Sidebar

08
Sun, Sep
0 New Articles

‏367۔ ڈرنے سے نجات کا راستہ

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏367۔ ڈرنے سے نجات کا راستہ

‏ان آیتوں 28:31,32 میں کہا گیاہے کہ عصا کو سانپ بنانا، ہاتھ سے روشنی کا نکلنا، ڈر کے وقت دونوں ہاتھوں کو سمیٹ کر ڈر سے نجات پانا ‏وغیرہ معجزات کو موسیٰ نبی کو عطا کی گئی تھی۔

اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ دونوں معجزے ہیں۔ تین معجزے کہنے کے بعد کیوں دو معجزے کہا گیا ہے؟اس طرح کہنے میں ایک عظیم ‏نفسیاتی علم موجود ہے۔ 

اس آیت میں تین چیزیں کہی گئی ہیں۔ اس میں دو چیزیں ہی موسیٰ نبی کو عطاہو نے والے معجزے ہیں۔ ڈر لگتے وقت ہاتھوں کو سمیٹ لینا چاہئے، یہ ‏معجزہ صرف موسیٰ نبی ہی کو نہیں عطا ہوئی۔ یہ سب کے لئے عام ہے۔ اسی لئے اس کو کہتے وقت گنتی میں دو معجزے کہا گیا ہے۔ 

ڈر لگتے وقت دل تیزی کے ساتھ دھڑکے گا۔اضطرابی حالت زیادہ ہوگی۔ اس سے بچنے کے لئے سینے کو تانے بغیر پرندوں کی طرح سمیٹ کر ڈھیلا ‏چھوڑدیں تو اس سے دل کو زیادہ جگہ ملتا ہے۔ بغیر دباؤ کے وہ کام کر ے گا۔ اضطراب کم ہوگا اور ڈر دور ہوجائے گا۔

وہی نہیں بلکہ ہاتھوں کو سمیٹ لینے سے ایسا محسوس ہو گا کہ کوئی ہمیں دبوچ لیا ہے، اس سے وہ ہمیں عام حالت کی طرف لے آئے گی۔ 

یہ آیت اسی عظیم سچائی کو کہتی ہے۔   

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account