Sidebar

08
Sun, Sep
0 New Articles

 ‎481‎۔ جمعہ کے وقت کیادوسروں کے ذریعے بیوپار کر سکتے ہیں؟

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

 ‎481‎۔ جمعہ کے وقت کیادوسروں کے ذریعے بیوپار کر سکتے ہیں؟

‏اس آیت 62:9 میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کا ہونے کے ساتھ بیوپار روک دینا چاہئے۔ اس کو ٹھیک سے سمجھنا چاہئے۔

بعض لوگ جمعہ کے وقت بیوپار کو روکے بغیر غیر مسلموں کے ذریعے یا جس پر جمعہ فرض نہیں ہے یعنی عورتیں یا لڑکے کے ذریعے بیوپار کو جاری ‏رکھتے ہوئے صرف یہ لوگ نماز کو آجاتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہی اللہ ہم سے چاہتا ہے، یہ بالکل غلط ہے۔

یہ آیتیں 62:9,10 کہتی ہیں کہ اے ایمان والو!جمعہ کے دن نماز کے لئے پکارے جائیں تو اللہ کو یاد کر نے کے لئے چل پڑو۔ اور خریدو فروخت ‏چھوڑدو۔ 

اس آیت میں دو احکام دئے گئے ہیں، نماز کے لئے چل پڑیں اور خریدو فروخت چھوڑ دیں۔ 

اگر اللہ صرف یہ کہا ہو تا کہ نماز کے لئے چل پڑیں تو دوسروں کے ذریعے ہماری بیوپار کو چلا سکتے تھے۔ 

صرف ہم نماز کے لئے جائیں اور بیوپار کو دوسروں کے ذریعے چلائیں تو ایک حکم کی نافرمانی ہوگی۔ 

مزید یہ کہ اسی آیت میں اللہ کہتا ہے کہ نماز ختم ہو نے کے ساتھ زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔ اس سے بھی ہم جان سکتے ہیں کہ نماز ‏ختم ہو نے کے بعد ہی مال کمانے کی طرف جانا ہے۔ نماز ختم ہو نے سے پہلے اگر ہماری تجارت جاری رہی تو اس کا مطلب ہو گا کہ ہم کمانے ہی میں ‏مبتلا ہیں۔ 

میں نے تو تجارت نہیں کی؟ میرے ادارے میں دوسرے لوگ ہی نے توتجارت میں مبتلا تھے؟ اس طرح کا حجت شیطان کا وسوسہ ہے۔ اس میں ‏اللہ کا خوف قطعاً نہیں ہے۔ ضمیر اور دنیوی کارروائی کے لئے یہ بالکل خلاف ہے۔ 

ہمارے ادارے میں دوسرے کرنے کی تجارت کے ذریعے جو نفع ملتا ہے اور آمدنی آتی ہے، کیا تم حکومت سے کہہ سکتے ہو کہ اس کے لئے ٹیکس ‏میں کیوں بھروں گا؟ ایسا کہنے سے کیا تمہیں حکومت چھوڑ دے گی؟یا تم کہہ سکتے ہو کہ وہ آمدنی ہماری نہیں ہے؟ 

ہماری غیر حاضری میں ہمارے کارندے ہماری اجازت سے ملاوٹ یا دھوکہ بازی کر یں تو کیا ایسا کہنا کہ اس کو میں نے نہیں کیا ، کیا کسی کاضمیر قبول ‏کر ے گا؟ ہم جو کام کر تے ہیں اور ہماری اجازت سے اور ہمارے حکم سے دوسرے جو کام کر تے ہیں ، اس کی بھی ہم ہی جواب دہ ہیں۔ 

ہمارے خاص ادارے میں دوسروں کو رکھ کر جو بیوپار چلا یا جا تا ہے وہ بھی ہمارا ہی ہے۔ اس لئے جمعہ کے اذان کے بعد جمعہ نماز ختم ہو نے تک کوئی ‏بیوپار نہیں کر نا چاہئے۔ 

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account