Sidebar

18
Fri, Oct
11 New Articles

‏356۔ ابو لہب کی بربادی

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏356۔ ابو لہب کی بربادی

‏سورہ 111نبی کریم ؐ کے بڑے والد اور نبی کریم ؐ کے خاص دشمن ابو لہب کی بربادی کے بارے میں کہتی ہے۔ 

نبی کریم ؐ ابتداء میں اسلام کی تبلیغ کر تے وقت نبی کریم ؐ پر مٹی اچھال کرابولہب کہنے لگاکہ ’’کیا تم نے اسی لئے ہمیں بلایا تھا؟ تم تباہ ہوجاؤ!‘‘اس کو ‏سرزنش کر تے ہوئے یہ سور ہ نازل ہوا۔ (دیکھئے: بخاری: 1394، 4770، 4801، 4971، 4972، 4973)

نبی کریم ؐ کے زمانے میں ہی ابولہب اور اس کی بیوی اور سارا خاندان پوری طرح سے برباد ہوگیا اورنام و نشان تک نہ رہا۔

اس میں ایک اہم پیشنگوئی بھی مضمر ہے۔ ’یہ سورہ اعلان کرتی ہے کہ ’ابو لہب اسلام قبول نہیں کر یگا، اور جہنم ہی جائے گا‘‘۔ ‏

اسلام کو کسی طرح سے مٹانے کے لئے اور ابولہب اس سور ہ کوباطل قرار دینے کے لئے اس نے اسلام قبول کر نے کی طرح اداکاری کر سکتا۔ اس ‏طرح اداکاری کر کے یہ ثابت کر نے کی کوشش کر سکتاکہ دیکھو، اس سورہ میں کہنے کے مطابق کچھ نہیں ہوا، اس لئے محمد جھوٹے ہیں۔ لیکن یہ ‏قرآن اللہ ہی کا کلام ہونے کے لئے دلیل ہے کہ آخر تک ابولہب نے دشمنی ہی میں مرا۔  

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account