Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

245۔ قبول نہ ہونے والی ابراھیم نبی کی دعا

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

245۔ قبول نہ ہونے والی ابراھیم نبی کی دعا

یہ آیتیں 2:245، 14:35 کہتی ہیں کہ ابراھیم نبی کی چند دعائیں اللہ نے قبول نہیں کی۔

اللہ کے رسولوں میں قرآن نے ابراھیم نبی کو اونچے مقام میں رکھا ہے۔ وہ اللہ کے خلیل ہیں کہہ کر ان کی حیثیت کو قرآن نے بلند کیا ہے۔ ان کی راہ کو پیروی کر نے کے لئے مسلمانوں کوحکم بھی کیا ہے۔

اس انداز سے بلند مقام میں رہنے والے ابراھیم نبی نے بت پرستی سے اپنے جانشینوں کوبچانے کے لئے اللہ سے دعا کی، اس کی تفصیل آیت 14:35 میں ذکر کی گئی ہے۔ بھر بھی ان کے جانشین بت کی عبادت کر نے والے ہی بنے۔

یہ آیت 2:124 کہتی ہے کہ اپنے جانشین نیک بن کر رہنے کے لئے بھی انہوں نے دعا کی۔ لیکن اللہ نے اس دعا کو رد کر کے کہہ دیا کہ ظالموں کے معاملے میں تمہاری دعا قبول نہیں کی جائے گی ۔

کتنے بڑے رسول بھی ہوں ان کی تمام دعا ئیں قبول ہوگی، اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ یہ آیت اس وحدانیت کی اصول کوقطعی طور پر کہتی ہے کہ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔

اس بھروسے پر کہ ہمارے بزرگ اگر اللہ سے مانگیں تو اللہ ضرور اس کو قبول کر تا ہے، ان قبروں کی عبادت کر نے والوں کے لئے یہ آیت بالکل خلاف ہے۔

ابراھیم نبی اللہ کے خلیل رہنے کے باوجود ان کی دعا بھی اللہ نے قبول نہیں کی ، اس پر انہیں غور کر نا چاہئے۔

درگاہ پرستی کی عبادت کو روا رکھنے والوں کے دیگر دعوے کس طرح غلط ہیں، اس کو جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 17، 41، 49، 79، 83، 100، 104،121، 122، 140، 141، 193،213، 215، 269، 298، 327، 397، 427، 471 وغیرہ دیکھئے!

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account