210۔ فیصلہ کے لئے ٹہرائے ہوئے تین اشخاص
اس آیت 9:118 میں کہا گیا ہے کہ تین اشخاص کو اللہ نے معاف کردیا۔
بہت ہی تناتنی کے عالم میں اور تکلیف کے موقع پر واقع ہو نے والی جنگوں میں جنگ تبوک بھی ایک ہے۔ اس جنگ میں تمام لوگ شامل ہو نے کے لئے نبی کریم ؐ نے حکم دیا تھا۔ پھر بھی تین صحابیوں نے جنگ میں حصہ نہیں لیا۔یہ خیال کر تے ہوئے دیری کردی کہ بعد میں جا کر نبی کریم کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔ کل جائیں گے، پرسوں جائیں گے کہتے کہتے آخر تک انہوں نے جنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اس لئے نبی کریم ؐ نے مسلمانوں کوحکم دیا کہ ان تینوں سے کسی بھی معاملہ میں تعلق نہ رکھا جائے۔
ان تینوں نے اپنے کئے پر بہت ہی نادم ہوئے۔اس لئے اللہ نے انہیں معاف کردیا۔ اسی کو اس آیت میں کہا گیا ہے۔
اس واقعے کو تفصیل سے جاننے کے لئے بخاری کی احادیث 4418، 4676، 4677، 6690وغیرہ دیکھئے!
210۔ فیصلہ کے لئے ٹہرائے ہوئے تین اشخاص
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode