105۔ کتاب کے ساتھ صحیفے بھی دئے گئے اللہ کے رسول
یہ آیتیں 3:184، 16:44، 35:25 کہتی ہیں کہ اللہ کے رسول تین چیزوں کو لائے ہیں۔
* انہیں اللہ کے رسول ثابت کر نے کے لئے مناسب اور واضح دلیلیں۔ (یعنی معجزات)
* صحیفے
* روشن کتاب
ان تینوں کو اللہ کے رسول لے آئے۔
غور کر نے کی بات ہے ، ایسا کیوں کہا گیا تھاکہ اللہ کے رسولوں نے صرف کتاب ہی نہیں بلکہ صحیفے بھی لے آئے؟
اس کے سوا اس کا کوئی اور معنی نہیں ہوسکتا کہ صرف کتاب ہی نہیں،بلکہ وہ کتاب کی وضاحت کے صحیفے بھی لے آئے۔صرف قرآن ہی نہیں، اس کی وضاحت بھی اللہ کی طرف سے عطا کی گئی ہے، اس کی دلیلوں میں سے یہ آیت بھی ایک ہے۔
قرآنی احکام کی پیروی کے ساتھ نبی کریم ؐ کی رہنمائی کی بھی پیروی کر نا چاہئے، اس کے بارے میں اور زیادہ جانکاری کے لئے حاشیہ نمبر 18، 36، 39، 50، 55، 56، 57، 60، 67، 72، 125، 127، 128، 132، 154، 164، 184، 244، 255، 256، 258، 286، 318، 350، 352، 358، 430 وغیرہ دیکھئے!
105۔ کتاب کے ساتھ صحیفے بھی دئے گئے اللہ کے رسول
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode