Sidebar

05
Sat, Jul
0 New Articles

267۔ نبی کریم ؐ کو کیامنظر دکھایا گیا؟

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

267۔ نبی کریم ؐ کو کیامنظر دکھایا گیا؟

یہ آیتیں 17:60، 53:13-18، 32:23 نبی کریم ؐ کو معراج کے لئے لے جانے کے بارے میں براہ راست یا پوشیدہ طور پرکہتی ہیں۔

آیت نمبر 17:60 میں اللہ فرماتا ہے کہ نبی کریم ؐ کو ایک منظر دکھا کر اس کو لوگوں کے لئے آزمائش بنایا ہے۔

اس میں رویا کا لفظ استعمال کیاگیا ہے۔ بعض لوگ اس کو ایسی تشریح دے رہے ہیں کہ رویا کا مطلب ہے خواب ، اور اس خواب میں نبی کریم ؐکو جو منظر دکھایا گیا تھا اسی کے بارے میں اللہ فرمایا ہے۔

یہ سچ ہے کہ رویاکا مطلب خواب ہے، اس کے باوجود اس کو دیکھنا کا معنی بھی ہے۔

بخاری کی حدیث 3888 میں ابن عباسؓ نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ نے اپنی آنکھوں سے جو معراج میں دیکھا اسی کو یہ آیت کہتی ہے۔

یہ ابن عباس کی خاص وضاحت ہے، نبی کا فرمان نہیں۔ لیکن عربی زبان میں رویا کا مطلب براہ راست دیکھنے کو بھی کہا جاتا ہے، اس کی سند کے لئے اس کو ہم نے درج کیا ہے۔ زبان کے معنی کے لئے زبان کے ماہروں کے قول ہی کو سند لینا چاہئے۔

رویا کا معنی خواب میں دیکھنا اور براہ راست دیکھنا دونوں کو کہا جاتا ہے ، اس کے باوجود اس آیت کو خواب میں دیکھنا کا مطلب نہیں لے سکتے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اس منظر کو لوگوں کے لئے آزمائش بنایا گیاہے ۔

اگر نبی کریم ؐ خواب میں کچھ بھی دیکھ کر کہیں تووہ لوگوں کو آزمائش نہیں ہو سکتی۔اگر کوئی کہے کہ خواب میں ایک ہی رات میں اتنی ساری عجائبات دیکھی تو لوگ یہ کہہ کر مان لیں گے کہ خواب میں تو کچھ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اگر کہا جائے کہ ایک ہی رات میں اتنے سارے مناظر براہ راست دیکھا تو وہی لوگوں کو آزمائش ہو سکتی ہے۔

اس منظر کو ہم لوگوں کے لئے آزمائش بنایا ہے ، اس جملے ہی سے ہم جان سکتے ہیں کہ یہ خواب کے منظر کی بات نہیں ہے۔

نبی کریم ؐ نے آسمانی سفر کے لئے لے جائے گئے اور وہاں پر کئی مناظر دیکھے۔ان مناظر کو جب انہوں نے لوگوں سے کہنے لگے تو ان میں سے بعض لوگ ماننے سے انکار کر دیا۔

نبی کریم ؐ کو مانے ہوئے بعض لوگ نبی کریم ؐ نے اس واقعہ کو اعلان کر نے کے بعد مذہب بدل گئے۔ اسی کواللہ نے اس آیت میں فرماتا ہے کہ لوگوں کو آزمانے کے لئے ہی اس منظر کو ہم نے تمہیں دکھایا۔

اللہ فرماتا ہے کہ اس منظر کو نبی کریم ؐ کو دکھا کر اس کو وہ لوگوں سے کہیں تو کیا وہ لوگ اس کو مانتے ہیں یا نہیں، اس کو آزما کر انہیں نشاندہی کرنا چاہتا ہے کہ مضبوط ایمان والا کون ہے اور کمزور ایمان والا کون ہے؟

معراج کی آسمانی سفر کے بارے میں بے شمار حدیثیں گواہی دیتی ہیں۔

اس بارے میں اور زیادہ معلومات کے لئے حاشیہ نمبر 263، 315، 362 وغیرہ دیکھیں!

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account