Sidebar

03
Thu, Jul
0 New Articles

‏177۔ آسمان میں دروازے کس کے لئے نہیں کھلیں گے؟ 

உருது விளக்கங்கள்
Typography
  • Smaller Small Medium Big Bigger
  • Default Meera Catamaran Pavana

‏177۔ آسمان میں دروازے کس کے لئے نہیں کھلیں گے؟ 

‏اس آیت (7:40) میں کہا گیا ہے کہ آسمان کے دروازے بعض لوگوں کو نہیں کھلیں گے۔ 

اس کے لئے بہت ساری تشریح دی گئی ہے۔ بعض علماء اس کو تشریح کرتے ہیں کہ آسمان ہی میں جنت ہے، اس لئے برے لوگ وہاں نہیں جائیں ‏گے۔ یہ تشریح بھی غلط ہے۔ 

کیونکہ وہاں جنت ہی نہیں بلکہ جہنم بھی اس کے قریب ہی ہے۔ دونوں کے درمیان ایک دیوار حائل ہے۔اسی لئے اس سورۃ کا نام آڑ والی دیوار ‏رکھا گیا ہے۔ ان کے دعوے کے مطابق اس کا مطلب یہ ہو جائے گا کہ برے لوگ جنت ہی کو نہیں بلکہ جہنم کو بھی نہیں جائیں گے۔ 

آسمان کے دروازے نہیں کھلیں گے، اس کو نبی کریمؐ نے اس طرح تشریح کی ہے:

نبی کریم ؐ نے فرمایا کہ’’آدمی مرجانے کے ساتھ اس کی روح کو فرشتے آسمان کو لے جاتے ہیں۔ نیک لوگوں کی روحیں بہت ہی خوشبودار ہوں گی، ہر ‏ایک آسمان میں فرشتے اس کو استقبال کر یں گے۔اللہ کہے گا ، میرے اس بندے کا نام علیین میں درج کر کے اس کو زمین ہی کی طرف لے جاؤ۔اس ‏کو میں نے وہیں پیدا کیا۔وہ روح پھر اس کے جسم میں داخل کیا جائے گا، اورپھر قبر کی پوچھ گچھ شروع ہوگی۔ برے آدمی کی روح بدبودار ہوگی۔ ‏اس کو آسمان کی طرف لے جاتے وقت اس روح کے لئے آسمان کا دروازہ نہیں کھلے گا۔ ‘‘ یہ کہنے کے بعد نبی کریم ؐ نے اس آیت کو (7:40) ‏تلاوت کی۔ ’’اللہ کہے گا اس کا نام زمین کی گہرائی میں رہنے والی سجین میں درج کرادو۔اس کی روح کو اس کے جسم میں داخل کیا جائے گا اور پھر قبر ‏کی پوچھ گچھ شروع ہوگی۔‘‘

(دیکھئے بخاری: 336، 3094)

اور زیادہ تفصیل کے لئے حاشیہ نمبر 434دیکھئے!  

You have no rights to post comments. Register and post your comments.

Don't have an account yet? Register Now!

Sign in to your account