نبی کریم ؐ کو اس قرآن کے سوا ایک اور وحی بھی آئی ہے۔ اسی بنیاد پر انہوں نے معمول سفر میں بھی نماز کو کم کردیا۔
عام سفر میں کم کرنا الگ ہے اور خوفزدہ ماحول میں کم کرنا الگ ہے۔ اگر اس کو سمجھ لیں تو کوئی الجھن نہیں آسکتی۔
چند حدیثیں کہتی ہیں میدان جنگ کی نماز دو رکعت ہیں اورچند حدیثیں ایک ہی رکعت کہتی ہیں۔ ایک رکعت کی اطلاع ہی قرآن سے میل رکھتی ہے۔دو رکعت کی اطلاع ان آیتوں کے خلاف رہنے کی وجہ سے انہیں دلیل نہ ماننا چاہئے۔
جنگ میدان کی نماز کے بارے میں تفصیل سے اگرجاننا ہو تو حاشیہ نمبر 126دیکھئے!
قرآن کے احکام کی پیروی کر نے کے ساتھ نبی کریم ؐ کی رہنمائی کی بھی پیروی کرنا چاہئے ، اس کے بارے میں اور زیادہ جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 18، 36، 39، 50، 55، 56، 57، 60، 67، 72، 105، 127، 128، 132، 154، 164، 184، 244، 255، 256، 258، 286، 318، 350، 352، 358، 430وغیرہ دیکھئے!
125۔ سفر میں نماز کم کرنا
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode