Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

‏192۔ بغیر بلند آواز کے ذکر کرنا

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏192۔ بغیر بلند آواز کے ذکر کرنا

یہ آیت(7:205)کہتی ہے کہ اللہ کا ذکر کیسے کیا جائے؟

اللہ کے نام سے ذکر کرنا اسلام میں ایک عبادت ہے۔ نماز روزہ وغیرہ کوئی بھی عبادت اگر ہمیں کر نا ہو تو ہماری خواہش کے مطابق نہیں کر سکتے۔ ‏ان عبادات کا ہر دستور عمل اللہ اور اس کے رسول کی سکھائے ہوئے طریقے پر ہو نا چاہئے۔ 

قبلہ کی طرف نماز پڑھنے کے بجائے دوسری طرف منہ کر کے اگر نماز پڑھا جائے تو وہ نماز نہیں ہوسکتی۔ اللہ کی عبادت کو مذاق اڑانے کا جرم ہی ‏لاحق ہوگا۔ 

اس طرح ہی اللہ کا نام اوراس کی حمد کے لئے نبی کریم ؐ کے سکھلائے ہوئے الفاظ کو ذکر کر نا چاہو تو اللہ اور اس کے رسول جس طرح سکھلایا اسی بنیاد ‏پر کر نا چاہئے۔ 

اللہ کا ذکر کس طرح کی جائے ، اس کا طریقہ یہاں کہا گیا ہے۔ سب سے پہلے عاجزی اور خوف سے اللہ کا ذکر کیا جائے۔ پھریہ کہ صرف زبان سے ‏ذکر کر نے کے بجائے دل سے بھی ذکر کرنا ضروری ہے۔ تیسرا یہ کہ بغیر بلند آواز کے ذکرکرنا چاہئے۔

آج کے زمانے میں ہندوستان کے مسلمانوں میں ’راتب‘ کے نام سے اور ’حلقہ‘ کے نام سے شورو غل اور اچھل کود کرکے ، یہ سمجھ کر کہ اللہ کا ذکر ‏کر تے ہیں، گناہوں کا بوجھ بڑھا رہے ہیں۔ 

اس سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ وہ لوگ بھلائی کے نام سے گناہوں کا بوجھ اٹھارہے ہیں۔ 

اس کے بارے میں اور زیادہ معلومات کے لئے حاشیہ نمبر 180، 190، 270 دیکھئے!

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account