190۔ اللہ کے نام میں کجی کرنا
یہ آیتیں 7:180، 17:110 کہتی ہیں کہ اللہ کے خوبصورت نام ہیں، اسی ناموں سے اس کو پکارنا چاہئے۔
یہ آیت سختی سے تاکید کرتی ہے کہ اللہ کے نام کو موڑ کر کہنااور اس کو بگاڑنا سخت جرم ہے اوراس طرح کر نے والوں کو سزا دی جائے گی۔
آج کے مسلم سماج میں کئی لوگ ’مراقبہ‘ کے نام سے اللہ کے نام کو بگاڑ کر اپنے آپ کو جہنم کے لئے تیار کرتے ہوئے ہم دیکھ رہے ہیں۔
راتب اور ذکر کے نام سے ھو ھو کہہ کر اللہ کا دھیان کر رہے ہیں۔ یہ اللہ کانام نہیں ہے۔ ھو کا مطلب ہے وہ۔ شیطان کو بھی ہم ھو کہہ سکتے ہیں۔
ایسا لفظ جس میں کوئی صفت نہیں ہے ، اور اس میں اللہ کا نام بھی نہیں ہے ، اس کو اللہ کا ذکر کر نے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہیں لوگوں کے لئے یہ آیت سخت تاکید کرتی ہے۔
حق تو حق کہہ کر عربی اور اردو سے ملے جلے ایک نیا نام تلاش کر کے ذکر کے نام سے چلاتے ہیں۔ رمضان کی مبارک ماہ میں مسجدوں میں بھی راتب کے نام سے اللہ کو غصہ دلاتے ہوئے اس عمل کو دہراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اللہ کے نام میں سے پہلا حرف اور آخری حرف دونوں کو ہٹا کر ’’اہ‘‘کا ایک نیا لفظ بناکر اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔
اگران کا نام ابراھیم ہے تو اس کو مختصر کر کے’’ام‘‘ کہا گیا تو کیا وہ خوش ہوں گے؟اللہ کے نام میں کجی کر نے والے یہ کون ہوتے ہیں؟اس پر غور کر نا چاہئے۔
اللہ نے اس کو جانتے ہوئے کہ اس طرح کر نے والے پیدا ہوں گے، پہلے ہی سے ان کے بارے میں اس آیت میں تاکید فرمادی۔ اس آیت سے ہم جان سکتے ہیں کہ بھلائی کرنے کی سوچ کر یہ لوگ جو کرتے ہیں وہ انہیں جہنم ہی میں جھونکے گی، اس میں کوئی شک نہیں۔
اس کے بارے میں اورزیادہ جاننے کے لئے حاشیہ نمبر 180 اور192 دیکھئے!
190۔ اللہ کے نام میں کجی کرنا
Typography
- Smaller Small Medium Big Bigger
- Default Meera Catamaran Pavana
- Reading Mode