308۔ آخر زمانے میں ظاہر ہونے والا جاندار
دنیا فنا ہو نے کا زمانہ جب قریب آتا ہے تودنیا میں کئی عجیب واقعے پیش آئیں گے۔ اس میں سے ایک عجیب واقعہ ہی اس 27:82آیت میں کہا گیا ہے۔
یہ آیت کہتی ہے کہ اب تک انسان نے جو نہیں دیکھا ویسا ایک جاندار زمین میں ظاہر ہوگا۔ وہ انسان سے بات کرے گا۔
اللہ کی عجائبات میں یہ بالکل معمولی ہے۔ پھر بھی اپنی دلی خواہش کے مطابق قرآن کی وضاحت کر نے والے بعض لوگ اس کو ایک دوسری طریقے سے وضاحت کر تے ہیں۔ عجیب جاندار کو وہ لوگ ریڈیواور ٹیپ رکارڈر وغیرہ کوکہتے ہیں۔
اس کو اکثر لوگ مختلف تشریحات دینے کے باوجود اصل متن میں جو دابہ کا لفظ ہے ، وہ ایک جاندار ہی ہے۔
مزید یہ کہ نبی کریم ؐ نے قیامت کے دن کی جو دس آثار کہا ہے اس میں سے دابہ نامی جاندار بھی ایک ہے۔
چنانچہ زمین سے ایک جاندار ظاہر کر یں گے کا مطلب آج کے جدید انکشافات کا سائنسی آلہ نہیں ہے۔
308۔ آخر زمانے میں ظاہر ہونے والا جاندار
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode

