Sidebar

08
Sun, Sep
0 New Articles

‏410۔ غریبی ختم ہو نے کی پیشنگوئی

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏410۔ غریبی ختم ہو نے کی پیشنگوئی

‏اس زمانے کے عربوں کے نزدیک شہر مکہ بہت بڑا مقدس مقام مانا جاتا تھا۔ وہ صحرائی مقام رہنے کی وجہ سے اس عبادت گاہ کو آنے والے مسافر وں ‏کے ذریعے ہی مقامی لوگوں کو کچھ آمدنی مہیا ہو تا تھا۔ زیادہ مسافر آنے پر ہی تو زیادہ آمدنی ملے گی، ایسا سوچ کر انہوں نے ہر قسم کی برائیوں کو جگہ ‏دے رکھی تھی۔

اسی موقع پر اللہ نے اس9:28 آیت کے ذریعے منع کیا ہے کہ اللہ کو شریک ٹہرانے والے اس عبادت گاہ کو نہ آئیں۔

اس ممانعت کے ذریعے مکہ والوں کو اندیشہ ہوا کہ مسافروں کی آمد کم ہو کر اس سے ان کی آمدنی کم ہو جائے گی۔ ان کے خوف کو دور کر تے ہوئے ‏اللہ کی طرف سے یقین دلائی گئی کہ تم مفلسی سے ڈرو نہیں، میں تمہیں دولتمند بناؤں گا۔ 

شرک ٹہرانے والے کعبہ کونہ آئیں، اس حکم کے بعد اللہ کے وعدے کے مطابق لوگ جوق در جوق اسلام میں آنے لگے۔ پہلے سے کئی گنا زیادہ ‏مسافرکعبے کو آنے لگ گئے۔ اس طرح مکہ کے لوگوں کی مالی حالت بڑھ گئی اور اللہ کا وعدہ پورا ہو گیا۔ وہی حالت آج بھی قائم ہے۔ 

یہ آیت صرف مکہ کے لوگوں ہی کو نہیں بلکہ سب مومنوں کے لئے بھی مناسب نصیحت کرتی ہے۔ 

غلط طریقے سے آمدنی ملنے کی وجہ سے دین کے معاملے میں ہونے والی برائی سے بعض مسلمان سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔ توحید کے عقیدے کو جب ہم ‏اشاعت کر تے ہیں تواسے ہم ٹھیک عقیدہ ماننے کے باوجود آمدنی متاثرہونے کی وجہ سے اپنی برائی کو وہ لوگ چھوڑتے نہیں۔ 

ایسے لوگ اللہ سے ڈر کر ان برائیوں سے اگر ہٹ جائیں تو اللہ انہیں دوسری راہ سے ان کی مالی حالت کو بڑھائے گا، یہ عبرت بھی اس آیت میں ‏موجود ہے۔ 

یہ آیت 65:2 بھی ثابت کر تی ہے کہ اللہ سے ڈرنے والوں کو وہ ایک راہ پیدا کر ے گا۔  

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account