283َ۔ اسلاف کو دکھا کر اشاعت کو روکنا
کچھ اندرونی مقصد سے فرعون نے موسیٰ نبی سے جوسوال کیا اس کو بہت ہی برمحل اور حقیقت سے پرے نہ ہوتے ہوئے موسیٰ نے جواب دی، اس کو ان (20:51,52)آیتوں میں کہا گیا ہے۔
فرعون نے پوچھا کہ تم کہتے ہو کہ ہم غلط عقیدے پر ہیں، اگر ایسا ہو توہمارے اگلوں کا کیا حال ہے جو اسی عقیدے پر تھے؟
یہ سوال ایک اندرونی مقصد سے پوچھا گیا تھا۔ تمہارے آباؤ اجداد بھی اسی عقیدے پر رہنے کی وجہ سے وہ بھی جہنمی ہی ہیں، اس جواب کو موسیٰ نبی کے منہ سے اگلوانے کے لئے ہی فرعون نے وہ سوال کیا۔
اس جواب سے ساری قوم کو حقیقت کے خلاف پھیردینا ہی اس سوال کے اندر موجود سازش تھی۔
شجرۂ نسب کی شان میں ڈوبے ہوئے لوگ اپنے آباؤ اجداد کو برے لوگ کہلانا پسند نہیں کریں گے۔یہ کہہ کر کہ شجرۂ نسب کو یہ بگاڑتے ہیں، لوگوں کو اکساکر اور جوش دلا کر حقیقت کو موقوف کرنے ہی کے لئے اس جیسے سوال اٹھائے گئے تھے۔
لیکن موسیٰ نبی نے فرعون کی سازش میں پھنسے بغیر اور حقیقت کو چھپائے بغیر بر محل یہ کہہ کراس کا منہ بند کردیا کہ اس کا علم میرے رب کے پاس ہے۔
جب حقیقت ظاہر کیا جاتا ہے تو حق کے دشمن ہر زمانے میں یہ سوال اٹھاتے رہیں گے کہ حق کو نہ ماننے والے ہمارے آباؤ اجدا دکیا دوزخی ہیں؟
اس طرح کے سوالات کا سامنا ہو تو ہم کس طرح اس سے نپٹنا ہے ، اس کے لئے یہ آیت ہمیں راہنما ہے۔
283َ۔ اسلاف کو دکھا کر اشاعت کو روکنا
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode